2025-05-21@15:50:04 GMT
تلاش کی گنتی: 18274

«مال برداری»:

(نئی خبر)
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی اقدامات اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جاررہے...
    ہریانہ (ویب ڈیسک) ہریانہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی یوٹیوبر جیوتی مہلوترا سمیت 6 افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا، جیوتی 2023ء میں پاکستان بھی جاچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان لوگوں پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی، ایجنٹوں اور مخبروں کو حساس معلومات دی ہیں ۔ View this post on Instagram A post shared by Jyoti Malhotra (@travelwithjo1) رپورٹس کے مطابق تحریری جواب کے بعد جیوتی کا کیس اکنامک آفینسز ونگ...
    27 سالہ ہادی مطر نے اگست 2022ء میں نیویارک کی چاتاکوا انسٹیٹیوٹ میں ایک عوامی تقریب کے دوران سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں سلمان رشدی کو شدید زخم آئے، اس کا جگر متاثر ہوا، ایک ہاتھ مفلوج ہوگیا اور ایک آنکھ کی بینائی بھی ضائع ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی عدالت نے گستاخ رسول ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے جوان ہادی مطر کو 25 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کی ایک عدالت نے ہادی مطر کو جس نے 2022ء میں متنازعہ مصنف سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کیا تھا، 25 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ 27 سالہ ہادی مطر نے اگست...
    کراچی (نیوز ڈیسک )معروف بلاگر عارف انصاری نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ کیا نریندرا مودی پاکستان پر حملے کی آڑ میں آر ایس ایس کے نظریات اور بی جے پی کی کم ہوتی مقبولیت میں پھر سے نئی روح پھوکنا چاہتا تھا؟ نجی ٹی وی کے مطابق ڈائی سیک کریں، تو دونوں سوالوں کا جواب “ہاں” میں سامنے آتا ہے، تھوڑا پیچھے جائیں تو نریندرا مودی پہلی بار 2014 میں بھارتی وزیراعظم بنا، نسل پرست پالیسیوں کے باعث اس کی مقبولیت بہت جلد ملک کی ہندو اکثریت میں سر چڑھ کر بولنے لگی، ہندوتوا کے پرچار، شہروں کے نام کی تبدیلی، بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر اور ایسے ہی دیگر اقدامات کے باعث2019 ءکے...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب انڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا مکمل قبضہ جمایا، تو جنگ جو ابھی لڑی گئی وہ 2019 میں لڑی جانی چاہیے تھے، اس وقت بدقسمتی سے ہمارا آرمی چیف یہ کہتا تھا کہ ہمارے ٹینکوں میں پیٹرول نہیں ہے اور وزیراعظم کہتا تھا کہ کیا میں انڈیا پر حملہ کردوں؟ جب ایسی صورتحال تھی کیسے ہم انڈیا کے خلاف لڑسکتے تھے اور کیسے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن سکتے تھے۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں ’دفاع پاکستان و غزہ مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے، جب ہمارے حکمران اور...
    صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا،جوانوں سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )آئی ایس پی آر کے مطابق صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا استقبال کیا، صدر مملکت نے معرکہ حق میں کامیابی پر پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ایک مقدس امانت اور پائیدار قومی فخر کا ذریعہ ہیں۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے گوجرانوالہ کینٹ کا دورہ کیا ہے ، آرمی چیف...
    لاہور: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جاتی امراء رائے ونڈ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں قومی یکجہتی کو قائم رکھنے اور ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور ہوا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد کو ملکی سیاسی، معاشی اور دفاعی صورتحال سے آگاہ کیا، ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔   گوجرانوالہ چھاؤنی آمد پر  صدرِ آصف علی زرداری اور محسن نقوی کو  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خوش آمدید  کہا ۔  صدرِ مملکت نے معرکہ حق آپریشن میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جرات و استقامت کی تعریف کی۔ آصف علی زرداری نے شہداء کو خراجِ عقیدت، قربانی کو قومی فخر قرار دیا ۔  بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا صدرِ مملکت نے اس موقع پر کہا کہ قوم کے سپوت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان امریکی پابندیوں کے بعد شدید دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ خان کی ای میل تک رسائی ختم کر دی گئی ہے اور ان کے برطانیہ میں موجود بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے گئے ہیں، جب کہ اس عدالت کے امریکی عملے کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ امریکا واپسی کا سفر کریں، تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ یہ اقدامات اس وقت سامنے آئے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فروری میں کریم خان اور عدالت کے دیگر اہلکاروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ان...
    لکھے گئے خطوط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مرکزی مجلس عاملہ وجود نہیں رکھتی لہذا امیر پہلے مرکزی مجلس عاملہ نامزد کریں۔ امیر اور  مجلس عاملہ مرکزی انتخابی بورڈ منظور کریں۔ متن میں کہا گیا ہے کہ استدعا ہے کہ مرکزی امیر کے ضمنی انتخاب سے قبل دستوری تقاضے پورے کریں جبکہ مذکورہ بالا نوٹیفکیشن اور بلایا گیا اجلاس منسوخ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نئے امیر کے انتخاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مجلسِ شوریٰ کے بلائے گئے اجلاس پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اجلاس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا۔ جمعیت اہلحدیث کے نئے امیر کے چناو کیلئے 25 مئی کو مجلس شوریٰ کا...
    منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کےدوران انہوں نے کہاکہ حضوراکرمؑ کی زندگی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔ ٍ مزید تفصیل رانا افتخاراحمد سے ۔۔۔آوازخاموش۔۔۔۔ منصوبہ بندی اورترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں نو سیرت چئیر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔جن کے قیام کا مقصدلیڈرشپ ،گورننس،انسانی حقوق،سماجی انصاف اورفلاح وبہبود، کاروبار، تجارت ،علم اورتعلیم ،خواتین کے حقوق کا تحفظ،عالمی سطح پر قیام امن،بین المذاہب ہم آہنگی،پائیداربنیادوں پرترقی...
