اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے اے ایف پی کو بتایا کہ دیگر حملوں میں مزید چار افراد مارے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس واقعے پر تبصرے کے لیے اے ایف پی کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے، اسرائیل نے فلسطینی گروپ حماس کو ختم کرنے کے لیے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

حماس نے سات اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل میں ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ کیا تھا، جس میں قریب بارہ سو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ اس دہشت گردانہ واقعے نے اس جنگی تنازعے کو جنم دیا۔

غزہ میں حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 18 مارچ کو دوبارہ کارروائی شروع کرنے کے بعد سے اس علاقے میں کم از کم 4,240 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے جنگ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 54,510 ہو گئی ہے، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اسرائیلی حملوں کے بارے میں خان یونس کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نے فوج خان یونس کے کچھ حصوں پر ٹینک کی گولہ باری کے ایک دن بعد فضائی حملوں میں اضافہ کر دیا ہے اور مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو چھوڑ کر مغرب کی طرف بڑھیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فورسز ان علاقوں میں حماس اور دیگر عسکریت پسندوں کا مقابلہ کریں گی اور اس کا ہدف عسکریت پسند ہیں جنہیں وہ ختم کرنا چاہتا ہے۔

ادارت: عاطف توقیر/ رابعہ بگٹی

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم