2025-05-05@14:59:12 GMT
تلاش کی گنتی: 8687

«روحانی ذہانت ہمیں»:

(نئی خبر)
    پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں میں شامل ہو گئیں، جس سے مودی سرکار کا پورا ڈراما بے نقاب ہوگیا۔ بہار انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پہلگام ڈراما بے نقاب ہو چکا ہے۔ ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی نے بہارانتخابات جیتنے کے لیے پہلگام فالس فلیگ کا ڈراما رچایا، جسے خود بھارتی ذرائع ابلاغ پر بھی بہار انتخابات ہی سے جوڑا جا رہا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس، آر جے ڈی نے مودی کے بہار دورے پر تنقید کی ہے۔ اسی طرح اے این آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ...
    وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہر شہری پوچھ رہا ہے کہ ہم نے کامیابی کا کتنا سفر کیا؟ پاکستان چوتھی اڑان بھرنے جا رہا ہے۔لاہور میں سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان بنا تو بھارت نے ہمارے وسائل پر قبضہ کیا، 1960ء میں ایکسپورٹ 200 ملین ڈالرز تھی، آج 32 ارب ڈالرز پر پہنچے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم رفتہ رفتہ ہر ملک سے پیچھے کیوں رہ گئے؟ ہمیں ہر حال میں معاشی استحکام کی طرف جانا ہوگا، اس ملک میں ہر خواب کی تعبیر مل سکتی ہے۔ قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبالوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے...
    ---فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 8 مئی کو ہوگی۔2 رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ اسپیشل پراسیکیوٹرز 2 رکنی بینچ کے روبرو دلائل دیں گے۔
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج کا دن ان صحافیوں کے نام جنہوں نے سچ کی تلاش میں اپنی جانیں گنوائیں۔ آزادیِ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ان صحافیوں کے نام جنہوں نے صحافت میں سچ کی تلاش کےلیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، بالخصوص جنگ زدہ علاقوں میں جیسے غزہ اور فلسطین میں اپنی خدمات جاری رکھیں اور ان کے فرض سے لگاؤ نے ہم سب کو متاثر کیا۔ صدرِ مملکت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین ہمیں آزادیِ اظہار رائے کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، تاہم...
    غلام محمد صفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ گھروں کو تباہ، نوجوانوں کو دوران حراست لاپتہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیراہتمام بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف مظفرآباد میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی نے کی۔ ریلی میں مظفرآباد کی سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے دنیا...
    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی مذمت کے باوجود کشمیری عوام کو ہی اس کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ میر واعظ کا کہنا تھا کہ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کو ان کے اہلخانہ نے ماورائے عدالت قتل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ حریت رہنما کا کہنا تھا کہ ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فورسز نے حراست میں لے لیا، سیکڑوں مکانات گرائے گئے۔ میر واعظ عمر فاروق نے مزید کہا کہ کئی کشمیری خاندانوں کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ تنازعات، موسمیاتی ابتری، بڑھتی ہوئی تقسیم اور تیزی سے تبدیل ہوتے ڈیجیٹل منظرنامے کے باعث آزادی صحافت کی اہمیت کہیں بڑھ گئی ہے جسے تحفظ دینے کے لیے دنیا بھر کے ممالک کو ہرممکن اقدامات کرنا ہوں گے۔آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ لوگوں کو اپنے اردگرد کے حالات سے آگاہ رہنے اور انہیں سمجھنے میں مدد دیتے ہیں اور تنقیدی سوچ و مکالمے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ تاہم، دور حاضر میں صحافت کو سنسرشپ سمیت کئی طرح کے خطرات درپیش ہیں جن...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا دن منایا جارہا ہے۔ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کا آغاز 1993ء میں ہوا، اس دن کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دی تھی، یہ دن منانے کا مقصد پیشہ ورانہ فرائض کی بجا آوری کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اورزندگی کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔ پاکستان میں صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کیا جاتا ہے، اس کے باوجود ماضی میں اہل صحافت نے پابندیوں کے کالے...
    ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی ہائی وے کو بلاک کردیا، اور منگوچر بازار میں متعدد سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کے گروپ نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کیں، اور متعدد گاڑیوں کو روک لیا، انہوں نے مسافر بسوں اور نجی کاروں سمیت متعدد گاڑیوں کی تلاشی لی، جس سے راستے پر ہر قسم کی ٹریفک رک گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح گروہ منگوچر بازار میں داخل ہوا، نادرا، جوڈیشل کمپلیکس اور نیشنل بینک آف پاکستان کے دفاتر سمیت متعدد سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرکے انہیں آگ لگا دی، آگ کی وجہ سے عمارتوں کو کافی نقصان...
    برطانوی شہزادہ ہیری اپنی امریکی اہلیہ میگھن کے ساتھ شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات واپس لینے کیخلاف عدالتی جنگ ہار گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری نے ہوم آفس کے اس فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی، جس میں فروری 2020 میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے انہیں خود بخود ذاتی پولیس سیکیورٹی نہیں ملے گی۔ گزشتہ سال لندن کی ہائیکورٹ نے فیصلے کو قانونی قرار دیا تھا، اور اس فیصلے کو اپیل کورٹ کے 3 سینئر ججوں نے برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا تھا کہ اگرچہ ہیری کو اس بات پر افسوس...
    عیدالاضحیٰ کے لیے مویشی خریدنے کے لیے کراچی سے میر پور خاص جانے والے بیوپاریوں کے قافلے پر ڈاکوؤں کا دھاوا۔ذرائع کے مطابق 19 سے 20 افراد پر مشتمل بیوپاریوں کا گروپ کراچی سے مویشی خریدنے کے لیے روانہ ہوا تھا اور ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ روپے کی نقد رقم موجود تھی۔ جیسے ہی یہ قافلہ سپر ہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے قریب پہنچا وہاں سے ایک ویگو ڈالہ مسلسل ان کا پیچھا کرتا رہا۔ متاثرین کے مطابق ویگو ڈالے میں سوار افراد نے اسلحے کے زور پر گاڑی کو روکا اور بیوپاریوں سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی خطیر رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی جس کے...
    حریت رہنما کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ہونے والے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے خمیازہ کشمیری عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی مذمت کے باوجود کشمیری عوام کو ہی اس کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میر واعظ کا کہنا تھا کہ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کو ان کے اہلخانہ نے ماورائے عدالت قتل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف لالی اور غلام رسول کی موت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ حریت رہنما کا کہنا تھا کہ...
     احمد منصور: بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام،پاکستان نے بھارت کی جانب سے اس اقدام کو مسترد کر دیا.  ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان معاشی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، پاکستان میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پورے عزم سے کام کررہا ہے،آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف منفی بیانیہ بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ بھارت کا یہ رویہ خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے، بھارتی عدم برداشت خطے میں توازن کو خراب کر رہی...
    جب سے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معائدہ معطل کرنے کے بعد پاکستان کے پانی کی بندش کی بازگشت ہو رہی ہے تب سے پاکستان میں اس حوالے سے تشویش بھی پائی جا رہی ہے اور غور بھی ہو رہا ہے سوچا جا رہا ہے کہ واقعی اگر بھارت نے پانی روک دیا تو ہمارے پاس اس کے توڑ کے لیے ہوگا؟ جیسا کہ سندھ میں اس سے قبل چھ کنال معاملے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا اس سے ظاہر یہ ہوتا ہے کہ سندھ اس وقت پانی کی کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کر پا رہا اور اگر بھارت پانی روکتا ہے تو سندھ کے عوام اس پر کیا کہیں گے وی نیوز نے...
      بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے چارٹر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے لیے شپنگ انشورنس بڑھ جائیگی بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کی تیاریاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے ۔حسب روایت بھارتی میڈیا شپنگ اور پوسٹل روابط کی معطلی سے پاکستان کے لیے مشکلات کا واویلہ کررہا ہے وہیں شپنگ سیکٹر کے ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف دیگر محاذوں کی طرح اس محاذ پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ پاکستان کے پرچم بردار کارگو بحری جہاز ملائشیا سے کارگو بھارت لے جانے کے لیے چارٹرڈ...
    برطانوی شہزادے ہیری نے ایک انٹرویو میں شاہی خاندان سے صلح کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صلح چاہتے ہیں اور مزید لڑائی کا کوئی فائدہ نہیں، زندگی قیمتی ہے۔ بی بی سی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں پرنس ہیری نے کہا کہ وہ شاہی خاندان سے اپنے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں، تاہم وہ برطانیہ میں سیکیورٹی کے قانونی مقدمے میں شکست سے شدید مایوس ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد بادشاہ چارلس اب ان سے بات نہیں کرتے اور اس کی وجہ سیکیورٹی سے متعلق مسائل ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ میرے والد کے پاس اور کتنا وقت ہے، میں ان سے مزید جھگڑا نہیں چاہتا۔ مزید پڑھیں: برطانوی میڈیا گروپ نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں 163 ارب ڈالر کی بڑی کٹوتی کی تجویز دی ہے، جس کے تحت تعلیم، ہاؤسنگ اور طبی تحقیق جیسے اہم شعبوں میں بھاری کمی کی جائے گی جبکہ دفاع اور بارڈر سیکیورٹی کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وزارت بجٹ و انتظامیہ (OMB) نے کہا ہے کہ غیر دفاعی اختیاری اخراجات میں 23 فیصد تک کٹوتی کی جائے گی، جو 2017 کے بعد سب سے کم سطح ہو گی۔ اس میں سوشل سیکیورٹی، میڈیکیئر اور قرضوں پر سود کے اخراجات شامل نہیں ہوں گے۔ ٹرمپ حکومت کی تجاویز میں قومی سلامتی کے بجٹ میں 65 فیصد تک اضافے...
    پاکستان کے معروف انگریزی روزنامے دی نیوز کے ساتھ جیو نیوز کے خصوصی سیگمنٹ ’سچویشن روم‘ کے اینکر مبشر ہاشمی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کردیے گئے۔ اداکار فواد خان اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کردیے گئے، پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی بھارت میں بلاک کردیے گئے ہیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بند کردیے گئے اس سے قبل پاکستان کے اولمپک جیولن تھرو چیمپئن ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک کر دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے بھارت میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر...
    اسلام آباد: بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جہاں اس نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام میں مداخلت کی کوشش کی جبکہ پاکستان نے بھارت کی اس کوشش کو مسترد کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش ناکام ہوئی اور پاکستان نے بھارت کی جانب سےکیے گئے اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان معاشی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے اور پاکستان میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پورے عزم سے کام کر رہا ہے۔ اس ضمن...
    بھارت  کے کینہ پرور ہندوتوا پرست جونی  وزیراعظم نریندر مودی "سندھ طاس معاہدہ معطل" کرنے کا اعلان کرنے کے بعد  پاکستان کا اور تو کچھ کر نہیں سکے، ایک بار جہلم دریا مین اچانک پانی چھوڑ دیا اور اب چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیا۔  مودی کی حالت مشہور لطیفے کے کردار اس سردار جی جیسی ہو رہی ہے جو قرض خواہ کو قرض کی رقم واپس دینے سے پہلے کچھ کھپانے کی دھن میں خود پار کھا رہا تھا۔  پاکستان میں  بعض لوگ بھارت کے پہلے جہلم اور آج چناب میں اچانک بلا اطلاع پانی چھوڑ دینے کو "آبی جارحیت قرار دے  کر اس کی مذمت کر رہے ہیں لیکن بہت سے لوگ اس اطلاع سے بہت خوش ہیں...
