2025-06-20@06:54:43 GMT
تلاش کی گنتی: 6773
«خانہ فرہنگ کراچی میں پ روقار تقریب»:
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے سینئر اداکارہ عائشہ خان کی 10روزہ پرانی لاش برآمد،رہائشی فلیٹ سے ملنے والی لاش سینئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کردی،پاکستان کی سینئر اور معروف اداکارہ عائشہ خان کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائی گئیں،پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے۔ خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ خان کا پوسٹ مارٹم ان کے خاندان کی درخواست پر کیا جائے گا۔ ان کی نماز جنازہ کا وقت اور مقام بعد میں...
کراچی: شہر قائد میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب مطلع جذوی ابر آلود ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلستان جوہر، گلشن معمار، سہراب گوٹھ، اسکیم 33، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ اور پی ای سی ایچ ایس میں بوندا بندی ہوئی۔ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہیں جن کی رفتار 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران شہر میں صبح اور رات کے وقت بوندا باندی یا پھوار ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز بھی گارڈن، ناظم آباد، کریم آباد اور سہراب گوٹھ میں...
— فائل فوٹو شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکانپاکستان کے معاشی حب کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں...
کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں فائرنگ سے 7 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی۔ علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ بچی کو کس کی گولی لگی۔ اس حوالے سے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ Post Views: 2
کراچی میں فلیٹ سے اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سےملنے والی لاش سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کردی۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔ اداکارہ عائشہ خان کی لاش جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی دوست تہمینہ خالد نے عائشہ خان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔ سینیئر ٹی وی اداکارہ...
کراچی کے تاجروں کی قائم کردہ فضائی سروس ’ایئر کراچی‘کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ ایئر لائن کے اعلان کے 5 ماہ بعد اس کو لائسنس مل چکا ہے اور توقع ہے کہ اس کی پروازیں 2 ماہ کے اندر اڑان بھرنا شروع کردیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر کراچی: پاکستان میں نئی فضائی سروس شروع کرنے کا فیصلہ ایئر کراچی کے حوالے سے کئی سوال ہیں جو مسافروں کے ذہنوں میں ابھر رہے ہیں جیسے کہ اس کے جہازوں کی تعداد کیا ہوگی، بین الاقوامی پروازیں کب شروع ہوں گی اور اہل کراچی کے لیے اس میں کوئی اضافی فائدہ رکھا گیا ہے یا نہیں۔ ایئر کراچی کے چیئرمین کیا کہتے ہیں؟ گوہر گروپ آف کمپنیز اور ایئر کراچی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن و الخدمت شعبہ مدارس کے ذمے دار مولانا عتیق الرحمن فیض کی اہلیہ کے انتقال پر اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15/Aمیں ان کے گھر جاکران سے اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی ، مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت،لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کہ دعا کی۔ ملاقات میں امیر جماعت اسلامی ضلع عربی مولانا مدثر حسین انصاری، سکریٹری ضلع عبد الحنان ، عتیق الرحمن کے برادران حبیب الرحمن، لطف الرحمن، عزیزالرحمن،حفیظ الرحمن، عطاء الرحمن،سیف الرحمن اور مولانا عتیق الرحمن کی صاحبزادیاں ودیگر بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں نائب امرا جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد ،ڈاکٹر واسع شاکر ،عبد الوہاب ، راجاعارف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے ایران اسرائیل جنگ کی صورتحال کو خطے کے لیے انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران میں جاری اسرائیلی جارحیت کھلی دہشت گردی ہے۔ہر ملک کو اپنی سلامتی کے لیے اقدامات کرنے کی آزادی ہے تو ایران کو کیوں نہیں۔امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کرکے منافقانہ کردار ادا کر رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طاقت کے نشے میں منہ زور ہاتھی بن گیا ہے پوری دنیا پر امریکی حکمرانی کا خواب دیکھنے والے ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اب جبر کا دور اپنے اختتام پر ہے ،غزہ سے اٹھنے والی مزاحمت نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو بیدار کیا ہے۔ایران کے خلاف اسرائیل اور...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اورنگی ٹائون سیکٹر15/اےمیں الخدمت شعبہ مدارس کے ذمے دارمولانا عتیق الرحمن کی اہلیہ کے انتقال پر ملاقات ودعائے مغفرت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعرات کو ملینیم مال اور عامر الیکٹرونکس مارکیٹ صدر کا دورہ کیا اور آگ کا شکار ہونے والی دکانوں اور متاثرہ تاجروں سے ملاقات کی ، تاجروں نے شکریہ ادا کیااور کہا کہ منعم ظفر خان پہلے رہنما ہیںجو متاثرین سے ملاقات کے لیے پہنچے ، کسی اور پارٹی کا رہنما اور کوئی حکومتی نمائندہ ابھی تک نہیں آیا ،منعم ظفر خان نے تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور متاثرہ دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے آگ لگنے سے ہونے والے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سندھ حکومت و کے ایم سی سے مطالبہ کیا کہ تمام متاثرہ دکانداروں کو زر ِ تلافی اور معاوضہ ادا کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں سہہ رکنی تلاش کمیٹی نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے چیئرمین کے لیے فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے لیے کرنل (ر) علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے لیے ڈاکٹر شجاع کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ بدھ کو تلاش کمیٹی نے 9 اضافی امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا تھا جہاں چیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع، سیکرٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ اور سیکرٹری کالجز شہاب قمر انصاری نے 9 امیدواروں کے انٹرویو کیے ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء (دوسرے مرحلہ)کے دسویں روزصبح کی شفٹ میں آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے پرچے لیے گئے۔چیئرمین انٹربورڈ غلام حسین سوہو نے امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے کنٹرول روم کمیٹی،سپر ویجی لینس ٹیموں، سینٹر سپرنٹنڈنٹس، سینٹر کنٹرول آفیسرز اور ویجی لینس آفیسرز کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹربورڈ کی جانب سے قائم کردہ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعہ امتحانی عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کو فوری طورپر روکا جاسکے۔
کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے بلاک 7 میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے بزرگ خاتون کی چند روز پرانی تعفن زدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے جسے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 83 سالہ عائشہ زوجہ ریاست اللہ خان کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھی اور ابتدائی تحقیقات میں وجہ موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔ تاہم، متوفیہ کے ورثا کا پولیس سے رابطہ ہوا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ے جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے...

سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں فیڈریشن ہائوس کراچی میں پوسٹ بجٹ 2025-26 پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی و ناصر خان ؛پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین، میاں زاہد حسین؛ سابق
سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں فیڈریشن ہائوس کراچی میں پوسٹ بجٹ 2025-26 پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی و ناصر خان ؛پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین، میاں زاہد حسین؛ سابق سنیئر نائب صدر حنیف گوہر ؛ سابق نائب صدور شبیر منشاء و خرم اعجازکے علاوہ ممتاز کاروباری رہنماء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بے قابو ہو گئی ہیں، جسارت ڈیجیٹل سے وابستہ سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب و کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے رکن محمد عادل سلطان کو گزشتہ رات نیپا پل کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق محمد عادل سلطان رات گئے روزنامہ جسارت کے دفتر سے فارغ ہو کر اپنی رہائش گاہ گلشنِ اقبال کی جانب جا رہے تھے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی سائنس کیمپس کے قریب نیپا پل پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح افراد نے انہیں روک لیا، ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ان کی موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر KPT-0186)، انڈرائیڈ موبائل فون اور جیب میں موجود نقدی...
کراچی: کے الیکٹرک کی خرابی کی وجہ سےکراچی کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ شہر قائد میں پانی کا نیا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث 100 ایم جی پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا، جس سے شہر کے مختلف علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ بجلی کا بریک ڈاؤن گزشتہ شب 11 بج کر 30 منٹ پر 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں پیش آیا، جس کے بعد سے 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود کے الیکٹرک کا فالٹ درست نہیں کیا جاسکا۔ اس دوران واٹر کارپوریشن حکام...
کراچی: شہر قائد میں کئی روز کی شدید گرمی اور حبس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، مطلع ابرآلود ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شام تک ہواؤں کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔ کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے تاہم نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے درجہ حرارت زیادہ محسوس ہونے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ دوسری جانب، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ...
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری : فائل فوٹو کراچی میں فلاحی ادارے کے آئی ٹی پروگرام کے طلبا کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گفتگو کی۔ طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بنیان مرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کو فوقیت دی ہے، آپ نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، پاک افواج...
سید ناصر حسین شاہ۔۔۔فائل فوٹو صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے عوام پریشان ہیں۔اپنے بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سولر پلیٹس پر عائد سیلز ٹیکس کے خلاف ہیں اور وفاق سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ سولر پلیٹس پر عائد سلیز ٹیکس واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 450 کے قریب ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا گیا ہے۔ بجٹ 2025 میں سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد ٹیکس عائدوفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کر... ان کا کہنا ہے کہ سندھ سب سے زیادہ ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے والا واحد صوبہ...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی۔اس موقع پر طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا،طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نج کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے. پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی...
کراچی میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے باعث پیش آنے والے مہلک حادثات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ گزشتہ رات 3 بجے شارعِ فیصل پر ایک ریت سے بھرے ڈمپر کے حادثے نے 2 اور قیمتی جانیں لے لیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور حادثہ، 9 گاڑیاں نذر آتش پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر کی اوور اسپیڈنگ کے باعث پیش آیا۔ ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک کنارے ویگو ڈبل کیبن پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ویگو میں 5 افراد...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ ہائیکورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکیل نعیم قریشی نے موقف دیا کہ واقعے کی ایف آئی آر بھی تین دن بعد درج ہوئی ہے اور متاثرہ شخص نے ملزم کو معاف کر دیا ہے۔ عدالت نے ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوہے ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ماتحت عدالت نے 5 جون کو ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے میئر کے انتخابات میں حافظ نعیم الرحمن کے 9 لاکھ ووٹ پیپلز پارٹی کے 3 لاکھ ووٹوں سے شکست کھا گئے۔ حافظ نعیم الرحمن کے 192 ووٹ پیپلز پارٹی کے 173 ووٹوں کے سامنے پسپا ہوگئے۔ یہ ظلم اور جبر کی انتہا ہے۔ یہ صرف پیپلز پارٹی کی فسطائیت نہیں ہے یہ اسٹیبلشمنٹ کی فسطائیت بھی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی چھوٹے سے چھوٹا فیصلہ بھی سیاسی قیادت نہیں کررہی۔ ملک کے تمام فیصلے اسٹیبلشمنٹ کررہی ہے۔کراچی کی تاریخ میں کراچی پر جو مظالم ڈھائے گئے ہیں ان میں جرنیلوں کا مرکزی کردار ہے۔ قیام پاکستان کے وقت کراچی ملک کا سب سے بڑا صنعتی مرکز تھا۔ کراچی ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں کانگو وائرس نے ایک اور جان لے لی، رواں سال اس وائرس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد دو ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 26 سالہ نوجوان جو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کا رہائشی تھا، کانگو وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ متاثرہ شخص کو ابتدائی طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہاں آئسولیشن وارڈ نہ ہونے کے باعث مریض کو اتوار کے روز سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جمعرات کی صبح انتقال کرگیا۔حکام نے بتایا کہ اس سے قبل 17 جون کو بھی ملیر سے تعلق رکھنے والا کانگو وائرس کا مریض دم توڑ چکا ہے۔ اس طرح...
