2025-05-19@14:09:00 GMT
تلاش کی گنتی: 5132

«کی روز افزوں»:

(نئی خبر)
    کابل(انٹرنیشنل‌ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے۔ قطرکے العدید ائیربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ تنازعات کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے، امریکا اپنے شراکت داروں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کل قطر نے امریکا کے ساتھ42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پردستخط کیے، قطرآئندہ برسوں میں العدید ائیربیس پر 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرےگا۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ کے پاس جلد ایف 47 طیارہ ہوگا، ہم ایف35کےجدید ورژن ایف 55 کے بھی منتظر ہیں2026کےبجٹ میں امریکی...
    —علامتی تصویر سندھ کے ضلع نواب شاہ میں سکرنڈ تھانے میں زیرِ حراست ملزم کی پولیس تشدد سے ہلاکت کے کیس میں عدالت نے مقدمے میں نامزد 2 پولیس افسران کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ضمانت خارج ہونے پر ڈی ایس پی یار محمد اور سب انسپکٹر صابر حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔ درخشاں تھانے میں زیر حراست ملزم کی مبینہ ہلاکت، بیٹے کا بیان ریکارڈکراچی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں درخشاں... ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزمان نے غیر قانونی حراست کے دوران شہری نواز زرداری پر تشدد کیا، جس سے اس کی ہلاکت ہوئی تھی۔واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ٹرک چھیننے کے...
    افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے، اسے کسی کو نہیں دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز دوحہ(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے۔قطرکے العدید ائیربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ تنازعات کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے، امریکا اپنے شراکت داروں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ کل قطر نے امریکا کے ساتھ42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پردستخط کیے، قطرآئندہ برسوں میں العدید ائیربیس پر 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کریگا۔امریکی صدر کا یہ بھی کہنا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے پاکستان بھر کی موٹر ویز کے اطراف پھل دار درخت اور شجرکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی نے دنیا بھر کو متاثر کیا ہے اور پاکستان اس سے شدید طور پر متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتی گرمی، کہیں غیر معمولی بارشیں تو کہیں خشک سالی سے انسانی زندگی بہت متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے بد اثرات سے بچنے کے لیے ملک میں ماحول دوست کلچر اپناتے ہوئے درخت لگائیں، گرمی بھگائیں کے فارمولے پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں وزارت مواصلات اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی...
    امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم کی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم کی جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات ہو ئی، ملاقات میں ڈاکٹر طارق سلیم نے حافظ نعیم الرحمن کو شمالی پنجاب میں جماعت اسلامی کی دعوتی تنظیمی اور سیاسی صورتحال اور آئندہ کے اہداف وامکانات سے آگاہ کیا اس موقع پر حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطہ کی تیزی سے بدلتی صورتحال، غزہ، کشمیر، سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، امیر جماعت اسلامی حا فظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں تاریخی غزہ ملین مارچ میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب جب قوم متحد ہوتی تحریک انصاف دشمن کی صفوں میں کھڑی نظر آتی ہے،جنگ نے بہت سارے چہروں کو بے نقاب کر دیا ہے،پوری قوم اپنے بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کا گالم گلوچ برگیڈ حسب روایت قوم میں انتشار،جھوٹ اور افراتفری پھیلانے میں مصروف رہا۔انہوںنے مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کاظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہنے کو آپ وزیر اطلاعات ہیں آپ کے پاس اطلاعات ہوتی نہ معلومات ہوتی ہیں، آپ کو بنا بنایا بیان دیا جاتا ہے وہ آپ میڈیا کو سرکولیٹ کر دیتے ہیں۔ مریم...
    اسلام آباد: سینیٹ کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پاکستان کی بندرگاہوں کے چارجز خطے کی سب بندرگاہوں سے زیادہ ہیں جبکہ اراکین کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ گوادر کی ترقی چاہیے تو اس کو ٹیکس فری زون ہونا چاہیے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر قرات العین مری کی زیر صدارت سینیٹ منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی بندرگاہوں کے چارجز خطے کی سب بندرگاہوں سے زیادہ ہیں اور گوادر پورٹ کے شپنگ چارجز سب سے زیادہ ہیں۔ چیئرپرسن کمیٹی قرات العین مری نے سوال کیا کہ ہماری بندرگاہوں پر اتنے چارجرز کون لگاتا ہے، جس پر حکام نے بتایا کہ یہ چارجز...
    اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔تمام پی ٹی آئی رہنما داہگل پولیس ناکے سے واپس روانہ ہوگئے، فیصل جاوید، احمد چٹھہ، فردوس شمیم، اسامہ حمزہ اڈیالہ پہنچے تھے، میاں غوث اور رانا عاطف بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پہنچے تھے۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پولیس نے داہگل ناکے سے آگے نہیں جانے دیا۔
    ڈھائی کروڑ کی آبادی رکھنے والے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں سے سول اسپتال اور جناح اسپتال میں دو دو، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں صرف ایک ویسکیولر سرجن موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے سرکاری اسپتالوں میں ویکسیولر سرجنز کی شدید قلت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھائی کروڑ کی آبادی رکھنے والے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں سے سول اسپتال اور جناح اسپتال میں دو دو، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں صرف ایک ویسکیولر سرجن موجود ہے۔ حیرت انگیز طور پر شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں حادثات سے متاثرہ افراد کا مکمل ڈیٹا بھی موجود نہیں۔ عباسی شہید اسپتال میں تاحال ویسکیولر سرجری کا شعبہ قائم نہیں کیا جا سکا ہے۔ عباسی شہید اسپتال میں سہولت نہ ہونے...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ڈائیلسز یونٹ سے 26 سے زائد افراد میں ایڈز منتقلی کا واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے سفارشات پیش کر دیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکم پر محکمہ صحت پنجاب کی تحقیقاتی کمیٹی نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائلسز وارڈ میں 26 سے زائد افراد کو ایڈز کی منتقلی کے حوالے سے اپنی انکوئری مکمل کرلی۔ محکمہ صحب کے حکام کے مطابق انکوائری کمیٹی نے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے اور 3 سال سروس کی ضبطی کی سفارش کی ہے۔ پنجاب حکومت کی بجلی کے بلوں پر سبسڈی سے اب کوئی مسئلہ نہیں: ترجمان وزارت خزانہوزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماءشیر افضل مروت کو سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کیس سے بری کردیا۔نجی ٹی وی سما کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے شیر افضل مروت کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران شیر افضل مروت کیخلاف کوئی مجرمانہ شواہد سامنے نہیں آئے، مدعی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے، جس سے ان کی عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔مجسٹریٹ نے کہا کہ کیس کا ٹرائل چلایا بھی جائے تو سزا کا کوئی امکان نہیں، عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔شیر افضل مروت کیخلاف مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن   نے رسمی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یکم جون 2025 سے لے کر 31مئی 2026 تک ، چین برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور  یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری  پالیسی کا آزمائشی اطلاق  کرے گا۔ مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے  وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے     اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے،  وہ   ویزا فری پالیسی کے تحت چین کی سرزمین پر 30 روز تک قیام کر سکیں گے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ معیاری کھلے پن پر قائم رہے گا  اور غیرممالک کے...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو سینیٹر افنان اللّٰہ پر تشدد سے متعلق کیس سے بری کردیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں شیرافضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللّٰہ پرتشدد کا کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ ہاتھا پائی کیس، شیر افضل مروت کی ضمانت کنفرم، جج کی بات پر قہقہےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے شیر افضل مروت کی نجی چینل پر سینیٹر افنان اللّٰہ سے مار کٹائی کیس میں ضمانت کنفرم کر دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق مدعی مقدمے میں پیش نہیں ہوئے، جس سے ان کی کیس میں عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ...
