2025-09-19@01:01:35 GMT
تلاش کی گنتی: 657
«اسحاق ڈار بھارت»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خضدار کا واقعہ ناقابل برداشت ہے لہٰذا بھارت کی پراکسیسز باز آجائیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عمل درآمد رہ گیا ہے، مستقبل کے لیے ایک کمیٹی ہو جس کے لائحہ عمل طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بارڈرز کھول کر 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا جس وجہ سے آج صورتحال کا سامنا ہے لیکن اس فتنہ کو ختم کرنا ہوگا، جو خطے کے لیے ناگزیر ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ کل جو خضدار میں بچوں پر حمل ہوا اس کی مذمت کرتے...
ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی پراکسیز ہوش کے ناخن لیں، پاکستان دہشتگردی کے مسئلے پر سنجیدہ لائحہ عمل چاہتا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خضدار کا واقعہ قابلِ مذمت اور افسوسناک ہے، معصوم طالبات کو نشانہ بنانا بزدلانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی سرزمین اور فضائی حدود میں جو کچھ پیش آیا وہ ان کے لیے سبق ہونا چاہیے۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وہ الزام تراشی...

معید پیرزادہ کے پاکستان سے بھاگنے اور امریکہ میں جائیدادوں کی کہانی لیکن یہ پیسہ کہاں سے آیا؟ سینئر تحقیقاتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دی نیوز کے سینئر صحافی فخر درانی نےپاکستانی میڈیا کی معروف شخصیت معید پیرزادہ کے پاکستان سے فرار ہونے اورپھر مختصر عرصہ کے دوران امریکہ میں مہنگی ترین جائیدادیں بنانے کی کہانی بے نقاب کرتے ہوئے نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فخر درانی کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ 30 اکتوبر 2022 کو معید پیرزادہ نے پاکستان چھوڑا، جان کو لاحق خطرات کا دعویٰ کرتے ہوئے برطانیہ پہنچے، جہاں انہوں نے بیان دیا کہ وہ مسلسل مقام تبدیل کر رہے ہیں تاکہ خطرات سے بچ سکیں۔مگر حیرت انگیز طور پر، ملک چھوڑنے کے دس ماہ سے بھی کم عرصے میں وہ امریکہ کے مہنگے علاقے پوٹومیک، میری لینڈ میں ایک 2...
واقعے سے متعلق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی منصوبہ بندی اور کارروائی فتنہ الخوارج نے کی دہشتگرد گروہ شہری آبادی کو انسانی ڈھال بنا کر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں، آئی ایس پی آرکی وضاحت جاری شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 19 مئی کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق آئی ایس پی آرنے وضاحت جاری کردی جس میں بعض حلقوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا اور بعض پلیٹ فارمز پر پاک فوج کے خلاف بدنیتی پر...
دفتر خارجہ—فائل فوٹو بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے بیرون ملک وفد بھیجنے کا معاملے پر آج شام دفتر خارجہ میں اہم بریفنگ کا انعقاد ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری کی حکومتی وفد کی سربراہ مقرر کیے گئے ہیں، وفد کو پاک بھارت تنازع کے مختلف سفارتی پہلوؤں پر بریفنگ دی جائے گی۔ ترجمان دفترخارجہ کا افغان وزیر دفاع کے بھارت کے مبینہ خفیہ دورے پر تبصرے سے گریزترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کے دوسرے ممالک سے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرتے، ہر ریاست کو خود مختار حیثیت میں اپنی خارجہ پالیسی بنانے کا حق حاصل ہے، دفتر خارجہ میں ہونے والی بریفنگ میں اہم شخصیات کو دعوت دی گئی ہے جن میں...
’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ:بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لو جیان چاؤ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا اور کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست رہا ہے۔ اس موقع پر لو جیان چاؤ نے بھی دوستی کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + آئی این پی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر گزشتہ روز چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر چینی حکام اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق محمد اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ساتھ چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ارکان سمیت دیگر سینئر چینی رہنماؤں سے جامع بات چیت کریں گے۔ ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی پیش رفت اور پاک چین تعلقات کی متعدد پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور...
سرکاری نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے پر بھارت نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے، بھارت کا بے بنیاد الزامات کا کھیل بے نقاب ہو چکا ہے۔ نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا جان چکی ہے کہ دشمن ملک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط تھے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ بیجنگ کے ہوائی اڈے پر چین کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ سرکاری نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ...
ایئرپورٹ پر سینئر چینی حکام اور چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا ۔ فوٹو پی آئی ڈی حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات کرنے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پر سینئر چینی حکام اور چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے استقبال کیا، اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی۔پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے، افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کل چین پہنچیں گے۔اس سے پہلے پاکستان کے نور خان ايئر بیس سے روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا...
