2025-11-03@15:28:23 GMT
تلاش کی گنتی: 651

«بھارت کے پاس»:

(نئی خبر)
    لاہور (نامہ نگار) کراچی کی جیل سے رہائی پانے والے بائیس بھارتی ماہی گیروں کو لاہور میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی بس کے ذریعے کراچی سے لاہور لایا گیا۔ رہائی پانے والوں میں بھوپت، مالا، کرشن، خالف، موہن، آصف، اشوک، اکبر، لکھمن، موجی، دیپک، رام جی، ہری، ٹپو، سوریش، وجے، منوج کمار، وینو، مہیش، سبھاش، سنجے اور سیلندھار شامل ہیں۔ بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے، کھانا اور تحائف پیش کئے گئے۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 فروری 2025ء) چیمپئنز ٹرافی کے بلاک بسٹر میچ میں اتوار کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ اس موقع پر پاکستان کے پاس کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں ہو گی کیونکہ شکست کی صورت میں وہ اپنے ٹائٹل کے دفاع کی صلاحیت عملی طور پر کھو دے گا۔ یہ دونوں پڑوسی ممالک صرف سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کثیر القومی مقابلوں میں ہی ایک دوسرے کے خلا ف کھیلتے ہیں اور یہ میچ دبئی میں ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے، جب بھارت نے ٹورنامنٹ کے میزبان ملک پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 25,000 تماشائیوں کی گنجائش والا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کھچا...
    چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، اگر ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو اتوار کو بھارت کو ہرصورت ہرانا ہے۔ پاکستان کو اگر بھارت سے شکست ہوئی تو گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو جائیں گے۔ پھر قومی ٹیم صرف اس صورت میں سیمی فائنل میں پہنچے گی جب آخری میچ بنگلادیش سے جیت جائے۔ اسی طرح بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور انڈیا میں سے کوئی ایک ٹیم دو اور باقی صرف ایک ایک میچ جیتے، اس کے بعد رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا میں ووٹرز ٹرن آوٹ بڑھانے کے لیے امریکا کی جانب سے کی جانے والی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیے بنائے گئے ادارے ’ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشی اینسی‘ (ڈی او جی ای) کے مطابق امریکا کی طرف سے بھارت میں ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے لیے 21 ملین ڈالرز کی فنڈنگ ہوتی تھی جسے بند کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یو ایس ایڈ کو کیوں بند کرنا چاہتے ہیں؟  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم 21 ملین ڈالرز کا فنڈ بھارت کو کیوں دے رہے ہیں؟ ان کے پاس ہم سے زیادہ پیسہ ہے، وہ دنیا میں سب سے...
    بھارت میں سپریم کورٹ نے حال ہی متنازع بننے والے یوٹیوبر اور پوڈکاسٹرز رنویر الہٰ آبادیہ، سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے شوز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ یوٹیوبرز کے خلاف آسام اور مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کی ایک ساتھ سماعت کی درخواست پر دیا۔ یہ ایف آئی آرز ’’انڈیا گوٹ لیٹنٹ شو‘‘ کے میں میزبان سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے سوال کے جواب میں رنویر الہٰ آبادیہ کی اپنے والدین کے بارے میں کی گئی شرمناک بات پر کاٹی گئی تھیں۔ اس بے ہودہ گفتگو سے کہرام مچ گیا تھا اور اس کنٹینٹ پر ہر ذی شعور کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے یہاں تک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر کے درمیان منگل اٹھارہ فروری کو ہونے والی بات چیت کے دوران کئی دوطرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی پیر کی رات کو بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے۔ وزیر اعظم مودی نے پروٹوکول کی درکنار کرتے ہوئے ہوائی اڈے پر جاکر قطر کے امیر شیخ تمیم بن احمد الثانی کا خیرمقدم کیا تھا۔ بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو شاہ رخ خان نےقطر سے رہائی دلائی؟ قطر کے امیر شیخ تمیم بن احمد الثانی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں منگل کے روز نئی دہلی میں کئی...
    بھارتی فلم پشپا کے اداکار دالی دھننجیا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر کے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی اداکار و پروڈیوسر نے اپنی شادی کی تقریبات پر مشتمل ویڈیو شیئر کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ڈاکٹر دھنیاتھا گوراکلر سے شادی کی ہے۔ اداکار نے روایتی آف وائٹ اور سُنہری ویشتی (veshti) اور کُرتا پہنا جبکہ ان کی دلہن نے سرخ بارڈر والی خوبصورت سنہری ساڑھی زیب تن کی۔شادی کی مختصر تقریب کی ویڈیو اداکار نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کے بعد ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے اس پُر مسرت موقع پر مبارک باد کا...
    بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں مزید فتوحات سمیٹ کر نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، وہ ایونٹ میں 20 کامیابیاں پانے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔ روہت شرما الیون آئی سی سی ایونٹ میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔ بھارت سردست ایونٹ کے 29 میں سے 18 میچز جیت کر نمایاں ترین ہے، 8 میچز میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔ انگلینڈ 25 میں سے 14 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پاکستان 23 میں سے 11 میچز جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا...
    کراچی میں پابندی کے باوجود دن میں بھاری گاڑیاں رواں دواں ہیں
    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ہنڈریڈ کلبز کے حصص بیچنے کے فیصلے سے لیگ کو فروغ ملا ہے۔ چار مشہور آئی پی ایل فرنچائزز کی سرمایہ کاری کے ساتھ، انگلش ٹورنامنٹ نے 97 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (342 ارب پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری اکٹھا کی ہے۔ دی ہنڈریڈ میں مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے پاس اووک انونسیبلز کے حصص ہیں، جی ایم آر گروپ کے پاس سدرن بریو، سنجیو گوئنکا کی آر پی ایس جی کے پاس مانچسٹر اوریجنلز اور سن ٹی وی کے پاس ندرن سپر چارجرز میں حصے دار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں آئی پی ایل ٹیموں کی مجموعی طور پر 30 کروڑ برطانوی پاؤنڈز (تقریباً 105 ارب پاکستانی روپے) کی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی نے ہیوی ٹریفک کی شہر میں داخلے میں پابندی عائد کر دی ہے ،دفعہ 144 نافذ کردیا گیا،رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہوسکے گا ‘کمشنر کراچی نے شہر میں داخلے کیلئے تین روٹس بھی مقرر کردئیے ہیں ہر قسم کے ڈمپرز صرف رات 10 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہوسکیں گے واٹر ٹینکر سمیت دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک شہر میں حرکت کرسکتا ہے کیمیکل اور دیگر اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک پر بھی شہر میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی ہیوی ٹریفک ماسوائے ڈمپرز کیلئے 3 روٹس مختص کیے گئے ہیں ہیوی ٹریفک سپر ہائی وے سے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا،...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ دونوں رہنماؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور غیر ریاستی عناصر تک ان کی رسائی روکنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جمعرات کو وائٹ...
    کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو پاکستان کی پہلی دفاعی لائن قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خطے میں بدامنی یا انتشار ملک کے مفاد میں نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور ممتاز سفارت کار سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ نہ صرف آزاد جموں و کشمیر بلکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر بھی پاکستان کی دفاعی ڈھال کا کام کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان آئیڈیالوجی کونسل اور انگریزی روزنامہ پاکستان آبزرور کے زیراہتمام ایک کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کشمیریوں کو تقسیم کرنے کی بھارتی کوششوں کے بارے میں...
    لاہور: ایک اہم سفارتی پیشرفت میں آج بھارت سے پانچ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔ یہ افراد، جن کی شناخت خادم حسین، محمد مسرور، نند لال، سید جعفر حسین زیدی، اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے، اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق، یہ قیدی مختلف وجوہات کی بنا پر بھارت میں حراست میں لیے گئے تھے، جن میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی، غیر ارادی طور پر سرحد پار کرنا، اور دیگر معمولی جرائم شامل ہیں۔ ان کی رہائی بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اپنے شہریوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ نئی...
    لاہور: بھارت سے پانچ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ یہ افراد، جن کی شناخت خادم حسین، محمد مسرور، نند لال، سید جعفر حسین زیدی، اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے، اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق، یہ قیدی مختلف وجوہات کی بنا پر بھارت میں حراست میں لیے گئے تھے، جن میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی، غیر ارادی طور پر سرحد پار کرنا، اور دیگر معمولی جرائم شامل ہیں۔ ان کی رہائی بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اپنے شہریوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے...
    طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر امریکا ہے، دوسرے نمبر پر چین، تیسرے پر روس، چوتھے نمبر پر برطانیہ، پانچویں پر جرمنی، چھٹے نمبر پر جنوبی کوریا، ساتویں نمبر پر فرانس، آٹھویں نمبر پر جاپان، نویں نمبر پر سعودی عرب اور دسویں نمبر پر اسرائیل کو رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فوربز میگزین نے 2025ء کے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی اس فہرست کا تعین 5 اہم عوامل کی بنیاد پر کیا گیا، ان عوامل میں قیادت، معاشی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیا کی سب...
    سینئر بھارتی اداکار اور ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے حال ہی میں ملک بھر میں غیر سبزی خور کھانے، خاص طور پر گائے کے گوشت پر پابندی کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔  انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ہندوستان جیسے متنوع ملک میں اس قسم کے قانون کو نافذ کرنا مشکل ہوگا۔ 78 سالہ اداکار-سیاستدان نے مذہبی اور علاقائی اختلافات کی طرف اشارہ کیا جو اس حکم کو نافذ کرنے کو مشکل بناتے ہیں، خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں ثقافتی طریقے مختلف ہیں۔ سنہا نے کہا، "ملک کے بہت سے حصوں میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد ہے۔ میرے خیال میں نہ صرف گائے کا گوشت بلکہ ملک میں...
    اسلام ٹائمز: کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے، نوجوانوں کو شہید اور اسیر کیا جاتا ہے لیکن کشمیر کے عوام کا آج بھی ایک ہی نعرہ ہے کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“، کشمیری عوام اپنے شہداء کے جنازے پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں۔ خصوصی رپورٹ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں ”کشمیر کانفرنس“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہماری حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کشمیری عوام کے بے مثال حوصلے، جرات و بہادری اور حق خودارادیت کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار بھارت کے ہاتھوں 77 سالوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کا بدترین سلسلہ جاری ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کا ہر قسم کا ظلم و جبر اور غیر قانونی ہتھکنڈاکشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی تڑپ کو کم کرنے میں ناکام رہا ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کراچی، لاہور اور راولپنڈی اور متحدہ عرب امارات میں دبئی میں کھیلے جانے والے 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 12 امپائرز ٹورنامنٹ میں فرائض سرانجام دیں گے۔ 108 میچز میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے رچرڈ کیٹلبرو، جنہوں نے 2017 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض نبھائے تھے انکی چیمپئینز ٹرافی کیلئے واپسی ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کس ٹیم کے زیادہ میچز جیت رکھے ہیں؟ اسی طرح 2017 چیمپئینز ٹرافی میں امہائرنگ کرنیوالوں میں کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات کے لیے بدھ کی صبح سات بجے پولنگ کا آغاز ہوا، جس کے لیے گزشتہ کئی روز سے مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے زبردست انتخابی مہم چلائی گئی۔ گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ وقت سے دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے اور وہ تیسری بار بھی کامیاب ہونے کے لیے کمربستہ ہے۔ ادھر بھارت کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے رہنما وزیر اعظم نریندر مودی کی کوشش ہے کہ وہ ملکی دارالحکومت کا کنٹرول بھی حاصل کر لیں۔ نئی دہلی کے انتخابات خواتین کے لیے جیک پاٹ، دیگر مسائل...
    بھارت اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے پاس اپنے ہم وطن اور لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا تاریخی موقع آگیا۔ انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی ون ڈے سیریز میں ویرات کوہلی بھارت میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر کا 14 ہزار رنز کے ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، جو انہوں نے 19 سال قبل بنایا تھا۔ فروری 2006 میں، لیجنڈری سچن ٹنڈولکر نے پشاور میں پاکستان کے خلاف میچ کے دوران اپنی 350 ویں ون ڈے اننگز میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا تاہم اس میچ میں بھارت کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کو سچن ٹنڈولکر بننے کا موقع مل گیا، مگر...