    یورپین یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے آج پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے، تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور پہلگام حملے میں بھی چین کا یہی موقف ہے۔  ایک بیان میں کاجا کلاس کا کہنا تھا کہ دونوں وزراء خارجہ سے...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایسے دشمن سے پالا پڑا ہے جو جان بوجھ کر ملبہ ہم پر ڈالتا ہے، بھارت کی جانب سے کسی محدود ردعمل کو بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا، اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو گھر پہنچا کر آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہار گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں کہہ سکتے کہ کشیدگی ختم ہوچکی ہے، امریکی نائب صدر نے بھارت کو فیس سیونگ کا آپشن دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
      اسلام آباد: وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے فارن افیئرز کمیٹی (ایف اے سی) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے اراکین مسز بخاری اور ایچ کامران نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں ملک کی ورک فورس کو مہارتوں کی فراہمی اور ان کی ترقی کے حوالے سے جاری حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین نے اس سلسلے میں چودھری سالک حسین کے فعال اور مؤثر کردار کو سراہا اور اُن کی کوششوں کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔انہوں نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے عملی اقدامات نوجوانوں کی فنی تربیت اور عالمی معیار کی تیاری میں سنگِ میل ثابت...
      بیجنگ :ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے یکم مئی کو جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ” ہم اپنی یادداشت میں  عالمی صحت کی مالی اعانت میں بدترین بحران کا سامنا کر رہے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ترقیاتی امداد میں اچانک کٹوتی اور چیلنجنگ معاشی اور تجارتی ماحول صحت عامہ کے شعبے میں افراتفری کا باعث بن رہا ہے۔ٹیڈروس نے نظر انداز کی جانے والی ٹروپیکل بیماریوں کی مثال دیتے ہوئے  کہا کہ یہ  بیماریاں ایک ارب سے زیادہ افراد کو متاثر کرتی ہیں، جب کہ غریب طبقہ اور پسماندہ آبادیاں اس سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔  لیکن ان بیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جس قدر پیش رفت...
    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بنگش نے پاراچنار کے عوام کیجانب سے علامہ سید ساجد علی نقوی اور علی ہادی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئندہ ہفتے سے مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم پی اے علی ہادی نے آج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بنگش کو قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے عطیہ کردہ ادویات حوالے کیں۔ یہ ادویات پاراچنار کے ان دور دراز علاقوں میں منعقد کیے جانے والے میڈیکل کیمپس کے لیے فراہم کی گئی ہیں، جہاں صحت کی سہولیات تک رسائی مشکل ہے۔ اس موقع پر ایم پی اے علی ہادی نے کہا کہ قائد ملت...
    بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند ہونے کے بعد پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے، خواتین نے بھارتی رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت بچوں کو ماؤں سے الگ کیا جارہا ہے۔پاک بھارت سرحد پر شہریوں کی بھیڑ لگی ہے، گاڑیوں کی قطاریں ہیں، پاکستان واپس آنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بھارتی حکام نے بھارتی پاسپورٹ رکھنے والی خواتین کو بھی سرحد پر روک لیا، اور انہیں  پاکستان جانے سے روک دیا۔ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنسآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط... خواتین کا کہنا ہے کہ کس قانون کے...
    یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خدا کے فضل سے یہ میزائل کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچ گیا اور لاکھوں غاصبوں (صیہونیوں) کو پناہ گاہوں میں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج نے ایک ہی روز میں دوسری مرتبہ اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ ان کی فورسز نے ایک فوجی آپریشن کے دوران مقبوضہ حیفہ کے علاقے میں ایک حساس اور اہم اسرائیلی ہدف پر ہاپر سونک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ ایک بیان میں یحییٰ سریع نے کہا کہ  ایک فوجی آپریشن کے دوران، ہم نے مقبوضہ حیفہ کے علاقے میں اسرائیلی حکومت کے ایک حساس اور اہم ہدف...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔  سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت پر سماعت ملتوی آج دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ اس پر جسٹس نعیم اختر افغان  نے ریمارکس دیے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط...
    خطبہ جمعہ دیتے ہوئے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ انڈیا ہمارے ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھے گا، سارے عوام اس کا مقابلہ کریں گے، شام میں امریکہ اور ترکی کی مدد سے ایسی حکومت قائم ہوئی ہے، جو ٹرمپ اور اسرائیل کیساتھ روابط قائم کر رہی ہے، ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کی منافقت ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے، اگر برسر...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) میں شفافیت، کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا نفاذ ہوچکا ہے اور مستقبل میں ڈیٹا پر مبنی نفاذ میں نجی شعبے کی شرکت کے امکانات کو اجاگر کیا گیا ہے اور عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ امریکا کے دوران عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار پر اعتماد اور حکومت کی اصلاحات کی پالیسی جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) غزہ پٹی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور کارکنوں کو لے جانے والے ایک بحری جہاز پر آج دو مئی جمعے کی صبح مالٹا کے قریب بین الاقوامی سمندری پانیوں میں ایک ڈرون کے ذریعے بمباری کی گئی۔ اس امدادی بحری جہاز کے منتظمین نے الزام لگایا ہے کہ اس حملے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے غیر سرکاری تنظیموں کے ایک گروپ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی جانب سے لگائے گئے اس الزام پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہ دیا۔ مالٹا حکومت نے کہا ہے کہ آگ بجھانے کی کارروائیوں کے دوران ایک چھوٹی کشتی کی مدد سے...
    مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد، بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے حالیہ دنوں میں ایرانی شہر بندر عباس میں بم دھماکے پر اظہار افسوس کیا، دونوں رہنماوں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا۔سربراہ جے یو آئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی خطے میں جنگی سیاست کے ذریعے اپنی بقا چاہتا ہے،ہم بھارت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔آخر میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا مقدمی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی درخواست پر ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کے جوڈیشل سروس ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے ماتحت عدلیہ کے ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ دیا تھا۔کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی معاون کو اپنے دلائل تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کردی۔دورانِ سماعت...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سینیئر صحافی منصور علی خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے 4 رافیل طیارے اس لئے واپس گئے کہ ان کے ساتھ اڑنے والے ’ سٹاک پلیئن ‘ کو پاکستانی c 130 plane نے جیم کردیا تھا جس سے اُس کا اپنے کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ معروف سینیئر صحافی منصور علی خان نے اپنے ویلاگ میں اہم خبر دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی بھارتی رافیل طیاروں نے ٹیک آف کیا پاکستانی ریڈار نے انہیں دیکھ لیا اُس کے بعد ہمارے ہاں سے بھی جہاز اڑائے گئے۔ صحافی منصور علی خان نے بھارتی طیاروں کے واپس جانے کی تفصیلی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’جب فائٹر طیارے اڑتے ہیں تو ان کو سپورٹ دینے کے...
    ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی، خوبصورتی، سہولیات اور لاگت کے لحاظ سے مختلف ایئرپورٹس کو سراہا جاتا ہے، مگر اگر بات کی جائے دنیا کے مہنگے ترین ایئرپورٹ کی، تو سب سے پہلا نام ’ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ کا آتا ہے۔ نہ صرف اس کی تعمیر پر ریکارڈ لاگت آئی، بلکہ یہاں روزمرہ کی عام اشیاء بھی انتہائی مہنگی دستیاب ہیں۔ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا آغاز 1991میں ہوا اور اسے 6 جولائی 1998کو عوام کے لیے کھولا گیا۔ اس میگا پراجیکٹ پر مجموعی طور پر 20 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 5,600 ارب پاکستانی روپے) کی لاگت آئی۔ یہ دنیا کی تاریخ میں سب سے مہنگا ایئرپورٹ پروجیکٹ مانا جاتا ہے۔ یہ ریکارڈ 1998 میں...
    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے مغربی محاذ سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کی عفریت سے نمٹ رہا ہے، فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کےلیے غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان خود...
    غزہ کے شہریوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے بحری جہاز پر مالٹا کے قریب ڈرون سے بمباری کا نشانہ بنادیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امدادی کاموں پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت میں سماعت کا آغاز گارجین کی رپورٹ کے مطابق فلاحی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا دعویٰ ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں غیر مسلح شہری جہاز پر مبینہ طور پر اسرائیل نے حملہ کیا۔ منتظمین نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد اور کارکنوں کو لے جانے والے جہاز کو مالٹا کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں اس وقت ڈرون مارکر ناکارہ بنادیا گیا جب وہ فلسطینی سرزمین کی طرف بڑھ رہا تھا۔ گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ فریڈم فلوٹیلا...
    دبئی میں (House Manager Role) یعنی گھر سنبھالنے کی نوکری کیلئے ماہانہ 23 لاکھ روپے تنخواہ دینے پر انٹرنیٹ صارفین حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کی ایک اسٹافنگ ایجنسی کی جانب سے گھر سنبھالنے کے لیے 2 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس کی شاندار تنخواہ جان کر صارفین دنگ رہ گئے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے مذاق کے طور کپر کہا کہ وہ اس ملازمت کیلئے اپنی موجودہ نوکری چھوڑنے کو تیار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رائل میسن Royal Maison ایک ریکروٹمنٹ ایجنسی ہے جو مشرق وسطیٰ میں امیر اور شاہی خاندانوں کے لیے گھریلو ملازمین بھرتی کرتی ہے۔ گزشتہ ہفتے ایجنسی نے ابوظہبی اور دبئی میں وی آئی پی خاندانوں کے لیے...
    کوئٹہ میں بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کے دوسرے حصوں میں لوگ بلوچستان کے حوالے سے پریشان ہیں۔ بلوچستان میں شاہراہیں بند اور ہر طرف خطرہ ہے۔ بلوچستان کے نوجوان بندوق اٹھا کر پہاڑ چڑھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں عوامی رائے کا احترام نہیں کیا جاتا، اگر ملک میں تین شفاف الیکشنز ہو جائیں تو یہ ملک چل جائیگا۔ بلوچستان میں شاہراہیں بند اور ہر طرف خطرہ ہے۔ بلوچستان کے نوجوان بندوق اٹھا کر پہاڑ کر چڑھ رہے ہیں۔ بلوچستان کے عوام کو بتایا جائے کہ انکو ریکوڈک سے کیا ملے گا۔...
    لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو خاموشی بزدلی ہے اور بزدلی تباہی کی پہلی سیڑھی، افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں محض بیان بازی ہو رہی ہے، صرف مذمتی قراردادیں پاس کی جاتی ہیں، صرف پریس کانفرنسیں کی جاتی ہیں، لیکن عملی میدان میں کوئی مضبوط اور جرأت مندانہ مؤقف نظر نہیں آتا۔ یہ روش ترک ہونی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مفکرِ اسلام علامہ سید جواد نقوی نے پہلگام کشمیر میں پیش آنیوالے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی حکومت نے ایک بار پھر اپنی پرانی روش اسلام دشمنی، پاکستان دشمنی اور مسلمانوں کیخلاف ظلم و تشدد کو...
    لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)واٹس ایپ، جو میٹا کے زیرِ انتظام دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپس میں شمار ہوتی ہے، اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل نئی اپ ڈیٹس پر کام کر رہی ہے۔ اب ایک بڑی اور خوش آئند تبدیلی واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے متوقع ہے، جو ان کی روزمرہ رابطہ کاری کو مزید سہل بنا دے گی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، واٹس ایپ اپنے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس وقت یہ سہولت صرف موبائل ایپ اور مخصوص ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز تک محدود ہے، جس کے باعث ویب صارفین کو کالز کرنے کے لیے اپنے موبائل فون پر انحصار کرنا پڑتا...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار وشنو پرساد جگر کے علاج کے دوران زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملیالم فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار وشنو پرساد کوچی، کیرالہ میں ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے جگر کے مرض میں مبتلا تھے گزشتہ روز علاج کے دوران ان کی حالت بگڑ گئی تھی ان کا جگر ٹرانسپلانٹ ہونا تھا، لیکن علاج سے قبل ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔ اداکار کشور ساتیا نے انسٹاگرام پر وشنو پرساد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ کافی عرصے سے بیماری سے لڑ رہے تھے۔ انہوں نے اداکار کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ فنکاروں...
    آج کی دنیا میں کمانے کے طریقے بدل چکے ہیں۔ جہاں پہلے پیسہ کمانے کے لیے صبح سے شام تک کام کرنا پڑتا تھا، اب وہی کام آپ کا کمپیوٹر خود کر سکتا ہے۔ جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں ”کرپٹو مائننگ“ کی، جہاں آپ اپنے گھر بیٹھے صرف ایک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے ذریعے ڈیجیٹل دولت کما سکتے ہیں۔ نہ دفتر، نہ باس، نہ وقت کی پابندی۔ صرف چند آسان سیٹ اپ، اور آپ کا کمپیوٹر دن رات آپ کے لیے بٹ کوائن جیسی قیمتی کرنسیاں پیدا کرے گا۔ تو اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ سوتے وقت بھی آپ کا کمپیوٹر آپ کے لیے پیسے کمائے، تو اس کا طریقہ جان لیجئے۔ کرپٹو مائننگ کیا ہے؟ سوچیں...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ان سے منسوب کی گئی جعلی سوشل میڈیا پوسٹ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ چند روز قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ، جس میں پہلگام حملے پر پاکستان مخالف بیانیہ اختیار کیا گیا تھا، ہانیہ عامر کے نام سے وائرل ہوئی۔ اس جھوٹی پوسٹ میں حساس الزامات عائد کیے گئے جن میں پاک فوج، پاکستانی عوام اور مذہبی تنظیموں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والی اس جعلی پوسٹ نے نہ صرف پاکستانی عوام کو تشویش میں مبتلا کیا بلکہ بھارتی مداحوں میں بھی غلط فہمی پیدا کی۔ تاہم اداکارہ ہانیہ عامر نے اس سازش...
    ماوی مرمرہ پر غاصب اسرائیلی رژیم کے حملے کی برسی کے موقع پر سفاک اسرائیلی رژیم نے غزہ کیلئے انسانی امداد کے حامل ایک اور بحری جہاز کو بحیرہ روم میں جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم نے اپنے غیر انسانی محاصرے میں موجود غزہ کی پٹی میں جنگ زدہ عام شہریوں کے لئے انسانی امداد کے حامل ایک بحری جہاز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ یورپ میں مالٹا کے قریبی بین الاقوامی پانیوں میں کیا گیا ہے۔ اس بارے مذکورہ امدادی مشن کو منظم کرنے والے فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس حملے میں جان بوجھ کر اس بحری جہاز کے جنریٹر...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی اور کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے...
    پاکستانی فلیگ بردار جہازوں پر پابندی پر بھارت کو لندن میری ٹائم ثالثی ایسوسی ایشن میں گھسیٹا جاسکتا ہے چارٹر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے لیے شپنگ انشورنس بڑھ جائیگی دیگر شپنگ لائنز سے چارٹر کرنا مشکل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور محاذ کھولنے کی تیاریاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور کررہا ہے۔ حسب روایت بھارتی میڈیا شپنگ اور پوسٹل روابط کی معطلی سے پاکستان کے لیے مشکلات کا واویلہ کررہا ہے وہیں شپنگ سیکٹر کے ماہرین نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف دیگر محاذوں کی طرح اس محاذ پر بھی بھارت کو منہ کی کھانی پڑیگی۔ پاکستان کے پرچم...
     اویس کیانی :وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انہوں نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی تمام شکلوں...
    انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور رضاکروں کو لے جانے والے ایک بحری جہاز پر مالٹا کے سمندر میں ڈرون حملہ کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فریڈم فلوٹیلا کولیشن نامی بین الاقوامی تنظیم نے بتایا کہ بحری جہاز ’کونشس‘ میں ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔ تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل نے کیا تاہم مالٹا کی حکومت نے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔ تنظیم نے مالٹا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی سفیروں کو طلب کرکے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں، غزہ کی ناکہ بندی اور بین الاقوامی پانیوں میں ایک شہری جہاز پر حملے پر سرزنش کریں۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن...
    ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ اب چیزیں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا رویہ ناقابل برداشت ہوگیا۔ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن آج انھوں نے ایک پوسٹ میں نہایت غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کے برتاؤ پر افسوس کا اظہار کا ہے۔ علیزے شاہ نے کہا کہ میڈیا والے میرے والدین کو فون کرکے ان سے میری موت کے بارے میں سوال کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ کافی تکلیف دہ بات ہے۔ ایسی باتوں سے میں پہلے ہی ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا تھی اور اب تو جسمانی تکلیف میں بھی مبتلا ہوچکی ہوں۔ علیزے شاہ...
    لندن (اوصاف نیوز)بھارت کے پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کے خلاف لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔منفرد احتجاج میں سکھوں نے نریندر مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا او ر اس پر جوتے بھی پھینکے۔ احتجاج میں پاکستانیوں اور سکھوں نے شرکت کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی سفارت خانے دہشت گردی کے مراکز بن چکے ہیں اور سکھ پنجاب کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پانی کی دہشت گردی کا ارتکاب کیا تو اسے بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی اور کشمیری برادریوں نے بھی بھارت کے خلاف احتجاج کیا۔ مودی...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ میں عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پانچوں افراد کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایتسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں پیر تک وقت دیں، بازیابی کی کوشش بھی کریں گے، لاپتہ افراد ہمارے پاس نہیں ہیں، ہوتے تو پیش کردیتے۔جسٹس اعجاز نے کہا کہ ہم اس کیس کے لیے فل کورٹ بنائیں گے۔دورانِ سماعت جسٹس ارشد علی نے کہا کہ آپ نے ایف آئی آر درج نہیں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 مارچ سے لاپتا شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف نے جی ٹین اسلام آباد سے لاپتہ شہری نعیم مظفر کی بازیابی سے متعلق اسکے بھائی وقار احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں نعیم مظفر کی والدہ کے ہمراہ درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ پیش ہوئیں جبکہ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور تھانہ رمنا کے پولیس حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔ وکیل ایمان مزاری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 مارچ سے لاپتا شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف نے جی ٹین اسلام آباد سے لاپتہ شہری نعیم مظفر کی بازیابی سے متعلق اسکے بھائی وقار احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں نعیم مظفر کی والدہ کے ہمراہ درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ پیش ہوئیں جبکہ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور تھانہ رمنا کے پولیس حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔ عمران خان اور شیرافضل مروت کی دھاندلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور وکیل ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 مئی 2025)سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمد گی کیس میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت منظورکرلی، عدالت کا ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم، سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم ساحر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی سمیت دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ساحر کو گرفتار ہوئے 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ تاحال جیل میں قید ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور ملزم سے 5 سو 57 گرام ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا،...
    پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بھی بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو زبردستی بے دخل کرنے لگا ہے، کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیو نے بھارتی منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کی پولیس میں خدمات انجام دینے والے کشمیری پولیس اہلکار نے اس حوالے سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔ کشمیری اہلکار کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 27 سال سے جموں و کشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہا ہوں، ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ہمیں جموں وکشمیر سے باہر نہیں بھیجا جائے گا لیکن پولیس کے اعلیٰ حکام بھارتی ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کر رہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) مہاجرین اور پناہ گزینوں کی پالیسیوں میں بہتری سے اقتصادی استحکام کے نئے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں ، بہتری مستقبل کی تلاش ، مقامی تنازعات اور قدرتی آفات کےباعث گذشتہ تین دھائیوں کے دوران نقل مکانی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کی رپورٹ کے مطابق انسانی تاریخ میں کامیابی کیلئے ہجرت ہمیشہ سے ہی ایک اہم اقدام رہا ہے ۔عالمی سطح پر بہتر مستقبل کی تلاش ، مقامی تنازعات اور قدرتی آفات سے بچنے کیلئے گذشتہ سال میں 300ملین سےزیادہ افراد نے نقل مکانی کی ہے ۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق 1995 کے مقابلہ...
    پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان —فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صورتحال اس وقت بھی کشیدہ ہے دونوں ممالک میں اس سطح کی کشیدگی ہوئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور سابق وفاقی وزیراطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت آئے روز جنگ کا طبل بجا رہا ہوتا ہے اور بھارت کے لیڈرز پاکستان کے خلاف بات کر رہے ہوتے ہیں۔شیری رحمان نے بتایا کہ سیکیورٹی اور سیاسی سطح پر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، ایل او سی پر رات کو روز فائرنگ ہو رہی ہے۔ نہریں نکالنے کے معاملے پر غلط بیانی نہ کی جائے، شیری رحمانپاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی مرکزی رہنما...
    کراچی (ویب ڈیسک) پاک بھارتی کشیدگی اور جنگ کے بادل منڈلانے کے باوجود پاکستان کا پرچم بردار کارگو بحری جہاز بھارتی بندرگاہ کلکتہ کی پورٹ پر موجود ہے جہاں کوئلہ اتارنے کا عمل جاری ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود انڈو پاک میری ٹائم پروٹوکول پر عمل جاری ہے، 2008ء میں طے ہونے والے اس پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک کے پرچم بردار بحری جہاز ایک دوسرے کی بندرگاہ پر جاسکتے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ راشد حفیظ کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا مال بردار بحری جہاز سبی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ راشد حفیظ کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سردار عمر اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے سپرد کر دی گئیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سردار عمر اسلم اس سے قبل ایڈیشنل اٹارنی جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات تھے،نئے تعینات ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش  ہوئے،ایڈووکیٹ راشد حفیظ اس سے قبل ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ مزید :
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکار ہانیہ عامر نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اُن سے منسوب کیے گئے جھوٹے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ اُن سے منسوب کیے جانے والے کسی بھی جملے یا رائے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ ایسی کوئی بات نہیں کرتیں جو نفرت یا غلط فہمی کو جنم دے۔ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ان مشکل حالات میں ایک دوسرے کے لیے ہمدردی، نرمی اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنے...
    چین میں گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران 903 قومی ویٹ لینڈ پارکس قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز ہانگ ژو(شِنہوا)چین نے گزشتہ 20 برس میں 903 قومی وٹ لینڈ پارک قائم کئے۔چین کے مشرقی صوبے ژےجیانگ کے شہر ہانگ ژو میں وٹ لینڈ کے تحفظ کے متعلق ایک بین الاقوامی سیمینار کے مطابق ان پارکوں نے 24لاکھ ہیکٹرز وٹ لینڈ کے تحفظ میں مدد کی ہے جو قومی جنگلی حیات کی اہم انواع کے لئے مناسب مسکن فراہم کرتے ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چین کی جنگلات اور سبزہ زار کی قومی انتظامیہ (این ایف جی اے) کے نائب سربراہ یان ژین نے زور دیا کہ ملک نے طویل عرصے سے وٹ لینڈ کے تحفظ کو...
    خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں مقامی رکنِ اسمبلی خورشید خٹک کی قیادت میں مشتعل مظاہرین نے این ایچ اے کے نئے ٹول پلازہ پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے ٹول پلازے کے کیبن اکھاڑ کر ہٹا دیے اور اسے غیر قانونی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین کا مؤقف تھا کہ ایک ہی ضلع میں دو مقامات پر ٹول ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کڑپہ کے مقام پر پہلے ہی ٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جبکہ حال ہی میں ایک اور ٹول پلازہ قائم کر کے عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ نئے ٹول پلازے کے لیے نہ تو...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں خطرناک دہشت گرد کمانڈر گل باز مارا گیا جبکہ سی ٹی ڈی کے تین اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے مطابق مقابلہ خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا کمانڈر گل باز ہلاک ہو گیا، جو پولیس اہلکاروں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے...
    کراچی میں ایم 9 موٹروے پر پنجاب بس اڈے کے قریب ہائی ٹیشن وائر میں شارٹ سرکٹ کے باعث پلاٹ میں رکھا گیا سامان مکمل طور پر جل گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایم 9 موٹروے پر ہائی ٹینیشن وائر پلاٹ کے اوپر سے گزر رہی تھی، جس میں شارٹ سرکٹ ہوگیا اور پلاٹ میں رکھے ہوئے سامان میں آگ لگ گئی۔ پلاٹ میں زیر تعمیر رہائشی عمارت کے رکھے تاروں کے رول اور دیگر سامان بھی موجود تھا جو کہ آگ کی لپیٹ میں آگیا اور آگ کے باعث مکمل طور پر جل گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے 2 فائر ٹینڈر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ Post Views: 1
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکار ہانیہ عامر بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے حالیہ واقعات کے تناظر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے اُن سے منسوب کیے گئے جھوٹے بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں اداکارہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ اُن سے منسوب کیے جانے والے کسی بھی جملے یا رائے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اور وہ ایسی کوئی بات نہیں کرتیں جو نفرت یا غلط فہمی کو جنم دے۔ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ان مشکل حالات میں ایک دوسرے کے لیے ہمدردی، نرمی اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرنے کی...
    پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق میڈیا کے سوالات کے پر  ترجمان دفتر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس ترجمان ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق کئی مریض، جن کی صحت نازک تھی، اپنا علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ شفقت علی خان کے مطابق واہگہ-اٹاری بارڈر سے عبور کرنے...
    حریت ترجمان نے خبردار کیا کہ 1947ء کے بعد سے، بھارت نے مسلسل علاقائی امن کو نقصان پہنچایا ہے اور بھارت خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی بڑی وجہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان بازی سے خطے کی پہلے سے غیر مستحکم صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت کے جنگی جنون نے جنوبی ایشیا کو ایک بار پھر بڑی تباہی کے دہانے پر پہنچا...
    سٹی42: آئی جی پنجاب نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ آئی جی پنجاب نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور دیگر اہم مقامات کی مکمل سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے معاشرتی اصلاح اور امن و انصاف کی فراہمی میں ممبر و محراب کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا انہوں نے ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ نمازِ جمعہ کے موقع پر علاقائی مساجد کا دورہ کریں اور نماز کے بعد شہریوں کے مسائل سن...
    دنیا کی قدیم ترین متنوع تہذیبی تاریخ کا حامل پیرو جو ہمیشہ سیاسی انتشار کا شکار رہا ہے ۔پیرو کی ثقافتیں جہتیں بھی ایک سے زیادہ ہیں ۔ہسپانیہ سے پہلے کا دور،جس کا مرکز ’’کوزکو‘‘ تھا اس کا تہذیبی دور پندھروی صدی میں عروج پر تھا۔جس میں زراعت ،فن تعمیر کو فروغ ملا اور ایک عمدہ سماجی نظام کے تناظر میں مذہبی روایات کو پنپنے کا موقع ملا ’’مچو پچو‘‘جیسے آثار اسی دور کی شاندار مثالیں گردانی جاتی ہیں ۔ ’’نو آبادیاتی دور‘‘ ۔ فرانسسکو پزارو کی قیادت میں 1532میں جس کا تختہ الٹ دیا گیا یوں پیرو سپین کی نوآبادیات بنا ۔یہاں عیسائیت کے ساتھ ساتھ ہسپانوی زبان اور یورپی تسلط ایک ساتھ قائم ہوئے ۔ مقامی باشندے جن...
    لوئر کوہستان میں ایک المناک حادثے کے نتیجے  میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی جانب سفر کرنے والی ایک گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ لوئر کوہستان میں قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر وقوع پر پہنچیں اور مقامی افراد کی مدد...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ ڈپلومیٹک فرنٹ پر جو تمام تر انگیجمنٹ ہے وہ آپ نے دیکھا کہ کل وزیرخارجہ اور وزرات خارجہ کے ترجمان نے جو پریس کانفرنس کی اس میں پوری عالمی برادری کے سامنے پوری عالمی میڈیا کے سامنے پاکستان نے اپنا مقدمہ پیش کیا اور بالکل ثبوتوں کے ساتھ پیش کیاکہ پاکستان تو خود دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور دہشت گردی کی لہر میں تیزی آئی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تمام تر معاملے پر اگر آپ دیکھیں تو ہم نے تو یہی کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کا جو واقعہ ہو ، پاکستان کے...
    فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ کیا خیبر پختونخوا کی حکومت دشمنوں کا آلہ کار بن چکی ہے، پاکستان اس وقت ایک نازک دوراہے پر کھڑا ہے، افغانستان کی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، دہشت گرد سرحد پار سے آ کر ہمارے امن کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس ریاست کے خلاف پروپییگنڈا کرنے والوں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے اور وزیراعلیٰ ہاوس سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ کیا خیبر پختونخوا کی حکومت دشمنوں کا آلہ کار...
    اپنی ایک رپورٹ میں فاکس نیوز کا کہنا تھا کہ مائیکل والٹز اور ان کے نائب کی وائٹ ہاؤس کے اہم عہدوں سے برطرفی کا تعلق سیگنل گیٹ لیک اسکینڈل سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ CNN نے دو آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے "اسٹیو ویٹکاف" اس بات میں دلچسپی نہیں رکھتے کہ انہیں وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے عہدے سے ہٹائے جانے والے "مائیکل والٹز کی جگہ تعینات کیا جائے۔ رویٹرز کے مطابق، امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ "کرس لینڈو" بھی اس عہدے کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں تاہم بعض میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پوزیشن پر اسٹیو ویٹکاف کی تعیناتی کا امکان اب بھی...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ کا بنیادی مقصد ہمارے اسیروں کو واپس لانا نہیں بلکہ ہمارے دشمنوں کو شکست دینا ہے۔ تاہم ان کے اس بیان پر حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کے لواحقین بھڑک اٹھے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح نیتن یاہو کو فارغ کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی عدالت: پاکستان کی فلسطینیوں کے حق میں توانا آواز، اسرائیل کو کٹہرے میں لانے کی استدعا الجزیرہ کے مطابق نیتن یاہو نے یروشلم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم باقی 59 اسیروں کو واپس لانا چاہتے ہیں لیکن جنگ کا حتمی مقصد ہمارے دشمنوں پر فتح ہے۔ ان کے تبصروں پر کچھ باقی ماندہ اسیروں...
    سٹی 42: میر پور خاص میں جلسہ عام سے بلاول بھٹونے خطاب کیا اور نعرہ لگاتے ہوئے  کہا سندھ کے عوام نے سازشی قوتوں کو شکست دے کر ثابت کیا ووٹ نہ پیر کا نہ میر ، ووٹ بینظر کا چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو نے کہا میں اپنےمیرپورخاص واپس ایا ہو ں ،سندھ کے عوام نے سازشی قوتوں کو شکت دیکر ثابت کردیا،ووٹ نہ پیر کا نہ میر ،ووٹ بینظیر کا۔ ہم نے عوام کی نمائندگی کرنی ہے اور حقوق کا تحفظ کرنا ہے ،عوام نے آج پھر ثابت کردیا کہ میرکانہ پیر کا ووٹ صرف بے نظیر کا،عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا تو ہم نے جمہوریت کو بحال کیا،ہم کسی کے سامنے جھکتے نہیں ، اصولوں پر لڑتے...
    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس ریاست کے خلاف پروپییگنڈا کرنے والوں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے اور وزیراعلیٰ ہاوس سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا کہ کیا خیبرپختونخوا کی حکومت دشمنوں کا آلہ کار بن چکی ہے، پاکستان اس وقت ایک نازک دوراہے پر کھڑا ہے، افغانستان کی سرزمین کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، دہشت گرد سرحد پار سے آ کر ہمارے امن کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت محض خاموش تماشائی بنی...
    اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بزرگوں کی خدمت عبادت سے کم نہیں اور ایسے ادارے معاشرتی فلاح کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے آواز ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آواز ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام قائم کردہ "کمیار اولڈ ایج ہوم" کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا اور پاک محرم ایسوسی ایشن کے سرور رضا سمیت دیگر معزز شہری، سماجی کارکنان اور بزرگ افراد موجود تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کی...
    وزیر اعظم کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ،بھارت کی آبی جارحیت پر شدید تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا،ٹیلی فون کال کے دوران وزیراعظم نے امیر قطر کا پاکستان کے لیے یکجہتی اور حمایت، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی ہر شکل اور شکل میں مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کو پہلگام حملے کی مشترکا اور آزادانہ تحقیقات کی پیش کش کر چکا ہے، حملے کی تحقیقات میں پاکستان مکمل تعاون کےلیے تیار ہے لیکن بھارت تحقیقات نہیں چاہتا اور بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر حملے کی باتیں کر رہا ہے۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل  نے کہا کہ بھارت کسی ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے اور کُھلی دھمکیاں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دعویٰ کر رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر جس میں بھارتی فوج کی بہت بڑی تعداد تعینات ہے وہاں تین یا چار افراد نے ایل او سی کراس کیا، ہتھیاروں...
    حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ کشمیر کے اندر بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، گھروں کی مسماری اور کریک ڈاؤن کے بعد اب کشمیر سے باہر عام شہریوں، طلباء اور چھوٹے تاجروں پر حملے ہورہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے مسوری علاقے میں کشمیری شال فروشوں پر جسمانی اور زبانی حملے انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان متاثرہ کشمیریوں کو پولیس کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی نہ ملنے پر وہاں سے فرار ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، گھروں کی مسماری اور کریک ڈاؤن کے بعد...
    سٹی 42 : افواج پاکستان سے اظہار یکجحتی کیلئے سول سوسائٹی، علمائے اکرام اور تاجر برادری کی طرف سے ریلی نکالی گئی ۔  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ نے اسسٹنٹ کمشنر صدر ناصر شہزاد ڈوگر کے ہمراہ ریلی کی قیادت کی ۔  ریلی کے شرکا نے باآوازِ بلند کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ 
    سٹی 42 : افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے عارف والا میں صحافی برادری بھی میدان میں آگئی ۔  صحافیوں کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، ریلی پریس کلب سے جناح چوک تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سید فخرامام شاہ نے کی، شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائےگئے ۔  ریلی میں موجود صحافی برادری نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور فلیکسز اٹھا رکھی تھی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے, بھارت فالس فلیگ آپریشن جھوٹ ثابت ہوا, ہماری افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل...
    ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری کی سربراہی میں وفد نے ڈپٹی قونصل جنرل مہدی شائقی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ شہید رجائی بندرگاہ (بندر عباس) میں دھماکہ انتہائی دردناک سانحہ ہے۔ جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اس سانحے کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں اسلامی جمہوری ایران کے قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصل جنرل سید مہدی شائقی سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان اور ضلع کوئٹہ...
    صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ملاقات، بھارت کے جارحانہ رویہ پر شدید تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے جبکہ ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کیساتھ کشیدگی کے تناظر میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے بھارت کے...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے مسیحی برادر ی نے ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کنونشن کاانعقاد  کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں موجود تمام اقلیتیں ہر مشکل گھڑی میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہیں، ذرائع نے کہا کہ گوجرانوالہ میں مسیحی برادری کی جانب سے مسلح افواج کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئےسینٹ پال چرچ میں ’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کنونشن میں گوجرانوالہ کی مسیحی، سکھ برادری کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی بڑی تعداد  نے  شرکت کی، کنونشن کا مقصدپہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد قومی یکجہتی اور دفاع وطن کےعزم اعادہ کرناہے، شرکاءنےافواج پاکستان کی دفاع وطن کیلئےدی گئی قربانیوں کوشاندارخراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے "پاکستان زندہ...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے  وزیراعظم شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔  ملاقات میں نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے ۔  ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس پر دونوں رہنمائوں نے بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے، پاکستان ملک کی علاقائی سالمیت اور...
    بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، سفارتی محاذ پر کوششیں تیز ہوئی ہیں ، دوست ممالک رابطے میں ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، بھارتی میڈیا رو رہا ہے پر کوئی بات نہیں سن رہا، ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سفارتی محاذ پر کوششیں تیز ہوئی ہیں، رابطے بڑھے ہیں، دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے...
    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت ایک فالز فلیگ آپریشن کی آڑ میں نیوکلیئر جنگ شروع کرنا چاہتا ہے، دنیا فاشسٹ آر ایس ایس مائنڈ سیٹ حکومت کے جارحانہ عزائم کا نوٹس لے۔ مشعال ملک نے کہا کہ انتہا پسند مودی حکومت نے خودساختہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے، پاکستان اور آزاد کشمیر سے شادیاں کر کے مقبوضہ کشمیر اور انڈیا گئی خواتین کو دہائیوں بعد جبراً واپس بھیجا جا رہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ معصوم بچوں کو اپنی ماؤں سے جدا کیا جا رہا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے، کشمیریوں اور پاکستانیوں کو ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے، پاکستان...