ہندوستانی ڈس انفارمیشن نیٹ ورکس نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف من گھڑت بیانیے کی ایک تازہ لہر شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر بھارتی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا اور انتہائی شرم ناک کردار

اس بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو نشانہ بنایا گیا ہے اور ہر نیا دن فریب پر مبنی ایک نئی مہم لے کر آتا ہے۔ اس بار بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پھیلانے کا مقصد اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کے پاکستان کے حق کو سبوتاژ کرنا ہے۔

ہندوستانی ریاست سے منسلک سوشل میڈیا ایکٹرز اس بات کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ ان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران نام نہاد دولت اسلامیہ خراسان صوبہ (آئی ایس کے پی) کے ممکنہ حملے کے بارے میں پتا چلا ہے۔ بھارتی سوشل میڈیا ان غیر تصدیق شدہ رپورٹس کو بھی آگے بڑھا رہا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں کو کچھ غیر ملکی ایجنسیوں نے بھی مبینہ طور پر پاکستان میں خطرات کے بارے میں ہندوستان کو خبردار کیا ہے۔

خوف و ہراس پھیلنے کا مقصد پاکستان کے سیکیورٹی ماحول کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر ٹورنامنٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے ایک چال کے سوا کچھ نہیں۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش میں ہندو مخالف تشدد کی خبریں بھارتی پروپیگنڈا قرار

پیٹرن واضح ہے کہ بھارت نے پاکستان کو سفارتی، اقتصادی اور اب کھیلوں میں بھی تنہا کرنے کے لیے مسلسل غلط معلومات کو ہتھیار بنایا ہوگا ہے۔

گزشتہ جعلی سیکیورٹی تھریٹ

ستمبر 2021 میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے اپنے طے شدہ دورے منسوخ کر دیے تھے۔

پاکستانی حکام کی جانب سے بعد میں کی جانے والی تحقیقات سے پتا چلا کہ یہ سیکیورٹی الرٹس ہندوستان سے شروع ہوئے تھے جن کا مقصد پاکستان کو ایک سییکورٹی خطرے کے طور پر پیش کرنا اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیوں میں خلل ڈالنا ہے۔

بنیادی طور پر افغانستان میں سرگرم گروپ آئی ایس کے پی کو پاکستان سے جوڑنے کا بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد اس غلط تصور کو تقویت دینا ہے کہ پاکستان عدم استحکام کا مرکز ہے۔ تاہم یہ دعوے اس حقیقت کو آسانی سے نظر انداز کر دیتے ہیں کہ پاکستان نے دہشتگردی کے بڑے نیٹ ورکس کو کامیابی کے ساتھ ختم کر دیا ہے جب کہ خود بھارت کو اپنی سرحدوں کے اندر بڑھتی ہوئی شورشوں اور انتہا پسندانہ سرگرمیوں کا سامنا ہے۔

ہندوستانی بیانیے ان کے جھوٹ کو معتبر بنانے کے لیے اکثر مبہم ’غیر ملکی انٹیلی جنس بریفنگ‘ کا حوالہ دیتے ہیں لیکن کسی بھی معتبر بین الاقوامی سیکیورٹی ایجنسی نے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور منظم کوشش ہے۔

یہ مہم پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے جھوٹ پھیلانے کی ہندوستان کا پرانا وتیرہ اور ہسٹری ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی پروپیگنڈا فلم ’دی گوٹ لائف‘میں کتنے جھوٹ بولے گئے؟

ای یو ڈس انفو لیب کی جانب سے بھارتی پروپیگنڈا نیٹ ورکس کے بے نقاب ہونے سے لے کر چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور  (سی پیک) کے خلاف بار بار کی جانے والی غلط معلومات کی مہم تک پیٹرن وہی ہے۔ بھارت اپنے جغرافیائی سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے بحرانوں کو گھڑتا ہے۔

پاکستان کا غیر متزلزل ردعمل

ان کوششوں کے باوجود پاکستان ایک محفوظ اور عالمی معیار کے ماحول میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے پرعزم ہے۔

بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کرنے کا ملک کا ٹریک ریکارڈ، بشمول بین الاقوامی ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد، اس بات کا ثبوت ہے۔

سیکیورٹی کے انتظامات مضبوط ہیں اور پاکستان نے کھیلوں کے محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تربت ایئر بیس پر حملے سے متعلق بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرے گا۔ بین الاقوامی برادری اور کرکٹ کے اداروں کو اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ یہ واقعی کیا ہے۔ یہ دنیا کو گمراہ کرنے کی ایک سوچی سمجھی سیاسی کوشش ہے۔

پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد احسن طور پر کر رہا ہے اور یہ جعلی خبریں اور پروپیگنڈے بے سود ثابت ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 بھارتی پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا پاکستان میں فیک سیکیورٹی تھریٹس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 بین الاقوامی پاکستان کو پاکستان کے کا مقصد کے لیے

پڑھیں:

پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی بورڈ کا موقف سامنے آگیا

ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر انڈین بورڈ کا موقف سامنے آگیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ کے بعد مخالف ٹیم سے مصافحہ محض نیک خواہشات کے اظہار کا ایک طریقہ ہے، کوئی لازمی قانون نہیں۔

بی سی سی آئی عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے گفتگو میں کہا کہ اگر آپ رول بُک پڑھیں تو اس میں کہیں نہیں لکھا کہ مخالف ٹیم سے مصافحہ لازمی ہے۔ یہ محض ایک روایت ہے کوئی قانون نہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو مصافحہ پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں ٹاس کے بعد بھارتی کپتان اور میچ کے بعد بھارتی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، بھارتی کرکٹرز کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے شدید منافی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ؛ بھارتی ٹیم کے رویے کیخلاف اے سی سی کا سخت ایکشن لینے پر غور

بھارتی ٹیم کے غیر منساب رویے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے بھی شدید احتجاج کیا تھا جبکہ انہوں نے میچ ریفری کے رویے پر بھی اعتراض کیا جو کپتانوں سے ٹاس کے دوران ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کر رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری کی تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا، ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے مطالبے پر اگر آئی سی سی نے میچ ریفری  کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے گی۔

پاکستان کا موقف ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔

پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور "اسپرٹ آف کرکٹ" کے قوانین کی خلاف ورزی کی۔

متعلقہ مضامین

  • سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا ضروری ہے، محمد فیصل
  • کرکٹ: مصافحہ نہ کرنے کا تنازعے پر پاکستانی موقف کی جیت؟
  • مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
  • بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ
  • فورٹی نیٹ نے سیکیورٹی ڈے کے موقع پر خودمختار SASE پیش کیا
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ
  • پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر بھارتی بورڈ کا موقف سامنے آگیا
  • اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں یورو خرچ کیے، رپورٹ میں انکشاف
  • بھارت کی انتہا پسندی کرکٹ میدان میں بھی
  • غزہ میں قحط اور نسل کشی چھپانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف