جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت خواتین اور بچوں کا غزہ مارچ آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہاہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت ،امداد لے جانے والے قافلے پر اسرائیلی حملے کے خلاف آج 7 ستمبر کو حیدرآباد میں خواتین اور بچوں کا تاریخی غزہ مارچ ہوگا،21تا23نومبر کو لاہور میں جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام ملک میں جاری ظلم کے نظام کے خاتمے کےلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں ضلعی قیم حنیف شیخ، نائب قیمین عبدالباسط خان، حافظ سفیان ناصر کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ حافظ طاہر مجید نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ میں اسرائیلی مظالم،گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے اور مشتاق احمد خان کی گرفتاری ملک گیر احتجاج کا کیاجارہاہے جس کے دوران جماعت اسلامی کی جانب سے جمعہ کے روز بھی احتجاج کیا گیا اور آج7اکتوبر بروز منگل صبح دس بجے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے غزہ مارچ کا انعقاد کیا جائے گا ۔غزہ مارچ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ خصوصی خطاب کریں گے ،یہ مارچ شہر کی تاریخ میں خواتین اور بچوں کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اہل غزہ کو امدادی سامان خوراک و ادویہ پہنچانے والے کشتیوں کے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں، گلوبل صمود فلوٹیلا میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت دیگر 45 ممالک کے 500 شرکا پر اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے اور گرفتاریاں انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں، اقوام متحدہ اور بالخصوص عالمی برادری کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے کہ نہتے اور پر امن لوگوں کی گرفتاریوں کاعالمی برادری اس کا سخت نوٹس لے۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پوری قوم کےلیے ناقابلِ برداشت ہے، حکومت فوری اور موثر سفارتی اقدامات اٹھائے۔ اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد امن معاہدے کو مسترد اور گلوبل صمود فلوٹیلاکے شرکاءکو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران امریکا کے آگے گرے جارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی یقینی بنائی جائے ۔انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے 21تا23نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والا کل پاکستان اجتماع عام ملک جاری ظلم کے خاتمے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مشتاق احمد خان جماعت اسلامی گلوبل صمود انہوں نے
پڑھیں:
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ ایران اور امریکا نے چند روز قبل ایک دوسرے سے بات چیت بند کردی ہے۔
ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور گفتگو کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور آج بھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان مذاکرات کا انجام کیا ہوگا، اس حوالے سے کوئی کچھ نہیں جانتا، تاہم ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کسی نہ کسی صورت ایک معاہدہ کیا جائے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران گزشتہ 47 برس سے اسی طرز پر معاملات چلا رہا ہے اور یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی بدستور برقرار ہے، اور پاکستان دونوں ممالک میں معاہدہ کرانے کے لیے بھرپور سفارتکاری کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا ایران مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معاہدہ وی نیوز