2025-05-16@23:01:22 GMT
تلاش کی گنتی: 14834

«کیس کے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ فوجی کشیدگی کے پس منظر میں معطل کی جانے والی دونوں ملکوں کی بڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگز — انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) — آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ دنیا کی سب سے مہنگی ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز 18 مئی بروز ہفتہ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں معطل کیا گیا پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کا میچ، جو دھرم شالہ میں 11ویں اوور میں روک دیا گیا تھا، دوبارہ کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب...
    وفاقی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے اس حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق حکومت کے قرضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 25 میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرض ماہانہ 0.9 فیصد اور 12.70 فیصد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارچ 2025 میں وفاقی حکومت کا مجموعی قرضہ 73 ہزار 688 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔وفاقی حکومت کے مارچ 2025 کے دوران ایک ماہ میں مجموعی قرض میں 652 ارب روپے کا اضافہ ہوا جب کہ مارچ 2025 تک...
    6 اور 7 مئی 2025 کی شب شروع ہونے والے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے نتیجے میں کئی معصوم شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ان شہیدوں میں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کا 20 سالہ چپس فروش حیدر علی بھی شامل تھا جس کی شہادت نے کئی آنکھوں کو نم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حیدر علی پی ایس ایل میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے نزدیک لگائے گئے فوڈ سٹال پر چپس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرتا تھا اور اسے یہ سٹال لگائے صرف 3 روز ہی گزرے تھے کہ بزدل دشمن کے حملے نے حیدر علی کی زندگی کا چراغ ہمیشہ کیلئے بجھا دیا۔ 7 مئی کی شب حیدر علی پنڈی سٹیڈیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نےبھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے پر اپنی مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر کوئی حملہ نہیں کیا بلکہ جوابی وار کیا ہے، بھارت کے ہوش ٹھکانے آ چکے ہیں، دنیا پر پاکستان کے پائلٹس اور لڑاکا طیاروں کی دھاک بیٹھ گئی ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔(جاری ہے) ایم این اے زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے یہ دنیا جانتی ہے، اب بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے، بھارت کے غیر قانونی زیر...
    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کردیا،بیانات عالمی قانون کی صریحا بے توقیری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کر دیا۔ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بیان جارحیت کا جواز پیش کرنے کیلئے گمراہ کن داستانیں گھڑنے کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان غلط معلومات، سیاسی موقع پرستی، عالمی قانون کی صریحا بے توقیری ہے۔شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات نے جارحیت کی ایک خطرناک مثال قائم کی، بھارت پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے گیا، مایوسی میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک سرویلینس ڈرون گرنے کی اطلاع نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرون میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا اور اس کے گرنے سے کسی قسم کا دھماکہ یا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعہ نے حساس اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون جدید سرویلینس ٹیکنالوجی سے لیس تھا، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ اس سے قبل بھی جمعرات کی صبح پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسی علاقے میں ایک انڈین ڈرون مار گرایا تھا، جو مبینہ طور پر حساس تنصیبات کی نگرانی کر رہا...
    کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 258 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 173 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار 096 روپے کی سطح پر آگئی۔
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی اشاعت کی مخالفت کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کی اشاعت کا تعین الیکشن کمیشن کے بجائے متعلقہ اسمبلی کا اسپیکر کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے مالیاتی گوشواروں سے متعلق بڑی ترمیم سامنے آگئی، سیاست دانوں کے اثاثوں سے متعلق گوشواروں کی اشاعت کو مشروط کرنے پر غور جاری ہے۔ پیپلزپارٹی الیکشن ایکٹ کی سیکشن 138میں اراکین پارلیمنٹ سے متعلق بڑی ترمیم لے آئی، پیپلز پارٹی نے سیکشن 138میں نیا پیراگراف شامل کرنے کی تجویز دیدی جوکہ شازیہ مری اور نوید قمر نے پیش کی ہے۔ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ مالیاتی گوشواروں کی...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس وزیرِ اعظم کی رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن ہونے پر حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی تعریف. ایسے افراد اور شعبے جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے، انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے. وزیرِ اعظم ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے. ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسران و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے. ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے....
    — فائل فوٹو  گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے بھارت کے خلاف جنگی اور سفارتی کامیابی پر مبارکباد دی۔سلیم حیدر خان نے کہا کہ دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان بھارت کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں: گورنر پنجابگورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے پاس پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ثابت کیا کہ ملک کی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کا ٹیکس دائرہ کار اور آمدن بڑھانے پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوئے۔ تمباکو کے شعبے میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشافچیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس چوری کو روکنے کے لیے قائمہ کمیٹی سے اختیارات مانگ لیے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افراد اور شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں جو استعداد کے باوجود ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس چوروں کی...
    بلوچستان کے علاقے قلات میں ہندوستان کی جارحیت، مساجد پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف سیاسی، سماجی، قبائلی رہنماؤں اور طلباء کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔  ریلی کے شرکاء نے شہر کی مختلف سڑکوں پر مارچ کیا، ہندوستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔  ریلی  میں ڈپٹی کمشنر جمیل احمدبلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی  سمیت علماء کرام، ہندو برادری اور عوام بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: قلات میں ہندوستان کی آبی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد  ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بھارتی جارحیت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ بھارت کے خلاف اور...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق معرکہ حق کے دوران وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ عام شہریوں پر جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مادر وطن پر قربان ہونے والوں میں آرمی کے 6 اور فضائیہ کے 5 اہلکار شامل ہیں، شہید ہونے والے میں نائیک عبدالرحمان اور نائیک وقار خالد شامل ہیں، لانس نائیک دلاور خان، اکرام اللہ، سپاہی عدیل اکبر اور نثار بھی وطن پر قربان ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف...
    بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ  وزیر اعظم  منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔شی جن پھنگ نے  اپنے پیغام میں کہا  کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور عالمی امن و استحکام کے لئےبڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ  وزیر اعظم البانیز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ چین اور آسٹریلیا کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم انداز میں  ترقی کر سکے اور  دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد فراہم کئے جا سکیں۔ اسی دن، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی  انتھونی البانیز کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔ Post...
    بیجنگ : چینی صدر  شی جن پھنگ نے چین – لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری کے فورم کے  چوتھے  وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس سے  اہم خطاب کیا۔شی جن پھنگ نے اعلان کیا کہ چین لاطینی امریکہ  کے ساتھ  پانچ بڑے منصوبوں کا آغاز کرےگا تاکہ مشترکہ طور پر چین  لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی  تعمیر کی جائے۔اپنے خطاب میں  شی جن پھںگ نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک  گلوبل ساؤتھ کے اہم اراکین ہیں۔ آزادی ہماری شاندار روایت ہے، ترقی اور احیاء ہمارے فطری حقوق ہیں اور  عدل و  انصاف ہماری  مشترکہ  جستجو ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک کے ساتھ مل...
    بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے  بیجنگ میں چین -لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی کمیونٹی کے  فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ کیوبا کے وزیر خارجہ روڈریگیز سے ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ چینی حکومت کیوبا کی حکومت کی قومی خود مختاری اور وقار کی حفاظت کے لیے عادلانہ جدوجہد کی حمایت کرتی رہے گی، اور چین-کیوبا ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر میں نئے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوین گیل پنٹوسے ملاقات کے دوران...
    بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے نیوز آفس نے  جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی  مزاحمتی جنگ اور دنیا کی  فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا لوگو جاری کیا۔یہ لوگو  دیوار چین، زیتون کی شاخوں، روشنی، “80” کے عدد، اور وقت “1945—2025” پر مشتمل ہے۔دیوار چین پوری قوم کی متحد جدوجہد کا نشان ہے، جو یہ بتاتا ہے کہ حب الوطنی  پر مبنی عظیم قومی روح ہی جنگی فتح کا فیصلہ کن عنصر ہے۔زیتون کی شاخیں چینی عوام کی سخت محنت اور جدوجہد کے بعد حاصل کردہ فتح کی علامت ہیں، جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ چین کی عوام مختلف ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر امن کی قدر کرتے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی پر درخواستوں سماعت کے دوران سنی اتحاد کے وکیل فیصل صدیقی نے آئینی بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے متفرق درخواست دائر کرنے کے لیے وقت مانگ لیا، جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ تیسری سماعت پر ہی کیوں آپ کو بینچ پر اعتراض کرنے کا خیال آیا؟ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ متفرق درخواست پہلے کیوں دائر نہیں کی؟.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی آئینی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ضلعی سطح پر کمپلیکس قائم کئے جائیں گے جن میں خواتین چیمبرز، جم، آڈیٹوریمز اور تربیتی مراکز ایک ہی چھت تلے موجود ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو چیف ڈویلپمنٹ آفیسر آسیہ پروین سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا ۔جام کمال خان کو آسیہ پروین کی جانب سے بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جامع منصوبے پر بریفنگ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے دوران مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت مانگتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آج تک ملزم کی دماغی صحت جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا. سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نور مقدم قتل کیس کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی.(جاری ہے) بینچ کے سربراہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پر بلااشتعال بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پوری قوم پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، ملکی سلامتی و خودمختاری پر ہونے والے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداکی قربانیوں پر فخر ہے، پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں۔ انہوں نے کہا...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت عالمی دہشتگرد ملک ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے تو یہ سوالات تو سامنے آئیں گے اور انہیں سامنے آنا چاہیے، یہ سب شواہد سامنے آنے چاہئیں، مودی کا بھارت بین الاقوامی دہشتگرد ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے، اس کے بھی شواہد ہمارے پاس محفوظ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت، ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے،اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کریگی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے نہ صرف ملک کا بھرپور دفاع کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیرِ اعظم شہبازشریف نے رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن ہونے پر حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے،ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسران و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے،ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرِ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے اور سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں اور نہ بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی روکا ہے، پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے بھارت نے اب تک پاکستان کا پانی نہیں روکا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات کا...
    — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کوئی دو رائے نہیں کہ جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے،  بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔ شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد دیتی ہوں، ہم سب  سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کو بھی مبارکباد دیتی ہوں، ہم سب جانتے ہیں کہ بھارت کے کتنے طیارے گرے لیکن بھارتی افواج سے پوچھا گیا کہ کتنے طیارے گرے تو انہوں نے جواب نہیں دیا، بھارت حقائق پر پردہ ڈال رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ میں بہت کچھ کھویا، اس لیے مودی سرکار بوکھلائی ہوئی ہے اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سپریم کورٹ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں منگل کو تین رکنی بنچ نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التوا کیوں دیں؟ سلمان صفدر نے موقف اختیار کیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے، اس نکتے کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس کیس میں ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی نے دلائل مکمل کر لئے ۔ منگل کو سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس جمال مندو خیل نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے بیان پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جب تک این ایف سی فارمولہ تبدیل نہیں ہوتا تب تک وفاق اضافی فنڈز کیسے استعمال کرسکتا ہے؟ دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی نے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے پیش کئے۔ جسٹس جمال خان...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔پاک فوج کی جانب سے ’معرکہ حق‘ 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔بھارت کی جانب سے حملے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب شروع ہوئے تھے...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)قوام متحدہ کی ایجنسی برائے شہری ہوابازی نے روس کو ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ-17 کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولائی 2014 میں ملائیشیا کے طیارے جس میں میں 298 مسافر سوار تھے روسی ساختہ میزائل لگنے سے تباہ ہوگیا تھاتاہم اقوام متحدہ کے ادارے برائے شہری ہوابازی کی کاونسل (آئی سی اے او)نے حالیہ ووٹنگ میں روس کے خلاف اکثریتی ووٹ دیا گیا، اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ روس اس معاملے میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ہے کہ وہ تجدید کرتا کہ شہری ہوائی جہازوں کو ہتھیاروں سے دوران پرواز نشانہ نہیں بنایا جائے...
      وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ ---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ  نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی، اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں عطاء تارڑ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت میں سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے، چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں، ان کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے، ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے۔ اسکائی نیوز کو انٹرویو میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے واضح...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ایئرلائن کا قبل ازحج آپریشن جاری ہے، پی آئی اے نے چالیس پروازوں کے ذریعے بارہ ہزارپانچ سو سے زائد عازمین حج کومدینہ منورہ پہنچادیاگیا۔ ترجمان پی آئی اے کےمطابق پی آئی اے بیس مئی سےعازمین حج کو جدہ پہنچائے گی،قومی ایئرلائن کا قبل ازحج آپریشن انتیس مئی تک جاری رہے گا۔ سعودی ایئرلائن کے ایک ہزارعازمین حج کو پی آئی اے نےاپنی خصوصی پروازوں کےذریعے مدینہ پہنچایا ہے پی آئی اے چھتیس ہزار سےزائدعازمین کوحجاز مقدس پہنچائےگی۔ وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین، مصباح اور سرفراز مینٹورز کے عہدے سے فارغ
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی تقریر سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر ہے، مودی اپنی کامیابی کا ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکے۔(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہووئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مودی نے اعتراف کرلیا کہ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا تھا، پاکستان جنگ بندی کی خواہش کرنا چاہتا توپہلے ہی کرلیتا۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بھارت نے 10 مئی کوشکست کھائی تو جنگ بندی کی خواہش ظاہر کی، مودی کواب بھارت کے عوام سیجنگ لڑنی ہے، انہیں اب عالمی سطح پربھی جواب دینا ہوگا۔واضح رہے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک ہوا۔(جاری ہے) امریکی ٹی وی ’’سی این این‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے مجھے کال کر کے کہا بھارت سیز فائر کیلئے تیار ہے، عالمی برادری بھی ہمارے جوابی حملوں کے بعد حرکت میں آئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاک فوج کی جوابی کارروائی سے احساس ہوا اس کے تمام اندازے غلط تھے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس شرط پر آمادہ ہوا کہ بھارت مزید اشتعال انگیز کارروائیاں نہیں کرے گا۔
