چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)کراچی میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، رمضان آتے ہی چینی 15 سے 20 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔
(جاری ہے)
رمضان المبارک آتے ہی کراچی میں چینی کی ریٹیل قیمت میں 15 سے 20 روپے اضافہ کردیا گیا، ریٹیل مارکیٹ میں چینی 165 سے 170 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔رمضان سے پہلے چینی کی قیمت 130 سے 140 روپے فی کلو تھی، چینی کے 50 کلو کے تھیلے کے نرخ 7870 روپے پر جاپہنچے۔دکانداروں نے بتایا کہ رمضان المبارک سے قبل چینی کا 50 کلو کا تھیلا 6100 روپے کا تھا، جس میں 1770 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے فی کلو چینی کی
پڑھیں:
کراچی: مہران ٹاؤن میں گتہ فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی، بھاری مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا
کراچی:کورنگی مہران ٹاؤن لائسنس برانچ جلال چوک کے قریب گتہ فیکٹری کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ملی تھی جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔
آگ گتہ فیکٹری کے گوادم کی دوسری اور تیسری منزل پر لگی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آتشزدگی کے باعث بھاری مالیت کا گتہ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ، آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد ہی مزید تفصیلات حاصل کی جائے گی۔