کراچی(نیوز ڈیسک)بحری جہاز پر موجود بھارتی شخص کو کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پاک بحریہ نے زخمی بھارتی کی مدد کر کے انسانیت کی مثال قائم کردی۔ گزشتہ ماہ ہی بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملہ کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کے باوجود پاک بحریہ نے بھارتی عملے کی مدد کر کے انسانیت کے لیے مثال قائم کردی۔ حالانکہ بھارت نے پاکستان پر جھوٹا الزام دھرتے ہوئے سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں تک کو علاج چھوڑ کر وطن واپس لوٹنے پر مجبور کیا لیکن پاک بحریہ نے مشکل میں پھنسے بھارتی عملے کو طبی امداد فراہم کردی۔ بھارتی بحریہ نے پاکستانی ماہی گیر کی جان بچالی اس حوالے سے جاری باضابطہ بیان میں بتایا...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت منظور کرلی۔مقدمے میں گرفتار سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: نوجوان تشدد کیس، متاثرہ نوجوان نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا کراچی: ڈیفنس میں تشدد کی شکار فیملی کو جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالا دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ ہمیں بھی ملزمان کی درخواست ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر...
---فائل فوٹو کراچی میں کیماڑی پولیس نے خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق سال 2022ء میں خاتون نصیب زرینہ گھر سے سودا لینے نکلی تھی کہ لاپتہ ہوگئی، خاتون کی لاش دوسرے روز بابا بھٹ جزیرہ کے پاس سمندر سے ملی تھی۔ خاتون کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔تفتیشی ٹیم تھانہ ڈاکس نے ملوث ملزمان کا سراغ لگایا تھا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ دوسرا ملزم رحمان بلال بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم رحمان کو بیرونِ ملک سے واپسی پر تکنیکی و انٹیلیجنس بنیادوں پر سراغ لگا کر اس کے گھر...
کراچی: صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے عوام پریشان ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سولر پینلز پر ٹیکس کے خلاف ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ وہ سولر پینلز پر عائد ٹیکس واپس لیں۔ سولر پینلز پر عائد ٹیکس بالکل ختم کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 450 کے قریب ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کیا گیا ہے۔ سندھ سب سے زیادہ ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنے والا واحد صوبہ ہے۔ آئندہ مالی سال میں کراچی کے لیے میگا ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ صوبای وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ہر...
کراچی: شہر قائد میں آج بوندا باندی کے ساتھ ہوائیں چلنے جبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی کا موسم مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ دن کے بیشتر حصے میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تاہم رات اور صبح کے دوران مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جب کہ آئندہ چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں فعال رہنے کا سلسلہ جاری رہے گا، جو...
قصبہ کٹی پہاڑی کے قریب بلندی سے گر کر محنت کش ہلاک ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ ارشد مسیح کے نام سے کی گئی۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والا شخص محنت کش ہے جو کہ گھر کی پہلی منزل سے کام کے دوران گرا تھا۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے موقع پر موجود دیگر افراد سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ Post Views: 4
کراچی:راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ریتی بجری سے بھرا ڈمپر ڈبل کیبن پر الٹ گیا، خاتون اور بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور ڈبل کیبن کا ڈرائیور زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد ڈمپر کی ہمیشہ کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ شارع فیصل تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ سی او ڈی کے قریب ریتی بجری سے بھرا تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ کر برابر سے گزرنے والی ڈبل کیبن پر جا گرا، ڈبل کیبن نمبر KT-9478 گاڑی ڈمپر اور ریتی کے نیچے دب گئی جس کے نتیجے میں ڈبل کیبن گاڑی میں سوار دو خواتین، ایک بچی اور ڈرائیور دب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ...
کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈمپر گاڑی پر الٹنے کا حادثہ رات 3 بجے ڈرگ روڈ کے قریب پیش آیا تھا۔ فلاحی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈمپروں کی ریس کے دوران ایک ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا۔ Post Views: 2
شہرِ قائد کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، سمندری ہوائیں جنوب مغرب سے 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ Post Views: 2
کراچی: گلستان جوہر میں واقعے نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے باعث جہاں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا وہیں سے 60 قرآن شریف صحیح حالت میں برآمد ہوئے۔ شدید نوعیت کی آگ کنٹرول کرنے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا تو ریسکیو 1122 کے عملے کو آگ سے متاثر حصے سے قرآن شریف صحیح حالت میں ملے۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے بتایا کہ شدید نوعیت کی آگ نے مال کے اندر موجود مسجد کو بھی نقصان پہنچایا تاہم وہاں رکھے تقریباً 60 کے قریب قرآن محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو...
قومی اسمبلی کے رکن اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ سندھ میں امن و امان کا مسئلہ ہے، اسٹریٹ کرائمز بڑھنے سے لوگ پریشان ہیں جس پر کام کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔ سندھ بچاؤ کمیٹی اور جی ڈی اے کے سیکریٹری صفدر عباسی اور سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورت حال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور سندھ بھر میں قبائلی خونریزی ہو رہی ہے اور پولیس کو سیاسی بنا دیا گیا ہے، جس کے باعث سندھ میں ہر طرف خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو...
