پاکستان نے بھارت کے 3 کے بجائے4 رافیل طیارے گرائے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ فوجی تصاد م میں بھارت کے 3 نہیں 4 رافیل طیارے گر ائے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ہمسایہ ملک کے وزیر اعظم نے پلوامہ واقعے کے وقت کہا تھا اگر ہمارے پاس رافیل ہوتے تو پتہ نہیں میں کیا کر دیتا، رافیل تو تھے 4 گروا بھی لیے، تصدیق ہوئی ہے کہ بھارت کے 6 لڑاکا طیارے گرے، 3 کے بجائے 4 رافیل طیارے گرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کی جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی بھارتی بالادستی کا تاثر بھی ختم ہو گیا، وقت نے ثابت کیا کہ جو ہم کہہ رہے تھے سچ تھا اور بھارت نے جو کہا جھوٹ تھا، پاکستان کی سفارتی کامیابی کو پوری دنیا نے سراہا۔
پختونخوا: ادویات کی خریداری میں خورد برد،سابق ڈی جی صحت سمیت 10اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا آغاز
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل