عمران خان سے علی امین کی ملاقات، مذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان بعد میں ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترجمان قومی اسمبلی کے حوالے سے بتایا کہ سپیکر سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں پیغام رسانی کا کردار ادا کیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اسد قیصر نے سپیکر ایاز صادق سے ٹیلیفونک رابطے میں مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔
عمران خان سے ملاقات کے لئے علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے جہاں ان کی پارٹی چیئرمین سے ون آن ون ملاقات جاری ہے جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان بعد میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
کیا شدید سردی کے باعث تعلیمی ادارے پھر بند ہورہے ہیں؟حقیقت سامنے آگئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات
پڑھیں:
زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔عدالت نے مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کر دیے۔کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