2025-08-01@14:08:49 GMT
تلاش کی گنتی: 10733
«جسٹس فار ا ل»:
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کرلیا۔پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق چاول کی نئی قسم تیار کرلی گئی ہے، نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہوجائےگی۔ ڈاکٹر محمد اشفاق کا کہنا ہے کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دے دی ہے، نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق نیا ہائبرڈ...
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہوگئے، ان کا بیٹا زخمی ہوگیا، فائرنگ کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سینئر وکیل خواخہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں فائرنگ کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئی، ملزم کی شناخت عمران خان آفریدی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم عمران آفریدی سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کا گن مین تھا۔ملزم کے دو رشتہ داروں کو گلشن سکندر آباد سے حراست میں لیا گیا ہے، حراست میں لیے جانے والے دونوں افراد سے ملزم کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے، واقعہ میں ملوث ملزم مفرور ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ ڈی ایچ اے فیز 6...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی ہری پور کے صدر جہاں زیب خان اور سابق امیدوار حلقہ این اے 18 ارم فاطمہ نے ملاقات کی اور حلقے کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے) کے پی گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے گورنر کے ساتھ ہری پور میں پارٹی کے تنظیمی امور اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر نے تنظیمی امور میں دلچسپی لی اور پارٹی کو فعال بنانے میں کارکنوں اور عہدیداروں کو مزید سرگرم کردار ادا کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل میں پہلے بھی...
امریکی سفارت خانے نے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) امریکی سفارت خانے نے حالیہ امریکا پاکستان تجارتی معاہدے کو بڑے کامیابی قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی سفارت خانے نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ امریکا پاکستان تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کی باہمی شراکت کے سلسلے میں موجودہ امریکی انتظامیہ کی کلیدی کامیابی کا غماز ہے۔سفارت خانے نے مزید کہا معاہدہ امریکا اور پاکستان کے اس عزم کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی شراکت داری کو اس انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کی باہمی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔واضح رہے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں شلوار قمیض پہنے شخص کو مسجد میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں فائرنگ کرنے کے بعد ملزم کو باآسانی فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ڈی ایچ اے فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام شدید زخمی ہوئے تھے، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ کراچی: ڈی ایچ اے فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحقپولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو زخمی ہونے پر تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ اسپتال میں وہ...
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا۔ ملزم نے شلوار قمیص پہن رکھی تھی اور چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا۔ حملہ آور موقع پر موجود تھا اور جیسے ہی خواجہ شمس الاسلام مسجد سے باہر نکلے، اس نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کے واقعے میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق اور ان کا بیٹا دانیال زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواجہ شمس الاسلام معروف تاجر مزمل پراچہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ڈیفنس کی مسجد قران اکیڈمی پہنچے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا۔ ملزم نے شلوار...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا نے آج سے دنیا بھر پر تجارتی ٹیرف کے اطلاق کا آغاز کر دیا، پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں نمایاں رعایت مل گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت انتظامیہ نے نئی عالمی تجارتی پالیسی کے تحت مختلف ممالک پر مختلف سطح کا جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے اہم حریف ممالک میں سے پاکستان پر 19 فیصد جبکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، یوں اسلام آباد کو نئی امریکی پالیسی میں سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان کو سب سے زیادہ رعایت کی وجہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی...
مقررین نے قومی اتحاد، فرقہ واریت کے خاتمے اور قومی سلامتی پر زور دیا،ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری کا دفاعِ وطن قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، نظام المدارس پاکستان نے دینی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے کہا کہ دین اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، فرقہ واریت دشمن کا ہتھیار ہے، ہمیں اس کا سدباب کرنا ہو گا۔ ہمیں فرقہ واریت،لسانیت اور تعصب سے بالاتر ہو کر صرف پاکستان اور اتحاد امت کا سوچنا ہوگا۔ نظام المدارس پاکستان نے مدارس دینیہ کو...
کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں جنازے کے دوران فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو پیٹ میں گولی لگی، جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کی جا رہی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مسجد کے باہر موجود تھا اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔...
تصویر بشکریہ جیو نیوز کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو زخمی ہونے پر تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک جنازے میں شرکت کے لیے بیٹے کے ہمراہ آئے تھے، قمیض شلوار پہنے مسلح ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا۔خواجہ شمس الاسلام 30 سال سے زائد سے شعبہ وکالت سے منسلک تھے۔ان پر نومبر 2024 میں بھی ڈیفنس میں حملہ ہوا تھا جس میں ان کے ہاتھ پر گولی لگی تھی۔
بھارت میں مودی سرکار نے آپریشن سندور سے متعلق لوک سبھا میں ہونے والی طویل بحث میں سنجیدہ سوالات کے جواب دینے کے بجائے سیاسی تماشا رچایا۔ بی جے پی نے قومی سلامتی جیسے حساس معاملات کو نظر انداز کرتے ہوئے حزبِ اختلاف پر تنقید اور ہندوتوا بیانیے کو فروغ دینے کو ترجیح دی۔ لوک سبھا میں 16 گھنٹے طویل بحث کے بعد بھی مودی حکومت آپریشن سندور اور پاکستان کی دفاعی برتری پر تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔ پہلگام حملے پر بھی حکومتی مؤقف غیر واضح رہا۔ حکومت نے حملے کے وقت سیکیورٹی اور طبی سہولتوں کی کمی اور انٹیلیجنس ناکامی پر بھی کوئی وضاحت نہیں دی کہ دہشت گرد کیسے آئے، حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔...
کراچی(نیوز ڈیسک) ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025) کراچی میں ڈیفنس فیز میں گاڑی پر فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، خواجہ شمس الاسلام کو 3 گولیاں لگی تھیں، واقعے کی اطلاع ملتے پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طو رہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا، بتایاگیاہے کہ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام فیز6میں ایک جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے جیسے ہی وہ اپنی گاڑی سے اتر ے تو نامعلوم افراد نے ان پر اندھادھند گولیاں برساں دیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق...

چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ،آہنی بھائی کو سلام پیش کرتےہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کےلئے کردار قابل تحسین ہے،اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں۔جمعے کو جاری تہنیتی بیان میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین، عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں،پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔(جاری ہے) مریم نواز شریف نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت،جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ...
ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء...
کراچی: مسجد کے باہر فائرنگ، سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں مسجد کے باہر فائرنگ سے معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے خواجہ شمس الاسلام بیٹے سمیت زخمی ہوئے، خواجہ شمس الاسلام کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیاجہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ خواجہ شمس الاسلام 30 سال سے زائد سے شعبہ وکالت سے منسلک تھے، ان پر 2024 میں بھی ایک قاتلانہ ہوا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
کراچی: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم کے میدان سے فرار کے وقت شاہد آفریدی کا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کرکے گراؤنڈ سے بھاگ گیا اور شاہد آفریدی شان سے بالکونی میں کھڑے یہ نظارہ دیکھاتے رہے۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں وہ پویلین کی بالکونی سے بھارت کی پسپائی کا نظارہ کر رہے ہیں، اس منظر پر جہاں پاکستانی صارفین خوشی سے نہال ہیں وہیں بھارتی صارفین شدید آگ بگولہ ہیں۔ ...
گزشتہ روز امریکا نے پاکستان کے ساتھ تجارت پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، جس کو پاکستانی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ خطّے کے دیگر ممالک جیسا کہ بھارت پر ٹیرف کی شرح 25 فیصد ہے اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ویت نام، کمبوڈیا جیسے ممالک پر بھی امریکی ٹیرف کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی معیشت خطّے کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے پرفارم کر پائے گی۔ البتہ جاپان، یورپی یونین اور آسٹریلیا پر ٹیرفس کی شرح پاکستان سے کم ہے اور یہاں...
اسکرین گریب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے، پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر حماد ابراہیم نے ملاقات کی۔نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے یو اے ای کے سفیر کا پُرتپاک استقبال کیا، یو اے ای حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقاتمسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ...
بگ باس ایک مشہور رئیلٹی شو ہے۔ بھارت کا یہ مقبول ترین ٹی وی شو سمجھا جاتا ہے۔ وہاں کا کلرز ٹی وی نیٹ ورک یہ شو کئی برسوں سے دکھا رہا ہے۔ اگلے روز ایک خبر اخبار میں پڑھی کہ نامور انڈین اداکار سلمان خان جو طویل عرصے سے اس شو کے میزبان ہیں، انہوں نے اس سال شو کے لیے اپنے معاوضے میں قدرے کمی کی ہے۔ خبر کے مطابق سلمان خان اس 19ویں بگ باس شو کے لیے 8 سے 10 کروڑ فی ہفتہ چارج کریں گے، جو تقریباً 15، 20 ہفتے جاری رہے گا، یوں سلمان کے پاس ڈیڑھ ارب کے لگ بھگ رقم آئے گی۔ پچھلے سال سلمان خان کی کمائی البتہ اس سے زیادہ...
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے عہدیداروں اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن پر امریکی پابندیاں حیران کن ہیں۔ انہوں نے قیام امن کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو امریکہ کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ناقابل فہم ہیں۔ جمعہ کے روز گو جیاکھون نے کہا کہ اس وقت فلسطین کا مسئلہ ایک اہم تاریخی موڑ پر ہے۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکہ کو منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے، اقوام متحدہ کی...

نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،عرفان صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما،سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،سیاست میں نواز شریف کے نہ آنے کا من گھڑت جملہ غلط طور پر مجھ سے منسو ب کیا گیا۔(جاری ہے) اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہاکہ نواز شریف پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں، سیاست سے ان کی لاتعلقی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوںنے کہاکہ وفاق اور پنجاب میں ان کی جماعت کی حکومت ہے۔...