کراچی، جو ملک کا معاشی حب ہے، اس کی چمکتی روشنیوں اور فلائی اوورزکے پیچھے ایک تاریک تصویر چھپی ہوئی ہے، وہ تصویر جسے ہم ’’ کراچی کے دیہی علاقے‘‘ کہتے ہیں۔ ان دیہی علاقوں میں شہرکی قدیم آبادی بس رہی ہے۔ ان قدیم آبادیوں میں مبارک ولیج، ریڑھی گوٹھ، ابراہیم حیدری، گابو پٹ، لعل بکھر،گڈاپ، منگھوپیر،گڈاپ، لٹھ بستی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں رہنے والی آبادی کو آج بھی نلکے کے پانی، نکاسی آب اور صفائی ستھرائی جیسی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ اکثرگاؤں میں پانی کی ضروریات صرف واٹر ٹینکرز کے ذریعے پوری کی جاتی ہیں۔ زیادہ تر علاقوں میں بجلی اور ٹیلی فون کی سہولت بھی موجود نہیں، جب کہ سڑکوں کی حالت نہایت خراب...
کراچی کے علاقے گلستان جوہر موسمیات کے قریب پانی کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 5 سالہ کرن زہرہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر پانی کے زیر زمین ٹینک میں گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے شیدی گوٹھ پاور ہاؤس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 40 سالہ عبدالغفار کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔ محمود آباد کے علاقے کشمیر کالونی میں فائرنگ سے 45 سالہ احسان شدید زخمی ہوگیا...
ایران پر اسرائیلی حملہ عالم اسلام پر حملہ کیوں؟ کیا ایران مقبوضہ فلسطین کی آزادی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تحفظ کی جنگ بھی لڑ رہا ہے؟ کیا ایران کے بعد پاکستان اسرائیل کے نشانے پر ہوگا؟ ایران پر اسرائیلی حملے پر پاکستان سمیت مسلم ممالک کی ذمہ داری؟ کیا ایران کی حمایت میں مسلم ممالک کے بیانات کافی ہیں؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عقیل انجم قادری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمعروف اہلسنت عالم دین و مذہبی سیاسی رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل...
میڈیا سے گفتگو کے دوران میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں آج بھی پاکستان بھر سے لوگ آتے ہیں، وہ اس لیے آتے ہیں کہ انہیں روزگار ملتا ہے اور آگے بڑھنے کی امید ہوتی ہے، شہر کے لوگوں پر کسی نے بندوق نہیں رکھی ہوئی کہ زبردستی اس شہر میں رہو، یہ دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے لہٰذا یہاں مسائل ضرور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برطانوی اخبار دی اکانومسٹ کے گوبل سروے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا جس میں شہر قائد کو رہائش کیلیے دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے گوبل سروے کا حوالہ دے کر سوال کیا تو میئر...
مارچ 2025ء کے دوران ملزم نے مذکورہ فرنچائز کے CRM پورٹل کے ذریعے 1069 سمز غیر قانونی طور پر فعال کیں، جن میں سے 895 سمز خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ این سی سی آئی اے کراچی نے غیر قانونی سمز ایکٹیویشن کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے کراچی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم راشد ایوب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل آلات اور دیگر قابل جرم مواد برآمد ہوا ہے۔ مشتبہ مقام پر چھاپہ مار کارروائی مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کی گئی۔ حکام کے مطابق پنجاب و اندرون سندھ کی خواتین کے شناختی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبہ سندھ کے375 کالجزمیں داخلوں کا آغازہوگیا.کراچی کے 154 بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کالجز نوید رب نے کہاہے کہ کراچی میں ابتک 18756، حیدرآباد میں 883، میر پورخاص میں 456، نوابشاہ میں 320،لاڑکانہ میں 345 جبکہ سکھر میں 364 داخلوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ڈی جی کالجز کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں سب سے زیادہ داخلوں کے لئے درخواستیں کراچی میں موصول ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کےکالجز میں طلبہ،والدین کی آسانی کے لئے29سہولیاتی مراکزقائم کئےہیں،اس بار ایڈمیشن کو مزید آسان کردیا گیا ہے۔نوید رب نے بتایا کہ آٹھویں،پانچویں جماعت کارزلٹ ایڈمیشن کےلئےضروری نہیں۔ جبکہ داخلہ فارم میں بچے کی جگہ والد کا ڈومیسائل، شناختی کارڈ، موبائل نمبرمانگاگیا۔ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ 15 جون...
16 جون کو مرض کی تشخیص ہوئی اور اگلے ہی روز متاثرہ شخص جان سے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کانگو وائرس نے شہری کی جان لے لی، یہ سندھ کا رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس تھا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کریمن کانگو ہیمرجک فیور سے ملیر کا رہائشی 42 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔ 16 جون کو مرض کی تشخیص ہوئی اور اگلے ہی روز متاثرہ شخص جان سے گیا۔ صوبائی محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ کانگو وائرس جانوروں میں موجود چیچڑ کے ذریعے پھیلتا ہے، چیچڑ انسانی جسم میں چپک کر وائرس منتقل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس کی بروقت تشخیص سے انسانی جان کو بچایا جا سکتا ہے۔ کانگو وائرس...
چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن نے کہا کہ عزادارانِ امام حسینؑ کو بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور جلوسِ عزا کے پرامن انعقاد کے لیے روشنی، صفائی، نکاسی آب اور دیگر بلدیاتی امور کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی، ہم سب کو چاہیئے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں صبر، بھائی چارے اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں نارتھ کراچی سیکٹر 5C مسجد و امام بارگاہ آلِ محمدؑ اور امام بارگاہ کاروانِ حیدری سیکٹر الیون ڈی نیو کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اُن کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نارتھ کراچی محمد علی، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) وفاقی محتسب کی ہدایت پر سینئر ایڈوائزر (انچارج) ریجنل آفس کراچی سید انوار حیدر، ایڈوائزر سید ذاکر حسین ، گریوینسز کمشنر مولا بخش شیخ نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی میں کھلی عوامی کچہری (کھلی عوامی میٹنگ) کا انعقاد کیا۔ عوامی اجتماع میں وفاقی محتسب کے افسران، ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایس جی سی، نادرا، لینڈ ڈیپارٹمنٹ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، کے الیکٹرک، لوکل گورنمنٹ اداروں اور دیگر اداروں کے خلاف متعدد شکایات درج کروائی گئیں۔ شکایت کنندگان کا تعلق لانڈھی ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں سے تھا، انہوں نے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2025ء) کراچی رہائش کیلئے دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار، مسلسل 18 سال سے سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی کراچی کی حالت بہتر نہ کر سکی۔ تفصیلات کے مطابق ایک عالمی سروے میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو دنیا کا چوتھا بدترین رہائشی شہر قرار دیا گیا ہے۔ دی اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ (ای آئی یو) کی جانب سے جاری کردہ لیویبلیٹی انڈیکس 2025 کے مطابق، کراچی کو 173 شہروں میں سے 170ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی پاکستان کا واحد شہر ہے جو اس درجہ بندی میں شامل ہوا۔ اس نے صرف تین شہروں ڈھاکہ (بنگلہ دیش)، طرابلس (لیبیا)، اور دمشق (شام) کو پیچھے چھوڑا۔لیویبلیٹی انڈیکس...
ویب ڈیسک :کراچی میں پلاسٹک کے شاپرز کے استعمال اور فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا 12 ٹن تھیلے ضبط کرلیے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال اور فروخت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔میئر کراچی کی ہدایت پر شروع کی جانے والی یہ مہم 15 جون 2025 سے نافذ ہونے والی سرکاری پابندی کے بعد شروع کی گئی ہے۔انسداد تجاوزات سینئر افسران کی نگرانی میں مختلف بازاروں اور تجارتی علاقوں میں ہدفی کارروائیاں کر رہا ہے۔ اب تک دکانداروں اور تاجروں سے 12 ٹن سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط کیے جا چکے ہیں جو پابندی کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔ ...
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال اور فروخت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میئر کراچی کی ہدایت پر شروع کی جانے والی یہ مہم 15 جون 2025 سے نافذ ہونے والی سرکاری پابندی کے بعد شروع کی گئی ہے۔ انسداد تجاوزات سینئر افسران کی نگرانی میں مختلف بازاروں اور تجارتی علاقوں میں ہدفی کارروائیاں کر رہا ہے۔ اب تک دکانداروں اور تاجروں سے 12 ٹن سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط کیے جا چکے ہیں جو پابندی کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔ ٹیموں نے متعدد دکانوں کو وارننگ بھی جاری کی ہے اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی کے شہریوں پر ڈالے گئے 50 ارب روپے سے زائد کے اضافی مالی بوجھ کے خلاف نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں باقاعدہ ریویو موشن دائر کردیا ہے، یہ فیصلہ نیپرا کی جانب سے 5 جون 2025 کو جاری کیا گیا تھا جس میں کے الیکٹرک کے متنازعہ رائٹ آف کلیمز کو منظور کیا گیا تھا۔منعم ظفر خان نے دائر کردہ درخواست میں نیپرا کے فیصلے کو کراچی کے عوام کے ساتھ کھلی زیادتی اور مالی استحصال قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے، کے الیکٹرک کے کلیمز میں بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کے نقصانات شامل کیے گئے تھے لیکن ان کلیمز کی نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ میں رواں سال کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، جس نے نہ صرف تشویش کی لہر دوڑا دی بلکہ وائرس کی ہلاکت خیزی بھی نمایاں کر دی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کاکہنا ہےکہ کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شہری میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی جو بعد ازاں جانبر نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص کو چند روز سے تیز بخار، جسم میں درد اور مسوڑوں سے خون آنے کی شکایات تھیں۔ طبی معائنے کے بعد 16 جون کو اس کا ٹیسٹ لیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی، حالت تشویشناک ہونے کے باعث وہ اگلے ہی روز، 17 جون کو انتقال کرگیا۔محکمہ صحت نے...
کراچی: گلستان جوہر میں واقعے نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے باعث جہاں لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا وہیں سے قرآن شریف صحیح حالت میں برآمد ہوا۔ شدید نوعیت کی آگ کنٹرول کرنے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا تو ریسکیو 1122 کے عملے کو آگ سے متاثر حصے سے قرآن شریف صحیح حالت میں ملے۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے بتایا کہ شدید نوعیت کی آگ نے مال کے اندر موجود مسجد کو بھی نقصان پہنچایا تاہم وہاں رکھے تقریباً 60 کے قریب قرآن محفوظ رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر 19 جون 2025ء بروز جمعرات کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔KMC کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 ذوالحجہ 1446ھ کو حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے سلسلے میں تمام دفاتر بند رہیں گے، یہ فیصلہ سٹی کونسل کراچی کی قرارداد نمبر 594، مؤرخہ 27 جنوری 2005 کے تحت کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ تعطیل صرف کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت آنے والے دفاتر پر لاگو ہو گی، وہ دفاتر جو لازمی نوعیت کی خدمات فراہم کرتے ہیں (essential services) وہ کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز مینجمنٹ...
---فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے کراچی کو رہنے کےلیے بدترین شہروں کی فہرست میں شامل کرنے کو مسترد کردیا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کوئی بھی خود بیٹھ کر ایسی فہرستیں بنا دیتا ہے۔عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہر کی برائی نہیں کرنی چاہیے، اس شہر میں آج بھی روزانہ کی بنیاد پر بہتر زندگی کے لیے لوگ آ رہے ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی اگر اتنا برا ہے تو تین کروڑ لوگ یہاں نہیں رہتے۔ یاد رہے کہ کراچی شہر کو دنیا کے بدترین قابلِ رہائش شہروں میں ایک بار پھر شامل کر لیا...
کراچی: این سی سی آئی اے کراچی نے غیرقانونی سمز ایکٹیویشن کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کراچی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم راشد ایوب کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل آلات اور دیگر قابل جرم مواد برآمد ہوا ہے۔ مشتبہ مقام پر چھاپہ مار کارروائی مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کی گئی۔ حکام کے مطابق پنجاب و اندرون سندھ کی خواتین کے شناختی کارڈز پر غیر قانونی طور پر سمز کی ایکٹیویشن کی نشاندہی کی گئی، یہ سمز کراچی میں ایک نجی سیلولر کمپنی کی فرنچائز پر غیر قانونی طریقے سے فعال کی گئی تھیں۔ ابتدائی تجزیہ سے معلوم...
کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل ہونے والی سماعت کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست ہے، اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 کی بجائے 23 جون کو سماعت کرے گی۔ درخواست اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے، منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
---فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر صرف 22 فیصد ایگزیکٹو پاور رکھتا ہے۔ کنٹونمنٹ، ریلویز اور کے پی ٹی وفاقی ادارے ہیں، یہ سارے ادارے میئر کراچی کے کنٹرول میں ہونے چاہئیں۔’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران سعدیہ جاوید نے کہا کہ کراچی کے ماسٹر پلان کو چھیڑنے والی دونوں جماعتیں دعویٰ کرتی ہیں کہ سب پی پی نے کیا۔ کمرشلائزیشن کی اجازت ڈکٹیٹر کے زمانے کے بلدیاتی نظام میں دی گئی، اس وقت شہر کی ایسی کی تیسی پھیری گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کا ہر روڈ کمرشل ہے، سیف سٹی منصوبے کے حوالے سے ہماری طرف سے تاخیر ہے لیکن تیزی سے کام ہو رہا ہے، گیارہ سو...
راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، تاہم کروڑوں روپے کے نقصان کے بعد متاثرہ دکانداروں نے سہولیات کے فقدان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مینٹیننس کی مد میں ہر ماہ بھاری رقم وصول کی جاتی ہے، لیکن حادثے کے وقت نہ آگ بجھانے کا مؤثر نظام تھا اور نہ ہی پانی کی فوری دستیابی۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: نظارت خانے میں آتشزدگی، 30 گاڑیاں جل گئیں چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق شاپنگ مال میں لگی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ان کے مطابق چھت پر جنریٹر اور کولنگ سسٹم کے آلات...
کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ذاتی دشمنی کے باعث دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے خاتون سمیت 2 افراد کو حراست میں لیا گیا اور موقع سے30 بور پستول برآمد ہوا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے یہ بھی بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ Post Views: 2
پاکستان کے معاشی حب کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ کراچی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ شمال مغرب سے ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ Post Views: 2
کراچی کی راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگ گئی، 6 فائر ٹیڈر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ شاپنگ مال کی تیسری منزل پر سرویلنس روم سے شروع ہوئی تھی، جس نے عمارت اور اس کے اندر کئی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق شاپنگ مال سے متصل رہائشی عمارت کے مکین باہر نکل آئے ہیں، تمام افراد محفوظ ہیں۔ Post Views: 4
شہر قائد کے مصروف علاقے گلستانِ جوہر میں واقع ایک بڑے شاپنگ مال میں بدھ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کا آغاز مال کی چھت سے ہوا، جو چند ہی لمحوں میں نیچے کی منزلوں تک پھیل گئی۔ شعلوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اردگرد کا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا، جبکہ حفاظتی پیشِ نظر قریبی دکانیں اور سڑکیں خالی کرا لی گئیں۔ مزید پڑھیں: نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور بھرپور کوششیں...
کراچی: نادرا نے شہریوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے کراچی میں بائیکر سروس کی تعداد تین سے بڑھا کر 8 کر دی۔ ڈی جی نادرا کراچی ریجن عامر علی خان کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے شہری اب بائیک گھر منگوا کر شناختی کارڈ کی تجدید، بے فارم اور دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے حوالے سے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد کیا ہے۔ پاک آئی ڈی کو بڑھانے کے لیے یونیورسٹی، اسکولز، شاپنگ مالز اور دیگر اداروں میں آگاہی مہم شروع کی ہے۔ عامر علی خان نے کہا کہ پاک آئی ڈی کے سافٹ ویئر کو بہتر کیا گیا ہے، سافٹ...
کراچی: محمود آباد منظور کالونی کا رہائشی تین بچوں کا باپ گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے محمودآباد منظور کالونی سیکٹر سی عید گاہ چوک پنجاب روڈ خان زادہ بلڈنگ کے عقب والی بلڈنگ میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عامر جدون عرف ٹھوسہ ولد اورنگزیب جدون کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے عامر کے ورثا نے پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر...
کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاؤن محمد خان کالونی عمر بن خطاب مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں عتیق الرحمٰن اور سیف الرحمٰن جبکہ زخمی میں 25 سالہ ثناء گل شامل ہے۔ ڈی آئی جی ساوٴتھ سید اسد رضا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اتحاد ٹاوٴن کے اولڈ W25 اسٹاپ، مسجد امیر معاویہ کے قریب گھر کے اندر پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے 2افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ نبیلہ نامی خاتون کو بھی شامل تفتیش کیا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ موقع سے ایک 30 بور پستول برآمد ہوا ہے، ذاتی دشمنی کے باعث دو فریقین کے درمیان فائرنگ...
اس وقت کراچی میں ٹھیلوں پر پھلوں کا بادشاہ آم وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ سب سے بڑا اور ذائقہ دار سندھڑی آم 220 سے 300 روپے میں دستیاب ہے۔ سندھڑی کے ساتھ چونسا، انور رٹول اور دیگر آم بھی دستیاب ہیں لیکن سائز میں بڑا اور خوشبو بکھیرتے سندھڑی آم کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کاشتکار کا آم کی 250 اقسام پر مشتمل باغ کی تشکیل کا منفرد منصوبہ بیوپاری کہتے ہیں کہ سندھڑی آم بالکل تیار ہوچکا ہے اور اس کی خوشبو دور تک مہک رہی ہی۔ سندھڑی میں ایک ہفتہ قبل تک کھٹا پن تھا لیکن اب سندھڑی ہلکا کھٹا اور زیادہ میٹھا ذائقہ دے رہا ہے، یہ آم باقی آموں کے مقابلے میں...
کراچی: شہر قائد میں گلستان جوہر موڑ کے قریب واقع معروف نجی شاپنگ مال "ملینیئم مال" میں ہفتہ کی صبح خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ مال کے تیسرے فلور پر واقع کنٹرول روم میں لگی، جس کے بعد وہ تیزی سے چھت تک پھیل گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مال کی چھت پر نصب چلرز اور الیکٹرک وائرنگ کے باعث آگ نے شدت اختیار کی اور نیچے کے فلورز تک پھیل گئی۔ تیسرے فلور پر واقع کارپوریٹ دفاتر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ...
جشن کے موقع پر بچوں کے لیے جھولوں، تحائف اور لذیذ کھانوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ حاضرین نے نعت، منقبت اور خطابات سے خوب لطف اٹھایا اور مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کا جشن جوش و خروش سے منایا۔ پروگرام کے اختتام پر بچوں میں تحائف اور عیدی تقسیم کی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو المنجی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں سالانہ جشنِ غدیر کا انعقاد المنجی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں سالانہ جشنِ غدیر کا انعقاد المنجی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں سالانہ جشنِ غدیر کا انعقاد المنجی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں سالانہ جشنِ غدیر کا انعقاد المنجی فاؤنڈیشن کے تحت کراچی میں سالانہ جشنِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے منگل کے روز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں کراچی کو ایک بار پھر نظر انداز کرنے ، K4منصوبے ودیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے خاطر خواہ رقم مختص نہ کرنے سمیت کراچی کے لیے کوئی نیا میگاپروجیکٹ شروع نہ کرنے کے خلاف ہفتہ 21جون کو سندھ اسمبلی کے باہر زبردست احتجاج کیا جائے گا ، سندھ حکومت پیپلزپارٹی کی ہے ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم وفاقی حکومت کا حصہ ہیں ،کراچی دشمنی میں پیپلزپارٹی ،ایم کیوا یم اورمسلم لیگ ن ایک ہیں ، ملکی ایکسپورٹ کا 54فیصد ،قومی خزانے میں 67فیصدریونیو اورسندھ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(آن لائن)اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیاکی کراچی بندرگاہ آمد ‘ پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون کا فروغ اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق اطالوی بحریہ کاجہاز تین روزہ خیر سگالی دورے پرکراچی پہنچا ہے۔ دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے مابین پیشہ ورانہ ملاقاتیں اور مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی ۔اطالوی بحریہ کے جہازوں کی باقاعدگی سے پاکستان آمد بالعموم پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بالخصوص دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے بحری تعاون کی مظہر ہے۔پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز سے دیر پا بحری تعاون کے فروغ کیلئے...
