الخدمت آرفن کیئر کے تحت یوم اساتذہ پر تقریبات کاانعقاد
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-08-18
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام کے تحت عالمی یوم اساتذہ بھرپوراندازسے منایا گیا۔ حیدرآباد، سکھر، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر اور نوابشاہ سمیت تمام کلسٹرز میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں بچوں نے اپنے اساتذہ سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔بچوں نے تقاریر، نظمیں اور کارڈز کے ذریعے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ اساتذہ نے بھی بچوں کو تعلیم کی اہمیت اور اخلاقی اقدار اپنانے پر زور دیا۔ تقریبات میں الخدمت کے ضلعی ذمے داران، اساتذہ کرام اور باہمت بچے اپنی ماؤں کے ساتھ موجود تھے۔ اس موقع پرمقررین نے کہا کہ استاد محض علم دینے والا نہیں بلکہ ایک رہنما اور محسن بھی ہے جو نسلوں کو سنوارتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم حضرت محمدؐ کو بھی ’’معلم انسانیت‘‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے، آپؐ نے انسانیت کو علم، اخلاق، عدل اور کردار کی وہ روشنی عطا کی جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ اساتذہ جب اپنی ذمے داریاں خلوص نیت سے ادا کرتے ہیں تو وہ دراصل سیرتِ نبویؐ کی پیروی کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈ باہمت بچے اپنے اساتذہ کی بدولت تعلیم، اخلاق اور کردار سازی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کررہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ حکومت بچوں کو پولیو ویکسین نہ پلانے والے والدین کے سمز اور شناختی کارڈ بند کرنے پر غور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں غفلت قومی ذمہ داری سے پہلو تہی ہے، اور ایسے والدین کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ان والدین کے موبائل فون سمز بند کرنے، قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ معطل کرنے سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ مواصلاتی اور سفری سہولیات سے محروم رہیں۔
مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پولیو ویکسین انکار سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ ویکسین نہ پلانے والے والدین کے خلاف کارروائی کو موثر بنایا جا سکے۔
یاد رہے کہ کراچی میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کو والدین کے بڑھتے ہوئے انکار نے شدید دھچکا پہنچایا ہے، جہاں حالیہ پولیو مہم کے دوران لگ بھگ 35 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلوانے سے صاف انکار کر دیا تھا۔
وزارتِ صحت کے ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ انکار کراچی کے ضلع شرقی میں سامنے آیا، ضلع شرقی میں 8 ہزار سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