    فرانسیسی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کو واضح برتری رہی جب کہ پاک فضائیہ نے اپنی شاندار کارکردگی سے بھارتی فضائیہ کا غرورخاک میں ملا دیا۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ" میں رافیل طیاروں کی بری طرح ناکامی کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کا فرانسیسی میڈیا بھی معترف ہوگیا۔ فرانسیسی میڈیا نے اعتراف کہا کہ "پاک  فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے فتح ممکن ہوئی"، جے ایف-10کی برتری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کر دیا۔ بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں کمی کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھارت کو شکست اس کی  پیشہ وارانہ مہارت کی کمی کی واضح علامت ہے جب کہ  پاک...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام کیلئے ڈی پورٹ افراد کو 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کی زیر  صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان سیریئس کرائم اینڈ لا انفورسمنٹ پروگرام (اپسکیل) کے حکام اور وزارت داخلہ کے اعلی افسران نے شرکت کی۔  اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن، آن لائن چائلڈ ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، کریمنل ریکارڈ کے تبادلے، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات کے لئے اٹھائے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ آن...
    خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے مختص فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اکاؤنٹنٹ جنرل (اے جی) خیبرپختونخوا نے محکمہ خزانہ کے 10 افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کے دفتر نے مشکوک افراد اور مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کر دی، اے جی آفس نے مبینہ کرپشن میں محکمہ خزانہ کے 10 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کے لیے سیکریٹری خزانہ کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں اسسٹنٹ اور سب اکاؤنٹنٹس اور 52 مشکوک بینک اکاؤنٹس کی بھی نشاندہی کی گئی، خط میں ضلعی اکاؤنٹس افسر اپر کوہستان کو فوری معطل...
    فیصل آباد کے علاقہ جھنگ روڈ پر تیزرفتار رکشہ ٹرالر سے ٹکراگیا جس سے 2افرادجاں بحق اور3 زخمی ہوگئے جن میں سے 2کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں کے رہائشی کسی کام سے جارہے تھے تیزرفتاری کی وجہ سے رکشہ بے قابوہوکرٹرک سٹینڈکے قریب پیچھے سے ٹرالرکے ساتھ ٹکراگیاجس کے نتیجے میں رشیدآبادکارہائشی39 سالہ ندیم احمد اور32سالہ نامعلوم موقع پر جاں بحق جبکہ 30 سالہ موسی۔27سالہ احسان اور 55سالہ اصغرعلی زخمی ہوگئے جو چک66ج-ب دھاندرہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں-ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے سپردکردی گئی ہیں۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ’’معرکہ حق‘‘ کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِ اعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ  اسحاق ڈار، وزیر دفاع  خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء  اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ،  اعلی سول اور عسکری...
    آئندہ بجٹ میں پراپرٹی منافع پر ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس (CGT) کی شرح میں نمایاں اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کیپیٹل گین ٹیکس کو موجودہ 15 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی شرح کا اطلاق کارپوریٹ سیکٹر پر عائد انکم ٹیکس کی شرح کے تناسب سے کیا جا سکتا ہے، تاکہ رئیل اسٹیٹ میں خرید و فروخت کے دوران حاصل ہونے والے لاکھوں روپے کے منافع پر مؤثر ٹیکس...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور گوادر میں ایک ارب روپے سے زائد کی مالی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش کی گئی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں گوادر میں محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 2018ء سے 2021ء کے درمیان سنگین مالی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمے کے 59 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کے بقایاجات کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، جو کہ اخراجات کے خلاف واضح بے ضابطگی کو ظاہر کرتا ہے۔ نیب کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 20 ارب روپے کی ریکوری کا دعویٰپشاورقومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا کی تاریخ... رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران محکمہ پی...
    بھارت(نیوز ڈیسک)رافیل طیاروں کی ڈیل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گلے کی ہڈی بن گئی، جس میں اربوں روپے کی ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی طیاروں کا سودا کروڑوں ڈالر کے کک بیک پرطے پایا، نریندر مودی کے قریبی دوست بزنس مین سوشن گپتا کو گڑبڑ گھٹالے کا مہرہ قرار دے دیا۔ انیل امبانی نے بھی خوب مال کمایا، جبکہ حکومت نے سی بی آئی کی تحقیقات پر پردہ ڈال دیا ادھر، ٹائمز آف انڈیا کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر پوسٹ میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی پرانا کلپ شیئر کیا گیا ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ رافیل ڈیل میں کوئی بھی چیز بھارتی وزیراعظم کو نہیں بچاسکتی۔ ان کا...