    فوٹو فائل خیبر پختونخوا میں ضلع نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ امان گڑھ میں طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی ہے، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے بعد تفتیش میں مدد ملے گی۔
    پنجاب کے مختلف اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت مسلسل خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور سمیت کئی میدانی علاقوں میں موسم کی شدت سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے موسم میں کسی قسم کی بہتری کی توقع نہیں، بلکہ درجہ حرارت مزید بڑھ سکتا ہے۔ شہری علاقوں میں سورج کی تپش معمول سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کی کمی نے گرمی کے اثرات کو دوچند کر دیا ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا ہے۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ حضور اکرم ﷺکی زندگی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی سیرت پر عمل کر کے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک بھر میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں تحقیق اور تعلیم...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف بلاگر عارف انصاری نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ کیا نریندرا مودی پاکستان پر حملے کی آڑ میں آر ایس ایس کے نظریات اور بی جے پی کی کم ہوتی مقبولیت میں پھر سے نئی روح پھوکنا چاہتا تھا؟نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈائی سیک کریں، تو دونوں سوالوں کا جواب "ہاں" میں سامنے آتا ہے، تھوڑا پیچھے جائیں تو نریندرا مودی پہلی بار 2014 میں بھارتی وزیراعظم بنا، نسل پرست پالیسیوں کے باعث اس کی مقبولیت بہت جلد ملک کی ہندو اکثریت میں سر چڑھ کر بولنے لگی، ہندوتوا کے پرچار، شہروں کے نام کی تبدیلی، بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر اور ایسے ہی دیگر اقدامات...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا خواب ادھورا رہ جائے گا، حکومت خالی عمارتوں کو تعلیمی مراکز میں تبدیل کر کے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔ کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے...
    سٹی42 : آج 17 مئی 2025 کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر (hypertension) کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے: "اپنا بلڈ پریشر درست طریقے سے ناپیں، اسے قابو میں رکھیں، اور لمبی زندگی گزاریں!"۔ ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کا مقصد ہائی بلڈ پریشر کی بروقت تشخیص اور مؤثر کنٹرول کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو اکثر "خاموش قاتل" کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بغیر کسی واضح علامات کے دل، دماغ، گردوں اور دیگر اعضاء کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، دنیا بھر میں 1.13 ارب سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں، جن میں سے بہت سے افراد...
    ایک بیان میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ کئی ماہ سے ہم کہہ رہے تھے کہ ہمارے علاقائی حالات ایک نازک موڑ پر ہیں، دشمن کے ارادے جو پہلے پوشیدہ تھے اب کھلے عام ہیں، یہ وہ وقت ہے کہ جب ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیئے، جب وقت آیا تو ہم نے ثابت کیا نہ ہم کمزور ہیں، نہ ہم میں بے اتفاقی ہے نہ ہم اپنے دشمن کو موقع دینے والے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے یوم تشکر کے موقع پر پوری قوم اور افواج پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو ٹریفک پولیس کی جانب سے وزیرِاعلیٰ سندھ کو 9 تا 16 مئی 2025ء تک کی کارروائیوں کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون کا احترام کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران حفاظتی اصولوں کی مکمل پابندی کریں۔ مراد علی شاہ کا اوور اسپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکموزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریفک حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ ڈرائیورز کو ہر گز سڑکوں پر نہ آنے دیا جائے، اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ...
    وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو  وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے نوجوانوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں تاہم اٹھارویں ترمیم کے بعد ملک میں نئی جامعات کا قیام ایک چیلنج بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری 78 سالہ تاریخ میں بڑے اچھے اچھے لمحے اور مواقع آئے لیکن حالیہ فتح جو اللہ تعالیٰ نے پاکستان اور افواج پاکستان کو عطا کی ہے اس کی مثال ہماری 78 سالہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، ہمارا ازلی و ابد ی دشمن یہاں سے چند میل دور مشرقی سرحد کے اس پار بیٹھ کر اپنے زخم چاٹ رہا ہے ،انشااللہ تعالیٰ بہت جلد مغربی سرحد پر بھی ہمارے دشمن اسی طرح اپنے زخم چاٹ رہے ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں اپنی رہائش گاہ پرافواج پاکستان...
    ویب ڈیسک: عوامی تحریک کی مرکزی نائب صدر حورالنساء پلیجو 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ سندھیانی تحریک کی بانی اراکین میں شمار کی جاتی تھیں اور انہوں نے آمریت کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد کی۔ عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق حورالنساء پلیجو سانس کی تکلیف کے باعث کراچی میں وفات پا گئیں۔ ان کی نماز جنازہ آج شام 4:30 بجے منگر خان پلیجو، جنگ شاہی میں ادا کی جائے گی۔ جماعت کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 حورالنساء پلیجو نے جنرل ضیاء الحق اور جنرل پرویز مشرف کے ادوار میں آمریت کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔ وہ...
    سٹی42:علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہوں کہ بیرون ملک جانے کی اجازت ملے،میرے سے آپ کیوں خوفزدہ ہیں کہ مجھے سفر نہیں کرنے دے رہے؟ علیمہ خان نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹریولنگ کا تقابل ایان علی منی لانڈرر،خواجہ آصف کے سکینڈل اور رمضان شوگر ملز والوں سے ہو رہا تھا، ہمارے وکیل بتا رہے تھے کہ ان میگا سکینڈلز کے باوجود ملزمان کو ضمانت ملی تھی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 میرے اوپر الزام ہے کہ میں نے بانی کا پیغام کارکنوں تک پہنچایا، صرف پیغام رسانی کی وجہ سے میرے پر 60مقدمات  بن...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں متناز ع بیان دینے والی پارٹی راہنما کنول شوذب اورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی کنول شوذب نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق کنول شوذب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوںجس پر علیمہ خان نے کہا کہ...
    سیشن کورٹ لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے اپنے بھائی کے ذریعے 10 ارب روپے رشوت کی پیشکش کی، الزام تراشی کی گئی ہے جس کا اثر کروڑوں پمفلٹس سے بھی زیادہ ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے شہباز شریف کے بیانات پر جرح کی۔ شہباز شریف نے سوالات...
    دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ عالمی تجارت اور لاجسٹکس میں پاکستان سٹریٹجک کردار ادا کر رہا ہے، عالمی رابطوں میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جبل علی پورٹ اہمیت کی حامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15-18 مئی 2025 کو دبئی میں منعقد ہونے والی 12ویں گلوبل لاجسٹک الائنس (جی ایل اے ) گلوبل کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ جی ایل اے کی صدر گریس سن نے تقریب میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہفتہ کو دبئی سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل نیاز ترمذی نے عالمی تجارت اور لاجسٹکس کے...