    پنجاب اسمبلی نے سماعت سے محروم شہریوں کو اسمبلی کارروائی سے باخبر رکھنے کے لیے خصوصی سائن لینگویج ٹرانسلیٹر (ایس ایل ٹی) کی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ اس سہولت سے اب سماعت سے محروم حضرات بھی اسمبلی اجلاس سمجھ سکیں گے جس کا مقصد اسمبلی کو عوام دوست اور اس کی کارروائیوں میں شراکت کو بڑھانا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسکردو کی انیقہ بانو جنہیں سماعت سے محروم بچوں سے محبت نے صدارتی ایوارڈ کا حقدار بنا دیا اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ہدایت کی ہے کہ اسمبلی اجلاس میں اب سے سائن لینگویج ٹرانسلیٹر موجود رہے گا، سائن لینگویج ٹرانسلیٹر کو لائیو نشریات میں اسکرین کا مخصوص حصہ دیا جائے گا اور اسمبلی میں ایک کیمرا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی۔کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ میں سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔(جاری ہے) شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیز...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے کچھ نہیں، مودی نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے بوکھلاہٹ میں یہ تقریر کی۔(جاری ہے) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی نے آج اپنی گفتگو میں کشمیر اور دہشتگردی کو قابل گفتگو مان لیا، مودی سے پہلے تو یہ کہا جائے جو تم نے ہم پر الزام لگائے اس کی تحقیقات کی جائے، جتنا بڑا سرٹیفائیڈ دہشتگرد مودی ہے دنیا میں ایسا کوئی نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو اس جنگ میں ہر محاذ پر فتح...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں، بھارت عالمی دہشتگرد ملک ہے۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر بھارت دہشت گردی میں ملوث ہے تو یہ سوالات تو سامنے آئیں گے، اور انہیں سامنے آنا چاہیے، یہ سب شواہد سامنے آنے چاہئیں، مودی کا بھارت بین الاقوامی دہشتگرد ہے۔ خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہے، اس کے بھی شواہد ہمارے پاس محفوظ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اب پاکستان پر حملہ...
    معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا۔وزیرِ اعظم نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کی ایئرہیڈکوارٹر میں اپنے ہی پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل امرپریت سنگھ کو ایئرہیڈکوارٹر میں آپریشن سندور کی ڈی بریفنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کے چار افسران نے مارا پیٹا، چاروں ہندو افسران نے سکھ ایئرچیف پر تعصب پر مبنی رویے کا الزام عائد کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈین ایئر فورس کے سربراہ کی مار پیٹ کرنے والے چاروں ہندو افسران کو حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست بھارتی افسران میں سکواڈرن لیڈر شیواس ڈکشٹ، ونگ کمانڈر اجے راجپوت شامل ہیں۔ واقعہ میں ملوث بھارت میں فلائنگ آفیسر راکیش کمار اور سکواڈرن...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)100اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ( جمعرات)15مئی کو ہو گی ۔100روپے والے اسٹوڈنٹس بانڈز کا پہلا انعام7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 1000روپے کے 1199انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم ہوں گے ۔(جاری ہے) 1500 روپے والے بانڈ زکا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین جبکہ 18500روپے کے 1696انعامات ہیں۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی استدعا پرمخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں دائر نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر اور ن لیگ کے وکیل حارث عظمت عدالت پیش ہوئے،سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی،فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا، فیصل صدیقی نے کہا کہ پہلی سماعت پر نوٹس موصول نہیں...
    یمن کے صوبہ الحدیدہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ حوثی حکومت کے زیرانتظام وزارت داخلہ کے مطابق اسرائیل نے بحر احمر کی تین اہم بندرگاہوں — راس عیسیٰ، الحدیدہ اور صلیف — کے شہریوں کو حملے سے قبل علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی تھی۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان بندرگاہوں کو ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ادھر حوثی ذرائع ابلاغ، خصوصاً صبا نیوز ایجنسی کے سربراہ نصرالدین عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی قسم کا حملہ ابھی تک نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام نے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں...
    بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گھروں میں گھس کر اہم دستاویزات، موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیواسز ضبط کر لیں۔ اسلام ٹائمز۔  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گھروں میں گھس کر اہم دستاویزات، موبائل اور لیپ ٹاپ سمیت ڈیجیٹل ڈیواسز...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے “معرکہ حق” کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں نے قربانی کی عظیم مثال قائم کی۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا دفاع کامیابی سے کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ افواجِ پاکستان نے اپنے...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کو منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد امریکا اس تنازع میں متحرک ہوا اور امریکی وزیر خارجہ روبیو نے ٹیلی فونک گفتگو میں آگاہ کیا کہ بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ اسحاق ڈار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو تمام مسائل کا حل پرامن طریقے سے مذاکرات سے حل کرنا چاہیے، مقبوضہ جموں کشمیر کا مسئلہ حل ہونا جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی برابری ثابت کر دی ہے اور ہم نے مؤثر توازن قائم کر لیا ہے, پہلے بھی اور اب بھی...
    جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان سمیت جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق، جسٹس باقر نجفی بھی بینچ میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے وکیل  فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی سماعت پر نوٹس ہی موصول نہیں ہوا، دوسری سماعت پر جنگ چھڑ چکی تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا وہ کل تک جواب جمع کروادیں گے، جس پر فیصل صدیقی نے استدعا کی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کی اپیل کردی۔ کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے لکھا کہ پیارے پاکستانیوں! جب میں یہ خط کوٹ لکھپت جیل کی قید سے لکھ رہا ہوں جہاں میں قید ہوں لیکن میری روح پاکستان سے وفاداری میں غیر متزلزل اور اٹل ہے، گزشتہ چند دنوں کے واقعات نے ایک بار پھر دشمنی کو بے نقاب کر دیا ہے، بھارت بغیر ثبوت اور جواز کے غیر مصدقہ دعوؤں کی آڑ میں اپنی غیر قانونی اور اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان نے...
     پنجاب حکومت نے سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔سول ڈیفنس کے لیے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سیکیورٹی فنڈ سے دی گئی۔ جبکہ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاروں کی رجسٹریشن کا بھی ٹارگٹ دے دیا۔50 کروڑ روپے کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کے لیے جدید آلات خریدے جائیں گے۔ جن میں مائن ڈٹیکٹر، کیمرے اور الیکٹرک سائرن سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔ فنڈز سے آگ بجھانے کے آلات اور آئی ٹی کا سامان بھی لیا جائے گا۔5 دن میں سول ڈیفنس اور ریسکیو نے ایک لاکھ 18 ہزار 289 افراد کو تربیتی مشقیں کرائیں۔ جس میں حملے یا حادثے کی صورت میں ہنگامی...
    خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اب مغربی سرحد پر بھارت کی بی ٹیم دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے بھارت کی اے اور بی ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت...
    آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کراچی کنگز کے کپتان ڈ یوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کے لئے پاکستان واپس جائیں گے۔آسٹریلوی کھلاڑی نے میڈیا کو پی ایس ایل میں شرکت کی تصدیق کی ہے، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد واپس چلے گئے تھے آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بین میکڈرموٹ بھی پی ایس ایل کے لئے پاکستان جانے کا پلان بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز 17 سے 25 مئی تک کرانے کیلئے اتفاق کرلیا ہے۔
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر کے اسکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا۔  پنجاب کے تعلیمی ادارو ں میں ”آپریشن بنیان مرصوص“ کی کامیابی پر جشن کا سماں ہے، ننھے بچوں نے یونیفارم پہن کر مارچ کیا، طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ قصور کے طلبہ کی ریلی کی قیادت کرنے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خود پہنچ گئے، طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ طلبہ نے دشمن سے مصنوعی جنگ جیتنے پر پیس پریڈ کرکے فتح کا جشن منایا، ننھے طلبہ نے سرحدی گاؤں کے کچے گھروں کے ماڈل بھی بنائے، طلبہ...
    سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس باقر نجفی  نے ملزم کے وکیل سلمان صفدر سے سوال کیا کہ کیا ذہنی مریض ہونے کا نکتہ ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ میں اٹھایا گیا تھا؟ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی، مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔  جسٹس ہاشم کاکڑ  نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں موجود ہیں تو التواء کیوں دیں؟ سلمان صفدر  نے جواب دیا کہ ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے اس نکتے تو عدالتوں نے یکسر نظرانداز کیا گیا، کچھ دستاویزات جمع کرانا چاہتا ہوں جن سے کیس یکسر تبدیل ہوجائے...
    سابق بھارتی ہیڈکوچ اور کرکٹر روی شاستری نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی خاندانی زندگی کو ترجیع دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ اپنی بیٹی وامیکا اور بیٹے اکائے کو وقت دینا چاہتے ہیں۔ سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیلئے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی محض بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے...
    سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے مختلف محکموں میں بھرتیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب آرٹس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن کی دو خواتین اسامیوں پر 10 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں فضا اقبال، رابعہ انور، علیمہ جمشید، سبینہ امان اور مہنور محمود شامل ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر کی ایک آسامی پر 5 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں نوید احمد، محمد شاہد، خوشدل سکندر، زونیر مقصود اور محمد اعظم شامل ہیں۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے جیالوجسٹ کی 2 اسامیوں پر 11 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کامیاب قرار دیا گیا ہے، جن میں...
    سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی نے مختلف عدالتی ریفرنسز پیش کرتے ہوئے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے رضا ربانی سے استفسار کیا کہ سینیٹ کی سپر ٹیکس کے حوالے سے کیا رائے ہے، رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو روسٹرم پر بلا لیا۔ یہ بھی پڑھیں: سوال یہ ہے کہ سپر ٹیکس مقصد کے مطابق خرچ ہوئے ہیں یا نہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل کے ریمارکس جسٹس جمال مندوخیل نے دریافت کیا کہ...
    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم مری، گلیات،گجرات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اور اس کے گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، مری، گلیات اور گجرات میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز نوشہرہ، سوات، مانسہرہ...
    ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے کیلئے مشہور پائریٹس آف دی کیریبین اسٹار جانی ڈیپ مالی بحران کا شکار ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دور تھا جب جانی ڈیپ ہالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ “پائریٹس آف دی کیریبین” اور “فینٹاسٹک بیسٹس” جیسی کامیاب فلموں نے انہیں بین الاقوامی شہرت دی۔ 2012 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے انہیں دنیا کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار قرار دیا، اور 2014 میں ان کی دولت کا تخمینہ 90 کروڑ ڈالر (900 ملین) لگایا گیا۔ تاہم وقت کے ساتھ جانی ڈیپ کی زندگی میں مالی بدانتظامی اور قانونی مسائل نے گہرا اثر ڈالا۔ ان کے سابق مینیجرز TMG نے دعویٰ...
    بجٹ کی تیاریاں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا چیلنج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہوگا۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائےگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی...
    پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ جنگ کے بعد پاکستانی اداکاروں کی تصاویر بھارتی میوزک پلیٹ فارمز سے ہٹا دی گئیں۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں متعدد بھارتی فلموں کے پوسٹرز اور گانوں کے پوسٹرز سے پاکستانی اداکاروں کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔ فواد خان کو فلم کپور اینڈ سنز کے گانے بدھو سا من کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا ہے، اور یہ گانا اب بھارت میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں ہے تاہم فواد خان کی 2014 کی فلم خوبصورت کا پوسٹر تاحال تبدیل نہیں ہوا۔ https://www.instagram.com/p/DJj9VkqiCPE/ اسی طرح ماہرہ خان کو فلم رئیس کے البم کور سے ہٹا دیا گیا ہے، جس میں اب صرف شاہ رخ خان نظر آ رہے ہیں جبکہ ماہرہ غائب ہیں جو اس فلم...
    وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے ایڈوانس گولڈ کی درآمد پر پابندی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ معطل ہوگئی۔ پاکستان جیمز، جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم کو ہنگامی خط لکھ دیا۔  انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ آرڈرز اور تیار جیولری کی ایکسپورٹ بھی روک دی گئی، سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ کے آرڈرز کی تکمیل نہ ہونے سے پاکستانی ایکسپورٹرز کے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بلیک لسٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 مئی 2025 کو اچانک SRO 760(I)/2013 کی معطلی سے سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ رک گئی، قانونی اور باقاعدہ زیورات کے برآمدی کاروبار کو شدید نقصان کا سامنا ہے۔ ان کا...
    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے دوران تین ایرانی شہریوں اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر دباؤ بڑھانا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، امریکی حکومت نے جن افراد اور ادارے پر پابندیاں لگائی ہیں، ان کے تعلقات ایران کی "آرگنائزیشن آف ڈیفینسو انوویشن اینڈ ریسرچ" (SPND) سے ہیں، جو ایران کے متنازعہ تحقیقی و دفاعی منصوبوں میں سرگرم ہے۔ پابندیوں کے تحت ان افراد اور ادارے کے امریکا میں موجود تمام مالی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، اور ان سے کسی قسم کا تجارتی لین دین بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے...
    ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے کرسٹوفر نے 40 دن میں 13 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرنلڈ شوارزنیگر کے سب سے چھوٹے بیٹے، 27 سالہ کرسٹوفر شوارزنیگر نے حال ہی میں اپنا وزن کم کرنے کے نسخے کا انکشاف کیا ہے۔ لاس اینجلس میں منعقدہ “بیچر ویٹالیٹی ہیپی اینڈ ہیلتھی سمٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً 13.6 کلوگرام (30 پاؤنڈ) وزن کم کیا ہے جس کا آغاز 2019 میں آسٹریلیا میں قیام کے دوران ہوا۔ کرسٹوفر نے بتایا کہ زیادہ وزن ان کی روزمرہ سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی لانے والا ایک اہم لمحہ وہ...
    لندن: برطانوی حکومت نے امیگریشن نظام میں اہم اور سخت تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد غیر ملکی لیبر پر انحصار کم کرنا اور ویزا سسٹم پر کنٹرول مزید سخت بنانا ہے۔ نئے وائٹ پیپر کے مطابق، اب برطانیہ میں مستقل رہائش (Settlement) اور شہریت (Citizenship) حاصل کرنے کے لیے کم از کم 10 سال کی قانونی موجودگی درکار ہوگی، جو پہلے 5 سال تھی۔ ہوم آفس کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ غیر ملکی شہری برطانوی معاشرے میں مثبت اور بامعنی کردار ادا کریں۔ مزید اہم تبدیلیوں میں شامل ہیں: کام کے ویزا کے لیے اہلیت کا معیار دوبارہ RQF لیول 6 (یعنی گریجویٹ سطح) تک بڑھا دیا...