فائل فوٹو لاہور میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔یاد رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی۔دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے جا کر زیادتی کرنے لگا تھا کہ بچے کی چیخ و پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ کے قریب خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے میں ملوث دو ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔پولیس نے مزید بتایا کہ جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات چوہنگ کے قریب 4 افراد نے ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی۔
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد، چین کی مسلح افواج کے قومی و عالمی امن کیلئے کردار کو سراہا گیا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں، پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے، پاک چین مسلح افواج کے درمیان باہمی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 اگست 2025ء) اقوام متحدہ میں نیپال کے سفیر لوک بہادر تھاپا ادارے کی معاشی و سماجی کونسل (ایکوساک) کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں جنہوں نے پائیدار ترقی کے لیے 2030 کے ایجنڈے پر موثر عملدرآمد کے لیے شراکتوں اور کثیرالفریقیت کو مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے۔انہوں نے کہا ہےکہ یہ ان کے ملک اور کثیرالفریقیت سے اس کی مستقل وابستگی کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ وہ اپنی صدارت کے عرصہ میں 'بہتر نتائج دینے' پر توجہ مرکوز رکھیں گے کیونکہ ایسا کرنا ایک لازمی ضرورت اور کثیرالفریقیت پر اعتماد بحال کرنے، تقسیم کو پاٹنے اور کمزور ترین لوگوں کو بااختیار بنانے کا راستہ ہے۔ Tweet URL آئندہ سال...
بھارت میں کھانے پینے کی اشیاء کی صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات سے متعلق ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ بازاروں، ڈھابوں اور گلی محلوں میں فروخت ہونے والے کھانوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی عام ہے۔ عوامی مقامات پر تیار کیے جانے والے کھانوں میں استعمال ہونے والے برتن، پانی اور اجزاء کی حالت اکثر غیر معیاری ہوتی ہے، اور کئی مرتبہ ان میں مضرِ صحت اشیاء شامل ہونے کے شواہد بھی سامنے آ چکے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بھارت کی ایک مشہور دکان پر ’مکھن ملائی‘ تیار کی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھانے کی تیاری کے...
کراچی(شوبز ڈیسک) چینی گلوکارہ وکی کی جانب سے پاکستانی گانے ’بوہے باریاں‘ کی خوبصورت پرفارمنس پر گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی تعریف کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو سراہا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جو پاکستان اور چین کی دوستی کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی ہے، جو چین میں پاکستانی سفارتخانے بیجنگ کی جانب سے پاکستانی ثقافت اور کھانوں کو فروغ دینے کے لیے منعقدہ ایک پروگرام سے لی گئی ہے۔ ویڈیو میں چینی گلوکارہ وکی اپنی خوبصورت آواز میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مقبول گانا ’بوہے باریاں‘ گنگنا رہی ہیں۔ حدیقہ کیانی نے بھی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے...
نئی دہلی: بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارے خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر امریکی حکام کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب ففتھ جنریشن F-35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں وزیر اعظم نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کو جدید F-35 طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی، جس پر بھارتی حکومت نے اس وقت غور کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت فی...
شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد/لندن(آئی پی ایس) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا۔بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا اور پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں بھارتی ٹیم میدان چھوڑ کر جارہی ہے اور شاہد آفریدی اوپر ڈریسنگ روم کی بالکونی میں آرام سے کھڑے ہیں۔مذکورہ تصویر میں شاہد آفریدی کچھ اس انداز میں پویلین میں کھڑے ہیں کہ ان کے صارفین ان کا موازنہ لائن...
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حریت کنوینر کا کہنا تھا کہ امیت شاہ نے بھارتی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران حریت کانفرنس کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دے کر کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی ایک بھونڈی کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”حریت کانفرنس” ایک دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ حق خوداردیت کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کا ایک مستند نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔ ذرائٰع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں...
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حریت کنوینر کا کہنا تھا کہ امیت شاہ نے بھارتی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران حریت کانفرنس کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دے کر کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی ایک بھونڈی کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”حریت کانفرنس” ایک دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ حق خوداردیت کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کا ایک مستند نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔ ذرائٰع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں...
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حریت کنوینر کا کہنا تھا کہ امیت شاہ نے بھارتی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران حریت کانفرنس کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دے کر کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کی ایک بھونڈی کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”حریت کانفرنس” ایک دہشت گرد تنظیم نہیں بلکہ حق خوداردیت کیلئے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کا ایک مستند نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔ ذرائٰع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں...
لاہور: الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد احمد خان بچھر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق احمد خان بچھر اب اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برقرار نہیں رہیں گے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: سینیٹر اعجاز چوہدری، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر اور احمد چٹھہ نااہل قرار واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں سینیٹر اعجاز چوہدری، این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ اور پی پی 87 میانوالی سے ملک احمد خان...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین، چینی عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لیے کردار قابل تحسین ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم اپنے آہنی بھائی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں، پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے، پاک چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد، تربیتی تعاون اور...
لیجنڈز لیگ فائنل کے بائیکاٹ کی تجویز مسترد کردی گئی۔ گورننگ بورڈ میٹنگ کے دوران کھیل میں سیاست نہ لانے کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ آئندہ ایونٹ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ٹیم بھیجنے کا فیصلہ بی او جی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کا ہنگامی ورچوئل اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں تمام ارکان نے شرکت کی۔ ایجنڈے کا واحد پوائنٹ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز تھا۔ امریکا سے ویڈیو کال پر چیئرمین محسن نقوی نے صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق شرکا نے فیصلہ کرلیا کہ آئندہ لیجنڈز لیگ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے جائے...
پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار حمزہ خان نے اسپین میں جاری ویلینشیا اوپن ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ 15 ہزار ڈالرز انعام کے اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں حمزہ نے اپنی برتری کا لوہا منوایا۔ کوارٹر فائنل میں حمزہ خان نے فرانس کے ساتویں سیڈ برائس نکولز کو برتری کا کوئی موقع دیے بغیر 3-0 سے شکست دی۔ میچ کے تینوں سیٹس 13-11، 11-2 اور 11-6 کے اسکور سے حمزہ کے نام رہے۔ صرف 42 منٹ میں مکمل ہونے والے اس میچ میں پاکستانی کھلاڑی کی برتری ہر لمحہ واضح رہی۔ اس سے قبل بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے مصر کے تیسرے سیڈ یاسین الشفیع کو بھی 3-0...
ویب ڈیسک: صادق آباد کےعلاقہ ماہی چوک کے قریب پولیس چوکی پر کچے کے ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 ایلیٹ جوان شہید ہوگئے جبکہ 2 جوان زخمی ہوئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق درجنوں ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، ڈاکوؤں کے حملے کی اطلاع پر ڈی پی او عرفان علی سموں پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، مقابلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا، ڈاکوؤں کی جانب سے چوکی پر راکٹ لانچر بھی داغے گئے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ ترجمان پولیس کے مطابق شہدا میں محمد عرفان، محمد سلیم، خلیل احمد، غضنفر عباس، نخیل حسین شامل ہیں، شہید اہلکار 6 ماہ سے کچے میں ڈیوٹی...
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اب ان کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔ ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز بنائے، جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز ہی بنا سکی۔ آخری اوور کا ڈرامائی موڑ آسٹریلیا کو آخری اوور میں جیت کے لیے 14 رنز درکار تھے۔ وین پارنیل نے پہلے گیند پر چھکا کھانے کے باوجود اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے باقی گیندوں پر سخت گیند بازی کی اور ٹیم...
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر سے قبل بھی کئی برسوں پہلے ایک مشہور شوبز شخصیت کی لاش کراچی کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔ اداکار محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے معروف ہدایت کار جاوید فاضل کی لاش بھی ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جسے دروازہ توڑ کر نکالا گیا۔ یہ انکشاف حالیہ دنوں اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کی فلیٹس سے لاشیں ملنے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ محسن گیلانی نے بتایا کہ جاوید فاضل شوبز انڈسٹری کا ایک سینئر اور معتبر نام تھے، جنہیں شاید آج کے لوگ...
انگلینڈ: لیجنڈز کی عالمی جنگ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا کو ایک رن سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، اب ٹائٹل کے لیے پروٹیز چیمپئنز کا مقابلہ پاکستان چیمپئنز سے ہو گا۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں شاندار مقابلہ دیکھنے میں آیا جہاں جنوبی افریقا چیمپئنز نے آخری اوور تک جاری رہنے والے سنسنی خیز میچ میں آسٹریلیا چیمپئنز کو صرف 1 رن سے شکست دے دی۔ میچ منگل کو انگلینڈ میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔ مورنی وین ویک 76 اور اسٹمس 57 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔ ہدف کے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی شراکت داری، مشترکہ تربیت، انٹیلی جنس کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم پیدائش گزشتہ روز پاکستان بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ وہ نہ صرف سیاستدان بلکہ سٹیٹس وومن، مصنفہ، انسانی حقوق کی علمبردار بھی تھیں۔ ان کی یاد میں سکولوں میں تقاریب منعقد کی گئیں۔ پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ نے مادر ملت فاطمہ جناح کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایرانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ مادر ملت فاطمہ جناح کی سالگلرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی مثالی اور متاثر کن شخصیت کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان اور مسلم دنیا کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر مصر پہنچے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے صدر عبدالفتاح السیسی، مصری وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ملاقاتوں میں سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تربیت، مشترکہ مشقوں اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا جنرل ساحر شمشاد نے جامعہ الازہر کے شیخ احمد الطیب سے خصوصی...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ چند روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احمد چٹھہ، احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔ عدالت سے سزا ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ واضح رہے احمد چٹھہ این اے 66...
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تجارتی ڈیل کی راہ میں ایک اور رکاوٹ دور کرتے ہوئے ڈیجٹیل اشیا اور خدمات فراہم کرنے والے آن لائن پلیٹ فارمز پر عائد5 فیصد ٹیکس ختم کر دیا، اس سلسلے میں ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں مذکورہ کمپنیوں کو ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اس استثنیٰ سے صرف امریکی ٹیک کمپنیز نہیں بلکہ تمام غیرملکی فرمز کو فائدہ ہو گا۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب پاکستان کا ایک وفد تجارتی مذاکرات کیلئے امریکہ میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک کے...
کراچی: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا ناروے کپ 2025 کے پری کوارٹر فائنل میں سفر ختم ہوگیا، گیمبیا نے 0-3 سے کامیابی پاکرقومی تیم کوایونٹ سے باہرکردیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں عالمی سطح پر ہونے والے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پری کواٹر فائنل مرحلے میں ہمت ہارگئی۔ گیمبیا کی مضبوط ٹیم نے یکطرفہ مقابلے میں 3 گول سے فتح اپنے نام کی، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کھیل میں بے بس نظر آئی اور ایک گول بھی نہ کرسکی۔ قبل ازیں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے اپنے چوتھے میچ میں سوئیڈن کے اسکائیل برگس کلب کو 0-3 سے شکست دے دی۔ تیسرا میچ سندانے...
اسلام آباد: چین کے ایک اہم خلائی مرکز شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجنے پر چین کے سفارت خانے نے پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے۔ چین کے سفارت خانے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم پاکستان کے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ یہ سیٹلائٹ ہمارے آہنی بھائی کی زمین سے متعلق وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ و تخفیف کی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن(سپارکو) کے...
کراچی: ناپا بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعرات کو اپنے سہ ماہی اجلاس کے دوران 3 نئے اراکین کو شامل کرلیا،اجلاس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین سید جاوید اقبال نے کی۔ اجلاس میں سابق سینیٹر جاوید جبار، مہتاب اکبر راشدی، طارق کرمانی، روشن خورشید بروچہ، فوزیہ مسعود نقوی، علی حبیب، منیزہ ہاشمی، سی او او ناپا سمیتا احمد اور سی ایف او واصف خرسو نے شرکت کی،بورڈ ممبر ظفر مسعود لاہور سے آن لائن میٹنگ میں شامل ہوئے۔ ناپا میں شمولیت کرنے والےنئے ڈائریکٹرز منیزہ ہاشمی، ظفر مسعود اور علی حبیب شامل ہیں،منیزہ ہاشمی فیض فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی اور لاہور میں سالانہ فیض فیسٹیول کی مرکزی منتظم ہیں،وہ پی ٹی وی کے ساتھ 40 سالہ کیریئر کے ساتھ میڈیا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر مزار کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ عبدالغنی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ منگھوپیر پولیس کے مطابق ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے زخمی شہری اور ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ برمنگھم میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ مقابلے میں 186 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا چیمپئنز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈینئل کرسچن باٹ آؤٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کرس لِن35، ڈارسی شارٹ 33، شان مارش 25، بین ڈنک 12، راب کوئنی 9 (ریٹائرڈ ہرٹ)، بین کٹنگ 8، کیلم فرگوسن 3 اور نیتھن کولٹر نائل 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ساؤتھ افریقا کی جانب سے وین پارنل اور ہارڈس ولژون نے 2، 2 جبکہ ڈوان...
سوشل میڈیا پر اپنے ایک جاری بیان میں ایرانی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر جاری وحشیانہ جنگ کے باوجود، فلسطینی مزاحمتکاروں کے بہادرانہ حملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں جسکے نتیجے میں صہیونی قبضہ گروپ موت سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت دنیا بھر میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سابق پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل ھنیہ" کی پہلی برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر لبنان میں واقع، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے ایک پیغام جاری کیا۔ جس میں کہا گیا کہ اس عظیم رہنماء کا خون آزادی کی نئی داستان کا نقطہ آغاز بنا، جسے آج غزہ اپنے خون اور استقامت سے لکھ رہا ہے۔ ایرانی سفارت خانے نے یہ...
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں بھی مشکلات شروع ہوگئی ہیں اور اُن کے اہلیہ سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ اور اہلیہ کے بھائی عون میں لفظی جنگ شروع ہوگئی جس کے بعد یوٹیوبر اور اہلیہ میں دراڑیں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فاصلے بھی بڑھ رہے ہیں۔ صارفین کا خیال ہے کہ وقت، مصروفیات، باہمی اختلافات اور نجی نوعیت کے مسائل تعلقات میں بگاڑ کا باعث بنے ۔ رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کے بھائی عون کا دعویٰ ہے کہ بہن ایمان کے سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے پابندیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ وہ پڑھی لکھی ہیں اور ان چیزوں سے پریشان نہیں ہوتیں،...
جنرل ساحر شمشاد مصری صدر السیسی سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مصر کے سرکاری دورہ پر قاہرہ پہنچ گئے جہاں انھوں نے تیسرے دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات میں شرکت کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین و ایم ڈی سوئز کینال اتھارٹی ایڈمرل اسامہ منیر محمد ربیع سے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے جامعہ الازہر کے عظیم امام پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد احمد الطیب سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس...
چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا ہے، یہ سیٹلائٹ پاکستان کی وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا ہے، یہ سیٹلائٹ پاکستان کی وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
سٹی 42 : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کےسرکاری دورہ کے دوران قاہرہ میں مصری صدر، وزیر دفاع اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ مصر کی اعلیٰ قیادت سے ہونیوالی ملاقاتوں میں پاکستان اور مصر کے درمیان عسکری تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔مشترکہ تربیت، مشقوں اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الازہر کے شیخ احمد الطیب سے بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔جنرل...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصر کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق تیسرے دو طرفہ مذاکرات میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، وزیر دفاع و ملٹری پروڈکشن جنرل عبدالمجید احمد سقر، سوئز کینال اتھارٹی کے چیئرمین ایڈمرل اسامہ مونیئر ربیع اور جامعہ الازہر کے امامِ اعظم پروفیسر ڈاکٹر احمد محمد الطیب سے ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی نیول چیف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ان ملاقاتوں میں دوطرفہ عسکری تعاون،...
سٹی 42 : چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ترجمان چینی سفارتخانہ کے مطابق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا۔ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی زمین وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔ چینی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، آفات کی روک تھام اور خاتمے میں سیٹلائٹ معاون ثابت ہوگا۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
شزا فاطمہ—فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ٹیکنالوجی نہیں بلکہ ایک ڈیجیٹل انقلاب ہے، یہ پالیسی پاکستان کو ترقی، خوش حالی اور خود مختاری کی راہ پر گامزن کرے گی۔شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان، ایس آئی ایف سی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، یہ صرف ایک پالیسی نہیں بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے۔ ہمیں شوق نہیں کہ انٹرنیٹ بند ہو، نہ میرے پاس کوئی بٹن ہے: شزا فاطمہوزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں شوق نہیں...
—فائل فوٹو چینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان نے ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق نیا سیٹلائٹ ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر چین سے لانچ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی وسائل کے سروے اور آفات سے بچاؤ میں مدد دے گا۔چینی سفارتخانے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے آئرن برادر پاکستان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ حکومت کو دو بڑے سوالات کا جواب دینا ہوگا، ایک ٹرمپ کے سیز فائر دعوے کا اور دوسرا امریکی ٹیرف پالیسی پر حکومت کی جانب سے اب تک اختیار کردہ خاموشی کا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر اور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے ہندوستانی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے اور بھارت و پاکستان سیز فائر میں اپنے کردار کا دعویٰ کرتے ہوئے نئی دہلی کی خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان لگایا، جس پر کانگریس قیادت نے حکومت کی خاموشی کو ملک کی خودمختاری کے لئے نقصان دہ قرار دیا۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس...
امریکا میں 829 کلومیٹر طویل کڑکنے والی آسمانی بجلی کی شاخ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی جانب سے 22 اکتوبر 2017 میں پیش آنے والے اس واقعے سے متعلق ریکارڈ کا اعلان جمعرات کے روز کیا گیا۔ آسمانی بجلی کی اس شاخ کی لمبائی مشرقی ٹیکساس سے لے کر ریاست مِشوری کے شہر کنساس سٹی تک تھی۔ اس سے قبل 29 اپریل 2020 کو امریکا میں ہی ریاست مسیسپی اور ٹیکساس کے درمیان 768 کلو میٹر آسمانی بجلی کی شاخ نے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا، جس کو 2022 میں ریکارڈ قرار دیا گیا تھا۔ پچھلے اور نئے دونوں ریکارڈز میں آٹھ کلو میٹر تک غلطی کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف صدر کے بننے یا کسی سیاسی عہدے پر واپسی کا ارادہ رکھنے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں صدر آصف علی زرداری کے مستعفی ہونے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جنہیں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی رد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: زرداری مستعفی نہیں ہورہے، فیلڈ مارشل نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر نہیں کی، وزیراعظم شہباز شریف ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے واضح الفاظ میں کہا کہ نہ نواز شریف نے صدر بننے کی...
عطا تارڑ(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور دفاعی اداروں کے دفاتر پر حملے کیے گئے، یہ قانون اور اس ملک میں نظام انصاف کی جیت ہے۔ عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ فیصل آباد میں دفاعی اداروں کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کون لوگ تھے جو دفاعی تنصیبات کی طرف گئے۔ اس سب کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہیں، جو اس وقت جیل میں ہیں۔انھوں نے مزید...
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون اور دفاعی شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن اور تعاون پر گفتگو ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دفاعی شعبے میں تعاون، مشترکہ فوجی تربیت اور انٹیلی جنس کے تبادلے کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ "صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور...
سٹی 42 : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دفاعی شراکت داری، مشترکہ تربیت، انٹیلی جنس...
پاکستان دودھ پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، ملک میں دودھ کی سالانہ پیداوار6 کروڑ50 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنا دودھ پیا اور کتنا گوشت کھایا؟ فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی رپورٹ کے مطابق دودھ پیدا کرنے والے دنیا کے 5ویں بڑے ملک کے طور پر پاکستان میں دودھ کی سالانہ پیداوار65 ملین ٹن ہے جس میں زیادہ تر پیداوار دیہی معیشت سے منسلک ’لوٹیک‘ ڈیری فارمز سے حاصل ہوتی ہے۔ پاکستان میں 15 ملین چھوٹے ڈیری فارمز دودھ کی پیداوار میں کلیدی حیثیت کے حامل ہیں جن کے پاس 2 گائے اور بھینسیں ہیں۔ ایف اے او کے مطابق چھوٹے ڈیری فارمز پاکستان کی ڈیری...
بیلجیئم کے وفاقی پراسیکیوٹرز نے 2 اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کی ایک اہم شکایت انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کو بھیج دی ہے۔ ان فوجیوں پر الزام ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والے مظالم میں ملوث رہے ہیں۔ یہ شکایت بیلجیئم میں قائم ‘ہند رجب فاؤنڈیشن’ اور ‘گلوبل لیگل ایکشن نیٹ ورک’ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ ان فوجیوں کو بیلجیئم میں ہونے والے ایک میوزک فیسٹول میں اپنے ملک کا جھنڈا لہراتے دیکھ کر گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں رہا کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بیرون ملک گرفتاریوں کا خدشہ، اسرائیل نے اپنے فوجیوں کو خبردار کردیا فاؤنڈیشن نے تصدیق کی ہے کہ بیلجیئم کے وفاقی پراسیکیوٹر نے بین الاقوامی...
نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی معیشت مردہ ہو چکی، صرف وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو علم نہیں، مودی حکومت نے معاشی، دفاعی اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ہے۔ راہول گاندھی نے بھارتی معیشت کی صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بھارتی معیشت اب ایک مردہ معیشت بن چکی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ نے حقیقت بیان کی ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے ٹیرف کے سوال پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اس بات کو دنیا جانتی ہے، بس بھارتی وزیراعظم اور وزیر خزانہ ہی لاعلم ہیں۔ کیا اس میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے؟ بی جے پی نے...

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے میں ہر سطح پر کیش لیس نظام کے عملی نفاذ کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں خصوصا سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام متعارف کرواتے ہوئے کیو آر کوڈ کے زریعے کیش...
ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو ایل سی) کے سیمی فائنل میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز غیر معمولی اجلاس آج رات 8 بجے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ہوگا، جس میں بیشتر ارکان آن لائن شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سعید اجمل کا شاندار کارنامہ، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں نئی تاریخ رقم اجلاس میں چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو ایل سی) کے سیمی فائنل کھیلنے سے بھارت کے انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور مستقبل کی پالیسی طے کی جائے گی، خاص...
ہماری موثر سفارت کاری نے بھارت کو دنیا میں بے نقاب کر دیا، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری موثر سفارت کاری نے بھارت کو دنیا میں بے نقاب کر دیا۔یہ بات انہوں نے سیکرٹری وزارت خارجہ آمنہ بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج سینیٹر عرفان صدیقی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔سیکریٹری خارجہ نے چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کو پاک بھارت جنگ کے تناظر میں عالمی سطح پر پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔سیکریٹری خارجہ نے سیاسی اور...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) پاکستان چیمپئنز کے ٹیم اونر کامل خان نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ اپنے سرکاری بیان میں انہوں نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان چیمپئنز اب تک تمام لیگ میچز میں ناقابلِ شکست رہی ہے، جس سے ٹیم کی طاقت، اتحاد اور تجربے کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔(جاری ہے) کامل خان نے تسلیم کیا کہ سیمی فائنل مقررہ وقت پر نہیں ہو سکا، مگر ٹیم انتظامیہ ٹورنامنٹ کے فیصلے کا احترام کرتی ہے اور اپنی تمام تر توجہ فائنل میچ پر مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی فائنل میں...
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے میزبان ملک کا اعلان ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کے انعقاد کے لیے میزبان ملک کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔کرک انفو کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی نیپال کرے گا جس کے تمام میچز دارالحکومت کھٹمنڈو کے اپر اور لوئر مولپانی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔کوالیفائر میچز 12 جنوری سے 2 فروری کے درمیان کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 10 میں سے 4 ٹیمیں ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکیں گی اور اب تک پانچ ٹیمیں بنگلا دیش، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، نیپال اور امریکا...
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے امداد کے منتظر لوگوں پر گولیاں برسا دیں، الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق واقعہ امدادی ٹرکوں کے داخلے کے مقام سے تقریباً تین کلومیٹر جنوب مغرب میں پیش آیا، جہاں سے روزانہ ضروری سامان غزہ میں پہنچایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی جارحیت ایک بار پھر انسانی المیے کو جنم دے گئی۔ شمالی غزہ میں انسانی امداد کے منتظر شہریوں پر کی گئی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 35 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ سانحہ بدھ کے روز اس مقام پر پیش آیا جہاں شہری کھانے پینے کی اشیاء کے امداد کے منتظر تھے۔...
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری مؤثر سفارت کاری نے بھارت کو دنیا میں بے نقاب کر دیا۔ یہ بات انہوں نے سیکرٹری وزارت خارجہ آمنہ بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج سینیٹر عرفان صدیقی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ سیکریٹری خارجہ نے چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کو پاک بھارت جنگ کے تناظر میں عالمی سطح پر پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ سیکریٹری خارجہ نے سیاسی اور سفارتی سطح پر فلسطین کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے حالیہ دوروں کی تفصیل سے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ اس پیش رفت کا مقصد نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے بلکہ امریکی تجارتی خسارے کو بھی کم کرنا ہے۔ امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد پاکستانیوں کے ذہن میں یہ سوال کلبلا رہا ہے کہ اس ڈیل سے پاکستان اور اس میں رہنے والے لوگوں کو کیا فوائد حاصل ہوں گے؟ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان کی تجارتی ڈیل پاک امریکا تعلقات کے لیے ایک اہم...
