2025-05-09@12:30:30 GMT
تلاش کی گنتی: 11230

«مزاحمتی شاعری»:

(نئی خبر)
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  گزشتہ روز سے تاریخی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی کاروبار کا آغاز  زبردست تیزی کے ساتھ ہونے کے بعد مندی کا رجحان ہے۔ بازارِ حصص میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز  849 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 4 ہزار 375 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں  پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 2115 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 5 ہزار 642 پوائنٹس کی سطح پر  آگیا۔ اتار چڑھاؤ کے دوران مارکیٹ میں 536 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی اور ایک...
    نئی دہلی: پاکستان پر فالس فلیگ آپریشن کے الزامات اور بھارتی فضائیہ کو درپیش ناکامیوں پر بھارت کے اندر سے بھی مودی حکومت پر شدید تنقید شروع ہو گئی ہے۔ بھارتی ریاست اُتر پردیش کی عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس، جسٹس ارن بھنسالی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک تحریری خط ارسال کیا ہے، جس میں حالیہ فالس فلیگ آپریشن، 5 بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی اور اقلیتوں کے خلاف حکومتی پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔   خط میں جسٹس بھنسالی نے کہا ہے کہ مودی سرکار نہ صرف پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کر رہی ہے بلکہ بھارت کے اندر اقلیتوں کو بھی غیر محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے پاکستان...
    بھارت کی جانب سے مسلسل ڈرون بھیجے جانے کے باوجود پاکستانی عوام بے خوف اور کا جذبہ حب الوطن سے سرشار ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نشانہ بنایا جانے والا ڈرون تباہ ہو کر زمین پر گرتا ہے اور  وہاں موجود عوام بالکل بے خوف موجود رہتے ہیں۔ پاکستان نے ایک اور ڈرون مار گرایا۔ pic.twitter.com/UQIVlS7rgm — WE News (@WENewsPk) May 9, 2025 واضح رہے کہ کل سے اب پاکستان ایئرڈیفنس سسٹم اسرائیلی ساختہ ’ہیروپ ڈرون‘  35 گرا چکا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ تمام...
    ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے پر خاتون سرکاری افسر  کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبرکرائم ایجنسی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے والی خاتون سرکاری افسرکو گرفتار کرلیا ہے۔حکام کے مطابق خاتون پرپاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارےکے خلاف پیغامات پھیلانےکا الزام ہے اور خاتون سرکاری افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہےمقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے قومی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔درج مقدمے کے مطابق خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جب کہ موبائل فون سے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پائی جارہی ہے اور سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے بانی عمران خان  جیل میں بند ہیں، ایسے میں سینئر صحافی اقرارالحسن نے تجویز دیدی ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں اقرار الحسن نے لکھا کہ " علامتی طور پر نو مئی سے بہتر اور کوئی دن نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو بھارتی جارحیت کے خلاف قومی مشاورت اور بیانئے میں شامل کرنے کی خاطر پیرول پر رہا کیا جائے۔ جہاں ہم پی ٹی آئی سے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ آج اپنے تحفظات بھُلا کر ریاست کے ساتھ کھڑی ہو وہیں ریاست کو بھی چاہئے کہ پی ٹی آئی کے معاملے میں ایک قدم...
    لاہور(اوصاف نیوز)پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے، اوکاڑہ میں 4، پاکپتن اور وہاڑی میں ایک، ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دیے گئے، ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا، اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہے تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے، ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم...
    نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی اعلیٰ حکام نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور چین کے بنائے ہوئے طیاروں نے بدھ کے روز کم از کم دو بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرایا ہے۔ یہ بات امریکہ کے دو اعلیٰ حکام نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘ روئٹرز ‘ کو بتایا ہے کہ بھارت کے جنگی طیاروں کے خلاف پاکستان کی اس کامیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہی ہے۔ نیز یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین کے بنائے گئے طیارے کے لیے یہ بڑا سنگ میل ہے جواس نے عبور کیا ہے۔ جب ‘ رائٹرز ‘ کی طرف سے بھارتی فضائیہ کے ترجمان سے اس بارے میں پوچھا گیا کہ تو اس بھارتی ترجمان کا کہنا تھا...
    ویب ڈیسک:  پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ اور بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی کو نشانہ بنایا گیاجبکہ پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائیوں میں کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ علاوہ ازیں، بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے درمیان ایل او سی پر بدستور شدید شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کشیدگی کے سبب بھارت کے دو درجن سے زیادہ ایئر پورٹ جمعے کے روز بھی بند ہیں، جس سے فضائی سروسز بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ کشیدگی کے سبب دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام سول سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہلی میں ضلع مجسٹریٹ اپنے ماتحتوں کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں صحت اور آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی...
    کوٹلی آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی آبادی پر گولہ باری سے شیر خوار بچی سمیت 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ ایس پی کوٹلی کے مطابق آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے آبادی پر گولا باری کی، جس کے نتیجے میں نومولود بچی سمیت 4 افراد شہید اور 12 زخمی ہوگئے۔ باغ میں مکان پر گولہ گرنے سے نوجوان شہید اور 2 بہنیں زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کاروائیاں جاری دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور اور منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری...
    پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے، اوکاڑہ میں 4، پاکپتن اور وہاڑی میں ایک، ایک بھارتی ڈرون کو مار گرایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دیے گئے، ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا، اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق...
    پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اب تک 35 بھارتی ڈرونز تباہ کیے جا چکے، پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دو مزید پوسٹیں تباہ کر دیں۔ پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی رِنگ کنٹوئر پوسٹ  تباہ کر دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دشمن کی  پوکران مارٹر بگھسر پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا، اس سے قبل  بھی پاک فوج کی جانب سے  دشمن کی متعدد پوسٹوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ہانیہ عامر نے حالیہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنایا ہے۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انسٹاگرام پر صرف ایک ہی اکاؤنٹ ہے اور اس کے علاوہ کسی بھی اکاؤنٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کے نام سے منسوب کسی اور اکاؤنٹ سے فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہو تو وہ اسے...
    معروف پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے حالیہ کشیدہ حالات کے تناظر میں بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنگ کے حق میں تبصرے اور خوشی منانے کے رویے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ “جنگ کوئی مذاق نہیں، صرف وہی لوگ اس کا اصل درد سمجھتے ہیں جو کسی قریبی شخص کو کھو چکے ہوں۔” اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ خوش ہورہے ہیں کہ ہم نے جنگ شروع کردی مگر جنگ میں جن کی جانیں جاتی ہیں ان کی مائیں ان کی بیویوں اور بچوں کو اس کا نقصان اُٹھانا پڑتا ہے تکلیف ان ہی کو ہوتی ہے جن کے پیارے دنیا سے...
    اسلام آباد: ذرائع کے مطابق، پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں ہر محاذ پر شرمناک ناکامی کے بعد بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی ایما پر ایک منظم جھوٹے پروپیگنڈا مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل حقائق سے ہٹائی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور جھوٹے دعووں پر مبنی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد بھارت کی حالیہ عسکری ناکامیوں کو چھپانا اور ایک نیا جھوٹا بیانیہ گھڑ کر ناکام حملے کا جواز پیدا کرنا ہے۔ خصوصاً ایک پرانی ویڈیو جو اسرائیل کے آئرن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق ہے، اسے گودی میڈیا جموں ایئربیس پر...
    — فائل فوٹو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک مرتبہ پھر بھارتی جارحیت میں پہل کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر پاک فوج نے بھی پھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوگئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے عوام کا حکومتِ پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے، رضوان سعید شیخ ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، خواجہ آصف بھارتی جارحیت کا جواب لازمی آنا ہے، اس میں کسی کو شک نہیں: عطاء اللّٰہ تارڑ...
    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہےتھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دیے گئے۔  6 میں سے ایک ڈرون وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا۔ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے۔ لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری...
    اسلام آباد / نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ اس جھڑپ میں چین کے تیار کردہ پاکستانی جے-10 لڑاکا طیارے اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیارے ایک دوسرے کے مدِمقابل آئے، جسے عالمی ماہرین آئندہ جنگی حکمت عملیوں اور فضائی ٹیکنالوجی کی جانچ کے لیے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔ پاک فوج کے مطابق، پاکستانی فضائیہ نے بھرپور دفاع کرتے ہوئے 5 بھارتی طیارے مار گرائے جن میں 3 رافیل طیارے شامل تھے۔ امریکی ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستانی پائلٹوں نے دو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا۔ جھڑپ کے دوران 125 سے زائد طیارے شریک...
    مظفرآباد(اوصاف نیوز)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔جبکہ ایک چیک پوسٹ پر قبضہ بھی کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی...
    ویب ڈیسک:  پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ کے نواحی علاقوں میں بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 4 ڈرونز مار گرائے۔ ذرائع کے مطابق یہ ڈرونز گاؤں 15 فور ایل اور 11 فور ایل کے علاقوں میں گرائے گئے۔ ڈرونز آبادی کے قریب زرعی زمینوں میں گرے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاک فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے دشمن کی طرف سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوری ردعمل کے تحت ڈرونز کو نشانہ بنایا۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی بہاولنگر میں پاک فوج نے بھارت کی جانب سے فائر کیا گیا اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کیا تھا۔ واضح...
    کشمیر کے حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف موثر جوابی کارروائی کی ہے، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا۔ جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سےدشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوچکیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت کا ایک اور ہیروپ ڈرون بھی مار گرایا ہے، پاکستان ایئر ڈیفنس کی جانب سے ہیروپ ڈرون کو بہاولنگر میں گرایا گیا۔ اس سے قبل پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ...
    پاکستان اور انڈیا کے درمیان پہلگام حملے کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔  بھارت کو پاکستان پر کیے گئے حالیہ آپریشن ’سندور‘ کے دوران بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس میں بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ پاک فضائیہ نے  بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے  مارگرائے جن میں 3  جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ جس کے بعد  انڈیا میں جہاں سیاسی حریفوں نے اس معاملے پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں صارفین بھی رافیل طیاروں کا مذاق اڑاتے نظر آئے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی میڈیا نے کہا کہ جب رافیل طیارے خریدے گئے تو ان کی ناریل، مرچیں اور لیموں رکھ کر پوجا کی گئی...
    بھارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بین الاقوامی خبر رساں اداروں سمیت نامور صارفین کے آٹھ ہزار سے زیادہ اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی حکومت نے آٹھ ہزار اکاؤنٹ بلاک نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانوں اور کمپنی کے مقامی ملازمین کی گرفتاریوں کی دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مطابق صرف بھارت میں ان اکاؤنٹس کو بند کریں گے، اکاؤنٹس کی بندش کے بھارتی مطالبے سے متفق نہیں ہیں، قانونی چارہ جوئی کے راستے دیکھ رہے ہیں۔ Post Views: 7
    ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ میں 4 افراد کے زخمی ہوھئے، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی۔ راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔ حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کےخلاف مؤثر جوابی کارروائی کی، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا، جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پانڈو سیکٹر میں بھی پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف مؤثرجوابی کارروائی، پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کا...
    بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھرم شالہ میں میچ منسوخ ہونے کے بعد ایک دم کھلبلی مچ گئی۔ آئی پی ایل کھلاڑیوں کو فوراً بس میں جانے کی ہدایت کی گئی۔ ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے گیارہویں اوور کے بعد میچ ختم کردیا گیا۔ میچ کے ختم ہونے کی وجہ برقی روشنیوں کی خرابی قرار دیا گیا تاہم بعد میں چیئرلیڈر کی ویڈیو نے بھارتیوں کا جھوٹ بے...
    طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ, پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کی پاکستان کے خلاف بزدلانہ، بلااشتعال اور مجرمانہ جارحیت کی شدید مذمت, بزدلانہ بھارتی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شہادتوں اورمسجدوں کی بے حرمتی کا حساب ہندتوا کے مراکز اور پیروکاروں سے لینا باقی ہے۔ مسلط نااہل اور ناجائز حکومت ایسا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان شرانگیز بھارتی جارحیت کے مقابلے میں بروقت،...
    بھارتی حکمرانوں کے ذہنوں پر سوار پاکستان کے خوف نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ کروادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب اعلیٰ حکام نے میچ روکوادیا۔ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے۔ مزید پڑھیں: بھارت کو پاکستان کے حملے کا خوف ستانے لگا، میچز منتقل کرنے پر غور اس دوران پنجاب کنگز نے 10.1 اوورز میں 122 رنز بنالیے تھے کہ اچانک اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں، ابتدائی طور پر اسے فنی خرابی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کو آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں زبردست ناکامی برداشت نہیں ہو رہی اور اب ہتھیاروں کی لڑائی ہارنے کے بعد جھوٹ پھیلانا شروع کر دیاہے جس میں بھارت کے بڑے بڑے نامور صحافی بھی پیش پیش ہیں ۔لیکن پاکستانی صحافی بھی شاندار انداز میں جھوٹے بھارتی پراپیگنڈے کو بے نقاب کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑ رہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف خاتون صحافی برکھا دت نے (سابقہ ٹویٹر) ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے جھوٹ بولا کہ ’ ایک پاکستانی پائلٹ کو بھارت نے حراست میں لیا ہے ، مزید تفصیلات آ رہی ہیں ‘ ۔ ان کے اس جھوٹ پر صرف ہنسا ہی جا سکتاہے ، بھارت اپنے جدید رافیل...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نےمذموم مقاصد کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے، وزیراعظم نریندرمودی کے زیر اثر بھارتی میڈیا اسرائیل کے آئرن ڈوم کی پرانی ویڈیو کو جموں بیس پر پاکستانی میزائل حملے سے جوڑ رہاہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کے ہاتھوں ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا پاکستان کیخلاف جذبات بھڑکانے کے لیے اے آئی کا استعمال، پروپیگنڈا بے نقاب بھارتی میڈیا اور را سے منسک اکاؤنٹس سے پاکستان پرحملےکا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈاکیاجارہاہے، اور اس ضمن میں سوشل میڈیا پر را سے منسلک اکاؤنٹس اور بھارتی صحافی بھی جھوٹا پروپیگینڈا کرنے میں...
      شاہن عتیق: پاکستان بارکونسل کی اپیل پربھارتی جارجیت کیخلاف وکلا نے ہڑتال کر دی۔ تفصیلات کے مطابق  اہم کیسزکےعلاوہ عدالتوں میں کوئی وکیل پیش نہیں ہورہا۔ وکلا کا کہنا ہے کہ پاک فوج کیساتھ سیسہ پلائی دیوارکیساتھ کھڑےہیں،خون کاآخری قطرہ بھی ملک کیلئےحاضرہے۔
    بھارتی جارحیت کیخلاف لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف منہ توڑ کارروائی جاری۔  پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپورجوابی کارروائی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لائن آف کنٹرول: سماہنی سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج کی کئی چیک پوسٹیں تباہ کر دی۔  کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ،  بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اورپیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی  فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائیوں سے اس سے قبل بھی کئی بھارتی...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اورفضائی حملوں میں ناکامی اوررافیل طیاروں کی تباہی کے بعد بھارتی حکومت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں ،29ڈرون حملے پاک فوج نے ناکام بنادیئے جب کہ بھارت کی جانب سے فائرکئے گئے چارمیں سے تین میزائل بھارتی پنجاب کے شہرامرتسرپرگرے، بھارت نے اسرائیل کے ہیروپ ڈرونز کااستعمال کیااور یہ بھارت نے 2ارب90کروڑڈالرمیں اسرائیل سے خریدے،ڈرون حملے بھارت نے اپنی بے عزتی کابدلہ لینے کے لئے استعمال کئے کیونکہ پاکستانی ائرفورس نے کمال مہارت اورجرات کا مظاہرہ کرتیہوئے نہ صرف تین جدیدترین فرانسیسی رافیل طیارے مار گرائے تھے بلکہ دیگردوطیارے بھی گرائے گئے جس پر بھارتی...
    حریت رہنما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مودی حکومت اپنے مذموم سیاسی عزائم کے لیے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ مودی حکومت اپنے مذموم سیاسی عزائم کے لیے خطے میں امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالے تمام شہریوں کے...
    نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو شکست دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ مقامی...