    برکینا فاسو ک(نیوز ڈیسک)افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی صوبے لوروم میں قائم ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 60 اہلکار ہلاک ہوگئے، جس کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک گروپ نے قبول کرلی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کے انٹیلیجینس گروپ نے بتایا کہ صوبہ لوروم میں ملٹری پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک گروپ جے این آئی ایم نے قبول کرلی ہے۔ خطے میں دہشت گردی کے واقعات پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے نے بتایا کہ مذکورہ گروپ نے اس حوالے سے پیغامات پوسٹ کیے ہیں، جس میں وہ برکینا فاسو اور مالی میں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری لے رہا ہے۔ برکینا فاسو کی حکومت کی جانب...
    وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستانی ساختہ جنگی ساز و سامان کے لیے دنیا بھر سے اتنے آرڈرز آ رہے ہیں کہ شاید وہ 2 سال میں بھی پورے نہ ہوں سکیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب: اسکولوں میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج بری، نیوی اور ائیر فورس کی قدر دنیا اس لیے کرتی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے اپنے شعبے میں قابل ہیں بلکہ انتہائی پروفیشنل بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاک افواج کے بھرپور جوابی حملوں نے دشمن کو شکست فاش سے...
    سمیع شیخ المعروف ڈانسر کی سرپرستی، الہلال سوسائٹی کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات پلاٹ نمبر C 3اور C21سے خطیر رقوم بٹورنے کا انکشاف،علاقہ مکینوں کا شدید ردعمل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں لوٹ مار کی کوئی حدود باقی نہیں رہ گئی۔ڈی جی اسحق کھوڑو کے بلند بانگ دعووں کے برعکس محکمے کے کرپٹ عناصر نے اب سوسائٹیز پر بھی رالیں ٹپکانی شروع کردی ہیں۔خطیر رقوم بٹورنے کے بعد کراچی میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رہائشی پلاٹوں پر بھی تجارتی مقاصد کے لئے غیر قانونی تعمیرات شروع کروا دی ہیں۔ ضلع شرقی میں قائم الہلال سوسائٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیع شیخ المعروف ڈانسر نے بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پلاٹ نمبر C3اور C...
    شہر کراچی میں جاری ڈاکو راج کے دوران کیماڑی اور قیوم آباد کے قریب ڈاکوؤں نے تین افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے علاقے تارا چند روڈ بلاک 24 کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ عبدالرحمان اور 49 سالہ شاہنواز کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی جیکسن پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا قیوم آباد کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سوار...
    لاہور: باغبانپورہ کے علاقے میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ڈمپر کی ٹکر سے پانچ افراد کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کے دلخراش واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں قتل بالسبب، غفلت سے گاڑی چلانا اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ  یہ ٹریفک حادثہ ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ تھا جو جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 اسکول کی بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والی اسکول کی بچیوں کی شناخت 12 سالہ عائمہ اور 10 سالہ حافظہ کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے نجی حج سکیم سے پیدا ہونے والے بحران کے حل کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے خصوصی رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے خط کے ذریعے وزیراعظم کی فوری توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کرائی ہے جس سے 67ہزار پاکستانیوں کے رواں سال حج کی سعادت سے محروم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ انھوں نے وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ وہ سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطہ کریں، اس سے مسئلہ آسانی سے حل ہو سکتا ہے۔ حکومت اعلیٰ سطحی کمیٹی فوری طور پر سعودی عرب بھیجے جو سعودی حکومت کے ساتھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مئی 2025ء) جرمن استغاثہ نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں عمل میں آئیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حراست میں لیے گئے ان مشتبہ افراد نے ''جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ روسی ریاستی حکام کے ایما پر کام کر رہے تھے‘‘ بعض افراد کو بتایا تھا کہ وہ ''جرمنی میں سامان کی نقل و حمل پر دھماکہ خیز حملوں کے لیے تیار ہیں۔‘‘ استغاثہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ افراد ایسے عناصر کے ساتھ رابطے میں ہیں جو روسی ریاستی اداروں کے لیے کام کر رہے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ایک شخص نے جس کا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا نتیجہ یہ ہے کہ ججز اب صرف ایک سرکاری ملازم کی حیثیت رکھتے ہیں، ججز اب کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکتے، ججز کو ایک فرد واحد سب فیصلے لکھ کر دیتا ہے جو کہ نظام انصاف کی موت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ " پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سویلینز کا...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے نجی حج اسکیم کے بحران کے حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطہ کرکے مسئلے کو حل کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں کہا کہ وزیراعظم نجی حج اسکیم بحران کے حل کے لیے سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی سعودی عرب بھیجی جائے، 67 ہزار پاکستانیوں کے حج کی سعادت سے محروم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کا حجاج کا مسئلہ حل ہوا، اعلیٰ سطح پر...
    کوئٹہ ( نیوز ڈیسک)منیر احمد مینگل روڈ پر پیپلزپارٹی کی ریلیمیں دھماکا۔ ریسکیو کے مطابق دھماکے میں پیپلزپارٹی کے متعدد کارکن زخمی۔ دھماکا پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقد ریلی پر کیا گیا۔ ریلی علی مدد جتک کی قیادت میں جلسے میں شرکت کیلئے جارہی تھی۔ دھماکے میں علی مدد جتک محفوظ رہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزیدپڑھیں:پاک فوج نے دشمن کے حملے کا بھرپور اور فوری جواب دیا ,وزیراعظم کا پسرور چھاؤنی کا دورہ “آپریشن بونینم مارسوس” میں فوجی بہادری کو خراجِ تحسین
    الجزیرہ کے مطابق نے امریکی صدر نے وعدہ کیا کہ ہم اس جارحیت (حماس اور انصار اللہ کی مقاومت) کا مقابلہ کریں گے جو ہم سب کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ ایران دہشت گردی (حماس، حزب اللہ اور انصار اللہ تحریکوں) کی سرپرستی بند کرے، اپنی خونی پراکسی جنگیں ختم کرے اور جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کو مستقل، قابلِ تصدیق طور پر ترک کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی اہل یمن کے ہاتھوں شکست فاش اور اہل غزہ کے سامنے اسرائیلی صیہونی طاقت کا غرور خاک میں ملنے کے بعد امریکی صدر سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ انہوں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نےپہلگام واقعہ کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ پہلگام دہشت گردی کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ بین الاقوامی انکوائری کے نتائج منظر عام پر آ گئے ہیں، جن میں پاکستان کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی عالمی طاقتوں نے آزادانہ طور پر واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور ان کے نتائج بھارت اور پاکستان دونوں کو پہنچا دیے گئے ہیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود ان طالبان گروہوں نے کی، جو اس وقت پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں افغان طالبان کے خلاف شدید دباؤ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب میں شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات، مصافحہ بھی کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کے اعلان کے ایک روز بعد ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)سربراہی اجلاس سے قبل شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی پول رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان ٹرمپ کی انتظامیہ کے کچھ حصوں میں خدشات کے باوجود سامنے آیا ہے، کیونکہ القاعدہ سے ماضی کے روابط کی وجہ سے احمد الشرع کو واشنگٹن نے پہلے دہشت گرد قرار دیا تھا۔امریکی اتحادی اسرائیل نے...
