2025-11-05@10:08:44 GMT
تلاش کی گنتی: 733

«اسحاق ڈار بھارت»:

(نئی خبر)
    بالی ووڈ میں ایک فلم کے گانے کے لیے 500 ترک ڈانسروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ گانا بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم سکندر کا آخری گانا ہے جس کیلیے ترکی کے 500 ڈانسروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یہ نغمہ اس فلم کا ایک اہم اور یادگار سیکوئنس ہوگا جس کی شوٹنگ بڑے پیمانے پر کی جائے گی۔ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ترکی کے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ڈانسرز کو اس نغمے کی کوریوگرافی میں شامل کیا جائے گا تاکہ وہ ایک ناقابل فراموش منظر پیش کریں۔ فلم سکندر کا پہلا نغمہ زہرہ جبیں پہلے ہی سوشل...
    بھارتی میڈیا قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کے کپتان محمد رضوان اور دیگر کھلاڑیوں کی نماز سے متعلق بیان کو توڑ مڑوڑ کر پیش کرنے لگا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ سے گرین شرٹس کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی میڈیا ٹیم میں اختلافات کو ہوا دیکر مزید متنازع بنانے کی کوشش کرنے لگا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس اوپنر امام الحق کا الٹرا ایج کو دیے گئے پوڈکاسٹ انٹرویو میں نماز سے متعلق کھلاڑیوں کے رویے اور کپتان محمد رضوان کی جانب سے دوران نماز غیر مسلم کو دور رکھنے کے بیان کو توڑ مڑوڑ کر پیش کررہا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ "کپتانی" کا جھگڑا نکلی رپورٹس میں ایسا...
    ہندوستانی ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف من گھڑت بیانیے کی ایک تازہ لہر شروع کردی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر بھارتی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا اور انتہائی شرم ناک کردار اس بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ہر نیا دن فریب پر مبنی ایک نئی مہم لے کر آتا ہے۔ اس بار بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پھیلانے کا مقصد اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کے پاکستان کے حق کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ہندوستانی ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ایکٹرز اس بات کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران نام نہاد دولت اسلامیہ خراسان صوبہ (آئی...
    بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانس کرنے اور لڈو کھانے کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں منعقد ہوگا جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں راکھی ساونت کو منفرد ڈیزائن کی جرسی پہنے کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے نام درج ہیں۔ A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) ویڈیو میں راکھی ساونت نے خود کو بھارت کی بیٹی اور پاکستان کی ہونے...
    بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر پاکستان سے حسد میں جھوٹی خبریں پھیلانے لگا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہیں بھارہا، انڈین میڈیا نے نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا کے موبائل چوری ہونے کی خبریں نشر کردیں۔ سہ ملکی سیریز میں انجری کا شکار ہونیوالے اوپنر راچن رویندرا چیمپئینز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلنے سے قاصر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ اروشی روٹیلا 24 قیراط گولڈ والے آئی فون سے محروم ہوگئیں اوپنر دوران فیلڈنگ چہرے پر گیند لگنے کے باعث میچ سے باہر ہوگئے تھے جس کا الزام بھارتی میڈیا نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹھہرایا تھا کہ اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن کے دوران لائٹس کا انتظام اچھا نہیں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )امریکی سینیٹ نے بھارتی نژاد امریکی کیش پٹیل کی ایف بی آئی کے ڈائریکٹرکے طور پر تعیناتی کی توثیق کر دی ہے اور 49 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے کامیابی کے بعد پٹیل ڈیمو کریٹس کے شکوک و شبہات کے باوجوو ملک کی سب سے بڑی وفاقی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے سربراہ بن گئے ہیں کیش پٹیل بھارتی نژاد امریکی ہیں اور ان کا پورا نام کشیپ پرمود ونود پٹیل ہے.(جاری ہے) سینیٹ سے توثیق کے بعد پٹیل ایف بی آئی کے نہ صرف پہلے بھارتی بلکہ پہلے ایشیائی نژاد ڈائریکٹر بن گئے ہیں ان کا تعلق نیویارک سے ہے صدر ٹرمپ نے کیش پٹیل کی نامزدگی کے وقت...
