بھارتی پروفیسر نے مودی کے معیشت کو لیکر بڑے دعو ؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
بھارتی پروفیسر نے مودی حکومت کے دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بننے اور جی ڈی پی گروتھ جاپان سے بھی زیادہ ہونے کے دعوے کی قلعی کھول دی۔
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے ریٹائرڈ پروفیسر ارون کمار نے کہا کہ بھارتی سرکار نجی شعبوں کو چھوڑ کر صرف عوامی شعبوں کے محدود اعداد و شمار سے جی ڈی پی گروتھ دکھا رہی ہے۔
ارون کمار کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، ایم سی جی، ٹریڈ، لیدر گڈز سیکٹرز سمیت اور دوسرے اہم سیکٹر میں تنزلی کے باعث ماہرین بھی حکومتی اعداد و شمار کو غلط قرار دے رہے ہیں۔
ریٹائرڈ پروفیسر نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ ( آئی ایم ایف ) بھی حکومتی ڈیٹا کو استعمال کرتا ہے، اس لئے بھارتی سرکار کے دعوے میں آئی ایم ایف کا اندازہ بھی وزن نہیں ڈال سکتا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور؛ پولیس کے خدمت مرکز میں رشوت لیکر لائسنس بنانے کا انکشاف
لاہور:لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کے انکشاف پر ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل ریکٹ گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف سینیئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں 5 دفعات کے تحت گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق لبرٹی خدمت مرکز ٹریفک سیکٹر میں رشوت ستانی کی معلومات پر کارروائی کی، مخبر خاص کو 10 ہزار روپے دیکر لائسنس بنوانے کے لیے بھیجا گیا۔ ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لیکر وارڈنز کے پاس گئے اور وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضا کیا گیا۔
پولیس کے مطابق موقع پر ریڈ کرکے 5 ٹاؤٹ گرفتار کر لیے گئے جبکہ ٹاوٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ وارڈن مبین، فاروق اور عمران کی جیب سے رقم بھی برآمد کر لی گئی۔
ٹریفک آفیسرز ٹاؤٹ مافیا کے ساتھ مل کر شریف شہریوں سے رقم ہتھیا رہے تھے، ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