    ہالی ووڈ کے معروف گلوکار اور ریپر شان ڈِڈی کومبس خواتین کو جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور اور ان کی ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ہپ ہاپ کے معروف موسیقار اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبس پر پیر کے روز انسانی اسمگلنگ (سیکس ٹریفکنگ) کے الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔ دوران سماعت، استغاثہ کی وکیل ایملی جانسن نے کہا کہ میوزک کمپنی ’بیک بوائے ریکارڈز‘ کے بانی نے خواتین کو رومانوی تعلقات کے ذریعے پھنسایا، انہیں کئی دنوں تک منشیات کے زیرِ اثر جنسی پارٹیوں میں شرکت پر مجبور کیا، اور پھر ان کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا رہا۔ انہوں نے عدالت...
    بھارتی اینکر ارنب گوسوامی پاکستان کی تباہی کی خبر دے رہے تھے کہ اچانک غیر متوقع طور پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق مودی حکومت کے حامی مختلف ٹی وی چینلز میں موجود ان کے ساتھی پاکستان میں ’حکومتی تبدیلی‘ کی خبریں دے رہے تھے، لیکن اس دوران روسی ساختہ براہموس میزائلوں کے کراچی کے گنجان آباد علاقوں پر داغے جانے کا کوئی ذکر نہیں کر رہے تھے۔ ان کے ناظرین ان خبروں پر شکوک و شبہات کا اظہار کررہے تھے، مگر حقائق کی تصدیق کے لیے ان کے پاس کوئی ذریعہ موجود نہیں تھا، تقریباً تمام غیر ملکی چینلز یا اخبارات کو بھارت میں کسی نہ کسی طریقے سے...
    اسرائیلی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے دورے پر جانے پر بے خوفی کا اظہار کیا ہے، لیکن ان کا یہ فیصلہ اسرائیل میں واشنگٹن کی ترجیحات کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے والی تازہ ترین پیش رفت ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو غزہ میں فوجی کارروائیوں کو تیز کرنے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ اسے امریکا کی طرف سے ایک امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کی اطلاع دی گئی ہے، یہ بات چیت براہ راست واشنگٹن اور حماس کے درمیان ہوئی تھی، جس میں اسرائیل شامل نہیں...
    پاکستان کے مقبول ترین گلوگار ابرارالحق نے بھارت پر فتح حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی گانا جاری کر دیا۔ اس گانے کے بول میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح پاکستانی فوج نے بھارت کے ’آپریشن سندور‘ کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہر وقت جنگ کے لیے اور دشمن کو دھول چٹانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ گانے میں ابرار الحق نے دشمن کو چائے پیش کرنے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے یہ حوصلہ افزا گانا اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر شیئر کیا ہے۔ ابرار الحق نے گانے کی ویڈیو ابھی تک جاری نہیں کی۔ مداح اس گانے کو بہت پسند کر رہے ہیں۔...
    آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کےلیے پاکستان واپس جائیں گے، وہ پی ایس ایل مکمل کرنے کےلیے بقیہ میچز میں شریک ہوں گے۔ آسٹریلوی میڈیا نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل میں شرکت کی میڈیا کو تصدیق کی ہے۔ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سے چلے گئے تھے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بین میکڈرموٹ بھی پی ایس ایل کےلیے دوبارہ پاکستان جانے کا پلان کر رہے ہیں۔ سیز فائر کے بعد پاکستان کرکٹ...
    راولپنڈی:بھارتی مسلح افواج نے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں پاک فوج کے 11 جوان اور خواتین و بچوں سمیت 40 شہری شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 40 بے گناہ شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے شامل ہیں۔ پاکستانی افواج نے ’’معرکۂ حق‘‘ کے تحت بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے ذریعے دشمن کو نشانہ بناتے ہوئے، پاکستانی افواج نے دشمن کی پوزیشنز پر انتہائی درستگی سے جوابی...
    انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم جیمنائی میں تصاویر ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کردیا۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب کانٹینٹ کریئیٹرز اور صارفین گوگل جیمنائی سے تصاویر بھی ایڈٹ کر سکیں گے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جیمنائی کو فوٹو ایڈیٹنگ کی تربیت دے دی گئی اور صارفین اب جیمنائی کو ہدایات دے کر تصاویر ایڈٹ کروا سکیں گے۔ صارفین جیمنائی میں تصاویر بھیج کر اسے ہدایات دے کر اپنی مرضی کے مطابق تصاویر کو ایڈٹ کروا سکیں گے۔ فیچرز کے مطابق صارفین تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کروانے کے علاوہ اس میں نمایاں تبدیلیاں بھی کروا سکیں گے۔ گوگل جیمنائی کی جانب سے تصاویر کو اس...
    اسلام آباد (آئی این پی)قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مستقبل پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، جس میں دو راستے زیرِ غور ہیں، یا تو اسے مکمل طور پر فروخت کر دیا جائے، یا پھر جوائنٹ وینچر کے تحت اس سے طویل مدتی فائدہ حاصل کیا جائے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ روز ویلٹ نیویارک میں پاکستان کی ایک بے مثال اور قیمتی جائیداد ہے، ایسی عمارت جسے 2 راستے حاصل ہوں اور جو نیویارک کے دل میں واقع ہو، کوئی اور نہیں، یہ 19 منزلہ عمارت ہے اور حکومت کی خواہش ہے...
    لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) تحریک پاکستان کے رہنما اخبار روزنامہ نوائے وقت گروپ نے بھارت کا تکبر خاک میں ملانے پر پاک افواج اور غیور پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ’’فتح مبارک‘‘ کا جشن منایا۔ مجید نظامی ہال میں نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، تمغہ امتیاز نے تمام شعبوں کے سربراہان اور کارکنوں سے مل کر معرکہ حق کی شاندار کامیابی کا کیک کاٹا۔ پاک افواج کی کامیابیوں کے تذکرہ پر ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے کہا پاک افواج نے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن’’ معرکہ حق ‘‘ کا آغاز کیا تو نوائے وقت آہنی دیوار بن کر پاک افواج...
    جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے لیے آسٹریلیا کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے جس میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمینس، جوش ہیزل ووڈ اور کیمرون گرین کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ کا حصہ نہیں تھے۔ یاد رہے کہ کمینسن اور ہیزل ووڈ انجری کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہ بن پائے جبکہ کیمرون گرین کمر کی سرجری کی وجہ سے گزشتہ ایک سال سے ٹیسٹ میچز سے باہر تھے۔ یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ ٹیسٹ اور جنوبی افریقہ ٹور میں قومی کھلاڑیوں پر کتنا جرمانہ ہوا؟ اس کے...
    ارجنٹینا کی سپریم کورٹ کے تہہ خانے سے تاریخی ریکارڈز کے درمیان نازی مواد سے بھرے درجنوں باکس ملے ہیں، 83 باکس سے برآمد ہونیوالے دستاویزات میں پروپیگنڈا مواد بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے ملازمین نے ایک میوزیم کے قیام کی تیاری کے دوران اتفاق سے یہ مواد دریافت کیا، جو 83 خانوں میں دستاویزات کی شکل میں ہیں، جن میں پوسٹ کارڈ، تصاویر اور نوٹ بک کے ساتھ ساتھ پروپیگنڈا مواد بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق ایک باکس کو کھولنے پر، دوسری جنگ عظیم کے دوران ارجنٹائن میں ایڈولف ہٹلر کے نظریے کو مضبوط کرنے اور اس کی تشہیر کرنے والے مواد کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد ارجنٹینا کے ہولوکاسٹ میوزیم کو...
    خیبرپختونخوا کی جیلوں میں اب ای وزٹ کے ذریعہ قیدی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہیں۔ ای وزٹ ایپ سے قیدیوں کے اہل خانہ کو نہ تو آنے جانے میں تکلیف اٹھانا پڑتی ہے اور نہ ہی کوئی سفری اخراجات ہوتے ہیں۔ صوبہ کی تمام جیلوں میں ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کی سہولت کے مطابق ای وزٹ ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت مل جاتی ہے۔ مزید جانتے ہیں زہنا سعید کی اس ویڈیو رپورٹ میں https://www.youtube.com/shorts/WCp5lEHtsaU آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک کے معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔ پاک فوج کی جانب سے ’معرکہ حق‘ 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے...
    لاہور: پنجاب پولیس نے ناکوں پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران اخلاقیات کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی ڈویژن بھر میں مختلف مقامات پر اسپیشل ناکوں کا سلسلہ جاری ہے۔  ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ناکوں کا سرپرائز دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیکنگ کے حوالے سے الرٹ و ضابطہ اخلاق بتائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے سپیشل ناکہ جات کا انعقاد کیا گیا ہے، انہوں نے ڈولفن اور ابابیل اسکواڈ کو بھی چیک الرٹ اور بریف کیا۔ ایس پی نے ناکہ جات پر مامور جوانوں کو...
    جے ایس او کے مرکزی وفد میں مرکزی فنانس سیکرٹری عسکری حیدر، مرکزی آمین منتظرین اسلم رضا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان محمد عابد جعفری موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا دُر محمد اور علی عظمت شامل تھے، دوران ملاقات مختلف تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محمد اکبر نے وفد کے ہمراہ صوبائی صدر شیعہ علما کونسل صوبہ سندھ و رکن مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان علامہ سید اسد اقبال زیدی سے ملاقات کی۔ مرکزی وفد میں مرکزی فنانس سیکرٹری عسکری حیدر، مرکزی آمین منتظرین اسلم رضا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان محمد عابد جعفری موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا دُر محمد اور...