    سرگودھا ،نورٹوانہ پارک کے علاقے میں سیوریج کا پانی جمع ہے
    رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نو پارکنگ پر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر میں تیز دھار آلے مار کر پھاڑ دیے گئے۔صادق آباد میں سرکاری اہلکاروں کی سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر تیزدھارآلے سے پھاڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں تحصیل انتظامیہ کی ٹیم کے گاڑیوں کے ٹائرپنکچر کرتی نظرآرہی ہے جن گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کیے جا رہے تھے، ان گاڑیوں میں کئی ڈرائیوربھی اس وقت موجود تھے۔ مقامی افراد کے مطابق یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انورکو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا اور اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ نو پارکنگ میں کھڑی کی گئی گاڑیوں کو...
    بدین (نمائندہ جسارت )ضلع بدین کے نواحی شہر پنگریو کے گاؤں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کے لاپتہ نوجوان کو بھارتی فورسز نے سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گاؤں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کا رہائشی نوجوان تھانور عرف خاور کولہی جو کہ دس روز قبل ننگر پارکر کے گاؤں سندھی وڈومیں اپنے سسرال سے ملنے گیا تھا،اوروہاں سے واپس اپنے گائوں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کے لیے نکلامگروہ گھرنہیں پہنچاجس کی گمشدگی کی اطلاع سوشل میڈیاپرچلائی گئی تاہم گزشتہ روز اس کے رشتہ داروں کو اطلاع ملی کہ نوجوان تھانور عرف خاور کولہی کو بھارتی فورسز نے ننگر پارکر کے گاؤں سندھی وڈیو سے سرحد پار کرتے ہوئے گرفتارکرلیاہے اس حوالے سے ان کے بھائی رمیش کولہی نے رابطہ کرنے...
    صادق آباد میں سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں اور بائیکس کو پنکچر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں میونسپل کمیٹی اہلکاروں کو اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر ٹائروں میں تیز دھار آلہ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، مقامی افراد کے مطابق یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انور کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نو پارکنگ میں کھڑی کی گئی گاڑیوں کو پنکچر کرنا افسوسناک عمل ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری کرکے نقصان کی تلافی کی جائے گی۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پارکنگ کی سہولت ہی موجود نہيں لیکن نو پارکنگ...
    پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے ابرار سمیت پارٹی کارکنوں کو حراست میں لیکر کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کی رہائی کیلئے سرینگر میں احتجاج اور بھوک ہڑتال کرنے والے متعدد پارٹی رہنمائوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے لال چوک میں دھرنا دینے کی درخواست انتظامیہ کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد سرینگر میں جمع ہو کر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے...
    ترجمان نے بھارتی حکمرانوں کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارتی قیادت سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمیت حریت پسند تنظیموں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے والے بھارت کے پاس اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں کے سیاسی اور انسانی حقوق کی...
    افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے یرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بھاری ٹریفک پر ہفتے میں ایک دن پابندی لگانے کا یہ اقدام ایک نقطہ آغاز کے طور پر کام کرے گا، وہ اس تجویز کو منظوری اور نفاذ کے لیے کے ایم سی کونسل میں پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ماحولیاتی چیلنجز، خاص طور پر شہر کی سڑکوں پر بھاری ٹریفک کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی اور شور کی آلودگی کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہر اتوار صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک شہر میں بھاری ٹریفک پر پابندی لگانے کی تجویز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کونسل میں منظوری...
    چنائی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنائی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی مردوں کی ٹیم کو انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
    بھارت کے شہر پونا میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جب ایک گاڑی پارکنگ کے دوران پہلی منزل سے نیچے گر گئی۔ یہ واقعہ ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں ریکارڈ ہو گیا جو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی پیچھے کی طرف کھسکنے کے دوران پارکنگ کی ساخت کا ایک حصہ گرنے کی وجہ سے گاڑی نیچے زمین پر جا گری۔ ویڈیو میں شروع میں ایک سفید رنگ کی گاڑی پارکنگ میں داخل ہوتی ہے جس کا اس حادثے سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔ تاہم، ویڈیو کے آگے چلتے ہوئے پہلی منزل کی پارکنگ کی دیوار ٹوٹ کر گر جاتی ہے۔ اس کے فوراً بعد، ایک...
    پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر چکی ہے جو اپنے جمہوری، سیاسی اور سماجی حقوق کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے نام نہاد جمہوریت کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر کے اندر نو سے زائد بار نہتے شہریوں کا اجتماعی قتلِ عام کیا۔ دنیا بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے۔ پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر...
    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی دو پائپ لائنز دھماکے سے پھٹ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر پانچ پھٹنے سے کراچی میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی، قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن، کورنگی، ٹاؤن شپ، گلشن اقبال، گلشن حدید اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت رہے گی۔ پاور ڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے...
    ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے امن و امان برقرار رکھنے اور کسی قسم کی رکاوٹ کو روکنے کے لیے سخت پابندیوں کے نفاذ اور علاقے میں نام نہاد حفاظتی انتظامات سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جیسے جیسے بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ 26جنوری قریب آ رہا ہے، قابض حکام نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں تقریبات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت پابندیا ں عائد کرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے امن و امان برقرار رکھنے اور کسی قسم کی رکاوٹ کو روکنے کے لیے سخت پابندیوں...
    بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ سے سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کے ساتھ منگنی کی افواہوں کو انکے والد نے مسترد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کی خبریں چلائیں تھی تاہم انکے والد طوفانی سروج نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے خبروں کی ترید کردی۔ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے تاہم اس پر بات چیت جاری ہے لیکن منگنی کی خبریں بےبنیاد ہیں۔ مزید پڑھیں: طلاق کی افواہوں کے بیچ بھارتی کرکٹر کی 25 سالہ ممبر...
    طلاق کی افواہوں کے بیچ ایک اور بھارتی جارح مزاج کرکٹر رنکو سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی ہے۔ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔ منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم پریا کے والد نے انکی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کو کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ کے والد طوفانی سروج...
    گولارچی (نمائندہ جسارت) نواحی گاؤں راہوکی میں سندھ کے مشہور ہاری رہنماء شہید عوام محمد فاضل راہو کی 38 ویں برسی منائی گئی۔ تقریب سے قبل پارٹی ایم پی اے اور شہید کے بڑے فرزند رکن سندھ اسمبلی محمد اسماعیل راہو اور یادگار کمیٹی کے رہنماء محمد اسلم راہو اور دیگر مہمانوں نے شہید فاضل راہو کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے اطلاعات سیکرٹری عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے پانی کا سودا نہیں کیا، سندھو دریاء پر بننے والے کینالوں کا آئینی فورمز پر سرعام مخالفت کر رہے ہیں، اگر سندھ کے پانی پر ڈاکے والا منصوبہ رد نہ کیا گیا...
    (رپورٹ: سید وزیر علی قادری) بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے شائقین ‘ اسپانسرز اوربراڈ کاسٹ ریونیو پر اثرپڑسکتا ہے‘ایونٹ کی کشش کم ہوسکتی ہے‘ بھارت کا کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجنا خارجہ پالیسی کا حصہ بھی ہوسکتا ہے‘ عالمی سطح پر بھارت اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے‘ جبکہ یہ عالمی سطح پرپاکستان کے خلاف ساز باز کا بھی حصہ معلوم ہوتا ہے‘بھارت پاکستان آتا تو میدان شائقین سے بھرہوتے اور کھیل پروان چڑھتا، بھارت کے رویے سے نہ صرف کھیل کو نقصان ہوگا بلکہ یہ شائقین کرکٹ کے لیے مایوسی کاسبب بنے گا، آئی سی سی کو بھارتی حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویے کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ کرکٹ کو سیاست سے بچایا جاسکے۔...
    ویب ڈیسککے —  بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں پولیس نے 44 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک 18 سالہ لڑکی کو مسلسل پانچ سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ پولیس کے ایک اہل کار نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ واقعہ ایک ساحلی تفریحی مقام پر پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی ایک ایتھلیٹ ہے اور اس کا تعلق نچلی ذات کی برادری سے ہے، جسے دلت کہا جاتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ سال کے عرصے میں اس نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کی تعداد 62 ہے، جن میں سے 58 کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان میں سے کچھ نابالغ بھی ہیں۔ اس جرم میں ملوث 44...