    میڈیا اور یوٹیوبرز کے احتجاج کے باعث بھارتیوں کے جھنڈا نہ لگانے کے اعتراض کو بھی پاکستان نے ختم کردیا۔ گزشتہ روز بھارتی صحافی و سوشل میڈیا ایکسپرٹس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر بپھر آگ بگولہ ہوگئے تھے۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے جھنڈے لگائے جھت پر لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے ادھر چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اب...
    نانٹیس: فرانس کے ایک ریلوے اسٹیشن میں سیل فون پر کال کے لیے لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے پر ایک شہری کو 200 ڈالرز سے زیادہ کا جرمانہ لگا دیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فرانس کے شہر نانٹیس میں ڈیوڈ نامی شخص اپنی بہن کے ساتھ اسپیکر فون پر بات کر رہا تھا جب اس کے پاس سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف کی ایک اہلکار خاتون آگئیں۔ ذرائع کے مطابق مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایس این سی ایف کی ایک سیکیورٹی اہلکار نے مجھے بتایا کہ اگر میں نے اپنا فون کا لاؤڈ اسپیکر بند نہیں کیا تو مجھ پر 150 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ڈیوڈ جنہیں پہلے پہل لگا کہ یہ مداخلت محض ایک...
    بھارتی صحافی و سوشل میڈیا ایکسپرٹس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر بپھر گئے۔ گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جس کیلئے بھارت کے علاوہ تمام ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے جھنڈے لگائے جھت پر لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ادھر چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اب افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا جھنڈا...
    فرانس کے ایک ریلوے اسٹیشن میں سیل فون پر کال کے لیے لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے پر ایک شہری کو 200 ڈالرز سے زیادہ کا جرمانہ لگا دیا گیا۔ فرانس کے شہر نانٹیس میں ڈیوڈ نامی شخص اپنی بہن کے ساتھ اسپیکر فون پر بات کر رہا تھا جب اس کے پاس سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف کی ایک اہلکار خاتون آگئیں۔ مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایس این سی ایف کی ایک سیکیورٹی اہلکار نے مجھے بتایا کہ اگر میں نے اپنا فون کا لاؤڈ اسپیکر بند نہیں کیا تو مجھ پر 150 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ڈیوڈ جنہیں پہلے پہل لگا کہ یہ مداخلت محض ایک مذاق ہے، جلد ہی انہیں احساس ہو گیا کہ ایسا نہیں ہے،...
    بھارت میں شادی کی تقریب میں ڈانس کرنے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست ریاست مدھیا پردیش کے شہر وڈیشا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کزن کی شادی میں ڈانس کرتی ہوئی دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گئی۔ یہ بھی پڑھیے: پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے شادی کی تقریب میں کچھ ڈاکٹرز بھی موجود تھے جنہوں نے لڑکی کو ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش بھی کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈانس کرنے والی لڑکی کے بھائی بھی پہلے ایسے ہی اچانک...
    معروف اداکارہ اور پروڈیوسر سرگن مہتا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ اور روی دوبے اپنا پہلا ٹی وی شو ’اُڈاریاں‘ بنا رہے تھے، تو انہیں 70 لاکھ روپے کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑا۔  یہ چونکا دینے والا انکشاف انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی پروڈکشن کمپنی کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔ سرگن مہتا نے بتایا، "اُڈاریاں کے وقت ہم نے اپنی ساری جمع پونجی لگا دی تھی۔ اور جب ہمارا سیٹ بن رہا تھا، تو کسی نے ہمارے ساتھ 70 لاکھ کا فراڈ کر دیا۔  انہوں نے بتایا کہ اُس وقت شو آن ایئر جانے میں صرف 15 دن رہ گئے تھے، اور ہمارے پاس بس ایک خالی فلور تھا۔  سرگن نے...
