2025-07-27@05:56:22 GMT
تلاش کی گنتی: 102
«نان کسٹم پیڈ سامان»:
(نئی خبر)
صدیق ساجد نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کو مونگ پھلی” قرار دے کر گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا پے، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو درپیش سنگین مالیاتی بحران کی وجہ سے وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگرام پر عملاً کھربوں روپے کا کٹ لگ گیا ہے جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے دستیاب فنڈز کا حجم ہاتھی کے منہ میں مونگ پھلی” اور اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف، بالکل ہی نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے، مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ مالی سال 2025,26ء میں وفاقی ترقیاتی پراجیکٹس کو 2 مراحل میں “ٹیکہ”...
کراچی (کامرس رپورٹر ) ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.46 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔دسمبر میں ملک میں 0.57 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جو نومبر کے مقابلہ میں 27 فیصد کم ہے۔