محسن نقوی نے اسلام آباد میں پنجاب سپیڈ کو محسن سپیڈ میں بدل دیا ہے؛ وزیر اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اویس کیانی : اسلام آباد میں جناح اسکوائر کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا محسن نقوی نے اسلام آباد میں پنجاب سپیڈ کو محسن سپیڈ میں بدل دیا ہے۔ محسن صاحب ویل ڈن ۔ آپ دیگر منصوبوں کو بھی اسی رفتار سے تکمیل تک پہنچائیں گے۔ محسن نقوی اور انکی ٹیم نے جناح اسکوائر کو برق رفتاری، ذمہ داری اور فرض شناسی سے 72 روز میں مکمل کیا جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔میں 3 انڈر پاسز پر مشتمل جناح اسکوائر کی تکمیل پر محسن نقوی اور سی ڈی اے کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آج ہم سب کے لیے یہ خوشی کا لمحہ ہے۔ محسن نقوی کی کاوشوں سے پچھلے ریکارڈز میں اضافہ ہو رہا ہے۔یہی وہ طریقہ ہے جو قوموں کی زندگیوں کو بدل دیتا ہے۔
رانی پور ؛ پیر کی کمسن ملازمہ سے زیادتی و قتل کیس؛مقتولہ کی والدہ نے صلح کرلی
بھارتی فوج کے کھوکھلے بیان مایوسی کی علامت، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دے گا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف محسن نقوی شہباز شریف محسن نقوی محسن نقوی محسن نقوی محسن نقوی محسن نقوی
پڑھیں:
لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کیساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے اُمور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہٗ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کیساتھ ایک ہونا ہے۔ اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