    برطانیہ میں بھی غیر قانونی تارکینِ وطن کی نشاندہی اور گرفتاری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ بھارتی میڈیا نے حسبِ توقع ہاہا کار مچانا شروع کردیا ہے کیونکہ برطانیہ کے طول و عرض میں جو غیر قانونی تارکینِ وطن گرفتار کیے جارہے ہیں اُن کی اکثریت کا تعلق بھارت ہے۔ گرفتار کیے جانے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کو جلد از جلد ڈی پورٹ کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔ برطانوی پولیس نے منصوبہ سازی کے ساتھ انگلینڈ اور دیگر علاقوں میں واقع بھارتی ریسٹورنٹنس پر چھاپے مارنا شروع کردیا ہے۔ یہ کارروائی اس لیے کی جارہی ہے کہ بھارت سے غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچنے والے بالعموم...
    اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مہنگائی کا بھانڈا پھوٹ گیا، اجلاس میں چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تو مہنگی چینی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر بھی بات ہوئی۔اجلاس کے اعلامیے میں چینی،سبزیوں،خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کااظہار کر کے مطمئن ہو گئے۔ اجلاس میں سوال اٹھا کہ دنیا بھر میں کھانے کا تیل سستا ہے تو پاکستان میں مہنگا کیوں؟ وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں اس بات پرحیرانی کا اظہار تو کیا لیکن قیمتیں نیچے لانے کے لیے کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔کراچی کی بندرگاہوں پر ڈیڑھ ماہ سے...
    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کلاس پلیئر ویرات کوہلی کی کنگنم اسٹائل میں ڈانس کی ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہوگئی۔ ویرات کوہلی کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو 2013 میں چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد کی ہے جس میں بھارت نے دھونی کی کپتانی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 2013 میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا تھا جس میں بھارت نے انگلینڈ کو پانچ رنز سے شکست دی تھی۔ میچ میں بھارت کی تاریخی فتح کے بعد ویرات کوہلی نے اسٹیڈیم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جیت کا جشن منایا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں والا گنگنم اسٹائل ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا...
    کراچی: مستعفی آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس کے بارے میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں، امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ میچز کے دوران فنڈز میں بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی ہو چکی۔ ادھر بھارتی میڈیا ’’فیک نیوز‘‘ میں بازی لے گیا، ایلرڈائس کے استعفے کو پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی وینیوز کی تکمیل میں تاخیر سے جوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفا دیا تھا، بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ برس امریکا میں ورلڈ کپ میچز کی تیاریوں کے لیے اخراجات میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں، جس پر آئی سی سی بورڈ ممبران نے تحفظات ظاہر...
    ٹرمپ نے بھارتی نژاد مزید 3 امریکیوں کو معاون خصوصی مقرر کردیا،قومی سلامتی، صدارتی عملے سے متعلقہ معاملات کے حوالے سے تقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بھارتی نژاد امریکیوں کو قومی سلامتی، عملے سے متعلقہ معاملات اور پریس کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رکی گل جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) سے متعلق بھارت کے ساتھ اہم معاملات طے کریں گے۔سورابھ شرما صدارتی عملے کے دفتر میں کام کریں گے۔ رکی گل نے ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بطور ڈائریکٹر روس، یورپی انرجی سیکیورٹی...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 بھارتی نژاد امریکیوں کو قومی سلامتی، عملے سے متعلقہ معاملات اور پریس کے حوالے سے اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکی گل جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر کی حیثیت سے قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) سے متعلق بھارت کے ساتھ اہم معاملات طے کریں گے۔ سورابھ شرما صدارتی عملے کے دفتر میں کام کریں گے۔ رکی گل نے ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں نیشنل سیکیورٹی کونسل میں بطور ڈائریکٹر روس اور یورپی انرجی سیکیورٹی اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں بیورو آف اوورسیز بلڈنگ آپریشنز میں سینئر مشیر کے طور پر کام کیا تھا۔ این ایس سی چھوڑنے کے بعد  انہوں نے مسٹر گل کیپٹل گروپ کو...
