2025-10-07@09:35:48 GMT
تلاش کی گنتی: 111

«ہزار روپے فی کلو»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 فروری 2025 ) ملک میں ٹیکسز بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، اگرچہ شرح سود میں کمی اور حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ہوئی ہے۔ رواں ہفتے 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریا ت کی جانب...
    یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک کے آغاز سے پہلے چینی کی قیمت میں مزید پانچ روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے سبب یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم اضافے کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ سے کم ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال اگست میں چینی سمیت پانچ ضروری اشیاء پر سبسڈی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
    دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی کرتے ہوئے قیمت 100 سے 120 روپے کلو کردی۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے مختلف علاقوں شالیمار ، پرانہ سکھر اور تانگہ اسٹینڈ سمیت متعدد جگہوں پر دودھ فروشوں نے دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی کردی ہے۔جس کی وجہ سے مہنگائی کے مارے عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیںْ۔شہر کے مختلف علاقوں میں 200 سے 240 روپے فی کلو فروخت ہونے والا دودھ اب 100 سے 120 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ یاد رہے چند روز سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر کمشنر کراچی سے جواب طلب کیا تھا۔درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا تھا...
    ملک میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے اور فی کلو قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت کے اعدادوشمار جاری کردئیے ، جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کراچی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں پشاوراورکراچی میں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ،لاہور میں چینی 155 روپے فی کلوتک میں فروخت ہورہی ہے۔اس کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا ملتان لاڑکانہ ، بنوں اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک ہے جبکہ حیدرآباد میں چینی کی قیمت 148 روپے بہاولپورمیں 145 روپے فی کلو...
     وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی، گزشتہ سال 28.8 فیصد تھی،دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 80ماہ کی کم ترین سطح ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق شرح تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر سپلائی نے مہنگائی کم کرنے میں مدد دی،غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں،حساس قیمت اشاریہ میں جنوری 2025 کے آخری چار ہفتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔  وزارت خزانہ  کے مطابق جنوری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں SPI میں 0.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،51اشیاء میں سے 12 کی قیمتوں میں کمی، 14 کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز میں بھی چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی، جس کے بعد قیمت 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی 5 روپے فی کلومہنگی کردی ، ذرائع نے بتایا کہ اسٹورز پر چینی کی قیمت 140 سے بڑھا کر 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع یو ایس سی نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹوروں پرچینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔ خیال رہے وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹوروں کے آپریشنزبند کرنےسےمتعلق کمیٹی تشکیل دی تھی ، وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار کو کمیٹی کا...
    آڑھتی کی جانب سے قیمت 2سے 5روپے فی کلو لگانے پر دلبرداشتہ کسان نے 50من گوبھی مفت تقسیم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز نارووال (سب نیوز) سبزی منڈی میں آڑھتی کی جانب سے گوبھی کی قیمت دو روپے سے پانچ روپے فی کلو لگانے پر کسان نے 50 من گوبھی مفت میں تقسیم کردی۔نارووال کے نواحی موضع صادق آباد میں کسان نے 50 من کے قریب پھول گوبھی لے کر سبزی منڈی پہنچا تو کئی آڑھتوں کے چکر کاٹنے پر بھی اسے 2 روپے فی کلو سے 5 روپے فی کلو سے زیادہ بولی نہ لگی۔ کسان نے دلبرداشتہ ہوکر منڈی میں گوبھی مفت تقسیم کردی۔سبزی منڈی آئے شہری تھیلے بھر کر مفت میں گوبھی لے...
    چینی کی قیمتوں میں غیرقانونی طور پر ہونے والے ہوشربا اضافے سے شہری پریشان۔ رمضان کے سے قبل سٹے باز سرگرم ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:رمضان شوگرمل کیس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس منتقلی کا فیصلہ محفوظ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی مارکیٹوں میں سٹے بازوں کی سرگرمیاں تیزی پکڑ گئی ہیں۔جس کے نتیجے میں چینی کی فی کلو قیمت 10 روز میں 20 روپے بڑھا دی گئی۔ شہری چینی 150 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹے باز واٹس ایپ گروپس کے ذریعے من مانی قیمتیں طے کر رہے ہیں، جب کہ حکومت نے اس جانب سے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ دوسری طرف چینی کے تاجروں کا مؤقف ہے کہ...
    ملک بھر میں روزمرہ کے بیشتر کھانوں کی تیاری میں ٹماٹروں کا بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اور اسی طلب کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں بڑی تعداد میں ٹماٹر کی فصل کاشت کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران سے بھی ٹماٹر درآمد کیے جاتے ہیں۔ ٹماٹر کی فصل جنوری میں تیار ہوتی ہے، ہرسال دسمبراورجنوری میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے گزشتہ ماہ دسمبر میں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی تھی اور بیشتر مارکیٹ میں ٹماٹر دستیاب بھی نہیں تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پیاز اور ٹماٹر کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 7روپے کمی سی588روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی 406روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 31رویپ کمی سی239روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
    حیدرآباد(نیوز ڈیسک)حیدر آباد کی فضا میں مہنگائی کی گھٹن کو کم کرنے کے لیے سستی سبزی بازار کی آمد نے تازہ ہوا کا در کھول دیا ہے۔ سستی سبزی بازار کے قیام نے عوام کے دلوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑا دی، یہاں، جہاں عام بازاروں میں سبزیوں کے دام آسمان کو چھو رہے ہیں، شہریوں نے صرف 10 روپے فی کلو سبزیاں خریدیں۔ حیدر آباد میں منتخب نمائندوں نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے ایک بازار کھولا ہے، ایک روزہ سستی سبزی بازار کے قیام نے امیدوں کو روشنی بخشی اور شہریوں کو بڑی تعداد میں خریداری کے لیے کھینچ لیا۔ لطیف آباد کے علاقے 12 نمبر میں یونین کونسل 109 کے چیئرمین اور دیگر نمائندوں...