    عدالت نے نارتھ ناظم آباد سے 23 سالہ انشارہ بتول کی گمشدگی کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے جبری لاپتا افراد کے کیسز مسنگ پرسنز کمیشن میں بھیج دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 23 سالہ لڑکی سمیت دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ مسنگ پرسنز کے کیسز میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔ عدالت نے جبری لاپتا ہونے والے افراد کے کیسز مسنگ پرسنز کے کمیشن میں بھیج دیئے۔ عدالت نے تھانہ سرجانی ٹاؤن سے 2014ء سے لاپتا نوید اقبال، 2016ء سے تھانہ سائٹ بی کی حدود سے لاپتا نور زمان کی درخواستیں مسنگ پرسن کے کمیشن میں بھیج دیں۔ عدالت نے نارتھ ناظم آباد سے 23 سالہ انشارہ بتول کی...
    پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک کی قیادت میں نکالی جانیوالی جشن فتح ریلی پر دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر سریاب روڈ سے ہاکی گراؤنڈ کی طرف جانے والی علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے ادارے توخی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق سول ہسپتال کوئٹہ میں 8...
    پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی مدد جتک کی قیادت میں نکالی جانیوالی جشن فتح ریلی پر دستی بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق منیر مینگل روڈ پر سریاب روڈ سے ہاکی گراؤنڈ کی طرف جانے والی علی مدد جتک کی ریلی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مذکورہ ریلی پاک فوج کی حمایت میں نکالی گئی تھی اور ہاکی گراؤنڈ میں جاری حکومت بلوچستان کے جلسے میں شرکت...
    ---فائل فوٹو  لاہور کے ایک تھانے کے ڈیوٹی افسر سمیت تین اہلکار رشوت کے صرف ایک ہزار روپے کی تقسیم پر جھگڑ پڑے۔پولیس کے مطابق تھانہ گڑھی شاہو کے اہلکاروں نے ناکے پر ایک رکشہ سوار کو روکا اور اس سے ایک ہزار روپے رشوت لے لی۔معاملہ ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر تک پہنچا تو اس نے بھی اہلکاروں سے حصہ مانگا جس پر دونوں اہلکاروں نے اسے دھکے دیے اور گالم گلوچ کی۔واقعہ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر کے ڈی ایس پی گوجر پورہ سہیل کاظمی کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ایس پی کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اہلکاروں کی خلاف کارروائی کی جائے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یوم تشکر کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، تقریب میں مولانا بشیر فاروق نے ملک کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔(جاری ہے) تقریب میں فضائیہ، نیوی اور بری فوج کے بینڈز نے سلامی پیش کی، جبکہ گورنر سندھ کے ہمراہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے کیک کاٹ کر اس یادگار دن کو منایا۔ یوم تشکر کی تقریب میں شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ کیا گیا اور ملی نغمے پیش کیے گئے، جس سے حب الوطنی کا...
    پنجاب میں مقدس الفاظ کے حامل اخبارات وکاغذات کی پیکیجنگ کے استعمال پر پابندی عائد،دفعہ 144نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)سیکرٹری داخلہ پنجاب نے مقدس الفاظ کے حامل اخبارات وکاغذات کی پیکیجنگ استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے مقدس اوراق، الفاظ کے تقدس کوبرقراررکھنے کیلئے پنجاب بھرمیں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے مقدس الفاظ کے حامل اخبارات وکاغذات کی پیکیجنگ استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت نوے روزکیلئے پابندی عائد کی ہے،محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اخبارات اورعام صفحات پرمقدس الفاظ اورآیات دی جاتی ہیں، مختلف اشیا کی ریپنگ،پیکنگ کیلئے اخبارات اورکاغذات کا استعمال کیا جاتا ہے،دینی اعتبار سے...
    لاہور: مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر علامہ ساجد میر کی وفات کے بعد پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر انتخابات 29 مئی کو ہونگے۔ صوبائی الیکشن کمیشن آفس سے دو امیدواروں حافظ عبدالکریم اور علامہ ہشام الہی ظہیر نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے۔ مسلم لیگ ن نے ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے حافظ عبدالکریم کو کاغذات نامزدی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پروفیسر ساجد میر کے فرزند احمد میر کو سینیٹ نشست کی پیشکش کی تھی جس...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ  اسحاق ڈار، وزیر دفاع  خواجہ آصف،  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ،  اعلی سول اور عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے واشنگٹن اب دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹومی پِگوٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے کے آخر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دونوں وزرائے اعظم کو امن کا راستہ اختیار کرنے پر سراہتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کے درمیان براہ راست رابطے کی بھی حوصلہ افزائی...
    بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیر نے بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں پہلگام واقعے میں ملوث افراد کی بہن قرار دے دیا۔ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے قبائلی امور کے وزیر کنور وجے شاہ نے بھارتی فوج کی مسلم خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف متنازع اور نفرت انگیز بیان دے کر بھارت میں ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ Almost 24 hours since a @BJP4India Madhya Pradesh MINISTER Kunwar Vijay Shah made a shockingly derogatory, openly communal and misogynist remark against India’s pride Colonel Sofia Qureshi. Not a word from the @BJP4India top leadership. This is the ‘REAL’ face of the @BJP4India…...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )برطانیہ کی سپیشل ایلیٹ فورسز کے سابق ارکان نے عراق اور افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم اور سپیشل فورسز کی جانب سے بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ”بی بی سی“سے خصوصی گفتگو میں سابق فوجیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایس اے ایس کے ارکان کو نیند کی حالت میں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے زیر حراست افراد کو قتل کرتے دیکھا جن میں بچے بھی شامل تھے.(جاری ہے) افغانستان میں ایس اے ایس کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ایک سابق فوجی نے بتایا کہ ایک نوجوان لڑکے کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے سامنے گولی ماری گئی انہوں نے کہاکہ قیدیوں...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جبری لاپتا افراد کے کیسز مسنگ پرسنز کمیشن میں بھیج دیے۔  ہائیکورٹ میں 23 سالہ لڑکی سمیت دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ مسنگ پرسنز کے کیسز میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ عدالت نے جبری لاپتا ہونے والے افراد کے کیسز مسنگ پرسنز کے کمیشن میں بھیج دیے۔ عدالت نے تھانہ سرجانی ٹاؤن سے 2014 سے لاپتا نوید اقبال، 2016 سے تھانہ سائٹ بی کی حدود سے لاپتا نور زمان کی درخواستیں مسنگ پرسن کے کمیشن میں بھیج دیں۔ عدالت نے نارتھ ناظم آباد سے 23 سالہ انشارہ بتول کی گمشدگی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس مسنگ پرسنز کی فہرست میں نہیں آتا۔ وہ کیس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نےپہلگام واقعہ کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ پہلگام دہشت گردی کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ بین الاقوامی انکوائری کے نتائج منظر عام پر آ گئے ہیں، جن میں پاکستان کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی عالمی طاقتوں نے آزادانہ طور پر واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور ان کے نتائج بھارت اور پاکستان دونوں کو پہنچا دیے گئے ہیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود ان طالبان گروہوں نے کی، جو اس وقت پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں افغان طالبان کے خلاف شدید دباؤ...
    لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے کئی رکشوں اور  موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے  5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام  نے کہا کہ  حادثہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ  کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس دوران ڈمپر نے 3 رکشوں اور  2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں  5 افراد جاں بحق اور 4  افرادزخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 اسکول کی بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے اسکول کی بچیوں کی شناخت 12 سالہ عائمہ اور 10 سالہ حافظہ کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق میں 45 سالہ رفاقت، 41 سالہ داود اور ایک...
    مسلح افراد نے میکسیکو کی خلیجی ساحلی ریاست ویراکروز میں حکمراں جماعت کی جانب سے میئر کی امیدوار سمیت 5 افراد کو قتل کردیا، جو یکم جون کے انتخابات سے قبل مذکورہ ریاست میں اس نوعیت کی ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے۔ مورینا پارٹی کی امیدوار یسینیا لارا گوتریس پر حملہ اتوار کو اس وقت ہوا جب وہ ٹیکسسٹیپیک کے راستے حامیوں کے ایک کارواں کی قیادت کر رہی تھیں، حملے میں مزید 3 افراد زخمی ہوئے۔ میکسیکو کی خاتون صدر کلاڈیا شینبام کی جماعت مورینا پارٹی سے وابستہ ویراکروز کے گورنر روکیو ناہلے کے مطابق مارے جانے والوں میں لارا گوتریس کی بیٹی بھی شامل ہیں، ٹیکسسٹیپیک کوٹزاکوالکوس کی اہم پٹرولیم انڈسٹری سے جڑی بندرگاہ کے جنوب مغرب میں...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے۔ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے،سیمنٹ اور دیگر شعبوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو رواں برس جون تک مکمل ،تمباکو کے شعبے میں ٹیکس آمدن کے حصول کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر اقدامات تیز کئے جائیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ ہدایت منگل کے روز اپنی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔ اس موقع پر وزیر...
    — فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی واپسی پر درخواستیں نمٹادیں۔کراچی کے علاقے سعودآباد سے لاپتہ محمد نوید اور عوامی کالونی سے لاپتہ احمد شمیم گھر واپس آگئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے دونوں شہریوں کی واپسی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ہے۔عدالت عالیہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی تو عدالت نے جبری طور پر لاپتہ افراد کے کیسز مسنگ پرسنز کے کمیشن میں بھیج دیے۔ سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایتسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے 23 سال کی لڑکی کی بازیابی سے متعلق...
    صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔حکام کے مطابق حادثہ بریفک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ایک نعش کو ڈمپر کے نیچے سے نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔
    سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ’سعودی-یو ایس انویسٹمنٹ فورم 2025‘ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا قابل اعتماد اتحادی اور ایک کلیدی شراکت دار رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان کی قربانیوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے میں امریکا کا بھرپور ساتھ دیا، اور عالمی امن کے لیے انتہائی مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ابیے (Abbey) گیٹ حملے میں ملوث داعش کے اہم دہشتگرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی، جو دونوں ملکوں کی مشترکہ انٹیلیجنس اور...
    فوٹو بشکریہ جیو نیوز لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کراچی: سرجانی ٹاؤن میں رکشہ الٹنے سے بہن جاں بحق، بھائی زخمی سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر کی بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا۔ریسکیو...
    لاہور: سماعت سے محروم شہریوں کو پنجاب اسمبلی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے خصوصی ایس ایل ٹی کی سہولت دے دی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا ایوان کو عوام دوست بنانے کے لیے بڑا اقدام ہے۔ اب سماعت سے محروم حضرات بھی اسمبلی اجلاس سمجھ سکیں گے۔ ملک محمد احمد خان کی ہدایت کے مطابق اسمبلی اجلاس میں اب سے سائن لینگویج ٹرانسلیٹر موجود رہے گا۔ سائن لینگویج ٹرانسلیٹر کو لائیو نشریات میں اسکرین کا مخصوص حصہ دیا جائے گا، جس کے لیے اسمبلی میں ایک کیمرا مختص کر دیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سماعت سے محروم حضرات کے لیے بھی ایوان میں جگہ بنا دی گئی۔ اسپیکر...