    مشہور بھارتی فلم ساز مدھر بھنڈارکر جو ’فیشن‘ اور ’پیج 3‘ جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں، نے تصدیق کی ہے کہ ان کی اگلی فلم بالی ووڈ کی بیویوں کی زندگیوں اور اسکینڈلز پر مبنی ہوگی۔ قومی فلم ایوارڈ اور پدما شری جیسے اعزازات حاصل کرنے والے، معروف فلم ساز مدھر بھنڈارکر، جو اپنی فلموں میں حساس موضوعات کو ہدایت دینے کے لیے جانے جاتے ہیں جیسے کہ چاندنی بار، ٹریفک سگنل، پیج 3، فیشن، کارپوریٹ اور ہیروئین وغیرہ، اب اپنی اگلی فیچر فلم کا موضوع ’بالی ووڈ ستاروں کی بیگمات‘ کو منتخب کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: ’مجھے لگتا ہے کہ میں ہم جنس پرست ہوں‘، شاہ رخ خان بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھنڈارکر نے کہا کہ میں...
    چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا ہے کہ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہ فیصلہ ہے ، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا!سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40سال خون پسینہ ایک کرکے اللہ کے فضل سے بحریہ ٹاؤن بنایا، عالمی سطح کی پہلی ہاؤسنگ کا پاکستان میں آغاز ہوا، مجھے اللہ نے استقامت دی اور اپنے ممبرز سے کیے وعدے وفا کیے ۔انہوں نے کہا کہ ان گنت رکاوٹوں، سرکاری بیلک میلنگ نے بعض اوقات وعدوں کی تکمیل میں تعطل پیدا کیا، لیکن میرے رب نے ہمیشہ مجھے...
    کراچی میں جناح اسپتال کے 3 گارڈز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیہوش خاتون کی قیمتی اشیا اور بھاری رقم لوٹا دی۔ جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ اسپتال کے 3 گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو ریسکیو کیا اور طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز تک پہنچایا۔ خاتون کے پاس سے 27 لاکھ روپے نقد، پانچ لاکھ کے بانڈز، ساڑھے تین تولے سونا، مکان کے دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا۔ گارڈز نے یہ تمام اشیاء ایمانداری کے ساتھ اسپتال انتظامیہ کے حوالے کیں تاکہ خاتون کو واپس کی جا سکیں۔ مزید پڑھیں؛ جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون...
    ---فائل فوٹو  دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بڑے بریک ڈاؤن کے بعد اسٹیشن کی بجلی 10بج کر 45 منٹ پر بحال کر دی گئی۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 9 بج کر 15 منٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ بند ہو گئی تھی، بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن کے باعث لائن نمبر 1 اور لائن نمبر 5 متاثر ہوئی، متاثرہ لائنوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، لائن نمبر 5 کا مرمتی کام 24 گھنٹوں میں جبکہ لائن نمبر 1 کا مرمتی...
    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو پانی فراہمی کرنے والی دو پائپ لائنز دھماکے سے پھٹ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر پانچ پھٹنے سے کراچی میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ شہر کے مختلف علاقوں لانڈھی، قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن، کورنگی، ٹاؤن شپ، گلشن اقبال، گلشن حدید اور ملیر سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت رہے گی۔ پاور ڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے...
    پاور ڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا۔ پیر کو صبح سویرے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوس، جس سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی عارضہ طور پر معطل ہوگئی۔ جس پر پاور ڈویژن نے نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات کر دی۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کے الیکٹرک کو کہا گیا ہے کہ کراچی کے عوام کو پانی کی سپلائی ہر صورت بحال ہونی چاہیے۔ ترجمان پاوڑ ڈویژن نے کہا کہ کے الیکٹرک کو پانی سسٹم اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے اور ان سے فوری نمٹنے کے لئے بھی...
    کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیا ہے، کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا بتانا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 9 بج کر 15 منٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 10بج کر 45 منٹ پر بحال ہوئی، بجلی بحال ہونے کے بعد...