لاہور: ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن نے ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھٹان کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم مالدیپ کا سامنا کرے گی۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 25 ستمبر کو شیڈول کیے گئے ہیں جبکہ ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کا فائنل 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیپال، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، بنگلا دیش اور میزبان سری لنکا شامل ہیں۔
پاکستان اسٹرٹیجک انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ملک کے فارماسیوٹیکل سیکٹر نے عالمی سطح پر اپنی موجودگی مضبوط کی ہے۔ بین الاقوامی کنزیومر ہیلتھ کمپنی ہیلیون نے پاکستان میں 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جو ملکی صنعت پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی واضح علامت ہے۔ ہیلیون کی یہ سرمایہ کاری پیناڈول فیکٹری کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ یہ جدید ترین فیکٹری، جو خود کار اور شمسی توانائی سے چلے گی، ملکی صنعتی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس کامیابی کے پیچھے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کو اہم عوامل قرار دیا جا رہا ہے،...
کراچی میں گودام چورنگی کے قریب کیش وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے جب کہ ملزم 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ کورنگی گودام چورنگی پر کیش وین پر فائرنگ سے کیش وین کے سیکیورٹی گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ کیش وین سے لوٹ مار کی تحقیقات کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمی سیکیورٹی گارڈز کی شناخت خالد اور سدھیر اقبال کے نام سے کی گئی، ملزمان 97 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئےہیں۔
لاہور: پی ٹی آئی کے احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ چند روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے احمد چٹھہ، احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔ عدالت سے سزا ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ واضح رہے احمد چٹھہ این اے 66 وزیرآباد اور احمد...
عمران یونس: سابق وفاقی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ پاک امریکہ سفارتی و اسٹریٹجک تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں اور دونوں ممالک کی ہنر مند افرادی قوت کو حقیقی مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے مینوفیکچرنگ، دفاع، آئی ٹی، کرپٹو، خوراک سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع امکانات کی نشاندہی کی۔ ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ حکومت نے بروقت اور درست فیصلوں سے قومی ترقی کی بنیاد رکھی اور اس کامیابی کا مکمل کریڈٹ عسکری قیادت اور حکومتی اقدامات کو جاتا ہے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ شراکت داری طویل المدت بنیادوں پر دونوں ممالک کے عوام کیلئے خوشحالی کا...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اویس لغاری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور ان کے لیے خصوصی خط لکھا۔ وزیراعظم نے کہاکہ اویس لغاری نے 780 ارب روپے کے گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 35 آئی پی پیز کے ساتھ پرانے معاہدوں کو ختم کرنے اور نئے معاہدوں میں اویس لغاری کی بہترین کوششیں رہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ 6 آئی پی پیز سے بلکل معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا، 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ کے...
پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر حمزہ خان نے اسپین میں جاری 15 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے ویلینشیا اوپن اسکواش کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش میں بھرپور فارم میں ہیں اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، انہوں نے ایونٹ کے ابتدائی دونوں راؤنڈز کے میچز آدھے گھنٹے سے کم وقت میں جیتے ۔ بدھ کو دوسرے راؤنڈ کے میچ میں حمزہ نے تھرڈ سیڈ مصر کے یاسین الشفیع کو 0-3سے ہرایا۔انہوں نے یہ میچ صرف 29 منٹ میں 11-9، 11-3، 11-8 کے اسکور سے اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں حمزہ نے اسپین کے ہوگو لوفینٹی کو صرف 27 منٹس میں شکست دی تھی۔ میزبان ملک کے...
پاکستان اور ریاست ہائے متحدہ امریکا نے باہمی تجارت کو فروغ دینے، منڈیوں تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک تاریخی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ آج واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے سفیر جیمیسن گریر کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔ اس موقع پر پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اہم معاہدے کا اعلان ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے پچاس سے زائد مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد حکمت عملی تیار کر لی، ان پر لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں پچاس سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں، وہ تمام کیسز میں پہلے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لیں گے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حماد اظہر حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گے، حفاظتی ضمانت ملنے پر متعلقہ عدالتوں سے ضمانتوں کیلئے رجوع کیا جائے...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے پاپوش نگر تھانے سے فرار ہونے کی کوشش میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فرار کی کوشش میں اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوا، واقعے کی مزید انکوائری جاری ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عباس کو منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے اکھوڑی کے علاقے میں کارروائی کر کے گدھوں کا فارم سیل کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیل کیے گئے فارم سے گدھوں کی باقیات بھی ملی ہیں۔اس معاملے کی مزید انکوائری بھی جاری ہے۔
متحدہ عرب امارات کی میڈیا کونسل نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ترغیبی یا اشتہاری مواد شائع کرنے والے افراد کے لیے ’ایڈورٹائزر پرمٹ‘ حاصل کرنا ضروری ہوگا، جو ادا شدہ اور غیر ادا شدہ دونوں اقسام کے مواد پر لاگو ہوگا۔ پرمٹ کا مقصد شفافیت، پیشہ ورانہ طرز عمل اور عوامی اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال پرمٹ بغیر کسی فیس کے 3 سال کے لیے جاری کیا جائے گا اور اس کے بغیر اشتہاری مواد شائع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سوائے ذاتی کاروبار یا تعلیمی و ثقافتی سرگرمیوں کے۔ یو اے ای عالمی سطح پر ڈیجیٹل...