—فائل فوٹو حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات کرنے کےلیے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار چین پہنچ گئے۔نائب وزیرِ اعظم کے خصوصی طیارے نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں لینڈ کیا جہاں پر چینی سرکاری عہدیداروں نے اسحاق ڈار اور وفد کا استقبال کیا۔پاک بھارت سیز فائر کے بعد پاک چین اعلیٰ سطح کی پہلی ملاقات آج بیجنگ میں ہو رہی ہے۔ پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا: ڈی جی آئی ایس پی آرکشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین کے 3 روزہ دورے پر دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے، بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی حکام اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے اسحٰق ڈار کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دورے کے دوران اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی تعاون پرتبادلہ خیال ہوگا۔ ادھر افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر متقی بھی کل چین پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق تینوں ملک باہمی تجارت کے فروغ اور سیکیورٹی تعاون پر غور کریں گے، پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان...
بیجنگ(نیوز ڈیسک) پاک بھارت سیز فائر کے بعد پاکستان اور چین کی پہلی اعلیٰ سطح کی ملاقات آج ہوگی۔چین کی دعوت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کے لیے بیجنگ روانہ ہوگئے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ وفد میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی شامل ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات بھی کریں گے، اس کے لیے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی کل چین پہنچیں گے۔ چین روانگی سے قبل میڈیا سے...
پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم، اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر خارجہ چینی ہم منصب سے جنوبی ایشیا کی صورتحال اور اثرات پر بات کریں گے، دونوں رہنما پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطح روابط...
اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور کشمیری طلباء کو بھارتی تعلیمی اداروں سے نکالا جا رہا ہے، ان کی ڈگریاں منسوخ کی جا رہی ہیں، اختلاف رائے کی آوازوں کو منظم طریقے سے خاموش کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور نظربند آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ شکست سے بوکھلاہٹ کی شکار مودی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال حسین ملک نے...
اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور کشمیری طلباء کو بھارتی تعلیمی اداروں سے نکالا جا رہا ہے، ان کی ڈگریاں منسوخ کی جا رہی ہیں، اختلاف رائے کی آوازوں کو منظم طریقے سے خاموش کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور نظربند آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ شکست سے بوکھلاہٹ کی شکار مودی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال حسین ملک نے...
پاکستان نے ایف 16 کشیدگی میں اڑایا ہی نہیں ،بھارت نے اسے مار گرانے کا دعویٰ کر دیا بھارت آج تک پہلگام کا ثبوت دینے میں ناکام ہے، دوبارہ ایڈونچر کا بھرپور جواب دینگے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے حملے کی پیشگی اطلاع کسے دی۔وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔اُن کا کہنا ہے کہ بھارت آج تک پہلگام واقعے کا ثبوت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے حملے کی پیشگی اطلاع کسے دی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت آج تک پہلگام واقعے کا ثبوت دینے میں ناکام ہے، اس کا سارا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ پاکستان نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن ) پاکستان نے حملےکی پیشگی اطلاع کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو مشتبہ مقامات پر حملوں سے آگاہ کیا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ جے شنکر نے یہ سب کسے بتایا؟ایک سوال پر اسحاق ڈار نےکہا کہ پہلگام واقعے کے بعد کچھ ملکوں نے پاکستان سےکہا کہ اب بھارت پنچ لگائےگا، تو ہم نے جواب میں ان ملکوں سےکہا کہ بھارت نے پنچ لگایا تو پاکستان اس کا جواب دےگا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان تیار تھا، حرکت میں تب آیا جب نور خان ائیربیس کو نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی۔اسحاق ڈار نے...
ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیز فائر پرعملدرآمد ہو رہا ہے اور ہم اس پر کاربند ہے تاہم اگر کسی بھی قسم کی جارحیت، شر انگیزی یا سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو ہمارا جواب بھرپور ہوگا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پہلگام واقعےکے بعد بھارتی میڈیا نے شور مچایا تھا، ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیاتھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔ پہلگام واقعے کےپہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا مگر پھر بھی ہم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی رات کو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا جس کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے پہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا مگر پھر بھی ہم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پہلگام واقعےکے بعد بھارتی میڈیا نے شور مچایا تھا، ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیاتھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی رات کو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا جس کے بعد افواج پاکستان نے دشمن کوبھرپورجواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جھوٹ بولا تھا کہ پاکستان نے 15مقامات پرحملہ کیا۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے پہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا مگر پھر بھی ہم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پہلگام واقعےکے بعد بھارتی میڈیا نے شور مچایا تھا، ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیاتھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی رات کو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا جس کے بعد افواج پاکستان نے دشمن کوبھرپورجواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جھوٹ بولا تھا کہ پاکستان نے 15مقامات پرحملہ کیا۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری ہے، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطے بھی ہورہے ہیں، پاکستان پر حملے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کرنے کی بھارتی وزیرخارجہ کی بات درست نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو ہواؤں میں بھی اور زمین پر بھی بہت بری طرح شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا دورہ کریں گے، افغان وزیر خارجہ کی بھی بیجنگ آمد متوقع اسحاق ڈار نے کہا کہ 22 اپریل کو جب پہلگام کا واقعہ ہوا تو اس کے بعد...