    عبدالشہید پراچا:  مالاکنڈ کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ پانچویں روز میں داخل ہو گئی ہے اور تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث یہ تقریباً 12 کلومیٹر تک پھیل چکی ہے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ نے تھانہ نوگران شکارو، گنیار اور آلہ ڈھنڈ ڈھیری کے پہاڑی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں ریسکیو 1122، لیویز فورس اور مقامی افراد حصہ لے رہے ہیں تاہم دشوار گزار راستوں اور شدید گرمی کے باعث اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ...
    پاکستان سے جنگ میں ہزیمت کے بعد بھارت کھیل سے خوفزدہ ہے اور اس نے پی سی بی اور پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد پاکستان کے معروف اسپورٹس جرنلسٹ کا اکاؤنٹ بھی معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے روزنامہ ایکسپریس کے اسپورٹس ایڈیٹر سلیم خالق کا ایکس اکاؤنٹ معطل کردیا جب کہ مودی سرکار اس سے قبل ملک کی کئی نامور شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرچکی ہے۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم خالق نے بتایا کہ صرف ان کا ہی نہیں بلکہ دیگر شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس آج معطل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج مجھ سمیت کئی لوگوں کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا...
     پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش کے حکومتی وفد کی لاہور میں ملاقات۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کو بحال کرنے پراتفاق کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور بنگلہ دیش کے حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کی کمرشلز بنیادوں پر فلمی وفود کا تبادلہ، ٹیکنالوجی، فلم میں ارتقائی صورت حال  کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق نے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ یہ ہمارے لئے یہ سنہری موقع ہے کہ ہم پھر سے اپنی کھوئی ہوئی مارکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ایک نکاتی ایجنڈا پر زور دیا۔ بنگلہ دیش کے ہائی...
    پبی: مدرسے جانے والی طالبہ کو 5 درندوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خیبر پختونخوا میں پبی کے علاقے امانگڑھ میں  مدرسے جانے والی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 5 سفاک ملزمان نے مدرسے کی معصوم طالبہ  سے اجتماعی زیادتی کی۔   مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کرنے ولے پانچوں ملزمان کو مختلف جگہوں سے گرفتار  کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام اور سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔  
    عالمی برادری کےلیے لمحۂ فکریہ بننے والی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں شدید بھوک کا مسئلہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے تعاون سے تیار کی گئی اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا کے مختلف حصوں میں تقریباً 29 کروڑ 53 لاکھ افراد کو انتہائی بھوک کا سامنا کرنا پڑا، جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں بڑھ چکی ہے، جب 28 کروڑ 16 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار تھے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ لگاتار چھٹا سال ہے جب ایسے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 65 میں سے 53 ممالک میں...
     سعید احمد : پاکستان ریلوے نے اپنی 1,360 ناکارہ مال بوگیوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو اسٹیل ملز کو فروخت کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور پاکستان اسٹیل ملز کے درمیان اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ معاہدہ طے پانے کے بعد اسٹیل ملز کی جانب سے بوگیوں کی کٹنگ (کٹائی) کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ ریلوے حکام اور اسٹیل مل انتظامیہ کے درمیان فی کلوگرام قیمت پر مذاکرات جاری ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ہر ویگن کا وزن تقریباً 10 ٹن ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے اس سے قبل بھی غیر فعال اثاثہ جات...
    عسکری محاذ پر شرمندگی کے بعد بھارت نے سفارتی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ چھ جنگی طیاروں کی تباہی، میزائل حملوں میں ناکامی اور منہ کی کھانے کے بعد بالآخر بھارت کو احساس ہوا کہ بندوق کے بجائے شاید سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا زیادہ سودمند ہوگا۔  اس مقصد کے تحت بھارتی حکومت نے پارلیمنٹ کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پر مشتمل سات سفارتی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ یہ ٹیمیں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک سمیت دیگر اہم عالمی شراکت داروں کا دورہ کریں گی۔ ان کا مقصد ’’آپریشن سندور‘‘ سے متعلق بھارت کا مؤقف واضح کرنا اور عالمی برادری کی ہمدردی حاصل کرنا...
    بھارت، جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے، جب کشمیر کی بات آتی ہے تو اس کے طرزِ عمل میں جمہوری اقدار کے بجائے آمریت، جبر اور خوف کا غلبہ دکھائی دیتا ہے۔ کشمیری عوام گزشتہ پچھتر برسوں سے آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں، مگر بھارت ہر سطح پر ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس دباؤ اور تشویش کی کئی وجوہات ہیں جن میں کشمیر کی ممکنہ خودمختاری، اور کسی تیسری عالمی طاقت جیسے اقوامِ متحدہ، او آئی سی، چین یا امریکا کی ثالثی بھارت کےلیے سب سے بڑے خطرات تصور کیے جاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر نئی دہلی ان دونوں امور سے اس قدر...
    زندگی گزارنا مشکل ہوگیا، تنخواہ دار طبقے کا حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان بھر کے تنخواہ دار طبقے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کے پیش نظر ان پر عائد ٹیکسوں میں فوری کمی کی جائے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس نظام کے تحت باعزت زندگی گزارنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ہر ماہ تنخواہ کا ایک بڑا حصہ ٹیکس کی مد میں کٹ جاتا ہے، جبکہ روزمرہ اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ اس اہم معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں اور...
    — فائل فوٹو کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشت گردی کے 284 واقعات پیش آئے۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ 53، بنوں 35، ڈی آئی خان 31، پشاور 13 اور  کرم میں دہشتگردی کے 8 واقعات رونما ہوئے۔ خیبر پختون خوا میں رواں سال دہشتگردی کے کتنے واقعات ہوئے؟کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں دہشتگردی کے مقدمات میں ایک ہزار 116 ملزمان نامزد ہیں، جن میں سے 391 شمالی...
    ایجنسی کی ٹیموں نے ہندواڑہ کے مختلف علاقوں میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے جہاں کچھ افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پولیس نے دہشتگردی سے متعلق سرگرمیوں کو روکنے کے نام پر وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کی تفتیشی ایجنسی (ایس آئی اے) نے کشمیر میں ہندواڑہ کے راجوار ویلگام علاقے میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائیاں دہشت گردی سے متعلق مشتبہ سرگرمیاں اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد کے استعمال میں ملوث افراد کے خلاف کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی خصوصی تفتیشی ایجنسی ہندوارہ پولیس کے...