    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انجنیئر حمید حسین کو ضلع کرم میں حالات معمول پر لانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کرنے اور اس سنگین صورتحال کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی اسمبلی سیشن کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی، جس میں ضلع کرم کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انجنیئر حمید حسین کو ضلع کرم میں حالات معمول پر لانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کرنے اور اس سنگین صورتحال کے حل...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ڈونلڈ ٹرمپ سے جنگ بندی کی درخواست بھارت سے کس رہنما نے کی تھی۔۔؟ پروفیسر امریکی یونیورسٹی نےتہلکہ خیز انکشاف  کر دیا ۔ ’’جیو نیوز ‘‘کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر حسن عباس نے  انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی درخواست خود نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کی تھی۔ڈاکٹر حسن عباس نےدوران پروگرام وہ وجوہات بھی بتائیں، جن کی وجہ سے نریندر مودی سیز فائر کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر نے مزید کہا کہ پاک ،بھارت جنگ بندی کی درخواست خود نریندر مودی نے ٹرمپ سے کی تھی۔ ایس...
    ترکیہ کے سفیر کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات میں چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر عدالتی تعلیم اور استعداد کاری کے شعبوں میں تعاون کی تعریف کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے سفیر کی چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ترکیہ کے سفیر عرفان نیزی اوغلو کا گرمجوشی سے استقبال کیا، چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر عدالتی تعلیم اور استعداد کاری...
    پاکستان اور بھارت کی لڑائی ہوتی تو لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے، شاید انہیں ایک ڈنر پر اکھٹا بھی کردیں،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جھگڑا چھوڑ کر تجارت کریں، وہ نیوکلیئر میزائلوں کی ٹریڈ کے بجائے وہ ٹریڈ کریں جو ان کو خوبصورت بنائے، دونوں ملکوں کی لڑائی ہوتی تو لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے، بڑھتے ہوئے تنازع کو رکوادیا۔سعودی عرب امریکا انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ روز قبل ہم نے پاکستان اور بھارت کی لڑائی ختم کرائی، میں نے کہا دوستوں آ ایک ڈیل کرتے ہیں، پاکستان اور بھارت...
    بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات مکمل ہوئے بغیر ہی پاکستان پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، اس بات کا شرمناک اعتراف آج اُس وقت ہوا جب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال پریس کانفرنس کررہے تھے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال سے صحافی نے پہلگام واقعے کی تحقیقات سے متعلق سوال کیا جس پر اُن کا جواب تھا کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں اور ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔ رندھیر جیسوال نے کہا کہ تحقیقات مکمل کرنے اور کسی نتیجے پر پہنچنے کے بغیر بھارت نے 6 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان کی...
    لندن:پاک فضائیہ کے زیر استعمال طیارے کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے برطانوی اخبار ڈیلی میل نے رپورٹ شائع کردی۔ ڈیلی میل نے پاک فضائیہ کے زیر استعمال جے ٹین سی طیارے کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ چین کا جنگی طیارہ مغربی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ چینی جنگی طیاروں کا پہلی بار مغربی ٹیکنالوجی کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہوا، فضائی لڑائی میں مبینہ طور پر بھارتی طیارے مار گرائے گئے جن میں کم از کم ایک طیارہ فرانسیسی ساختہ رافیل تھا۔ ڈیلی میل نے لکھا کہ اسلام آباد نے چینی ساختہ جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کو آپریشن میں استعمال کیا، پاکستانی حکام کے مطابق لڑائی میں مجموعی طور پر 100 سے زائد طیارے شامل...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کو ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے، ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم کرکے ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے کرپشن کم ہوگی، وزیر خزانہ اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ،...
      بھارتی پنجاب میں 2 افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا  ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار 2 افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دونوں کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دونوں افراد پر پاکستانی سفارت خانےکے ایک اہلکار کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنےکا الزام لگایا گیا ہے۔ Post Views: 5
    ایف بی آر نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے 21 مشروبات کمپنیوں میں 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیے۔ایف بی آر کی ہدایت پر پیداوار اور فروخت کی سخت نگرانی شروع کی گئی ہے، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کو نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ایف بی آر نے صنعتی یونٹس میں اسٹاک اور ریکارڈ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ان لینڈ ریونیو افسران مخصوص کمپنیوں میں 2 جون تک...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعدانفارمیشن گروپ کے گریڈ20سے گریڈ21میں ترقی پانے والے تین سینئرافسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے،گریڈ21کی سینئرافسرمس عمرانہ وزیرکوایگزیکٹوڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیااینڈپبلی کیشن تعینات کردیاگیاہے،گریڈ21کے آفیسرسعیداحمدشیخ کو ڈائریکٹرجنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی لگادیاگیاہے،اشفاق احمدخلیل کو وزارت اطلاعات ونشریات میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کیاگیاہے جب کہ ثمینہ فرزین کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیااینڈپبلی کیشن لگایاگیاہے۔اسی طرح گریڈ19کے چارافسران کو گریڈ20میں ترقی دے دی گئی،ان میں ڈپٹی پریس رجسٹراروزارت اطلاعات عنبرین گل شاہد،ڈائریکٹرڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آبادحامد رضاخان،ڈائریکٹرآڈٹ بیورو آف سرکولیشن وزارت اطلاعات شازیہ سراج اورڈائریکٹرپاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن ہیڈکوارٹردانیال سلیم گیلانی شامل ہیں۔   Post Views: 5
    اپنے بیان میں شاہد رند نے پنجاب کے چار افراد کی لاشوں کی برآمدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے نوشکی کے علاقے گلنگور سے چار افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک انسانیت سوز اور بزدلانہ کارروائی قرار دی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ قتل کئے گئے افراد کا تعلق پنجاب کے اضلاع پاکپتن اور رحیم یار خان سے ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد عناصر ملک میں بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے...
    بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہو گئی۔لیویز حکام کے مطابق قتل کیے گئے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقوں پاکپتن اور رحیم یار خان سے ہے۔ سانحہ نوشکی کے مزید 2 زخمی چل بسے، جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی نوشکینوشکی ٹرک تیل سانحہ کے دو اور زخمی کراچی میں... لیویز حکام نے بتایا ہے کہ قتل کیے گئے افراد گیس باؤزر کے ڈرائیور اور کلینر تھے، چاروں افراد کو چند روز قبل نوشکی میں احمدوال کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا۔لیویز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں لاشیں نوشکی کے علاقے گلنگور سے ملی تھیں۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) 1 روپے کی بھی بجلی پیدا نہ کرنے والے پاور پلانٹ کو 11 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کیے جانے کا انکشاف، انتہائی کم بجلی پیدا کرنے والے 3 پاور پلانٹس کو اربوں روپے کی ادائیگیوں کیلئے عوام پر 69 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن نظام کی ناکافی کارکردگی کے باعث بجلی کے صارفین پر 69 ارب روپے کی اضافی صلاحیتی ادائیگیوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔(جاری ہے) ایک رپورٹ کے مطابق تین بڑے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر پورٹ قاسم، چائنا پاور، اور لکی الیکٹرک کو مجموعی طور پر معمولی سے بجلی کی پیدوار کے باوجود 69 ارب روپے سے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی جریدے 'بلوم برگ، نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین کے ہتھیاروں کو نئی عالمی پذیرائی مل گئی، پاک بھارت کشیدگی نے مغربی اسلحے کی برتری کو چیلنج کر دیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت تنازع نے نہ صرف جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر اسٹریٹجک ہتھیاروں کی سوچ میں بھی واضح تبدیلی پیدا کی ہے۔ چین کے تیار کردہ لڑاکا طیارے اور دفاعی نظام، جنہیں ماضی میں مغربی ہتھیاروں کے مقابلے میں کمتر سمجھا جاتا تھا، اب مؤثر ثابت ہو کر دنیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔  نوشکی میں بے گناہ 4  اینکر ڈرائیور قتل ،وزیراعلی پنجاب مریم...
    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے نوشکی سے چار افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، مقتولین کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی گلنگور کے علاقے سے چار افراد کی نعشیں برآمد ہوئیں جن کی اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری وقوعہ پر پہنچی۔  لیویز فورس نے مقتولین کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جہاں اُن کی شناخت غلام مظفیِ حذیفہ، عمران اور عرفان کے ناموں سے ہوئی۔ دو ، دو مقتولین آپس میں بھائی تھے اور دو کا تعلق پاکپتن، رحیم یار خان سے تھا۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے بربریت قرار دیا اور واقعے کی شدید الفاظ...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ماہر نے انڈین ٹی وی شو میں پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی کی کامیابی کا اعتراف کرلیا اور کہا پاکستان کی فارن ٹیک پالیسی جنگی جہازوں سے کہیں زیادہ کارآمد ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عسکری میدان کے بعد ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی بھارت پر حاوی ہے، بھارتی ماہرین پاکستان کی ٹیکنالوجی پر مبنی خارجہ پالیسی سے متاثر نظر آرہے ہیں۔ بھارتی ماہر ک نے انڈین ٹی وی شو میں پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی کی کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کرپٹو کونسل کے قیام سے اہم سفارتی کامیابی سمیٹی۔ بھارتی ماہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرپٹو کونسل کو سفارت کاری کے اہم جزو کے طور پر استعمال کیا، پاکستان کی فارن...
    ہسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد معین ولد غلام مصطفیٰ اور حذیفہ ولد محمد لطیف کا تعلق پاکپتن، جبکہ عمران علی ولد مقصود احمد اور عرفان علی ولد مقصود احمد کا تعلق رحیم یار خان سے ہے اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لیویز ذرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوشکی کے علاقے گلنگور سے مذکورہ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مذکورہ افراد کو نامعلوم افراد نے گالی مار کر جانبحق کیا۔ لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ دو افراد معین ولد غلام مصطفیٰ اور حذیفہ...
    ہسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد معین ولد غلام مصطفیٰ اور حذیفہ ولد محمد لطیف کا تعلق پاکپتن، جبکہ عمران علی ولد مقصود احمد اور عرفان علی ولد مقصود احمد کا تعلق رحیم یار خان سے ہے اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لیویز ذرائع نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوشکی کے علاقے گلنگور سے مذکورہ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مذکورہ افراد کو نامعلوم افراد نے گالی مار کر جانبحق کیا۔ لاشوں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔ دو افراد معین ولد غلام مصطفیٰ اور حذیفہ...
     کلیم اختر : ایف بی آر نے گریڈ 17 کے متعدد افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی۔  ایف بی آر نے مجموعی طور پر 30 ان لینڈ ریونیو افسران کو اگلے گریڈ میں ریگولر بیسز پر ترقی دی۔ترقی حاصل کرنے والوں میں سیدہ مومینہ، ہارون رشید خان، ساقب مسعود ،وسیم اللہ خان، احمد اقبال شیخ، نور سحر، شعیب ہاشمی ،ایف بی آر نے نوید علی، ایمن ارشد، عائشہ یعقوب سمیت دیگر افسران کے نام بھی شامل ہیں۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے ترقی حاصل کرنے والے افسران موجودہ عہدوں پر ہی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ 
    وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والے افراد اور شعبوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسے افراد اور شعبے جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے، انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے.ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے.وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار اور ٹیکس آمدن میں اضافے اور پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں سیمنٹ پلانٹس میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل نفاذ سے ٹیکس آمدن میں اربوں...
    بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے گلنگور سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لیویز کے مطابق نوشکی کے علاقے گلنگور سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے،لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نوشکی: سڑک بنانے والے 4 مزدور اغوا، اغواکاروں کی مشنری پر بھی فائرنگ اسپتال میں ان کی شناخت پنجاب کے رہائشیوں کے طور پر کر لی گئی، ان میں 2 افراد کا تعلق پاکپتن سے ہے جن میں معین ولد غلام مصطفیٰ اور حزیفہ ولد محمد لطیف شامل ہیں, دیگر 2 افراد کی شناخت عمران علی ولد مقصود احمد اور عرفان علی ولد مقصود احمد کے...