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہاہے کہ بھارت نے تاحال پہلگام واقعہ کاکوئی ثبوت نہیں دیا،سیزفائرپرعملدرآمدہورہاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ افواج پاکستان نے دشمن کو بھرپورجواب دیا،بھارت نے جو سفارتی اقدامات لئے ،ہم نے ان کا بھی جواب دیا۔انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کے بعدبھارتی میڈیانےاتنا شورمچایاتھاکہ سارا واقعہ پلوامہ ٹو لگ رہاتھا، سات مئی کے بعدکئی ممالک نے ہم سے درخواست کی کہ تحمل کا مظاہرہ کریں، ہم نے حالیہ کشیدگی میں متحرک کرداراداکیا۔انہوں نے کہاکہ نومئی کی رات کوہمارا صبرکاپیمانہ لبریزہوگیاتھا، بھارت نے جھوٹ بولاتھاکہ پاکستان نے پندرہ مقامات پر حملہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مختلف ممالک سے کہاکہ ہم نے ابھی حملہ نہیں کیا،ایک مغربی ملک نے کہاکہ آپ سچ کہہ رہے ہیں،ہم نے مختلف...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین روانہ ہونگے، پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کل سے چین کا دورہ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ دورے کے دوران پاک بھارت جنگی صورت حال پر پاک چین مشاورت ہوگی، دورے کے دوران اعلی حکام بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ چینی قیادت سے پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہو گی، چین نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو بھرپور سپورٹ کیا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے دورہ چین کے دوران افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی...
پاک بھارت کشیدہ صورتحال: اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد مشاورت کیلئے چین جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں اہم وفد کل چین کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر چینی قیادت کے ساتھ مشاورت کرنا ہے۔ اس وفد میں مختلف حکومتی حکام شامل ہوں گے جو علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ اس دورے کے دوران افغان وزیر خارجہ بھی چین میں موجود ہوں گے، جو منگل کے روز چین میں قیام کریں گے۔ اس طرح یہ ملاقات علاقائی سیاسی صورتحال اور...
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز)کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ وہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر کام کر رہے ہيں، بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کو ہوئی گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا، ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا اور ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔
انور عباس: حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں اہم دورہ، وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل چین کے لئے روانہ ہونگے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ کے دورے کا مقصد حالیہ خطے کی صورتحال پر مشاورت کرنا ہے،وزیرخارجہ اسحاق ڈار اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کریں گے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چین نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا۔
خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ گزشتہ روز یومِ تشکر پورے پاکستان میں منایا گیا۔ الحمدللہ۔ بُنیان مرصوص ایک معرکۂ حق اور تاریخی فتح ہے۔ نیلم منیر نے کہا کہ مجھے اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر پر فخر ہے۔ میں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ’بنیان مرصوص‘ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بھارتی حکومت کے پروپیگنڈے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی کی حکومت پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے پیچھے...
ہم سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں، ہم نے امریکی وزیر خارجہ کو جواب دیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو ہمیں جواب دینے کا حق ہے پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے کے لیے پورا پلان تیار ہے ، ہمارے پارلیمنٹرین کا ایک وفد امریکا، دوسرا وفد یوکے ، برسلز اور فرانس جائے گا جبکہ ہمارا ایک وفد روس بھی جائے گا، نائب وزیراعظم نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق حکومتی پلان میڈیا پر بیان کروں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں، مناسب...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دوطرفہ اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی حالیہ پیش رفت اور پاک۔ ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق حکومتی پلان میڈیا پر بیان کروں۔...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور پاک ترک دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی، جس کے بھارت میں ترکیہ کے خلاف بھی مہم چل رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگار خصوصی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان بھارت کشیدگی اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال بالخصوص پاکستان بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان برطانیہ دو طرفہ تعلقات پر بھی وسیع بات چیت کی۔ تجارت، معاشی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے۔ ڈیوڈ لیمی نے...
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ برطانوی اور پاکستانی دونوں راہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر بات چیت کی ہے جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارت کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہا، ملاقات میں پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں راہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر بات چیت کی ہے جبکہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارت...