    بھارت کے اسٹار جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ 2025 میں 90.23 میٹر کی تھرو کے ساتھ تاریخ رقم کر دی۔ یہ ان کے کیریئر کی سب سے طویل تھرو ہے اور وہ 90 میٹر کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے بھارتی اور تیسرے ایشیائی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ نیرج نے مقابلے کا آغاز 88.44 میٹر کی تھرو سے کیا، جو ٹوکیو میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائنگ مارک سے زیادہ تھی۔ اگرچہ ان کی دوسری کوشش فاؤل رہی، تاہم تیسری کوشش میں انہوں نے 90.23 میٹر کی تھرو کرکے سب کو حیران کر دیا۔ اپنے کیریئر کی سب سے لمبی تھرو پھینکنے کے باوجود نیرج چوپڑا پہلی پوزیشن حاصل نہ کرسکے، جرمنی کے جولین...
    یوں تو وہ ایک ڈاکٹر ہے ،ملتان سے ایم بی بی ایس کیا ، لاہور سے یورالوجی میں ایم ایس کیا ، مگر پیاس پھر بھی نہیں بجھی اور دیار مغرب کی تیاری باندھ لی ۔اس وقت پاکستان میں اس کی سرکاری سروس تیرہ سال ہوئی تھی ،عین شباب کا عالم ،گوری رنگت ،آنکھوں سے ذہانت ڈلی پڑتی تھی ،ایک ایک صاحب علم،دوسرا لہجے میں کھنکتی چہرے سے ٹپکتی آبائی شرافت ۔ یوں تو ایک مسیحا مگر شعرو ادب پر بات کریں یا تاریخ کے کسی گوشے کی سمت اشارہ کردیں بس موضوع کوئی بھی ہو ،با ب در باب کھلتا چلاجائے گا جیسے کوئی انسائیکلوپیڈیا کھل گیا ہو۔ بات کسی اور جانب مڑگئی جیسے کہانی چلتے چلتے کسی اجنبی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)وفاقی دارالحکومت کی مشہور لال مسجد کے مہتمم مولانا عبدالعزیز نے مفتی عبدالقوی کو اس وقت لال مسجد سے نکال دیا جب وہ دارالافتا میں بیٹھے چائے پی رہے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا عبدالعزیز نے بندوق تھامے مفتی عبدالقوی کو کہا کہ یہاں سے نکل جا ئو،اگلی بار آئے تو باندھ کر کوڑے ماروں گا، انہوں نے کہا کہ یہ بدمعاش ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مفتی عبدالقوی جامعہ حفصہ کے دفتر میں کچھ علما ء کے ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران مولانا عبدالعزیز غصے اور اسلحے سے لیس حالت میں کمرے میں داخل ہوئے۔مولانا عبدالعزیز نے کسی...
    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایونٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 6-10 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، جو پاکستان کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے۔ پاکستان اب اپنا دوسرا گروپ میچ کل میزبان ایران کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان کی زبردست کارکردگی نہ صرف ٹائٹل کے دفاع کی جانب مثبت...
    کراچی:سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے اچھی خبر ہے، جس کے مطابق غیر ملکی ایجنسی کی جانب سے ملنے والی رقم متاثرہ علاقوں کی ترقی کے لیے استعمال ہوگی۔ اطالوی ایجنسی برائے ترقی و تعاون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 40 لاکھ یورو فراہم کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق یہ رقم سندھ میں سیلاب سے تباہ خاندانوں کی فلاح کے لیے استعمال ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم کا مقصد متاثرین کو خشک سالی اور ہیٹ ویوز کا سب سے زیادہ شکار افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ رقم سے 36 ماہ میں متاثرہ اضلاع میں ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب میں معاونت کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایف اے...
    ویب ڈیسک: سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے اچھی خبر ہے، جس کے مطابق غیر ملکی ایجنسی کی جانب سے ملنے والی رقم متاثرہ علاقوں کی ترقی کے لیے استعمال ہوگی۔ اطالوی ایجنسی برائے ترقی و تعاون  سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 40 لاکھ یورو فراہم کرے گی۔ اعلامیے کے مطابق یہ رقم سندھ میں سیلاب سے تباہ خاندانوں کی فلاح کے لیے استعمال ہوگی۔ اعلامیے  میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم کا مقصد متاثرین کو خشک سالی اور ہیٹ ویوز کا سب سے زیادہ شکار افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ رقم   سے 36 ماہ میں متاثرہ اضلاع میں ارلی وارننگ سسٹم کی تنصیب میں معاونت کی جائے گی۔ آج کے...
    پہلگام حملے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر جعلی سرچ آپریشنز اور جھوٹے انکاؤنٹرز کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ کشمیری ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلگام میں مبینہ حملے کو بنیاد بنا کر بھارتی فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی ہیں، جنہیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز نے 40 سے زائد گھروں پر چھاپے مارے اور 25 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب دی اکنامک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ تین دنوں میں 60 سے زائد کشمیری شہریوں کو مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر) بھارت کیخلاف پاکستان کی کامیابی ، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا، اس کی مرکزی تقریب اسلام آباد شکر پڑیاں میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف تھے ، اس تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان ،غیر ملکی سفارتکار ، وزراء اور اہم شخصیات شریک تھیں لیکن تقریب کی خاص دو تین باتیں تھیں ۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا اور خوب داد لی ، پھر سیدہ عائشہ ہاشمی اور بچوں نے میڈیم نور جہاں کا ملی نغمہ اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدےسناکرخوب داد وصول کی ،بڑی شاندار تقریب تھی،تقریب میں لہوگرمایا گیا، وزیراعظم نے اپنے...
    صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کی پولیس افسر انعم خان نے دبئی میں عالمی انویسٹی گیشن ایوارڈ جیت لیا۔ پاکستانی پولیس افسر انعم خان محمد شیر نے دبئی میں ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز 2025 میں ’’ایکسلیس اِن کرمنل انویسٹی گیشن‘‘ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا۔ انعم خان پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں بطور تحقیقاتی آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ انعم خان کو عالمی اعزاز ان کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قیادت پر دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ دبئی پولیس کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دنیا کے 90 سے زائد ممالک سے پولیس سربراہان اور سیکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔ انعم خان کو یہ اعزاز...
    عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ کم کرتے ہوئے اسے ٹرپل اے سے اے اے ون کر دیا ہے۔عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق امریکی حکومت اور کانگریس مالیاتی خسارہ اور بڑھتے ہوئے سودی بوجھ کو کنٹرول کرنے پر متفق نہیں ہو سکیں۔اگرموجودہ حالات برقراررہے تو 2035 تک امریکا کا قومی قرض مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے 135 فیصد تک جا پہنچے گا جوکہ ایک خطرناک سطح ہے فی الوقت امریکی قرضہ جی ڈی پی کے 89 فیصد کے برابرہے۔رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ بلند سودی شرحیں اورمالیاتی بے یقینی امریکی معیشت کی طویل مدتی پائیداری پر منفی اثرڈال سکتی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل فچ بھی امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی...
    ابوظہبی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وہ ابوظبی میں امریکی کاروباری افراد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کررہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے قبول کیا کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں، غزہ میں بہت برے حالات ہیں، اس معاملے کو بھی دیکھنا ہے۔ غزہ میں پہلی مارچ سے نتین یاہو کی اسرائیلی حکومت نے بین الاقوامی امدادی کارکنوں کو فلسطینیوں کیلئے خوارک پہنچانے سے روکا ہوا ہے جس کی وجہ سے قحط کی صورتحال ہے جس کو اسرائیلی میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے۔ Post Views: 4
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین شکیل صدیقی نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل لمحے سے پردہ اُٹھا دیا۔ حال ہی میں کامیڈین نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت ہوئے، انہوں نے دورانِ انٹرویو مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے والد کے انتقال کی خبر اس وقت ملی جب میں امریکا میں پرفارم کر رہا تھا۔ کامیڈین نے بتایا کہ میں اسٹیج پر پرفارم کررہا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ میرے والد انتقال کرگئے ہیں لیکن یہ خبر سن کر بھی میں نے اگلے ڈیڑھ گھنٹے لوگوں کو ہنسایا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) دنیا میں خوراک کے بحرانوں کا سامنا کرنے والے 36 ممالک اور علاقوں میں 2016 کے بعد 80 فیصد آبادی ہر سال بلند درجہ غذائی قلت کا سامنا کرتی آ رہی ہے جبکہ 2023 اور 2024 کے درمیان تباہ کن غذائی عدم تحفظ سے متاثرہ لوگوں کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہو گیا ہے۔غذائی تحفظ سے متعلق اطلاعاتی نیٹ ورک (ایف ایس آئی این) کی عالمگیر غذائی بحرانوں پر تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 26 ممالک میں 6 سے 59 ماہ تک عمر کے 37.7 ملین بچے خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔ غذائی قلت کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منتخب کردہ 53...
    بھارتی نژار برطانوی ناول نگار اور متنازعہ مصنف سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم کو 25 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سلمان رشدی پر چاقو سے حملے کا واقعہ 2022 میں نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران پیش آیا تھا جس میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی تھی۔ حملے کا ملزم ہادی مطار دوران تقریب اسٹیج پر آگیا اور سلمان رشدی پر چاقو سے متعدد وار کیے۔ یہ بھی پڑھیے: سلمان رشدی فتنے نے پھر سر اٹھا لیا، متنازع کتاب بھارت میں دوبارہ فروخت ہونے لگی اس حملے کے الزام میں 27 سالہ امریکی نوجوان ہادی مطار کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں اب امریکی عدالت کی طرف سے 25 سال قید کی...
    نیویارک(اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کے باعث امریکہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ، دنیا بھر کے ممالک پر ٹریف اور تارکین وطن کی بیدخلی کے بعد امریکہ عتاب میں آگیا، امریکہ ایک بڑے معاشی بحران میں پھنس گیا ۔ مالیاتی خسارہ بڑھنے لگا۔ دوسری جانب عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق امریکی حکومت اور کانگریس مالیاتی خسارہ اور بڑھتے ہوئے سودی بوجھ کو کنٹرول کرنے پر متفق نہیں ہو سکیں۔ اگرموجودہ حالات برقراررہے تو 2035 تک امریکا کا قومی قرض مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے 135 فیصد تک جا پہنچے گا جوکہ ایک خطرناک سطح ہے فی الوقت امریکی قرضہ جی ڈی پی کے 89 فیصد کے برابرہے۔ رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ...
    ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کی پولیس افسر انعم خان نے دبئی میں عالمی انویسٹی گیشن ایوارڈ جیت لیا۔ پاکستانی پولیس افسر انعم خان محمد شیر نے دبئی میں ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز 2025 میں “ایکسلیس اِن کرمنل انویسٹی گیشن" کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انعم خان، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں بطور تحقیقاتی آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں, انعم خان کو عالمی اعزاز ان کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قیادت پر دیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 یہ ایوارڈ دبئی پولیس کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دنیا کے 90 سے زائد...
    جنید انور : لال مسجد میں اُس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب مولانا عبدالعزیز نے معروف مذہبی شخصیت مفتی عبدالقوی کو مسجد سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مفتی عبدالقوی لال مسجد کے دفتر میں موجود تھے، اسی دوران مولانا عبدالعزیز بندوق کے ہمراہ وہاں پہنچے اور سخت الفاظ میں مفتی قوی کو فوری مسجد سے نکل جانے کا کہا۔ مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "یہاں سے نکل جاؤ، آئندہ آئے تو کوڑے ماروں گا"۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 ویڈیو میں مولانا عبدالعزیز کو مفتی...
    لاہور: پاکستانی پولیس فورس کو بین الاقوامی سطح پر ایک شاندار اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اے ایس پی انعم شیر خان نے ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں "Excellence in Criminal Investigation" کیٹیگری میں اول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ ایوارڈ انعم شیر خان کو دبئی میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف نے پیش کیا۔ اس ایوارڈ کیلئے دنیا کے 192 ممالک سے پولیس افسران کی مختلف کیٹیگریز میں غیر معمولی کارکردگی کو جانچا گیا۔ ترجمان کے مطابق اے ایس پی انعم شیر خان نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی قابلیت اور...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی، ہائی الرٹ جاری۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں آج سخت گرمی پڑے گی، ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تربت میں درجہ حرارت 50، نوکنڈی، دادو، سکھر، ڈیر ہ غازی خان میں 49 ڈگری تک جا سکتا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، نواب شاہ، ملتان، بہاول پور، سبی میں درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ کراچی میں 38، کوئٹہ، گوادر میں 40، راولپنڈی 41، اسلام آباد...