    لاہور: سماعت سے محروم شہریوں کو پنجاب اسمبلی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے خصوصی ایس ایل ٹی کی سہولت دے دی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا ایوان کو عوام دوست بنانے کے لیے بڑا اقدام ہے۔ اب سماعت سے محروم حضرات بھی اسمبلی اجلاس سمجھ سکیں گے۔ ملک محمد احمد خان کی ہدایت کے مطابق اسمبلی اجلاس میں اب سے سائن لینگویج ٹرانسلیٹر موجود رہے گا۔ سائن لینگویج ٹرانسلیٹر کو لائیو نشریات میں اسکرین کا مخصوص حصہ دیا جائے گا، جس کے لیے اسمبلی میں ایک کیمرا مختص کر دیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سماعت سے محروم حضرات کے لیے بھی ایوان میں جگہ بنا دی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیرِ اعظم شہبازشریف نے رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن ہونے پر حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے،ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسران و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے،ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرِ...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)قوام متحدہ کی ایجنسی برائے شہری ہوابازی نے روس کو ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ-17 کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولائی 2014 میں ملائیشیا کے طیارے جس میں میں 298 مسافر سوار تھے روسی ساختہ میزائل لگنے سے تباہ ہوگیا تھاتاہم اقوام متحدہ کے ادارے برائے شہری ہوابازی کی کاونسل (آئی سی اے او)نے حالیہ ووٹنگ میں روس کے خلاف اکثریتی ووٹ دیا گیا، اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ روس اس معاملے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ہے کہ وہ تجدید کرتا کہ شہری ہوائی جہازوں کو ہتھیاروں سے دوران پرواز نشانہ نہیں بنایا جائے...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے 21 مشروبات کمپنیوں میں 50 سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیے۔ ایف بی آر کی ہدایت پر پیداوار اور فروخت کی سخت نگرانی شروع کی گئی ہے، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور کو نگرانی کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ایف بی آر نے صنعتی یونٹس میں اسٹاک اور ریکارڈ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ ان لینڈ ریونیو افسران مخصوص کمپنیوں میں 2 جون تک تعینات ہوں گے۔ پیداوار، ترسیل اور سیلز کا مکمل ریکارڈ بورڈ کو پیش کیا جائے گا۔ ایف بی آر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے، ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مودی کی پاکستان مخالف مہم اس کی سیاسی ناکامیوں کا اعتراف ہے۔(جاری ہے) ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی دہشتگردی کو جنگ سے جوڑ کر عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان مودی کو یہ خطرناک منصوبہ معمول بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔
    پنجاب اسمبلی نے سماعت سے محروم شہریوں کو اسمبلی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے خصوصی سائن لینگویج ٹرانسلیٹر (ایس ایل ٹی) کی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ اس سہولت سے اب سماعت سے محروم حضرات بھی اسمبلی اجلاس سمجھ سکیں گے جس کا مقصد اسمبلی کو عوام دوست اور اس کی کارروائیوں میں شراکت کو بڑھانا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسکردو کی انیقہ بانو جنہیں سماعت سے محروم بچوں سے محبت نے صدارتی ایوارڈ کا حقدار بنا دیا اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ہدایت کی ہے کہ اسمبلی اجلاس میں اب سے سائن لینگویج ٹرانسلیٹر موجود رہے گا، سائن لینگویج ٹرانسلیٹر کو لائیو نشریات میں اسکرین کا مخصوص حصہ دیا جائے گا اور اسمبلی میں ایک کیمرا...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کی ایئرہیڈکوارٹر میں اپنے ہی پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل امرپریت سنگھ کو ایئرہیڈکوارٹر میں آپریشن سندور کی ڈی بریفنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کے چار افسران نے مارا پیٹا، چاروں ہندو افسران نے سکھ ایئرچیف پر تعصب پر مبنی رویے کا الزام عائد کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈین ایئر فورس کے سربراہ کی مار پیٹ کرنے والے چاروں ہندو افسران کو حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست بھارتی افسران میں سکواڈرن لیڈر شیواس ڈکشٹ، ونگ کمانڈر اجے راجپوت شامل ہیں۔ واقعہ میں ملوث بھارت میں فلائنگ آفیسر راکیش کمار اور سکواڈرن...
    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے دوران تین ایرانی شہریوں اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر دباؤ بڑھانا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی حکومت نے جن افراد اور ادارے پر پابندیاں لگائی ہیں، ان کے تعلقات ایران کی "آرگنائزیشن آف ڈیفینسو انوویشن اینڈ ریسرچ" (SPND) سے ہیں، جو ایران کے متنازعہ تحقیقی و دفاعی منصوبوں میں سرگرم ہے۔ پابندیوں کے تحت ان افراد اور ادارے کے امریکا میں موجود تمام مالی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، اور ان سے کسی قسم کا تجارتی لین دین بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے...
    بیروت: اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پانچ لاکھ افراد شدید فاقہ کشی کا شکار ہیں اور ستمبر کے آخر تک قحط پڑنے کا سنگین خطرہ موجود ہے۔ عالمی سطح پر خوراک کی نگرانی کرنے والے ادارے Integrated Food Security Phase Classification (IPC) نے رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں غذائی حالات اکتوبر 2023 کے بعد سے شدید بگڑ چکے ہیں، اور 2.1 ملین افراد، جو تقریباً پورا غزہ ہے، انتہائی شدید غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد ایسے ہیں جو “تباہ کن” سطح کی بھوک کا شکار ہیں، جبکہ بچوں میں 71 ہزار سے زائد غذائی قلت...
    ہالی ووڈ کے معروف گلوکار اور ریپر شان ڈِڈی کومبس خواتین کو جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہپ ہاپ کے معروف موسیقار اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبس پر پیر کے روز انسانی اسمگلنگ (سیکس ٹریفکنگ) کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔ دوران سماعت، استغاثہ کی وکیل ایملی جانسن نے کہا کہ میوزک کمپنی ’بیک بوائے ریکارڈز‘ کے بانی نے خواتین کو رومانوی تعلقات کے ذریعے پھنسایا، انہیں کئی دنوں تک منشیات کے زیرِ اثر جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور کیا، اور پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا رہا۔ انہوں نے عدالت...
    پاک فوج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت میں شہید افسران اور شہریوں کی تعداد جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) پاک فوج نے 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت کی مسلح افواج کی جانب گئی جارحیت میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد بتا دی ہے، جن میں متعدد فوجی جوان بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت کی مسلح افواج نے بلااشتعال، قابلِ مذمت اور بزدلانہ حملے کرتے ہوئے نہتے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔ ان سفاکانہ حملوں میں خواتین،...