    سیشن کی صدارت مولانا بشیر احمد بٹ نے کی، جنہوں نے نہایت مؤثر انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں ہی اصل معمارِ قوم ہے اور اگر ماں شعور، اخلاص اور دینی بصیرت کیساتھ اپنی ذمہ داری نبھائے تو ایک صالح معاشرہ وجود میں آ سکتا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد "متاب" کیجانب سے طالبات...
    آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی کے باغسر سیکٹر میں پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوا، جسے فوری طور پر ٹیکنیکل ایکشن کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔ پاک فوج کی یہ کامیاب کارروائی باغسر کے قریب کی گئی، جو سماہنی سیکٹر کا حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے، گرائے جانے والے ڈرون کا ملبہ سیکیورٹی فورسز نے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کے ذریعے متعدد بار پاکستانی...
    مظفرآباد(اوصاف نیوز)کھوئیرٹہ، باغ، راولاکوٹ، نکیال،بھمبرسمیت لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر رات بھر بھارتی گولہ باری جاری رہی جس میں 40دن کی بچی اسکی ماں سمیت5 افراد شہید اورخواتین سمیت13افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھوئیرٹہ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے شدید گولہ باری کی گئی جس میں40دن کی معصوم بچی فاطمہ آصف ،اسکی ماں شمرہ آصف( عمر22سال) گائوں گوڑہ،راجہ شہپال ساکن بھروٹ گالہ اورعثمان خالد ساکن بنڈی شہید ہوئے۔ بھارتی فائرنگ سے خواتین سمیت8افراد زخمی ہوئے جن میں امتیاز بیگم زوجہ خورشید، اقراخورشید، طاہرہ خورشید، زوبینہ زوجہ صہیت ساکنان گائوں گوڑہ، ہارون بنارس ،بنارس ولد کرم داد ساکن بھروٹ گالہ،امتیاز صدیق ساکن گوڑھا اور شبیر حسین ساکن بنڈلی شامل ہیں۔ ادھر ضلع باغ کے گاؤں کوٹیڑی...
    امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل نمائندے اور سابق صدر آزاد کشمیر ایمبیسڈر مسعود خان نے وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ پاک بھارت فوجی ٹکراؤ کو لے کر دو امکانات ہیں۔ ایک یہ کہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے، دوسرا یہ کہ پس پردہ جو سفارتی کوششیں ہو رہی ہیں وہ کامیاب ہو جائیں۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام ان دوںوں امکانات کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔جس وقت بھارت نے آزاد کشمیر میں بلال مسجد پر حملہ کیا میں اُس سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ بعد میں، میں بلال مسجد گیا وہاں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی، شہید...
      اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان ، 200سے زائد پروازیں منسوخ فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ذرائع پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔بھارتی حکام نے 27اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ، جبکہ 2 مساجد...
    ریاض احمدچودھری بھارتی حملوں اور پاکستان کی جانب سے اس کے موثر جواب کے بارے میں وزیراعظم کی ہدایت پر دفتر خارجہ اور وزارت اطلاعات متحرک نظر آرہی ہے۔ پاکستان حکام سے دنیا کی سپرپاورز سمیت دوست ممالک، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے مختلف فورمز نے سفارتی رابطے کیے ہیں۔ان سفارتی رابطوں میں پاکستان حکام نے واضح موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں جہادی تنظیموں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے، بھارتی الزامات غلط ہیں، پاکستان ہر طریقے کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان اپنے دفاع کے لیے تمام آپشنز استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے، حملہ میں پہل بھارت نے کی ہے جو مودی کا جنگی جنون ظاہر کرتا ہے۔پاکستان نے ہمیشہ مسائل کے حل...
    فائل فوٹو ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ  میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا تھا۔
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے 15مقامات پر میزائل حملوں کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب اپنی مرضی سے وقت اور جگہ کا تعین کرکے بھارت کو جواب دے گا تو اسے بیان کرنے کے لئے انڈین میڈیا کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ دنیا بتائے گی اور دیکھے گی کہ پاکستان نے جواب دیا ہے۔ یہ حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ 8مئی کو اسرائیلی ساختہ 29 ڈرونز ناکارہ بنائے۔ ایک ڈرون فوجی تنصیب تک پہنچا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان زخمی اور مقام پر جزوی نقصان ہوا۔ بھارتی حملوں میں مزید 3 شہری شہید، مجموعی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم  شہباز شریف نے کہا کہ دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس موقع پر نوازشریف، اعلیٰ  سول  اور عسکری  قیادت  بھی موجود  تھی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں  پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں۔  پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لیے پرعزم ہے۔ پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ دوسری جانب آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حکومت کا فیصلہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کا امرتسر پر حملہ کرکے پاکستان اور سکھوں کو لڑانے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اب مودی سرکار بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کرکے الزام پاکستان پر لگا کر سکھوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے تین میزائل خود امرتسر پر گرائے۔ نائب وزیراعظم  اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں کوئی کارروائی نہیں کی۔ وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے بھارت کا اپنا ڈرون سکھوں کے گوردوارہ میں گرا ہے۔ بھارت کا مقصد سکھوں کو پاکستان کے خلاف کرنا ہے۔ بھارتی...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے دفاتر کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔ برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن کام کررہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے۔ اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی سربراہ خارجہ امور کاجا کالس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر...
    اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، جس میں بھارتی جارحیت پر افسوس کا اظہار اور معصوم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔سپریم کورٹ کے معزز ججز نے بھارتی فوج کے بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کی، اجلاس کے دوران ججز نے شہدا کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔سپریم کورٹ کے ججز نے معصوم جانوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ اور قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
    اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر 7 مئی کو ہونیوالے بھارتی حملے کے تناظر میں چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب نوسیری میں واقع پراجیکٹ کے ڈیم کا دورہ کیا۔ ان کے دورے کا مقصدسٹرکچرز، تنصیبات اور ملازمین کے رہائشی  کیمپ کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینا  اور ڈیم سائٹ پر تعینات  واپڈا ملازمین سے ملاقات اور ان کامورال بلند کرنا تھا۔ چیئرمین واپڈا نے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر بھارتی حملہ کی شدید مذمت کی۔ جنیوا کنونشن  12 اگست 1949 کے ایڈیشنل پروٹوکول سمیت تمام بین الاقوامی قوانین دو ملکوں کے درمیان مکمل جنگ کے دوران بھی واٹر سٹرکچرز پر حملہ کرنے کی...
    تصویر بشکریہ روئٹرز دو امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیارے نے بدھ کے روز کم از کم دو ہندوستانی فوجی طیاروں کو مار گرایا۔ انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک ممکنہ اہم سنگ میل ہوسکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی جھڑپ فوجوں کے لیے ایک غیر معمولی موقع ہوتا ہے کہ وہ فعال لڑائی میں پائلٹوں، لڑاکا طیاروں اور ہوا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کارکردگی کا مطالعہ کریں اور اپنی فضائی افواج کو جنگ کے لیے تیار کرنے کے لیے استعمال کریں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ...
    سٹی42: پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ راولپنڈ ی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی ھملے کے  بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے لےئ پی ایس ایل کے  متحدہ عرب امارات منتقل کئے گئے ہیں۔  پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ  پاکستان سپر لیگ  کو سبوتاژ کرنے کے لئے بھارت نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کیا۔ بھارتی اقدام کا مقصد پی ایس ایل کو ناکام کرنا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی حملہ  انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام تھا۔  بھارتی جارحیت سے کرکٹ کو بچانے کے لئے پی ایس ایل کے میچ  یو اے ای منتقل کر دیئے ہیں۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات...
    فائل فوٹو وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے لے کر کراچی تک 24 مقامات پر بھارت نے ڈرونز سے حملے کرنے کی کوشش کی، پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو ہماری آرمی، نیوی اور فضائیہ الرٹ ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں کسی بھی شہری علاقے میں کارروائی نہیں کی، بھارتی حکام نے جھوٹ بول کر پاکستان میں ڈرونز حملوں کی توجیہہ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ چھتیس گھنٹے پہلے ہی پاک فضائیہ نے بھارت...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے اسے ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں جن کے تحت بھارت میں 8,000 سے زائد صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کمپنی پر بھاری جرمانوں اور بھارت میں موجود ملازمین کو قید جیسی سخت سزاؤں کی دھمکی دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق ان احکامات کے تحت جن اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا کہا گیا ہے، ان میں بین الاقوامی نیوز اداروں اور نمایاں سوشل میڈیا صارفین کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ بیشتر معاملات میں حکومتِ ہند نے یہ وضاحت نہیں کی کہ کن مخصوص مواد یا پوسٹس کی بنیاد پر یہ کارروائی...
    وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی طیارے گرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاک فضائیہ نے رافیل طیارے گرا کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی طیارے گرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بزدل بھارت رافیل طیاروں کی...
    اسلام آباد: آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیر اعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کے لیے خصوصی پیغام دیا کہ آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا کہ آذربائیجان کی حکومت کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ آذربائیجان نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ آذربائیجان نے دونوں ممالک سے تنازع کو سفارتی...
    پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط قرار دیا جا رہا ہے جب کہ اس نے بھارت کے زیر استعمال دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا، اس کا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے  6/7 مئی کے بزدلانہ حملے میں  5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ  اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ...
    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایئر ڈیفنس نے بھارتی ہیروپ ڈرون گرایا، انہوں نے اس سے پہلے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی ہو گی اور بھرپور ہو گی، کارروائی کب ہوگی انڈیا کو اس کا انتظار کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے بہاولنگر میں ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستانی ایئر ڈیفنس نے بھارتی ہیروپ ڈرون گرایا، انہوں نے اس سے پہلے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی ہو گی اور بھرپور ہو گی، کارروائی کب ہوگی انڈیا کو اس کا انتظار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملکی دفاع مضبوط...
    بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج نے حاجی پیر سیکٹر میں مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق “جھنڈا زیارت پوسٹ” کو پاک فوج کی جوابی گولہ باری میں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جس سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم پاکستان کی مسلح افواج ہر جارحیت کا مؤثر اور فوری جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق دشمن کی اشتعال انگیزیوں پر ردعمل کے طور پر کی گئی اس کارروائی میں دشمن کا...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کے خلاف ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر اور پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولا باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک...
    پانڈو سکیٹر میں بھارت کی جانب سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے نانگا ٹک میں واقع بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ مزید پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ہر بار پاکستانی افواج نے پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ مؤثر کارروائی کرکے...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت پر حملے کے الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، یہ الزامات پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزامات لگانا جارحیت کا بہانہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے بھارتی میڈیا کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، پاکستان پر پٹھان کوٹ، جیسلمیر اور سری نگر پر حملے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، یہ الزامات پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں جس کا...
    بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ میں پہل کر کے جو قدم اٹھایا ہے وہ متوقع تھا۔کیونکہ پاکستان سمیت عالمی دنیا میں اس خدشے کا ہی اظہار کیا جا رہا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر کسی نہ کسی شکل میں حملہ کرے گا۔ یہ منطق اس لیے بھی سمجھ آتی ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کے چند منٹ بعد ہی پاکستان پر اس واقعہ کا براہ راست الزام لگایا اور جس طرح سے بھارتی میڈیا کی مدد سے اس نے پاکستان کے خلاف جنگی جنون کا ماحول پیدا کیا وہ ظاہر کرتا تھا کہ بھارت میں ہونے والی دہشت گردی ایک طے شدہ اسکرپٹ کا حصہ تھی۔پاکستان سمیت عالمی دنیا نے بار بار...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان6 اور 7مئی کے درمیانی شب کیا ہوا۔ کون جیتا کون ہارا۔ بھارت نے کتنے حملے کیے۔جواب میں پاکستان نے کیا جواب دیا۔ آج سب اس پر بات کریں۔ اسی بحث میں لوگ کون جیتا کون ہارا کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دونوں ممالک میں جیت کا جشن ہے۔ بھارت اپنے طو ر پر جیت کا جشن منا رہا ہے۔ جب کہ پاکستان اپنے طو رپر جیت کا جشن منا رہا ہے۔ دنیا بھی تقسیم ہے۔ کچھ ممالک کے خیال میں پاکستان کی برتری رہی جب کہ کچھ کی رائے میں بھارت کی برتری رہی۔ دنیا بھی کسی ایک ملک کو برتری کا سرٹیفکیٹ دینے سے...
    6مئی منگل اور بدھ کی درمیانی شب،بھارت نے پاکستان پر دور مار میزائلوں اور بھارتی فضائیہ کے طیاروں سے حملہ کیا۔بھارت اس سے پہلے آبی دہشتگردی کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو Held in Abeyanceکر چکا ہے۔6مئی کا بھارتی حملہ کوئی اچانک نہیں تھا۔ 22اپریل 2025کو پہلگام مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد بھارت اس حملے کے لیے پر تول رہا تھا۔بھارت کے صوبہ بہار میں ریاستی انتخابات ہونے والے ہیں۔ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی بہار کے انتخابات جیتنے کے لیے ہر جوا کھیلنے کو بے تاب ہے۔پاکستان پر حملہ بی جے پی کے لیے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی یقین دہانی کے برابر ہے۔پہلگام واقعے کے بعد بھارتی وزیرِ اعظم نے بہار میں...
    اسلام آباد: پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے داغے گئے ایک اور اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر یہ خوش خبری قوم کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بہاولنگر میں ایک اور بھارت کی جانب سے داغا گیا اسرائیلی ساختہ ہیروب ڈرونز گرادیا۔ اس ڈرون کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے گرائے جانے والے ڈرونز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کو پاکستان کے مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز فائر کیے تھے جن میں...
    بھارتی صحافی برکھا دت نے ایک بار پھر بغیر کسی مصدقہ ثبوت کے متنازع اور اشتعال انگیز دعویٰ کیا ہے کہ ایک پاکستانی پائلٹ بھارت کی حراست میں ہے۔ تاہم پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے اس خبر کو مکمل طور پر بے بنیاد، جھوٹ اور بھارتی پروپیگنڈے کا حصہ قرار دیا ہے۔ برکھا دت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئیٹر) پر لکھا کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے جموں، پٹھان کوٹ، ادھم پور، سرینگر، آر ایس پورہ اور جیسلمیر پر کیے گئے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیے ہیں، اور ان کارروائیوں کے دوران ایک پاکستانی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
    پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگاٹک کو گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ اس سے قبل بھی مؤثر جوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا ہے
    باغ (نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں دشمن کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف پاک فوج کی مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی افواج کی جانب سے آزاد کشمیر کے باغ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور بمباری کا پاک فوج کی طرف سے زبردست اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دشمن کی جانب سے کی گئی بزدلانہ اور مختلف نوعیت کی کارروائیوں کے جواب میں پاک فوج نے انتہائی مؤثر انداز میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دشمن کو خاطر خواہ نقصان پہنچا۔ یہ جوابی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کی گئیں۔ باغ سیکٹر دشمن کی کارروائیوں کا مرکز رہا، تاہم پاک...
    سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارت نے پچھلے 48 گھنٹوں میں صرف اور صرف پاکستان پر بِلا اشتعال جارحیت کی ہے جس کے ناقابل تردید ثبوت پوری دنیا دیکھ چکی ہے، ہر روز اپنی نئی ہزیمت اور ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی گودی میڈیا بھارتی حکومت کے لئے صبح شام جھوٹ بولتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے واضح طور پر اب تک اپنے تمام ایکشنز سے ثابت کر کے دکھایا ہے کے پاکستان نے بھارتی ننگی جارحیت کے جواب میں کئے گئے تمام ایکشنز صرف اپنے دفاع میں کیے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارت نے پچھلے 48 گھنٹوں میں صرف اور صرف پاکستان پر بِلا اشتعال جارحیت کی ہے جس کے ناقابل تردید ثبوت پوری...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پانڈو سیکٹر میں بھارتی فوج کی  جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے بعد    پاکستان کی افواج نے  مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔ ’’جنگ ‘‘ نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر زتباہ کر دیا۔بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹرز نانگاٹک کو گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔اس سے قبل بھی مؤثر جوابی کارروائی پر بھارت کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرانا پڑا ہے۔ مودی کے جنگی جنون کے خلاف...
