محمد یوسف کی تاریخی غزہ مارچ پر اہل کراچی ومنتظمین کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-08-13
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے لاہور کے بعد کراچی میں شاہراہ فیصل پرتاریخی غزہ مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت پرجماعت اسلامی کراچی کی قیادت وکارکنان کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ غزہ مارچ میں مراد وخواتین بچوں بزرگوں سمیت ہرطبقہ سے وابستہ افراد کی بھرپور شرکت سے ثابت ہوگیا کہ بھلے حکمران غیروں کے غلام بنے رہیں مگرپاکستانی غیرتمندعوام کے دل اپنے مظلوم بھائیوں اہل غزہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔صوبائی رہنما نے کہاکہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر آج اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا ایک اور سال مکمل ہونے پر قومی اظہار یکجہتی کے لیے کراچی تاکشمور سندھ بھر میں غزہ مارچوں کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی اورمقامی رہنما خطاب کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ پنے اپنے کاروباری، تعلیمی اداروں اور گھروں سے تاجر، طلبہ، مزدور، کسان سمیت سب افراد دن کے کسی بھی حصے میں قریبی چوکوں، چوراہوں اور سڑکوں پر نکلیں فلسطینی پرچموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں،مرکزی نائب امیرلیاقت بلوچ حیدرآباد اورصوبائی امیر کاشف سعید شیخ لاڑکانہ میں مارچ کی قیادت وخطاب کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ کے عوام صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے: ن لیگ
—فائل فوٹوحکمراں جماعت مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہا ہے کہ سندھ کے باشعور عوام صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔
کراچی سے جاری بیان میں اسد عثمان نے کہا ہے کہ پوری سندھ حکومت مریم نواز سے خوفزدہ ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اپنے صوبے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزراء کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو مریم نواز پر جھوٹی تنقید کر رہے ہیں، صوبے کے عوام سندھ حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔
ن لیگی ترجمان نے کہا کہ سندھ کے وزراء کوئی ایک ایسا کام بتائیں، جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو، وفاقی حکومت جب سندھ میں کام کرنا شروع کرتی ہے تو اس کو بھی رکوا دیا جاتا ہے۔
اسد عثمانی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ پورے ملک میں ترقی و خوش حالی کے لیے کوشاں رہتی ہے، ن لیگی قیادت نے ہمیشہ کشکول توڑا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، ن لیگ نے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ جب بھی سندھ میں سیلاب یا کوئی آفت آئی شہباز شریف اور نواز شریف اپنے سندھ کے عوام کے ساتھ موجود رہے۔
ن لیگی ترجمان نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا معاملہ ہو یا پاور پلانٹ کا مسلم لیگ ن نے حل کیا، کراچی میں لیاری ایکسپریس وے ہو گرین بس ن لیگ ہی لائی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام بھی اب ن لیگ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جس کی وجہ سے پی پی پی خوفزدہ ہے، سندھ کی باشعور عوام اب سندھ میں بھی ن لیگ کی حکومت چاہتے ہیں۔