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دو طرفہ امور اور پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اسلام آباد میں دفترِ خارجہ آمد پر اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور دفترِ خارجہ کے حکام سے ان کا تعارف کروایا۔ بھارت نے پاکستان پر لگائے گئے الزمات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے: برطانوی وزیر خارجہڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے جنگ بندی کے حوالے سے متاثر کن کردار ادا کیا، ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیرِ خارجہ کو پاکستان کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا، ملاقات...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی جس دوران جنوبی ایشیا میں حالیہ پیشرفت بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سیکرٹری خارجہ لیمی کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا اور برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کے بلااشتعال اور جنگجوانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی خودمختاری،بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ بھارت نے 38 روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینک دیا اسحاق ڈار...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی اور پاکستان کے موقف سے اگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کا پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال، بالخصوص پاک بھارت جنگ بندی پر تفصیلی بات چیت کی۔ نائب وزیراعظم نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کو بھارت کی بلااشتعال اور جارحانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا اور بھارتی کارروائیوں کو پاکستان کی خودمختاری، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ چارٹر اور بین الریاستی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر برطانیہ کی تعریف کی ہے جمعے کے روز نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی خارجہ سیکریٹری ڈیوڈ لیمی نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی، وزارت خارجہ آمد پر اسحاق ڈار نے برطانوی سیکریٹری خارجہ کا پرجوش استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے خلاف صرف اپنا حق دفاع استمال کیا، اسحاق ڈار کی فرانسیی ہم منصب سے گفتگو دونوں رہنماؤں میں گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے برطانیہ کے تعمیری اور مثبت کردار کی تعریف کی، دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کی تمام جہتوں پر بات...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی میں برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔\932
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنگ میں انڈیا کا کم ازکم تین ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جب کہ ہمارے ہاں جانی نقصان ہوا ہم نے فوجی تنصیبات پر جب کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 7 مئی کو 70 سے 80 بھارتی طیارے پاکستان آئے اور بھارتی طیاروں نے 24 پے لوڈز (بارودی مواد) ریلیز کیے، یہ دہشت گردوں پر نہیں مساجد اور معصوم شہریوں پر گرائے، ہم نے ان کے پانچ طیارے گرائے۔ تجارتی خسارہ بڑھنے کے باوجود اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ اسحاق ڈار نے کہا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا،سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر کوئی نہیں نکل سکتا،امریکا نے بھی کنفرم کیا کہ پاکستان کا کوئی ایف 16 نہ بھارت گیا اور نہ گرا ہے۔نجی ٹی وی کودیے گئے ایک انٹرویومیں اسحق ڈارنے کہاکہ دونوں طرف یہ واضح ہے کہ سیز فائر ہو چکا ہے اور یہ رہے گا۔انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں میں افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا، افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا۔اسحق ڈارنے کہاکہ طے ہوا تھا کہ دونوں ملکوں...

سینٹ افواج پاکستان کو خراج تحسین کی متفقہ قرارداد منظور : جنگ بندی کی درخواست ہم نے نہیں امریکہ کے ذریعے بھارت کی ذار
اسلام آباد (خبر نگار) آپریشن بْنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینٹ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان بھارت حالیہ جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ متن میں پاکستان کا علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعاد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ آپریشن بْنیان مرصوص کی کامیابی سے...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا۔ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں طرف یہ واضح ہے کہ سیز فائر ہو چکا ہے اور یہ رہے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں میں افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا، افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ طے ہوا تھا کہ دونوں ملکوں کی نیوٹرل مقام پر ملاقات ہو گی، یہ طے ہونا ہے کہ...
سینٹ اجلاس میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص پر تفصیلی بات کی ، انہوں نے کہا پاکستان نے کسی کو سیز فائر کے لیے کوئی درخواست نہیں دی ہے،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جنگ کرنی ہے تو تیار ہیں بات کرنے ہے تو بھی تیار ہیں، میں نے ایک بات کی کہ بھارت جو کرکے گا پاکستان ویسے ہی اس کا جواب دے گا، ہم نے پاکستان کی ایئر اسپیس بھارت کی پروازوں کے لیے مکمل بند کردی،تمام ممالک کے ساتھ سفارتی سطح پر رابطہ میں تھے، پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ پوری دنیا نے کہا کہ دونوں ممالک صبر کا مظاہرہ...
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ بھارتی وزیر دفاع اور میڈیا نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ انڈیا کے میزائل حملے میں پاکستان کی کیرانہ ہلز میں جوہری تنصیب کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد سے تابکاری ہورہی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے عالمی ایٹمی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے حوالے سے اقدامات کرے، اُن کا مطالبہ سختیوں اور پابندیوں کیلیے تھا۔ عالمی ایجنسی نے بتایا کہ اُن کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران یہ ثابت ہوئی کہ بھارتی حملوں میں پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات محفوظ رہی ہیں۔ ایجنسی نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہم امن چاہتے ہیں، مگر عزت کے ساتھ، پاکستان نے دنیا کو بتایا کہ ہم پہل نہیں کرتے لیکن ہر حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کے برخلاف تمام حقائق شفاف انداز میں دنیا کے سامنے رکھے، پاکستان نے کسی ملک سے درخواست نہیں کی کہ بھارت کو روکیں، خود اپنا مؤقف منوایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں 100 سے زائد سفیروں کو بریفنگ دی، پاکستان کا مؤقف واضح انداز میں پیش کیا گیا، دنیا کے بڑے دارالحکومتوں میں بھارتی...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے کسی سے سیز فائر کی درخواست نہیں کی پہلے امریکی وزیر خارجہ کا فون آیا کہ بھارت جنگ بندی چاہتا ہے تو ہم نے رضامندی ظاہر کی پھر سعودی عرب، ترکی اور چین سے فون آئے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جنگ سے قبل ہی ہم دوست ممالک سے رابطے میں تھے، ہم نے دوست ممالک کو اپنے تحمل سے آگاہ کیا، تمام ممالک نے یہی کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی قوت ہیں اس لیے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہم نے ہر ملک کے سربراہ و وزیر خارجہ سے کہا کہ ہم حملے میں پہل نہیں کریں گے مگر بھارت...
سینیٹ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے یکطرفہ اقدامات کیے، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات کے پیش نظر فیصلے لیے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان اور بھارت سے رابطے میں تھی، تمام ممالک سے ہم سفارتی رابطے میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا کہ ہم ادلے کا بدلہ دیں گے۔ ہم نے بھارت کے چھ طیارے گرائے، ہمارے ایک جہاز کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔...
سینیٹ نے بھارتی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی کارروائی پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مسلح افواج سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ آرمی، ایئر فورس اور نیوی نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ قرار داد کے مطابق اس آپریشن نے پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ کیا۔قرار داد کے متن کے مطابق آپریشن پختگی سے کیا گیا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وتیرہ ہے، پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا،...
اسحاق ڈار(فائل فوٹو)۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وتیرہ ہے، پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا کہ ہم ادلے کا بدلہ دیں گے۔ ہم نے بھارت کے چھ طیارے گرائے، ہمارے ایک جہاز کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ سینیٹ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہم نے سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور کی، انھوں نے کہا پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے یکطرفہ اقدامات کیے، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات کے پیش نظر فیصلے لیے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان اور بھارت سے رابطے میں تھی، تمام ممالک سے ہم سفارتی...
پاک فضائیہ فضاوں کی کنگ، ہم کسی ملک کی برتری کو تسلیم نہیں کرتے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ 10مئی کی صبح سوا 8بجے مارکو روبیو کا پہلا فون آیا، مارکو روبیو نے کہا بھارت جنگ بندی کیلئے تیار ہے، میں نے کہا اگر بھارت سیزفائر کیلئے تیار ہے تو پھر ہم بھی تیار ہیں، 10مئی کو سیز فائر کی 12تک بات ہوئی،پھر 12 سے 14 تک ہوئی، آج پھر 18مئی تک سیز فائر بڑھا دی گئی ہے، مسلح افواج کی بہادری اور جوانمردی سیفتح نصیب ہوئی، بھارت کے6 طیارے اور ایک یو اے وی گرایا گیا، پاک فضائیہ فضاں...
—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد قومی گرینڈ ڈائیلاگ کی اہم ضرورت ہے۔مرکزی ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللّٰہ نے یہ بات پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے اے این پی خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی مخالف ان کا کہنا ہے کہ وفاقی یکجہتی کےلیے تمام فریقین کو مکالمے میں شامل کیا جائے، آزادیٔ اظہار، اقلیتوں، خواتین و بچوں کے تحفظ پر مکالمے میں خصوصی توجہ دی جائے۔ اے این پی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے متفقہ قومی حکمتِ عملی ناگزیر ہے، روشن خیال سماج کی...
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزارتِ خارجہ افسران نے پیشہ ورانہ انداز میں پورے عزم کے ساتھ انتھک کوششیں کرتے ہوئے پاکستان کا اصولی مؤقف ساری دنیا تک پہنچایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو منوالیا، بھارت سے مذاکرات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، اسحاق ڈار ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بدھ کے روز وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ کے افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ نے بھارت سے حالیہ فوجی کشیدگی کے دوران دفترخارجہ افسران کے کردار اور قومی خدمات کی تعریف کی۔ Tweets by ForeignOfficePk نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزارتِ خارجہ کے افسران نے پیشہ ورانہ انداز میں پورے عزم کے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + این این آئی+ آئی این پی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک ہوا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ معاہدے سے چھیڑ چھاڑ پر انڈیا کو خبردار کر دیا اور کہا پانی روکنے کی کوشش اقدام جنگ ہو گا۔ اسحاق ڈار نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ہمارے جوابی حملوں کے بعد امریکہ کو احساس ہوا کہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ اور مجھ سے رابطہ کیا تھا۔...
جنگی جارحیت میں ذلت آمیز شکست اور عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بھارت نے پاکستان کے خلاف نئے ہتھکنڈے شروع کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے نئی دہلی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی افسر پر غیر ضروی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے اُنہیں ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا۔ بھارت نے مذکورہ پاکستانی کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اپنا ملک چھوڑنے کی بھی ہدایت کی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے اپنے اہلکار پر عائد کیے جانے والے الزام کی نہ صرف سختی سے مذمت کی بلکہ ڈی مارش بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے سفارتی تعلقات انتہائی محدود ہوگئے ہیں،
پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت اور پاکستان دونوں میں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا بھارت میں 8 ہزار سے زائد ایکس اکاؤنٹ بلاک کیے گئے جبکہ پاکستان میں بھی متعدد یوٹیوبرز کے اکاؤنٹ منفی پروپیگنڈا کرنے پر بلاک کیے گئے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے نے 7 مئی کو 16 بھارتی یوٹیوب چینل، 31 یوٹیوب ویڈیو لنک اور 32 ویب سائٹس کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پر بلاک کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پر متعدد یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس بلاک کردیں ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے دوران اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے عناصر کے خلاف پاکستان کے ریاستی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک ہوا۔(جاری ہے) امریکی ٹی وی ’’سی این این‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے مجھے کال کر کے کہا بھارت سیز فائر کیلئے تیار ہے، عالمی برادری بھی ہمارے جوابی حملوں کے بعد حرکت میں آئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاک فوج کی جوابی کارروائی سے احساس ہوا اس کے تمام اندازے غلط تھے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس شرط پر آمادہ ہوا کہ بھارت مزید اشتعال انگیز کارروائیاں نہیں کرے گا۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر امریکا کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات کرنے کے بعد سیکریٹری روبیو نے مجھ سے بات کی، یہ ٹیلی فونک رابطہ 10 مئی بروز ہفتہ صبح تقریباً 8 بجے ہوا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارا آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا تھا، روبیو نے کہا کہ بھارت اب رکنے کےلیے تیار ہے، روبیو...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی برابری کی پوزیشن اور دفاعی صلاحیت کو منوالیا، بھارت سے مذاکرات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جوابی حملے شروع کیے تو عالمی برادری حرکت میں آئی، مارکو روبیو نے انہیں کال کرکے کہا کہ بھارت سیزفائز کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پوچھا کہ کیا آپ جنگ بندی میں تعاون کریں گے، ہم نے مارکو روبیو کو زبان دی کہ بھارت پر مزید حملے نہیں کریں گے، بھارت نے فضا میں ہماری برتری دیکھی تو جنگ بندی کا...
اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر خارجہ ونائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے اگر آنے والے مذاکرات میں ”آبی تنازع“ حل نہ ہوا۔ انہوں نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ”یہ جنگی اقدام کے مترادف ہوگا۔“انہوں نے کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی جڑ قرار دیتے ہوئے خطے کے لیے مستقبل میں حق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کو منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد امریکا اس تنازع میں متحرک ہوا اور امریکی وزیر خارجہ روبیو نے ٹیلی فونک گفتگو میں آگاہ کیا کہ بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ اسحاق ڈار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو تمام مسائل کا حل پرامن طریقے سے مذاکرات سے حل کرنا چاہیے، مقبوضہ جموں کشمیر کا مسئلہ حل ہونا جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی برابری ثابت کر دی ہے اور ہم نے مؤثر توازن قائم کر لیا ہے, پہلے بھی اور اب بھی...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غیر ملکی میڈیا سے دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہمارے جوابی حملوں کے بعد امریکہ کو احساس ہوا کہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ اور مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ مارکو روبیو نے کہا بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ کیا آپ آمادہ ہیں۔ اور میں نے کہا اگر بھارت دوبارہ جارحیت کا آغاز نہ کرے تو ہم نہیں کریں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ...
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے اگر آنے والے مذاکرات میں ”آبی تنازع“ حل نہ ہوا۔ انہوں نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ”یہ جنگی اقدام کے مترادف ہوگا۔“ انہوں نے کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی جڑ قرار دیتے ہوئے خطے کے لیے مستقبل میں حق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ...
مذاکرات میں آبی تنازع حل نہ ہوا تو پاک بھارت جنگ بندی خطرے میں پڑسکتی ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے اگر آنے والے مذاکرات میں ”آبی تنازع“ حل نہ ہوا۔ انہوں نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا، اگر پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ”یہ جنگی اقدام کے مترادف ہوگا۔“ انہوں نے کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی جڑ قرار دیتے ہوئے خطے کے لیے مستقبل میں حق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت...
اسلام آباد‘ قاہرہ (خبر نگار خصوصی + این این آئی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فرانس کے وزیر برائے یورپ و خارجہ امور جین نول بیروٹ سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ نائب وزیراعظم نے فرانسیسی وزیر خارجہ کو اس بات سے آگاہ کیا کہ پاکستان نے اس بحران کے دوران تحمل کا مظاہرہ کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں...
پریس کانفرنس کے دوران ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف کا تازہ ویڈیو بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا، حافظ عبدالرؤف پاکستان کی سیاسی جماعت سے منسلک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے کیے گئے پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیر گردش ہیں، بھارتی حکومت اور میڈیا دونوں اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، مولانا حافظ عبدالرؤف کی نماز جنازہ کی تصاویر برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے اسکائے نیوز کے پروگرام میں دکھائیں۔ حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ22 اپریل کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، ہمیں اندازہ تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد یہ کچھ کریں گے، ہم تیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کیے گئے،ہم نے دنیا کو کہا تھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے مگر حملہ ہوا تو بھرپورجوا ب دیں گے، بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر 24 حملے کیے اور پھر ان کو بھرپور جواب دیا گیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں...
