اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاک ، بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی گودی میڈیا اپنی ہی آگ میں‌جلنے لگا. بھارتی میڈیا اور حکمرانوں کو بری شکست ملنے کے باوجود سکون نہیں آرہا . ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کی مہم تیز کر دی۔

مصدقہ ذرائع اور بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں نے ان دعوؤں کو سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور زمینی حقائق بھی ان جھوٹے دعوؤں کی تصدیق نہیں کرتے، نہ کوئی طیارہ مارا گیا، نہ کوئی نقصان ہوا۔

قبل ازیں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی طیارے دو دن تک گراونڈ رہےیعنی بھارتی طیارے دو دن تک کوئی بھی پرواز کرنے کے قابل نہیں تھے۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے اعترافی بیان پر بھارتی فوج کے سابق افسر اور معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کے مطابق، جنرل چوہان کا یہ اعتراف کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے دو دن تک گراؤنڈ رہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی دفاعی
قیادت نے قوم کو گمراہ کیا ہے۔ ساہنی نے مطالبہ کیا کہ مودی سرکار کو فوری طور پر نیا سی ڈی ایس اور ائر چیف مقرر کرنا چاہیے۔
بھارتی ٹی وی چینلز خصوصاً ریپبلک ٹی وی اور انڈیا ٹوڈےاور این ڈی ٹی وی اپنے عوام کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہیں ، جھوٹی مہم کے تحت بھارتی عوام کو یہ دیکھااور بتایا جارہا ہے کہ بھارت نے 6 سے 10 مئی کے درمیان ہونے والے مبینہ فضائی تصادم میں پاکستان کے چھ لڑاکا طیارے، دو نگرانی کے طیارے، ایک C-130 ٹرانسپورٹ طیارہ، درجنوں میزائل اور کئی ڈرونز تباہ کیے ہیں۔ بھارتی چینلز نے اس کارروائی کو “آپریشن سندور” کا نام دیا ہے۔

ارنب گوسوامی کا مشکوک کردار:
ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی، جو ماضی میں پلوامہ حملے سے متعلق لیک آڈیو کی وجہ سے پہلے ہی متنازع ہو چکے ہیں، ایک بار پھر بغیر کسی شواہد کے پاکستان کے خلاف جنگی کامیابیوں کے دعوے کر رہے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ارنب قومی سلامتی جیسے حساس معاملات کو بھی سنسنی خیزی اور سیاسی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 2019 میں بالاکوٹ حملے کے بعد بھی 300 دہشت گردوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں عالمی اداروں اور آزاد ذرائع نے جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

بھارت کی تاریخ اس قسم کی ناکامیوں سے بھری پڑی ہے جس کی تصدیق خود بھارتی کے دفاعی تجزیہ کار اور صحافی بھی کرتے ہیں۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی نے نامور بھارتی صحافی کرن تھاپر کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ 27 فروری 2019 کو بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے مار گرایا تھا جس میں متعدد فوجی افسران ہلاک ہوئے تاہم مودی نے اس وقت بھی 2019 کے عام انتخابات تک اس معاملے کو دبا کر رکھا اور میڈیا سمیت عوام کو اس حادثے کی خبر نہیں ہونے دی تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی میڈیا کا حالیہ پروپیگنڈا عالمی و ملکی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے، انتخابی مقاصد حاصل کرنے اور قوم پرستی کے جذبات کو ابھارنے کی ایک کوشش ہے۔ یہ بیانیہ مودی سرکار کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس میں میڈیا ایک آلہ کار بن چکا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو بھارت پر اس وقت 6-0 کی واضح برتری حاصل ہے۔ جوابی کارروائی کے دوران پاک فضائیہ نے دشمن کے چار رافیل طیارے،ایک مگ 29، اور ایک ایس یو 30 کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کا جدید ایس-300 ڈیفنس سسٹم’ بھی تباہ کر دیا گیا۔ ان کارروائیوں میں دشمن کے درجنوں فوجی ٹھکانے، کئی چوکیاں اور سینکڑوں بھارتی اہلکاروں کا جانی نقصان بھی شامل ہے۔ پاکستان کی بھرپور اور مؤثر عسکری حکمتِ عملی نے دشمن کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

پاک فضائیہ نے جوابی کاروائی میں کہاں کہاں بھارتی طیارے گرائے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا تھا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ ، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گرا گیا تھا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کئے گئے تھے۔

ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گرایا گیا تھا، اس طیارے کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا تھا، اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا تھا، بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا تھا۔
فلپائن نے جنوبی کوریا سے ایف اے 50 لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دفاعی تجزیہ کار بھارتی فضائیہ بھارتی طیارے کیا گیا تھا کے مطابق کہ بھارت عوام کو

پڑھیں:

پی سی بی نے میچ ریفری کو نہ ہٹانے سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردیا

کراچی:

پی سی بی نے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک تنازع پر پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری کو نہ ہٹانے سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کو نہ ہٹانے کے معاملے پر آئی سی سی کی طرف سے تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں  پی سی بی میں آج اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایشیا کپ کے باقی میچز میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

پی سی بی کا اہم مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے مشاورت کریں گے، پی سی بی تمام پہلووں پر غور اور مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر پی سی بی کا مطالبہ نہ مانا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے اگلے میچز نہیں کھیلے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر چکا ہے، پاکستان کا کل یو اے ای سے میچ شیڈول ہے تاہم دبئی میں ٹیم انتظامیہ ابھی تک میچ میں شرکت یا عدم شرکت کے فیصلے سے لاعلم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب؛ کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا، فصلیں تباہ
  • اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی
  • پاکستان کے بقیہ میچوں سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • چھ طیارے تباہ، جنگ ہاری، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے: وزیر اطلاعات
  • پی سی بی نے میچ ریفری کو نہ ہٹانے سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کردیا
  • ایشیا کپ: آئی سی سی نے اینڈی پائیکرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ مسترد کردیا، بھارتی میڈیا
  • پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
  • آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • اسرائیل کی معاشی تنہائی شروع