    PARIS: فرانس کے معروف اخبارلی مونڈے نے بھارت کےجھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا اور بھارتی فضائیہ کی نااہلی کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو  ظاہر کر دیا ہے۔ فرانسیسی اخبار نے رپورٹ میں کہا کہ بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کے لیے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے، بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کوتسلیم کرلیا ہے۔ اخبار نے لکھا کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل بھی شامل ہے اور بھارت کے سکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق...
    سٹی 42 : پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے ایک اور بھارتی ہیروپ ڈرون مار گرایا ۔   سکیورٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہیروپ ڈرون بہاولنگر میں گرایا گیا۔  قبل ازیں پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بھرپور جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے 29 ڈرون نست و نابود کردیے تھے۔ بھارت کی جانب سے بھیجے جانے والے ڈرونز سے 4 شہری شہید ہوئے، جبکہ 4 جوان زخمی ہوئے ۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان
    اسحاق ڈار—فائل فوٹو ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے بتایا ہے کہ اٹلی کے وزیرِ خارجہ انتونیو تاجانی سے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ اس موقع پر اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر اٹلی کو اعتماد میں لیا۔شفقت علی خان نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار نے اٹلی کے ہم منصب کو بتایا کہ بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی حملے میں خواتین و بچوں سمیت کئی شہری شہید ہوئے ہیں۔ اسحاق ڈار سے یورپی خارجہ امور چیف کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو یورپی یونین کی سربراہ برائے خارجہ امور...
    لاہور ( خصوصی رپورٹ )معروف فرانسیسی اخبارنےبھارتی فضائیہ کی نااہلی کاپول کھول دیا۔  تفصیلات کے مطابق معروف فرانسیسی اخبار’’لی مونڈے ‘‘نے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ اخبار نے لکھا کہ’’ پاکستان میں فوجی آپریشن نے  بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو  ظاہرکردیا ہے،بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کیلئے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے‘‘۔ ''ہم نے خود فوٹیج کی تصدیق کی ہے،، بی بی سی نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی، بھارت کو شرم سے پانی پانی کردیا فرانسیسی اخبار نے مزید لکھا کہ ’’بھارت نے کم از کم3 لڑاکا طیاروں کے نقصان کوتسلیم کرلیا ہے،  پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل...
    لندن(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھارت کے رافیل طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی ۔بی بی سی کی روپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے حکام کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی فورسز نے بدھ کی صبح پانچ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے۔ بھارت نے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔تاہم بی بی سی ویریفائی نے تین ایسی ویڈیوز کی تصدیق کی ہے جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کا ملبہ دکھایا گیا ہے، جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔بی بی سی ویریفائی کے مطابق، ایک ویڈیو میں بھارتی پنجاب کے شہر بھٹندا کے قریب ایک کھیت میں ملبہ دکھایا گیا ہے جہاں فوجی اہلکار ملبہ اکٹھا کرتے نظر آ رہے ہیں۔اسی مقام...
    امریکی عہدیداروں کی جانب سے پاکستان کے جے 10 کے ہاتھوں 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے 7 مئی کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے 2 امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔ امریکی عہدایداروں کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر پاکستان نے چینی ساختہ جے 10 طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ چینی ساختہ جے 10 طیارے سے داغے گئے میزائلوں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈ یا کی جانب سے مسلسل پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور طرح طرح کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کی پاکستانی حکام تردید کر رہے ہیں ۔ بھارتی میڈیانے گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے امرتسر اور مقبوضہ کشمیر پر حملوں کی جھوٹی خبریں دی تھیں جس کا مقصد کشمیریوں اور سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا ۔ پاکستان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا تھا اور ساتھ ہی پاکستانی عوام کو ہدایت کی تھی کہ وہ بھارتی میڈیا کے کسی بھی فریب کانشانہ نہ بنیں ۔اب بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیکر سیل نے ایک بھارتی صحافی کی جانب سے پاکستانی پائلٹ کی بھارتی حراست سے متعلق دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ بھارتی صحافی برکھا دت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر دعویٰ کیا تھا کہ “ایک پاکستانی پائلٹ بھارتی حراست میں ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔” تاہم پاکستان کے وزارت اطلاعات نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس خبر کو “جعلی اور من گھڑت” قرار دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ “ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا اور بے بنیاد ہے، جس کا مقصد بھارتی میڈیا کی جانب...
    پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گوالہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا  بھی لہرانا پڑا...
    6 اور 7 مئی کی شب پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کی جھڑپ حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل ترین لڑائی ہے۔  بھارت کے 5 لڑاکا طیاروں کو گرائے جانے کے بارے میں سینئر پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا کہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی لڑائی میں دونوں طرف کے تقریباً 125 طیارے شریک تھے، دونوں ملکوں کے جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے۔  سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس لڑائی کے دوران کچھ مواقع پر 160 کلو میٹر کے فاصلے سے بھی ایک دوسرے پر میزائل داغے گئے اس سے قبل گزشتہ روز بھارتی آفیشلز نے بھی اپنے 3 طیاروں کے گر کر تباہ ہونے...
    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شکست خوردہ مودی کی خوشنودی کیلئے بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے اور ایف 16 کو نشانہ بنانے سے متعلق جھوٹی خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ...