    بیماری کی روک تھام کیلئے 1 ارب 21 کروڑ روپے مختص ، اینٹی ملیریا اسپرے پر تشویش منظور شدہ کیمیکلز کے بجائے ناکارہ مادے کا استعمال ،ڈبلیو ایچ او اُصول کی خلاف ورزی انسداد ملیریا پروگرام کیلئے1.21 ارب روپے مختص کرنے کے باوجود، سندھ حکومت بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران صوبے بھر میں ملیریا کے 28,800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو انسداد ملیریا 25-2024 کے اس پروگرام کے موثر ہونے پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔سندھ کے کئی علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور کو مچھروں پر قابو پانے کیلئے خاطر خواہ فنڈز موصول ہوئے، تاہم حکام نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں، مناسب فیومیگیشن مہم...
    نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر کو طالبان امیر ملا ہیبت اللہ کے نہایت قریب بھی سمجھا جاتا ہے طالبان حکومت اور بھارت کی جانب سے اس خفیہ دورے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی طالبان حکومت کے نائب وزیر داخلہ بھارت کے خفیہ دورے پر گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا کہ نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر بھارت کے خفیہ دور پر گئے تھے ۔بی بی سی کے مطابق اس دورے کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ پاک بھارت کشیدگی کے عروج کے دنوں میں کیا گیا اور ابراہیم صدر کو طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ کے نہایت قریب بھی سمجھا جاتا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا...
    آئی ایم ایف سے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری مگاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز معیشت کو دستاویزی بنانے پر زور ، زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی یکم جولائی سے ہو گی نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب رکھنے کے علاوہ گاڑیوں سمیت کئی دیگر سیکٹرز میں ٹیکسز میں کمی کی تجویز زیر غور ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے بجٹ میں گاڑیوں اور پرزہ جات پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے ۔اس کے علاوہ پرزہ جات پر موجودہ 2 فیصد...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان بھارت کشیدگی اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال بالخصوص پاکستان بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات پر بھی وسیع بات چیت کی۔ تجارت، معاشی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے۔ ڈیوڈ لیمی نے...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ ہفتے سے پالیسی نوعیت کی بات چیت شروع ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات کا بنیادی موضوع ایف بی آر ریونیو اور اس کو حاصل کرنے کے لیے مجوزہ ریونیو  اقدامات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک تجویز ہے کہ ملک کے اندر چلنے والی  ٹیکسی سروسز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ تنخواہ دار طبقہ اور پراپرٹیز  اور گاڑیوں کے سیکٹر میں ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی کی تجویز بھی زیر غور آئی  ہے۔ صنعتی  خام مال اور نیم تیار شدہ اشیاء  پر ڈیوٹیز میں کمی کی تجویز ہے۔ نئے بجٹ...
    CHISHTIAN: تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں دو اوباشوں نے نابالغ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو اوباشوں نے دودھ فروش کی دوکان پر مزدوری کرنے والے نابالغ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم حسن مجید دو ماہ قبل نابالغ بچے کو ورغلا پھسلا کر خالی دوکان میں لے گیا اور مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم اکثر اوقات بچے کو ورغلا پھسلا کر بدفعلی کرتا رہا، ایک دن ملزم اکبر علی نے متاثرہ بچے کے ساتھ زیادتی کرتے حسن مجید کو...
    صوفی صاحب اور میں‘ گاڑی میں محو گفتگو تھے۔ ان سے کافی دیر سے تعلق ہے۔ان کی شخصیت میں فکری اور روحانی تبدیلی بھی محسوس کی ہے۔ خیر اب تو وہ شخص‘ سراپا عجز ہے ۔ ڈاکٹر‘ یہ تو بتاؤ کہ لاہور میں محو خواب بزرگ ‘ حضرت علی ہجویری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کی کتنی عمر ہو گی؟ ذہن میں آیا کہ یہ کیسا عجیب سوال ہے۔ بھئی عمر تو وہی ہو گی نا ‘ جو تاریخ پیدائش سے لے کر یوم وفات تک پائی جائے گی۔بہت سوچ کر جواب دیا کہ اس سوال کا جواب تو پڑھ کر ہی دیا جا سکتا ہے۔ صوفی صاحب نے سوال کی وسعت مزید بڑھا دی۔ دہلی میں آسودہ خاک‘ نظام الدین...
    جمعرات (پندرہ مئی) کو اسرائیل کی ستترویں سالگرہ اور فلسطینی نقبہ (قیامتِ صغری) کا ستترہواں یوم ِ سیاہ تھا۔جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ غزہ سے صرف ساڑھے سترہ سو کیلومیٹر پرے قطر میں تھے۔اسرائیل نے اپنے جنم دن پر ساتھ کے محلے میں موجود ٹرمپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے انھیں دن بھر کی بمباری کی سلامی دیتے ہوئے کم ازکم ایک سو بیس بچوں ، عورتوں اور جوانوں کی لاشوں کا تحفہ دیا۔اس پرمسرت موقع پر غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے پچھتر دن سے بھوکے پیاسے چوبیس لاکھ بے گھر فلسطینیوں کے سامنے بار بی کیو کی دعوتیں اڑائیں اور ان دعوتوں کی تصاویر فخریہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مشتہر کیں۔ اس وقت لگ بھگ چھپن یرغمالی حماس کی...
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ ہم کسی شرط کے بدلے غزہ کے عوام کی حمایت میں اپنے فوجی حملے بند نہیں کریں گے۔ ہم ہر جارحیت کا سختی سے جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے پولیٹیکل بیورو چیف "محمد البخیتی" نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دراندازی کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ سے اپنی گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر محمد البخیتی نے کہا کہ غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف ہماری عسکری کارروائیاں روکنے کی کوشش بےکار جائیں گی۔ انہوں نے صیہونی رژیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ کسی شرط...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ دنیا جان گئی ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے خطرہ اور خطے میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بھارت، اسرائیل جنگی جنون میں پاگل ہوکر انسانیت کے قتلِ عام پر آمادہ ہیں، اِن کے اس احمقانہ جنگی جنون کو ختم کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ سید ابوالاعلی مودودی نے پاکستان میں اقامتِ دین، دفاعِ مملکتِ خداداد اور آئین کی فرمانروائی، عدل و انصاف کے نظام پر مبنی مضبوط نظریات کو فروغ دیا، ملک میں فرقہ واریت، انتہاپسندی، شدتِ جذبات کے بجائے اتحادِ امت، سیاسی آئینی جمہوری اقدار اور اخلاقیات کی...
