2025-10-06@22:50:44 GMT
تلاش کی گنتی: 208

«علامہ باقر زیدی دیگر کا خطاب»:

(نئی خبر)
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ پولیس نے ملزمان پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا، عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
    لاہور: پنجاب میں جنگلی جانوروں پر تشدد، قبضے سمیت دیگر جرائم پر کارروائی کے لیے الگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جنگلی جانوروں سے متعلق جرائم کی خلاف ورزی پر 50لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کی مجلس قائمہ نے جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ سینیئر صوبائی اور وائلڈ لائف کی وزیر مریم اورنگزیب نے ترامیم سے متعلق چیئرمین محمد عدنان ڈوگر کی صدارت مجلس قائمہ کو بریفنگ دی۔ وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں 14 سال بعد ترامیم منظور کی گئی ہیں جس کے بعد پنجاب میں جنگلی جانوروں کے تحفظ اور افزائش کے نظام کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ممکن ہوگیا۔ جنگلی جانوروں پر تشدد...
    سکھر ،امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید و دیگردارالعلوم تفہیم القرآن کا دورہ کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق نائب امیرجماعت اسلامی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ یحیٰ سنوار مزاحمت کا استعارہ اورنوجوانوں کو ہیرو ہیںجوزندگی کی آخری سانس تک طاغوتی قوت سے لڑتے رہے۔السنوار کی چھڑی بڑے بڑے جوہری ہتھیاررکھنے والوں کے ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہے۔غزہ میں دنیا بھرکی طاقتور فوجیں اپنا اسلحہ وبارود استعمال کررہیں اوردوسری جانب نہتے ومظلوم فلسطینی ہیں جن کا اللہ مدد جذبہ جہاد اورشوق شہادت سے دشمنسے لڑ رہے ہیں۔انسانی حقوق کے ادارے اورعالمی ضمیرخاموش تماشائی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احسن آباد میں جماعت اسلامی کے مقامی ذمے دار عبداللہ الہادی محمد کی رہائش گاہ پرمنعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عبداللہ متقی ودیگر مقامی ذمے داران بھی موجود تھے۔ان کا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترجمان قومی اسمبلی کے حوالے سے بتایا کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں پیغام رسانی کا کردار ادا کیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے سپیکر ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطے میں مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔عمران خان سے ملاقات کے لئے علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کی پارٹی چیئرمین سے ون آن ون ملاقات جاری ہے جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے...
     وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے یورپی پروازوں کی بحالی پر سیکرٹری ایوی ایشن،ڈی جی پی اے اے،ڈی جی سی اے اے اور سی او او اسلام آباد ایئرپورٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے سیکرٹری ایوی ایشن عرفان منگی،ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کو تعریفی شیلڈ زدیں، خواجہ آصف نے سی او او آفتاب گیلانی کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جبکہ سی ای او پی آئی اے نے بھی اندرونِ ملک آپریشنز کے لیے ملٹی پل جیٹیز کی فراہمی پر اظہارِ تشکر کیا۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کو محدود سٹینڈز کے باعث مشکلات کا سامنا تھا، یورپی آپریشنز کی بحالی کے...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کے اسلام آباد یونٹ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس( آئی یو جے) کے اجلاس میں روزنامہ جسارت کے سینیئر رپورٹر خالد مخدومی اور پی ایف یو جے ( ڈیموکریٹس) کے سیکرٹری توحید راجا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے‘ اجلاس کی صدارت محسن خان جنجوعہ نے کی‘ اجلاس میں اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس( آئی یو جے) کے ممبرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومین کے لیے مغفرت کی دعاء کی گئی‘ قبل ا زیں توحید راجا کی والدہ کے جنازہ میں قومی اسمبلی کے سابق خطیب قاری بزرگ شاہ‘ وکلاء‘ شہریوں‘ سپریم کورٹ کے سابق رجسڑار ذولقرنین شوق‘ اساتذہ اور احباب شریک ہوئے۔
    کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، مزید3 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد نکالی گئی لاشوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ چیف انسپکٹر مائنز نے بتایا کہ 8 کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن گزشتہ 20 گھنٹے سے زائد وقت سے جاری ہے۔متاثرہ کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، 8 کان کنوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو کے مطابق کان کن 4 ہزار 200 فٹ گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں،کان کے داخلی دروازے سے ملبےکو بھاری مشینری کےذریعے ہٹایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کان میں بجلی کی ایک ہی لائن تھی جوحادثے میں تباہ...