جشن میں مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی شخصیات، ملی تنظیمات کے وفود، ماتمی انجمنوں اور دستوں کے سالاران، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، علمائے کرام، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں سمیت مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جشن کے دوران بچوں کی تفریح کیلئے جھولوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹال کا اہتمام کیا گیا تھا، آخر میں حاضرین میں نیاز تقسیم کی گئی جبکہ معصوم بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید غدیر فیملی فیسٹیول کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع ملیر کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید غدیر فیملی فیسٹیول کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم نے سابق مرکزی نائب نگراں ادبی کمیٹی فرحی نعیم کے شوہر کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر اہل خانہ و لواحقین سے ملاقات و اظہار تعزیت کیا۔ناظمہ کراچی نے مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ دے۔ دریں اثنا نگراں ادبی کمیٹی عشرت زاہدو نائبین کراچی نے بھی فرحی نعیم کے شوہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان آج جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے تحت مہم چرم قربانی میں حصہ لینے والے کارکنان کے لیے استقبالیہ پروگرام سے خطاب کریں گے، پروگرام رات 8بجے دفتر جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی میں ہوگا جس سے امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق و دیگر بھی خطاب کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسرائیل کے ایران پر حملوں اور ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنانے کے خلاف کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا، اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے گئے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری علاوالدین خانزادہ نے کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کی تاریخ انتہائی طویل ہے ، اسرائیل نے نہ صرف غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا بلکہ ایران میں بھی سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی،انہوں نے صحافیوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)عالمی سروے میں کراچی ایک بار پھر دنیا کے ’ناقابل رہائش شہروں‘ میں شامل ہوگیا ہے، اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) کے گلوبل سروے کراچی کا آخری 5 شہروں میں شامل ہونا شہر کو درپیش گہرے اور مسلسل بحران کی عکاسی کرتا ہے۔دنیا بھر کے 173 شہروں میں سے کراچی کا 170 ویں نمبر پر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کراچی صرف ڈھاکا، طرابلس اور دمشق سے کچھ ہی بہتر ہے، اور یہ صحت، انفرااسٹرکچر، تعلیم، ماحول اور استحکام جیسے 5 بنیادی شعبوں میں ناقص کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔انتہائی ناقص درجہ بندی کے باوجود کراچی واحد پاکستانی شہر تھا جو اس فہرست میں شامل ہوا۔سرفہرست کوپن ہیگن کا اسکور 98 رہا، ویانا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر کی 20 مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر عائد پابندی میں مزید دوماہ کی توسیع کردی ہے۔ کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر کر نے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی سے درخواست کی تھی کہ شہر کی مرکزی سڑکوں پر کمرشل بنیاد پر چلنے والے 3 سیٹر اور5 سیٹر رکشوں پر پابندی عائد کی جا ئے۔کمشنر کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر شہر کی مرکزی سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم اب اس میں مزید دو ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماہرین نے کراچی میں زلزلوں کی حیران کن وجہ بتاتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ شہر زمین بوس ہونے کے خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو شہر کسی بڑے سانحے سے دوچار ہو سکتا ہے۔یکم جون سے اب تک شہر قائد میں زلزلوں کے بیالیس جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، کراچی ایک ایسا شہر جو بیک وقت پانی کی شدید قلت کا شکارہے اور زمین بوس ہونے کے خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔جہاں ایک طرف شہری پیاس بجھانے کو ترس رہے ہیں، وہیں دوسری طرف زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال نے شہر کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔ماہرین ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میونسپل کمشنر کیماڑی جاوید قمر کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں تحقیقات شروع میونسپل کمشنر کیماڑی جاوید قمر پر15کروڑ 67لاکھ روپے غبن کے الزام پر محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے تحقیقات شروع کردیں ۔ ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے روڈ کٹنگ کیلئے 15کروڑ67لاکھ روپے جمع کروائے گئے تھے جسے ملحقہ علاقوں میں مرمت، دیکھ بھال اور کچھ دیگر ترقیاتی کاموں میں استعمال کیا جانے تھا لیکن جاوید قمر نے وہ رقم مبینہ طور پر ہڑپ کرلی ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے انہیں 19-06-2025 کومطلوبہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ چار سال پہلے جاوید قمر کیخلاف نیب نے کرپشن پر تحقیقات کیں تھیں اور چھاپے...
بلدیہ سوات کالونی شیل پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ 35 سالہ صمد کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے نامعلوم شخص نے لفٹ لی تھی اور اس کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے تاہم پولیس مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
گلبہار کے علاقے فردوس کالونی حاجی مرید گوٹھ میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ گلبہار پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 17 سالہ امیر حمزہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 سی ہوم لینڈ اپارٹمنٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا جبکہ متوفی کے چہرے پر خون بھی لگا ہوا پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔ اس حوالے سے گلشن اقبال پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 40 سے 45 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ ابتدائی طور پر لاش 24 گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے۔ متوفی کے جسم پر بظاہر کوئی تشدد یا چوٹ...
کراچی: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ادارہ امراض قلب کراچی میں ہونے والی اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی نشان دہی کردی۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے لیگل ایڈوائزر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردہ ایک تحریری مراسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ این آئی سی وی ڈی میں مالی سال24-2023 کے دوران قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا ہے، جس کی مجموعی مالیت 40 ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ این آئی سی وی ڈی کے سربراہ نے مبینہ طور پر پسندیدہ افراد کو نوازنے کی غرض سے 7.3 ارب روپے کی ناجائز مراعات دیں، مشکوک ٹھیکہ جات اور ادائیگیوں کی مد...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے کلفٹن میں ملزم کی گاڑی کی ٹکر سے اہلکار کی ہلاکت کیس میں فیصلہ سنادیا گیا۔عدالت نے قتل خطا کا جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہ اسد کو 8 برس قید اور 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے بطور دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت اور املاک کو نقصان پہنچانے پر ملزم کو 4 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جبکہ ملزم کو منشیات برآمدگی کیس میں بری کردیا گیا۔ پراسکیویشن کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم شاہنواز کی نشاندہی پر توحید کمرشل میں کارروائی کی تھی، ملزم نے فرار ہونے کے لیے سپاہی میر محمد پر گاڑی چڑھا...
کمشنر کراچی نے شہر کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 سڑکوں پر رکشے چلانے پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔ کراچی کی 20 سڑکوں پر 3 سیٹر اور 5 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ یہ پابندی 2 ماہ کے لیے عائد کی گئی۔ٹریفک پولیس کو پابندی پر عملدرآمد کرانے کے لیے اختیارات دے دیے گئے، گزشتہ ماہ شہر کی 11 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ان سڑکوں میں شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگر روڈ، شیر شاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ، دو تلوار شاہراہ فردوس، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، راشد...