    امیر جماعت کا آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر یوم تشکر ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم کشمیریوں اور سویلین کے خون کے ایک ایک قطرے کا مودی سے بدلہ لیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کے نام پر تقسیم کشمیر کی کوئی بات کریں گے تو کشمیری اور پاکستانی اسے تسلیم نہیں کریں گے، کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حل طلب مسئلہ کے طور پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حالیہ پاک بھارت جنگ کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آیا ہے، حکومت پاکستان اس موقع کا فائدہ اٹھائے اور...
    پی ڈی ایم اے کی جانب سے حساس اضلاع چترال اپر اور لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئرز جھیلوں (گلاف) کے پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے حساس اضلاع چترال اپر اور لوئر، دیر اپر، سوات اور کوہستان اپر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث جھیلوں کے پھٹنے سے سیلابی صورتحال...
    ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 10-6 سے ہرادیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ جیت لیا ایران میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عبدالرازق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ مزید پڑھیں: زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چوں کہ بنگلہ دیش گروپ میں اپنے 2 میچ ہار چکا ہے اس لیے اب پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ ہفتے کے روز ایران کے خلاف کھیلے گا۔ مزید پڑھیں:...
    چیئرمین پیپلزپارٹی اور برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ بلاول بھٹو اور ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
    تصویر بشکریہ حافظ نعیم الرحمان فیس بک اکاؤنٹ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر عباس پور میں یومِ تشکر کی تقریب میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی۔حافظ نعیم نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
    صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہوئی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو پروپیگنڈے کے ذریعے جھٹلائی نہیں جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش پر رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک...
    JAKARTA: امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو انڈونیشیا میں غیر قانونی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ انڈونیشیا میں امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا اور منشیات کے لیے انتہائی سخت قوانین والے ملک میں سزا یافتہ اسمگلروں کو بعض اوقات فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی جاتی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جیرڈ ڈوین شا سے جکارتہ ائیرپورٹ پر869 گرام بھنگ برآمد ہوئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ جکارتہ ایئرپورٹ میں گرفتار ہونے والے امریکی کھلاڑی 2022 سے انڈونیشین باسکٹ بال لیگ میں شرکت کر رہا ہے جبکہ گرفتاری کے بعد انڈونیشیا کی باسکٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ماورائے عدالت ہلاکتوں اور شہریوں کے خلاف طاقت کے ناجائز استعمال کا سلسلہ بند کرے اور ایسے واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ادارے کا کہنا ہے کہ علاقے میں اسرائیل کی سکیورٹی فورسز بے حسی پر مبنی طرزعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں پر حملے کر رہی ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فورسز نے سوچے سمجھے اقدام کے تحت دو فلسطینیوں کو ہلاک کیا جبکہ سات ہلاکتیں ایسے حالات میں ہوئیں جنہیں دیکھتے ہوئے مہلک طاقت کے غیرضروری یا غیرمتناسب...
    قومی ایئر لائن پی آئی اے کو قومی خزانے پر گزشتہ چند سال سے بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ یہ 850 ارب روپے کی مقروض بھی ہو گئی تھی۔ وزارت دفاع کے ریکارڈ کے مطابق سال 2024 میں پی آئی اے کو 9 ارب 35 کروڑ کا آپریشنل پرافٹ جبکہ 26 ارب 20 کروڑ روپے کا نیٹ پرافٹ ہوا ہے۔ اس عرصے میں پی آئی اے نے مجموعی طور پر 198 ارب 80 کروڑ روپے کے اخراجات کئے۔ پی آئی اے کے سال 2024 کے اخراجات میں 75 ارب 58 کروڑ روپے کے ایندھن کے اخراجات شامل ہیں، جہازوں کی مرمت پر 17 ارب 48 کروڑ روپے، لینڈنگ اور ہینڈلنگ میں 29 ارب 42 کروڑ روپے، تنخواہوں پر 17 ارب 24...
    قومی اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل بتایا گیا کہ کمسن لڑکی سے شادی پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 3 سال قید بامشقت ہوگی، کمسن لڑکی سے شادی پر جرمانہ بھی ہوگا، کم عمر بچوں کی رضامندی یا بغیر رضامندی شادی کے نتیجے میں مباشرت نابالغ فرد سے زیادتی سمجھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل منظور کرلیا۔ ایوان نے 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم قرار دے دیا جبکہ بل کے متن کے مطابق نکاح رجسٹرار کم عمر بچوں کی شادی کا اندارج نہ کرنے کے پابند ہوں گے، نکاح پڑھانے...
        طالبان حکومت کے نائب وزیر داخلہ بھارت کے خفیہ دورے پر گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’’بی بی سی پشتو‘‘ نے دعویٰ کیا کہ نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر بھارت کے خفیہ دور پر گئے تھے۔ بی بی سی کے مطابق اس دورے کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ پاک بھارت کشیدگی کے عروج کے دنوں میں کیا گیا اور ابراہیم صدر کو طالبان کے امیر ملا ہبتہ اللہ کے نہایت قریب بھی سمجھا جاتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ابراہیم صدر کو طالبان حکومت کے اہم اور اسٹریٹیجک سیکیورٹی کے امور میں مہارت کے باعث فیصلہ سازی میں اہمیت دی جاتی ہے۔ بھارتی اخبار...
    سٹی 42 : چائلڈ میرج پر مکمل پابندی کے لیے نیا قانون متعارف کروادیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی غیر قانونی قرار دی گئی ہے ۔  قومی اسمبلی میں منظور شُدہ بل کے مطابق نکاح رجسٹرار کو 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی رجسٹر کرنے سے روک دیا گیا، نکاح سے قبل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے، خلاف ورزی پر نکاح رجسٹرار کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ 18 سال سے زائد عمر کا مرد اگر بچے سے شادی کرے گا تو کم از کم دو سال قید ہوگی، چائلڈ میرج کی بنیاد پر ہونے...
    خیبرپختونخوا کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئر جھیلیں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے حساس اضلاع چترال، اپر اور لوئر دیر، اپر سوات، کوہستان اپر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے سے جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے متعلقہ انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے، اس دوران ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں۔ پی ڈی...
    تمام تر دعووں کے باوجود ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 38 پیسے فی کلو مزید بڑھ کر 175 روپے 19 پیسے فی کلو تک جا پہنچی۔ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت بڑھ کر 185 روپے فی کلو تک ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت کے زیر انتظام پشاور نے چینی کی قیمتوں میں پورے ملک کو پیچھےچھوڑ دیا پشاور کےشہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی قیمت میں 5 روپےتک فی کلو کا اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ ملک میں...
    اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کا نکاح جرم قرار، قومی اسمبلی سے بل منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)قومی اسمبلی نے کم عمر بچوں کی شادیوں پر پابندی سے متعلق بل قومی اسمبلی سے منظور کرلیا، 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی طور پر جرم قرار دے دیا گیا۔بل کے مطابق نکاح رجسٹرار کم عمر بچوں کی شادی کا اندارج نہ کرنے کے پابند ہوں گے، نکاح پڑھانے والا شخص نکاح پڑھانے یا رجسٹرڈ کرنے سے قبل دونوں فریقین کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کی موجودگی یقینی بنائے گا۔بل کے مطابق بنا کوائف کے نکاح رجسٹر کرنے یا پڑھانے پر ایک سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ یا...
    نئے مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش کیے جانے کا امکان، حکومت کی تیاریاں عروج پر، اہم اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے اہم اجلاس طلب کرلیے ہیں اور بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کو ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے حکومت نے نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کر لیا ہے اور نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا اور نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو...
    وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کو معلوم نہیں تھا کہ کس قوم کو للکار رہا ہے۔کراچی میں واقع گورنر ہاؤس سندھ میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے گھروں، مسجدوں اور آبادیوں پر حملہ کیا۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان نےحملہ کرنے والے مقامات پر جواب دیا، پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔
    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دو طرفہ امور اور پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اسلام آباد میں دفترِ خارجہ آمد پر اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور دفترِ خارجہ کے حکام سے ان کا تعارف کروایا۔ بھارت نے پاکستان پر لگائے گئے الزمات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے: برطانوی وزیر خارجہڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے جنگ بندی کے حوالے سے متاثر کن کردار ادا کیا، ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیرِ خارجہ کو پاکستان کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا، ملاقات...
    سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سینیئر رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت آدم پور ایئربیس کو پاکستان کے خلاف نیوکلر جنگ کے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لہٰذا سکھ برادری یہ ایئربیس بند کردے گی۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ میں بھارتی سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہونگے، ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں اپنے ویڈیو پیغام میں گرپتونت سنگھ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ جوہری تنازعہ شروع کرنے کے لیے ہم پنجاب کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خالصتان کے حامی سکھ آدم پور ایئر بیس کو مستقل طور پر بند کرنے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2025ء) گاڑیاں سستی ہونے کا امکان، نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں پر 15 سے 90 فیصد عائد ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب رکھنے کے علاوہ گاڑیوں سمیت کئی دیگر سیکٹرز میں ٹیکسز میں کمی کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ٹیکس تجاویز پر مشاورت جاری ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے بجٹ میں گاڑیوں اور پرزہ جات پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ پرزہ جات پر موجودہ 2...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے اہم اجلاس طلب کرلیے ہیں اور بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے حکومت نے نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کر لیا ہے اور  نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا اور نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ بجٹ کے حوالے سے ذرائع انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں پر 921 ارب...
    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کے قریبی ساتھی ابراہیم صدر نے خفیہ طور پر بھارت کا دورہ کیا۔ بی بی سی کے مطابق ابراہیم صدر نائب وزیر داخلہ اور اسٹریٹیجک فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارت اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر خفیہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ کے قریبی ساتھی ابراہیم صدر نے خفیہ طور پر بھارت کا دورہ کیا۔ بی بی سی کے مطابق ابراہیم صدر نائب وزیر داخلہ اور اسٹریٹیجک فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ ان پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی پر عالمی پابندیاں...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج خطے میں برابری کا توازن بحال ہو چکا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ تشکر کی تقریب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، شہداء کے اہلِ خانہ، طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔تقریب سےخطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں جو عزت ملی اس کی مثال نہیں ملتی، آج خطے میں برابری کا توازن بحال ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، ہماری فوج نے بھارت کے شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا۔کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ دوست ممالک بھی کھل کر ہماری حمایت کر رہے ہیں۔
    بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے یوراگوئے کے سابق صدر  جوز موجیکا      کے افسوس ناک انتقال پر یوراگوئے کے صدر  اولیواریس اولسی کو تعزیتی پیغام بھیجا۔اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سےسابق صدر کے اہل خانہ  اور یوراگوئے کے عوام  سے دلی  تعزیت کا اظہار کیا ۔ شی جن پھنگ نے  کہا کہ جناب موجیکا ،یوراگوئے کے  معروف رہنما تھے   جنہوں نےتاحیات یوراگوئے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا  اور  یوراگوئے کے عوام نے انہیں بے حد پسند کیا ۔انہوں نے کہا کہ  صدر موجیکا کو  بین الاقوامی برادری میں اعلی مقام حاصل تھا . اپنی زندگی  میں انہوں نے   طویل عرصے...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے چینی کمپنی ہوا وے کی تیار کردہ شنگ تھنگ چپس کو امریکہ کے برآمدی کنرول کی خلاف ورزی قرار دینے کے حوالے سے کہا کہ امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کر کے درآمدی کنڑول اور “لانگ آرم دائرہ اختیار” کا غلط استعمال کیا ہے اور یہ بے بنیاد اقدام چینی ساختہ چپس اور مصنوعی ذہانت کی صنعت پر پابندی اور دباؤ ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ عمل مارکیٹ کے اصولوں کے خلاف ہے اور عالمی صنعتی چین کے استحکام کو خراب کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام چینی کاروباری اداروں کے جائز مفادات کو شدید...
    پہلگام حملے کے بعد انڈیا اور طالبان کے درمیان پسِ پردہ رابطے سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)بی بی سی پشتو کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے نائب وزیر داخلہ اور اہم عسکری رہنما ابراہیم صدر نے حالیہ دنوں انڈیا کا خفیہ دورہ کیا، جس دوران انھوں نے انڈین حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔بی بی سی پشتو کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان طالبان حکومت کے نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر نے پاکستان اور انڈیا کے ایک دوسرے پر حملوں اور کشیدگی کے عروج پر خفیہ...