2025-09-19@00:59:35 GMT
تلاش کی گنتی: 106

«موٹروے کی»:

(نئی خبر)
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کی جانب سے زونل آفس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساؤتھ زون، اصغر علی یوسفزئی نے کی۔ اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن، اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے وفود نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے شاہراہیں خراب ہو رہی ہیں، جو قومی خزانے پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہیں حد وزن سے زائد گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
    وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے لیے کم فنڈز مختص کرنے پر احتجاج کیا ہے۔وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم مختص کی گئی، خیبرپختون خوا کے 30 منصوبوں کے لیے 17.59 فیصد، بلوچستان کے 22 منصوبوں پر 23.87 فیصد رقم رکھی گئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا...
    کراچی: وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سندھ کے لیے کم فنڈز مختص کرنے پر احتجاج کیا ہے۔ زرائع کے مطابق  وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لئے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی ہے، این ایچ اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب کے 33 منصوبوں پر 38.65 فیصد، سندھ کے 6 منصوبوں پر 4.34 فیصد رقم مختص کی گئی، خیبرپختون خوا کے 30 منصوبوں کے لیے 17.59 فیصد، بلوچستان کے 22 منصوبوں پر 23.87 فیصد رقم رکھی گئی...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سڑکوں کی تعمیر کے لیے وفاق کی جانب سے 4 فیصد رقم مختص کرنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔مراد علی شاہ نے 6 مارچ 2024ء کو شہباز شریف کو خط لکھا کہ حیدرآباد سے سکھر تک موٹروے تعمیر کیا جائے، اس موٹروے کی تعمیر ملک کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔اُنہوں نے خط میں لکھا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے نہ ہونے سے اندرون ملک ٹریفک کی روانی دشوار ہو گئی ہے، یہ بات قابل تشویش ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ کے لیے 5 فیصد سے بھی کم رقم رکھی۔وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں مزید لکھا کہ این ایچ اے...
    ملک کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 کو  رشکئی سے صوابی اورموٹروے 3  درکھانہ سے سمندری تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹروے ایم 4 کو ملتان سے عبد الحکیم جبکہ موٹروے ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان...
    لاہور : ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی آئی ہے، جس کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق، پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک، ایم 5 کو روہڑی سے شیرشاہ ملتان تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بند کیا گیا ہے۔   موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مزید یہ کہ ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے بچنے، مناسب فاصلہ رکھنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سفر...