    دو امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔ برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ جے 10 طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے
    سٹی42:  بریکنگ خبر آ رہی ہے کہ پاکستان نے دو دن سے جاری الزام تراشیوں کے بعد  آج شب سچ مچ بھارتی فوج کو گھس کر مارا ہے۔  سکیورٹی ذرائع نے مصدقہ اطلاع دی ہے کہ  پاک بھارت جنگ کے دوران آج شب کچھ دیر پہلے پانڈو سکیٹر میں پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی گئی ہے۔  بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف جارحیت کے ردعمل میں مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دینے کا جو وعدہ قوم سے اور دشمن سے کیا اس پر عمل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان  سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھارتی فوج...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈ یا پر یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بھارتی بحریہ کی جانب سے کراچی بند ر گاہ پر بڑا  حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں ۔ بھارتی نیوز چینل زی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے آئی این ایس وکرانت نے کراچی کی بندر گاہ پر حملہ کیا اور اس دوران 10سے زیادہ دھماکوں کی آواز سنائی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس حوالے سے ابھی پاکستان نے تصدیق نہیں کی ہے۔ مزید :
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مئی 2025ء ) امریکی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے، بھارت کے مار گرائے جانے والے جنگی طیاروں میں سے کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے بھی پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے دو امریکی عہدیداروں نے کہا کہ انہیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے لڑاکا طیاروں کے خلاف فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں...
    وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی طیارے گرانے کے بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی خبر ’فیک نیوز‘ ہے: سیکیورٹی ذرائعپاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر، پٹھان کوٹ، راجستھان اور پنجاب میں دھماکوں کی بریکنگ نیوز کو ’فیک نیوز‘ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیارے مار گرانے کا بے بنیاد اور جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ...
    پاکستانی حملوں کا خوف، آئی پی ایل کا آج دھرمشالہ میں ہونیوالا میچ منسوخ ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کو بھی ڈبونے لگی۔بھارت میں آئی پی ایل منتظمین اور غیر ملکی کھلاڑی پریشان ہیں۔ بھارت کی جارحیت آئی پی ایل کو بھی ڈبونے لگی اور پاکستانی حملوں کے خوف کے باعث آج کا میچ منسوخ کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمشالہ میں پنجاب کنگز اور دلی کیپٹل کا میچ منسوخ ہوگیا۔ پہلے فلڈ لائٹس کی خرابی کا بہانہ بنایا گیا پھر میچ ختم کردیا گیا۔ اس دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی گراونڈ میں موجود تھی جسے فوری خالی کروایا گیا۔خیال...
    معروف امریکی پاپ گلوکارہ ریحانہ کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے، جس کی تصدیق انہوں نے حال ہی میں نیویارک میں ہونے والے معروف فیشن ایونٹ ‘میٹ گالا 2025’ کے دوران کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ریحانہ نے سیاہ لباس اور ٹوپی پہنے ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔ ریحانہ کا بیبی بمپ نمایاں تھا جس سے ان کی تیسری بار حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق ہوئی۔ A post common by Met Gala 2025 (@metgalaofficial_) ایونٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں ریحانہ کے پارٹنر، ریپر اے ایس اے پی راکی نے بھی اپنے بیان میں تیسرے بچے کی آمد کی خوشخبری دیتے ہوئے محبت کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ A post common by rihana...
    پاکستان نے اب تک اپنے تمام ایکشنز سے واضح طور پر ثابت کر کے دکھایا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ننگی جارحیت کے جواب میں کیے گئے تمام ایکشنز صرف اپنے دفاع میں کیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ننگی جارحیت کے جواب میں صرف اپنا دفاع کیا ہے، جبکہ بھارت نے پچھلے 48 گھنٹوں میں صرف اور صرف پاکستان پر بِلا اشتعال جارحیت کی ہے جس کے نا قابل تردید ثبوت پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں حملے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، سیکیورٹی ذرائع ہر روز اپنی نئی ہزیمت اور ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی گودی میڈیا بھارتی حکومت کے لیے صبح شام جھوٹ بولتا ہے، ہیروپ...
    جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)راولپنڈی اسلام آباد کی تاجر برادری نے بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی بروز ہفتہ کو ایف نائن پارک سے نیشنل پریس کلب تک ر یلی نکالنے کا اعلان کر دیا ،اس بات کا اعلان صدراسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار یاسر الیاس خان نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ ، صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن و فیڈریشن آف رییٹلرز سردار طاہرمحمود ، سابقہ صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن چوہدری روف...
    ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، تینوں بندرگاہوں پر سکیورٹی بڑھادی گئی ۔  پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، گوادر پورٹ، پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔  ذرائع کے مطابق ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی۔ موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کے لیے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ ہائی الرٹ تک سمندر میں کوئی غیر ضروری...
    سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) بھارتی فورسز نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا آغاز کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر دیہی آبادیوں کو نشانہ بنایا، جس سے مقامی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا، تاہم پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی نے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت سرحدی...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مئی 2025ء ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قوم  منتظر ہے کہ  نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں، بدقسمتی ہے سیاسی جماعتوں کے قائدین امریکہ کی اسرائیلی حمایت کی مذمت کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو اچھا جواب دیا گیا تاہم یہ کافی نہیں، قوم بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں ہونے والی شہادتوں کے ایسے بدلے کی منتظر ہے کہ دشمن کی نسلیں یاد رکھیں اور آرایس ایس کی جنونی حکومت کو دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔ جماعت اسلامی کے تحت کل (جمعہ کو) ملک گیر یوم عزم کے موقع پر پوری قوم جہاں افواج پاکستان...
    اسلام آباد: یورپی یونین کی نمائندہ برائے امور خارجہ کاجاکالاس نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطے میں بھارتی جارحیت سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نمائندہ کاجاکالاس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی حمایت اور یک جہتی پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا اور نائب وزیراعظم نے بھارت کی جنگی...