سیل فون کے لاؤڈاسپیکر سے بات کرنےوالے شہری پر بھاری جرمانہ لگادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
نانٹیس: فرانس کے ایک ریلوے اسٹیشن میں سیل فون پر کال کے لیے لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے پر ایک شہری کو 200 ڈالرز سے زیادہ کا جرمانہ لگا دیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فرانس کے شہر نانٹیس میں ڈیوڈ نامی شخص اپنی بہن کے ساتھ اسپیکر فون پر بات کر رہا تھا جب اس کے پاس سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف کی ایک اہلکار خاتون آگئیں۔
ذرائع کے مطابق مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایس این سی ایف کی ایک سیکیورٹی اہلکار نے مجھے بتایا کہ اگر میں نے اپنا فون کا لاؤڈ اسپیکر بند نہیں کیا تو مجھ پر 150 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ڈیوڈ جنہیں پہلے پہل لگا کہ یہ مداخلت محض ایک مذاق ہے، جلد ہی انہیں احساس ہو گیا کہ ایسا نہیں ہے، اہلکار نے ان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔
واقعے کے بعد ڈیوڈ نے جرمانے کو منسوخ کرانے کے لیے ایک وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں۔
واضح رہے کہ جرمانہ جو کہ 154 ڈالر تھا بعد میں بڑھ کر 207 ڈالر ہوگیا کیونکہ ڈیوڈ نے اسی وقت جرمانہ ادا نہیں کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
ایک آسٹرین ڈیئر ڈیول نے خود کو آگ لگا کر کم وقت میں طویل فاصلے تک گاڑی کھینچ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
جوزف ٹوڈٹلنگ نامی شخص خود کو آگ لگا کر 56.42 سیکنڈ میں 100 میٹر تک گاڑی کھینچ کر یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے شخص بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ رواں برس جون کی 24 تاریخ کو ویانا میں انجام دیا تھا۔
کوشش مکمل ہونے کے بعد ان کی سپورٹ ٹیم نے تین فائر ایکسٹینگوئشرز کو استعمال کرتے ہوئے ان کے جسم کو جلنے سے بچایا۔
جوزف اس ریکارڈ سے پہلے بھی خود کو آگ لگا کر متعدد ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ ان ریکارڈز میں آکسیجن کے بغیر جسم کو طویل مدت تک آگ لگائے رکھنا (5 منٹ اور 41 سیکنڈ)، جسم کو آگ لگا کر کم وقت میں 200 میٹر کا فاصلہ طے کرنے سمیت دیگر ریکارڈز شامل ہیں۔