معرکہ مرصوص، مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالروف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے کیے گئے پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران حافظ عبدالروف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالروف کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیر گردش ہیں، بھارتی حکومت اور میڈیا دونوں اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، مولانا حافظ عبدالروف کی نماز جنازہ کی تصاویر برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے اسکائے نیوز کے پروگرام میں دکھائیں۔حافظ عبدالروف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر...
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آسٹریلوی وزیر خارجہ ہون پینی وانگ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوران گفتگو دونوں راہنماؤں میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر گفتگو کا پہلا راﺅنڈ ہوا ہے. یاد رہے کہ 10 مئی کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ”آپریشن بنیان مرصوص“ شروع کر دیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا.(جاری ہے) سیکیورٹی ذرائع...
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے فرانس کے وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور ژاں نوئل بیرو کا ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں فرانسیسی وزیر کو بتایا گیا کہ بھارت کے ساتھ فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف اپنا حق دفاع استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیدیا دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ژاں نوئل بیرو کو یہ بھی بتایا کہ علاقائی امن و سلامتی کی خاطر پاکستان اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے واقعے میں معصوم شہریوں کی...
بیرسٹرگوہر، علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب پر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن لیدر عمر ایوب پر 4 اکتوبر احتجاج کیس میں جلد فردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ کا چالان پیش کر دیا گیا۔ آئندہ سماعت پرملزمان پرفردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔کیس میں بیرسٹرگوہر ، علی امین گنڈا پور، بیرسٹرسیف ، عمر ایوب کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران 29...
پاکستانی فضائیہ کی جانب سے بھارت کے فرانسیسی ساختہ 4.5 جنریشن ڈاسو رافیل لڑاکا طیارے کو مار گرانے کی خبر کے بعد چینی دفاعی کمپنی چنگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن (CAC) کے حصص میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔شینزن اسٹاک ایکسچینج (SZSE) میں درج CAC کے شیئرز ایک ہفتے کے اندر CNY 36 کے اضافے کے ساتھ 63 فیصد بڑھ گئے۔ 5 مئی سے مسلسل تیزی کے بعد، آج چنگدو کے حصص کی قیمت CNY 95.86 پر پہنچ گئی، جو کہ ایک ہی دن میں CNY 16 یا 20 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔چنگدو ایئرکرافٹ کارپوریشن، چین کی معروف دفاعی کمپنی ہے جو JF-17 تھنڈر اور J-10C لڑاکا طیارے بناتی ہے۔ پاکستان فضائیہ کی جانب سے بھارتی رافیل طیاروں کو...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو آسٹریلیا کی وزیر خارجہ سینیٹر پینی وانگ نے ٹیلی فون کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بتایا کہ ساری فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان نے تحمل سے کام لیا اور صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں عالمی میڈیا کی نظر میں پاک-بھارت سیزفائر، امن یا خاموش طوفان؟ انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقائی امن اور سلامتی کے لیے اپنا ذمے دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ پینی وانگ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور سانحہ جعفر ایکسپریس سمیت اس فوجی کشیدگی کے دوران شہید ہونے والے عام شہریوں کے جانی نقصان پر تعزیت کی۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت...
عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔ کچھ دن قبل بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ فیکٹ چیک کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی سیالکوٹ پر حملے کی یہ ویڈیو جھوٹ پر مبنی ہے۔ فیکٹ چیک تحقیقات کے مطابق ویڈیو ایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک ویڈیو بھی شیئرکی گئی۔ ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک بھارت اور پاکستان کے فوجی آپریشنز کے سربراہ جنگ بندی کے بعد سرحد پر بحال ہونے والے سکون کے تناظر میں آج پیر کو آئندہ اقدامات پر بات چیت کریں گے۔ ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی چار دن کی شدید گولہ باری، سفارتی کوششوں اور واشنگٹن کے دباؤ کے بعد عمل میں آئی تھی، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا۔ بھارت پاک کشیدگی: فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی پاکستان کی تردید ایک اعلیٰ فوجی افسر نے کہا کہ بھارتی فوج نے اتوار کو پاکستان کو 'ہاٹ لائن‘ کے ذریعے ایک پیغام بھیجا،...
بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے کیے گئے پاک فوج کے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیر گردش ہیں، بھارتی حکومت اور میڈیا دونوں اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں، مولانا حافظ عبدالرؤف کی نماز جنازہ کی تصاویر برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے اسکائے نیوز کے پروگرام میں دکھائیں۔ حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کے دوران بھارتی میڈیاکا گمراہ کُن پروپیگنڈا سامنے آنے پرعالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ جو جھوٹ پر مبنی تھی۔ ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی۔ جبکہ بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کیےالفاظ کو اے آئی...
مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیر گردش ہیں تاہم یہ خبر بھی بھارتی میڈیا کی دوسری خبروں کی طرح فیک نیوز ثابت ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے مولانا حافظ عبدالرؤف کی نماز جنازہ کی تصاویر سکائے نیوز کے پروگرام میں دکھائیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت پاکستان سے جنگ بندی پر کیوں آمادہ ہوا؟ امریکی صحافی نے پول کھول دیا تاہم حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دلیر افواج کی کاوش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سول اور ملٹری لیڈرشپ نے بیٹھ کر بھارت کو جواب دینے کا پلان طے کیا اور اس حوالے سے پورا پلان طے ہوا تھا۔ ایک ٹی وی انٹرویومیں اسحاق ڈار نے کہا کہ پورے آپریشن میں نواز شریف کی مشاورت شامل تھی، شہباز شریف نے دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی تھی، ہم نے متحد ہو کر دنیا کو ایک پیغام دینا تھا، 23 اپریل سے لیکر 6 سے 7 مئی تک دیا گیا۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سفارت کاری اور دیگر چیزیں بھی اس میں شامل تھیں، سلامتی کونسل کے ممبران کو بھی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دلیر افواج کی کاوش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سول اور ملٹری لیڈرشپ نے بیٹھ کر بھارت کو جواب دینے کا پلان طے کیا اور اس حوالے سے پورا پلان طے ہوا تھا۔ سماء کے پروگرام ’ میرے سوال ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پورے آپریشن میں نواز شریف کی مشاورت شامل تھی، شہباز شریف نے دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی تھی، ہم نے متحد ہو کر دنیا کو ایک پیغام دینا تھا، 23 اپریل سے لیکر 6 سے 7 مئی تک دیا گیا۔نائب وزیر اعظم کا کہنا...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فون کرکے بتایا کہ بھارت سیز فائر کرنا چاہتا ہے، بھارت سے ہم نے بات کی ہے، آپ بھی سیز فائر پر راضی ہوجائیں، میں نے کہا کہ ہم کھلے دل سے تیار ہیں، جس پر انہوں نے بھارت سے دوبارہ بات کی اور مجھے بتایا، حساس معاملے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مراد اور اشارہ نیوکلیر جنگ کی طرف تھا، ہم نہ کسی سے دبیں گے اور نہ دبائیں گے، ہمیں کوئی نہ بتائے کہ خطے میں کسی کی اجارہ داری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے پہل نہیں کی، دنیا کا پیغام...
بیجنگ :چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال سے چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس صوتحال میں پاکستان کی جانب سے احتیاط برتی جائے گی لیکن پاکستان کی خودمختاری اور سرزمین کی سلامتی کی خلاف ورزی پر جوابی کاروائی کی جائے گی۔اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اپنی خود مختاری اور قومی وقار کی حفاظت کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ پاکستان...
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھارت سے تناؤ کے دوران پاکستان کی سفارتی حمایت کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد اسحاق ڈار نے چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور یونان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چین سے رابطہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تحمل اور ذمہ دارانہ طرز عمل کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ سعودی ہم منصب سے گفتگو وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان...
بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، لائن آف کنٹرول پر آبادی پر شدید فائرنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز مظفرآباد (سب نیوز )بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر اچانک گولہ باری شروع کردی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مظفر آباد، بھمبھر، برنالہ، چھجوڑیہ میں بھارتی فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے۔پاک فوج کے جوان بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو فون کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے فروغ میں سعودی عرب کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔ دریں اثنا اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے بات کی۔ شیخ عبداللہ بن زاید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ مزید پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید—فائل فوٹو اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بذریعہ ٹیلیفون پاک بھارت سیز فائر پر گفتگو کی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اس موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے امارات کی علاقائی امن کےلیے سفارتی کوششوں کو سراہا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امارات کی جانب سے سیز فائر مفاہمت کو علاقائی استحکام کی جانب مثبت قدم قرار دیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا: اسحاق ڈارنائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ٹیلی فونک رابطے میں گزشتہ رات بھارتی اشتعال انگیزی اور پاکستان کی محتاط جوابی کاروائی سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور گذشتہ رات بھارتی اشتعال انگیزی اور پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کر دی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ جنگ کسی چیز کا حل نہیں ہوتا۔ اور ساڑھے 4 بجے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ ہم نے کہا سیز فائر کے لیے تیار ہیں اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے سیز فائر میں...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا، دونوں ملکوں کے درمیان شام ساڑھے 4 بجے سے سیز فائر ہو گیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیز فائر کے لیے تیار ہیں اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے، جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ ڈالا ان کا مشکور ہوں۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام صورتِ حال میں امریکی وزیرِ خارجہ نے بھی کردار ادا کیا ہے۔ بھارت اور پاکستان...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور بھارت سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے دونوں ممالک کے درمیان فوری جنگ بندی کی تصدیق کردی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔ ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتا کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہفتہ 10 مئی کے شام ساڑھے 4 بجے پاکستان اور بھارت نے جنگ بند کردی گئی۔ دریں اثنا بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق...