اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی جواب کے بعد بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ ہو چکا ہے۔
  نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے 10 مئی کو کی گئی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان کے سفارتی مشنز کامیاب اور بھارت میں سفارتی مشنز کی ناکامی پر صف ماتم بچھی ہے، ناکامی پر ایک دوسرے پر الزم تراشی کی جا رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا 23 اپریل سے 10 مئی تک کا سچ پر مبنی جو مؤقف دنیا نے سنا وہ سچ ثابت ہوا جس کی وجہ سے سفارتی فورمز پر پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، دنیا میں پاکستان کی مسلح افواج کے جوابی اقدامات کی بھی تعریف ہو رہی ہے۔
خطےکے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی اور نیتن یاہو کی پالیسیاں ہیں: بلاو
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کا کسی بھی بہانے پاکستان کے خلاف جارحیت کو نیو نارمل بنانے کا اعلان دفن ہو گیا، بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ ہو چکا، سفارتی محاذ پر حاصل ہونے والی کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بیجنگ میں سہ فریقی مذاکرات کے دوران چین نے پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریل لنک منصوبے کی سی پیک میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کردی ہے، افغانستان کی طرف سے کچھ تاخیر ہے جس کے بعد اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

کرپشن کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 25جولائی کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کرینگے

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 25 جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ یہ اسحاق ڈار اور روبیو کے درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق ملاقات کی تیاری مکمل ہے اور وہ خود دونوں جانب کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ شریک ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع
  • اسحاق ڈار جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 25جولائی کو امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات کرینگے
  • اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب
  • اسحاق ڈار واشنگٹن میں امر یکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے،امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
  • اسحاق ڈار کی تھائی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان
  • اسحاق ڈار سے تھائی وزیر خارجہ کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • اسحاق ڈار اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کر درمیان اعلیٰ سطحی 25جولائی کوہوگی
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
  • ایران جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہو سکتا، ایرانی وزیر خارجہ