    نئی دہلی (صباح نیوز) مسلمانوں کے گھروں، مساجدپر بلڈوزر کے زریعے انہدامی کارروائی پر عدالت عظمیٰ کی پابندی کے باوجود بھارتی ریاست گجرات میں درگاہ حضرت پنج پیر اور 200 مکانات مسمار کر دیے گئے ہیں ۔مسلمانوں کے محلوں اور عبادت گاہوں اورمذہبی مقامات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری ہے۔عدالت عظمیٰ کی پابندی کے باوجودگجرات میں پچھلے کئی دنوں سے بلڈوزر کی کاروائی جاری ہے۔ دوارکا ضلع کے اوکھا میں درگاہ حضرت پنج پیر کو انتظامیہ نے مسمار کر دیا ہے۔
    ویب ڈیسککے —  بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں پولیس نے 44 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر ایک 18 سالہ لڑکی کو مسلسل پانچ سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ پولیس کے ایک اہل کار نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ واقعہ ایک ساحلی تفریحی مقام پر پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی ایک ایتھلیٹ ہے اور اس کا تعلق نچلی ذات کی برادری سے ہے، جسے دلت کہا جاتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ سال کے عرصے میں اس نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد کی تعداد 62 ہے، جن میں سے 58 کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان میں سے کچھ نابالغ بھی ہیں۔ اس جرم میں ملوث 44...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر سپاف ضلع جامشورو کے 6 کارکنان نے پیدل سفر کرتے ہوئے گڑھی خدا بخش میں برسی میں شرکت کی۔ کارکنان کے اعزاز میں پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامراہ، ایم پی اے حنا دستگیر اور نوجوان رہنما بازل عاجز دھامراہ کی جانب سے دھامراہ ہائوس کوٹری میں عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں سپاف سندھ کے جنرل سیکرٹری لالا مراد، روشن سولنگی، فیاض شاہ، مجیب ابڑو، فیاض جمالی، امتیاز ابڑو، رابل ملاح، شبیر بلادی، انجینئر سکندر حیات خانزادہ اور دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر عاجز دھامراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے پانی پر ہمارا...
    میر ظفر اللّٰہ مینگل انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق میر ظفر اللّٰہ مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنما اختر مینگل کے بڑے بھائی تھے ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اختر مینگل نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میرے بڑے بھائی میر ظفر اللّٰہ مینگل کا انتقال ہو گیا ہے۔بیان میں اختر مینگل نے اپنے مرحوم بھائی کی مغفرت اور فیملی کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی درخواست بھی کی ہے۔
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھار تی کرکٹ ٹیم کے معروف سپنر یوزویندر چہل کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر کی اہلیہ کے ساتھ طلاق کی افواہیں پھیلنا شروع ہو گئیں ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کیلئے 29 ون ڈے اور 39 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا شیٹی کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فاکو بھی کردیا ہے۔ افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب جوڑے نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کی تصاویر ڈیلیٹ کیں جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ دونوں کے درمیان جلد علیحدگی ہوسکتی ہے۔بھارتی کرکٹر منیش پانڈے اور انکی اہلیہ اداکارہ اشریتا...
    جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)گرل فرینڈ کے پیچھے بھارت چھوڑ کر جانے والے سابق انڈین کھلاڑی پر بڑی پابندی لگ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی مہلنگم وینکٹیشن نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے اپنا پورا کیریئر خطرے میں ڈال دیا۔ مہلنگم وینکٹیشن سن 1970 اور 1980 کی دہائی کے دوران بھارتی ڈومیسٹک ٹیم میں ایک مشہور کرکٹر تھے۔ تاہم انہوں نے جنوبی افریقہ جانے والی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کیلئے اپنے کیرئیر کی پرواہ نہ کی۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی گرل فرینڈ کے پیچھے جنوبی افریقہ پہنچ تو گئے مگر وہاں کی انتظامیہ نے ان پر پابندی عائد کردی۔ تاہم ایسا قدم اٹھانے پر ان پر جنوبی...