2025-05-20@12:45:23 GMT
تلاش کی گنتی: 5675
«خون کے ٹیسٹ»:
سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ نواز کے بانی سابق وزیراعظم نواز شریف کودانت میں درد تکلیف ہوگئی نواز شریف شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج پہنچ گئے ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی موقع پر پہنچ گئی ،معمول کے مطابق دانتوں کا چیک اپ کروایا ،کالج کا وزٹ بھی کیا پروفیسر سے ملاقات کی ،شریف میڈیکل سٹی کے انتظامات دیکھیے انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل بانی پاکستان مسلم لیگ نون نواز شریف چیک اپ کے بعد جاتی امرہ اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے ، والد کی عیادت کے بعد مریم نواز بھی ہسپتال سے روانہ ہو گئی
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل چوہدری کو اسٹیبلشمینٹ سہولت دیتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ اگر اب فیصل آیا تو اس سے ملاقات نہیں کریں گی۔ آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے اہل خانہ کی ملاقات کا دن ہے، اس سلسلے میں آنے والی علیمہ خان اور کارکنوں کو پولیس نے جیل سے ایک کلومیٹر دور ڈھابے پر روک لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں آج پھر ملاقات سے روکا جارہا ہے، ایک مرتبہ میری اور ایک مرتبہ میری بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بتایا جارہا ہے کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے ٹیم جیل آئی...
پنجاب میں سرکاری درسی کتب کے بعد اب اسپتالوں میں استعمال ہونے والے ٹیسٹ فارم پر بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کی تصویر چھاپی جانے لگی ہے۔ حالیہ واقعہ میں لاہور کے ایک سرکاری اسپتال میں سی ٹی اسکین کے فارم کی بیک گراؤنڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تصویری عکس واضح طور پر دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فارم اسپتال میں نصب سی ٹی اسکین مشین سے متعلق ہے جسے حالیہ عرصے میں نجی کمپنی کو آؤٹ سورس کیا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فارم اسی نجی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا اور مریم نواز کا تصویری عکس بھی کمپنی نے شامل کیا ہے۔ انتظامیہ نے مزید وضاحت دی کہ...
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ناقص چائے پتی استعمال کرنے والے ٹی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن۔ یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کے شہریوں نے بھارتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لایا، رات گئے تک چائے خانوں پر رش اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ناقص چائے پتی استعمال کرنے والے ٹی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکٹر ایف 10 میں کارروائی، 100 کلو ناقص چائے پتی تلف، یونٹ سیل کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق کارروائی دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر کی گئی، موقع پر کیے گئے چائے پتی کے ٹیسٹ ناقص پائے گئے ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق استعمال شدہ پتی کو ممنوعہ...
9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئی ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرے گی تاکہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق حقائق سامنے آ سکیں۔ لاہور پولیس کی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، جس میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم، انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فارنزک یونٹ کے ماہر عابد ایوب بھی شامل ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے سوالات کے ساتھ ساتھ پولی گرافک ٹیسٹ...
وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ، جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہچین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ:بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لو جیان چاؤ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا اور کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست رہا ہے۔ اس موقع پر لو جیان چاؤ نے بھی دوستی کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین...
پاکستان نے بھارتی فوجی افسر کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی رات کو ڈرون اور میزائل کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ ہم واضح طور پر ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جو کہ سکھ مذہب کا سب سے مقدس مقام ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، جب بھی بات ہوگی مسئلہ کشمیر پر ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ بیان میں کہا گیا کہ ہم تمام عبادت گاہوں کو انتہائی احترام...

‘ججز کے ٹرانسفر پر کسی جج کی سنیارٹی متاثر نہیں ہوتی’، سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ اور سینیارٹی کیس کی سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلہ اور سینیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کونسل کے وکیل حامد خان نے دلائل دیے۔ جسٹس شاہد بلال نے استفسار کیا کہ آپ کے مطابق ٹرانسفر شدہ ججز کی سنیارٹی کس نے طے کرنی تھی؟ جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ سنیارٹی کا تعین اس وقف کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنا تھا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس معاملے پر ایگزیکٹو کا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ججز سینیارٹی کیس: تبادلے پر آیا جج نیا حلف لے گا اس پر آئین خاموش ہے، جسٹس...
پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔ بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر کے اس بیان کے حوالے سے جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ ’پاکستان نے 7 اور 8 مئی 2025 کی درمیانی شب ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہم ان الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل جو سکھ مذہب کے ماننے والوں کے لیے سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، اسے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ترجمان نے کہا کہ درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے 6 اور 7 مئی 2025 کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں نورمقدم قتل کیس میں جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو نہ بھی ہو تو نور کی لاش مجرم کے گھر سے ملنا کافی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کی سماعت ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں بنچ سماعت کررہا ہے،دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہاکہ کیس میں بہت سے حقائق تسلیم شدہ ہیں،تسلیم شدہ حقائق پر دلائل دینے کی ضرورت نہیں،دونوں کے درمیان ایک ساتھ رہنے کا رشتہ تھا جو یورپ میں ہوتا ہے یہاں نہیں،لڑکا اور لڑکی کا ایک ساتھ رہنے کا رشتہ ہمارے معاشرے کی بدبختی ہے،اس قسم کا رشتہ مذہب اور اخلاقیات کے بھی...
پاکستان مخالف بیانات اور مذہب تبدیلی کے حوالے سے شاہد آفریدی پر الزامات کیلئے مشہور سابق اسپنر دانش کنیریا کی بھارت نوازی بھی کام نہ آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی جواب نے انتہاپسند نریندر مودی کی حکومت کو دنیا بھر میں رسوا کردیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے سبب جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم نے لیگ اسپنر دانش کنیریا کی گیلری سے تصویر بھی ہٹادی ہے۔ دانش کنیریا کی تصویر جے پور میں کیوں لگائی گئی؟ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں دانش کنیریا کی تصویر کی موجودگی پر ہندو انتہاپسندوں نے شدید احتجاج کیا تھا تاہم اسٹیڈیم حکام کا موقف تھا کہ قابل ذکر کرکٹرز کے اعزاز...
امریکی محکمہ صحت کے ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے الزائمر کی تشخیص کےلیے پہلی بار خون کے ٹیسٹ کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف ڈی اے نے حال ہی میں الزائمر کی تشخیص کےلیے ٹیسٹ کی منظوری کا اعلان کیا، جسے ماہرین کی جانب سے اس بیماری کی تشخیص اور علاج کےلیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ الزائمر ڈیمنشیا کی سب سے عام قسم ہے جس میں انسان کا دماغ عمر بڑھنے کے ساتھ سکڑنا شروع ہوجاتا ہے۔ یہ دماغی عارضہ یادداشت کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ اسے بھولنے کی بیماری بھی کہتے ہیں اور اس کا اب تک کوئی مکمل علاج میسر نہیں ہے۔ اس بیماری...
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے ماحول میں ہم آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی کہتے ہیں ڈٹ کر کھڑے رہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے نثار جٹ نے کہا کہ اسد قیصر نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کے حوالے سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی بات ہماری پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے آئی نہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی۔ Post Views: 4
محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ آج سے 24 مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ Post Views: 4
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں پانی کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ۔صبح فجر کے وقت شہری انکوائری آفس کے باہر پانی کے حصول کے لیے پہنچ گئے صبح سویرے پانی کے ٹینکر کے حصول کے لیے خوار ہوتے شہریوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔آئی ٹین انکوائری آفس کے باہر شہریوں کا رش لگ گیا۔ سیکٹر آئی ٹین میں چند ہی شہریوں کو پانی کا ٹینکر ملتا ہے ۔ اسلام آباد میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری مگر پانی کا مسئلہ حکام کی عدم توجہ کا شکار۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینیوں کو حج کرانے کا اعلان
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بلوچستان ، خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 12 دہشتگرد ہلاک، دو زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز سے دو الگ الگ جھڑپوں میں انڈین پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گرد ہلاک مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد یونس ہلاک، 2 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے شہر تربت میں سکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 24 مئی کے دوران سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران وسطی، بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ، روہڑی، سبی 46 ،پشاور43،لاہور،ملتان،فیصل آباد،مظفر آباد41،اسلام آباد39،کوئٹہ36،کراچی35اور...
جھڑپ کے دورانبلوچ لبریشن فرنٹ کے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز موادہوا بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی شناخت یونس ،صبر اللہ اور امجد عرف بچھوکے نام سے ہوئی، آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 3 دہشت گردوں ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 مئی کو بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ نام نہاد بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک کیے۔سیکیورٹی فورسز نے...
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہباز شریف کی حکومت کو ختم کرنے اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان نے مجھے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے کتنے ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے، اور اس وقت پی ٹی آئی کو کتنے ارکان کی حمایت حاصل...
وفاقی دارالحکومت میں سینئر سیاستدان اور سینیٹر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی کے راہنما ہوں، سارے حب الوطن ہیں یہ جو باتیں ہو رہی ہیں کہ بریفنگ دی گئی ہے یہ بکواس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے 6 ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں فیصل واوڈا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے نواز شریف ہو، زرداری ہو یا بانی پی ٹی آئی ہوں، سارے...
سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وکیل لاپتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ جب پارلیمانی وفود جائیں گے تو اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی کے اعتراض پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اختلاف رائے کا حق ہے، حکومتی وفد اتحادی اراکین پر مشتمل...
معروف امریکی یونیورسٹی کے ٹاپر طالبعلم کا سالہا سال کا تعلیمی کیریئر صرف اس وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے کہ اسنے اپنی گریجویشن تقریب میں "غزہ میں جاری نسل کشی" کیخلاف بات کی ہے، جس پر مغربی صارفین نے اپنے گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی نیویارک یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ لوگن روزوس؛ وہ طالب علم کہ جس نے اپنی گریجویشن کی تقریر میں اسرائیلی حملوں پر تنقید کی تھی، نے اس یونیورسٹی کے قوانین کی "خلاف ورزی" کی ہے اور اسے متعدد "تادیبی کارروائیوں" کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ آج منعقد ہونے والی گریجویشن کی تقریب سے خطاب میں فلسطینی حامی امریکی طالب علم لوگن روزوس نے، یونیورسٹی سے...
سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے فائنل ہونے والے تین امیدوار ڈاکٹر فتح محمد مری،خلیل الرحمان کمباٹی اور طارق رحیم سومرو۔ سندھ کی دوسری بڑی یونیورسٹی جامعہ سندھ (یونیورسٹی آف سندھ) کے وائس چانسلر کے عہدے کے لیے تین امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری پہلے، موجودہ قائم مقام وائس چانسلر خلیل الرحمان کمباٹی دوسرے اور انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کے ریکٹر طارق رحیم سومرو تیسرے نمبر پر ہیں۔یہ تین نام کلیئرنس کے لیے انٹیلیجنس ایجنسیوں کو بھیجے جائیں گے جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ ان تینوں امیدواروں کے انٹرویو کر کے کسی ایک نام کی منظوری دیں گے۔ جامعہ سندھ کے وائس چانسلر کے عہدے کےلیے انٹرویوز...

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں2 بہادر جوان شہید
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کی ہیں، جن میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان شہید ہوئے۔ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو کی گئیں۔ ’’ پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن‘‘۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ ‘‘ دیدیا آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی میں بھارتی سپانسرڈ 5 خوارج مارے گئے،...
افواج پاکستان کی جانب سے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کی عالمی سطح پر پذیرائی کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ دفاعی و سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسیاں آپریشن کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے منظم پروپیگنڈہ مہم کا آغاز کر چکی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو دوبارہ متحرک کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی اخبار ”دی سنڈے گارڈین“ میں احسان اللہ احسان کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مزید دو مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کر...
بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے اضلاع کیچ اور آواران میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھارتی ایجنڈے کے خلاف بروقت کارروائی کی پذیرائی کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان میں معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو دہشت گردی کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں 3 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی کے 3 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا. آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا ۔ اداکارہ سجل اور احد کی طلاق...
کراچی: بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سینیئر پوزیشن پر کام کرنے والے اکاؤنٹ افسر عبدالرشید ملاح کو ہراسانی کے الزام میں معطل کردیا ہے اور تاحکم ثانی ان کے کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کی دوپہر کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ عبدالرشید ملاح کی ہراسانی کے الزام میں معطلی کا فیصلہ پیر کی صبح لیاری یونیورسٹی کی منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ عبدالرشید ملاح پر ایک طالبہ کو موبائل فون اپلیکیشن کے ذریعے میسجز پر ہراساں کرنے کا الزام تھا جس کی باقاعدہ شکایت متعلقہ طالبہ کی جانب سے کی...

علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخیاں ختم، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مہم تیز کرنے کا فیصلہ
علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخیاں ختم، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مہم تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے بانی کی تینوں بہنیں اور قانونی ٹیم کے وکلا بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان موجود تلخیوں کو ختم کروا دیا گیا۔ اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ ہم سیاست میں نہیں ہیں، لیکن ہمارا بھائی جیل میں ہے۔ ہم اپنے بھائی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی تردید کردی، شیخ وقاص اکرم نے سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا لیکن موبلائزیشن میں وقت لگنے کا بھی کہہ دیا جبکہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کے گرینڈ اپوزیشن الائنس کو دھچکا لگنے کا بھی انکشاف کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت مخالف تحریک کے لیے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا اور کہا کہ موجودہ سیاسی صورتِ حال اور ماحول کا جائزہ لے کر احتجاج کی کال دی جائے گی تاہم اس کے لیے مناسب موبلائزیشن وقت درکار ہوگا۔ پارٹی نے احتجاجی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی...
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاست اور فوجی قیادت کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبر پی ٹی اے کے ریڈار پر آگئے۔ نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی پی ٹی اے نے فہرستیں مرتب کرلیں۔ پی ٹی اے نے حکومت سے یوٹیوب چینلز فوری بند کرنے کی اجازت مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی فہرست میں عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان اور شہبازگل کے نام شامل ہیں، پی ٹی اے احمد نورانی اور وقار ملک کے یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کراچکی ہے۔ پی ٹی اے دیگر یوٹیوبرز کے چینلز کی بندش کے لیے بھی اجازت کی منتظر ہے، پی ٹی اے کو ابھی تک حکومت کی جانب...
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے بیرون ملک دوروں کے لیے پارلیمنٹیرینز کے وفود میں اپوزیشن کو شامل نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مسئلے پر اپوزیشن کو بالکل سائیڈ لائن کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بات دنیا میں سنی جاتی ہے جبکہ شبلی فراز نے قومی مسائل میں اپوزیشن کو ساتھ لینے کا مشورہ دے دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کا بیرون ملک وفود بھیجنے کا فیصلہ بڑی اچھی بات ہے، بدقسمتی سے بنائی گئی کمیٹی میں اپوزیشن کا کوئی رکن شامل نہیں، قومی...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔ دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں۔ بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں شائع احسان اللہ احسان کے مضمون میں بے بنیاد دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مزید دو حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اخبار سنڈے گارڈین ایک پروپیگنڈا ٹول کے طور پر بھارتی ایجنسی سے منسلک ہے۔ حقیقت میں بھارت ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ احسان اللہ احسان کا مضمون دراصل بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی گواہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را سنڈے گارڈین کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں احسان اللہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہاہے کہ گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائینگے۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن کو تجدید کے حوالے سے اِہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ گولڑہ اور مارگلہ اسٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائینگے۔ انہوںنے کہاکہ ریسٹورنٹس کی مینجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گیانہوںنے کہاکہ عوام جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جدید طرز کے الیکٹرک پولز لگائے جائیں گے۔ حنیف...
قومی ہاکی ٹیم اگلے ماہ 8 ملکی نیشنز کپ حصہ لے گی، جس کاتربیتی کیمپ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے۔ منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کوالالمپور 8 ملکی نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔ پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم 15 جون کو ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔ سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے بعدازاں فائنل 21 جون کو منعقد ہوگا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے...
فائل فوٹو۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا دوبارہ ٹرائل شروع کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز پر جرمانے کا ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دائر اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف کیس جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف بغیر اجازت اسلام آباد میں احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
ڈیرہ غازی خان میں واقع نجی سوسائٹی کے مین ہول میں گر کر 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ریسیکیو حکام کے مطابق حادثہ مین ہول کی صفائی کے دوران سیڑھی ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، جس کے باعث دونوں مزدور اس کے اندر گرگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق دونوں مزدوروں کی لاشوں کو مین ہول سے نکال لیا گیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل اجلاس میں کے الیکٹرک کو ایلنڈر روڈ ریلوے کواٹر میں واقع زمین 2 لاکھ75 ہزار روپے فی گز میں فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔کراچی کی سڑکوں، گلیوں، تجارتی مرکز پر گاڑیاں دھونے اور لائنوں کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کردی گئی۔کونسل اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، اب ہم کے الیکٹرک کا بل دینے کی پوزیشن میں آجائیں گے، یہ پیسا شہر کی امانت ہے جو کے الیکٹرک کو دینا چاہیے تھا۔...
ہالی ووڈ کی ہارر تھرلر فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن: بلڈ لائنز‘ نے کمائی کے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائنل ڈیسٹینیشن فرنچائز کی اس نئی فلم نے شائقین کے ہوش اڑا دیے ہیں اور اسے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔ 16 مئی کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے رواں ہفتے 51 ملین ڈالرز کی کمائی کر کے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔ اس فرنچائز کی 14 سالوں بعد کوئی فلم سینما گھروں کی زینت بنی ہے جبکہ یہ مجموعی طور پر اس فرنچائز کی چھٹی فلم ہے۔ یہ ہالی ووڈ کے آنجہانی اداکار ٹونی ٹوڈ کی آخری فلم بھی ہے جو گزشتہ برس انتقال کر گئے تھے۔ اس میں خطرناک طریقوں سے موت کا شکار ہونے والے خاندان کو دکھایا گیا...
قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے متحرک ہوگئی ہیں۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے زرغون غر کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جونیپر کے گھنے درختوں کو اپنی لپیٹ می لے لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ کافی رقبے تک پھیل چکی ہے تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، آگ لگنے کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: قلعہ سیف اللہ: نایاب پرندے خطرے میں، شکار پر سخت کارروائی کا فیصلہ لیویز، پی ڈی ایم اے اور مقامی افراد روایتی طریقوں اور فائر بالز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں...
کراچی: پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔ دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان...
اسلام آ با د:چین نے گزشتہ 11 سال میں پاکستان میں 7 کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھر، 5 نیو انرجی بجلی گھر، 2 ہائیڈرو پاور پلانٹس اور 1 ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے اور انہیں مکمل کر لیا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ چینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے چلنے والا مٹیاری –لاہور ڈی سی ٹرانسمیشن منصوبہ پاکستان کا پہلا ہائی وولٹج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن منصوبہ ہے، جو پاکستان کے انفراسٹرکچر میں ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ اس نے نہ صرف پاکستان کے شمال اور جنوب کے درمیان بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھایا ہے بلکہ قومی گرڈ اسٹیشن کے استحکام کو بھی بہتر کیا ہے، ملک بھر...

بانی پی ٹی آئی کی عسکری عہدیدار سے ملاقات اور ’’سیاسی سیز فائر ‘‘ کے حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی کا مؤقف بھی آ گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی عسکری عہدیدار سے ملاقات اور ’’سیاسی سیز فائر ‘‘ کے حوالے سے سینیٹرعرفان صدیقی کا مؤقف بھی آ گیا ۔ ’’جیو نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کسی حکومتی یا عسکری عہدیدار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ کوئی ڈیل اور کوئی پیشکش نہیں کی گئی، مذاکرات یا پیشکشوں کے مرحلے گزر چکے، یہ سب سیاسی شوشے ہیں، لطف لینے والے لطف لیتے رہیں۔’’سیاسی سیز فائر‘‘ کی بات کی جا رہی ہے، سیز فائر وہاں ہوتا ہے جہاں دو فریق فائرنگ کر رہے ہوں، حکومت کی طرف کوئی فائرنگ نہیں ہو...

کینیڈا، الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدواروں محمد اسحاق، ندیم اکبرکے اعزاز میں تقریب
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے وفاقی الیکشن میں حصہ لینے والے پاکستانی نژاد محمد اسحاق اور ندیم اکبر کھٹانہ نے کہاہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی حمایت اور اس کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے آرگنائزر معین احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے قابل افراد کا الیکشن میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی والدہ نے ان کے کمپیوٹر ٹیسٹ کے دلچسپ نتائج شئیر کر کے صارفین کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی والدہ مائے مسک پرانی تصاویر اور دستاویزات کو ترتیب دینے کے دوران ان کے پرانے کمپیوٹر اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کی رپورٹ تک پہنچ گئیں جنہیں انہوں نے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا۔(جاری ہے) یہ نتائج کی رپورٹ 17 مئی 1989 کی ہے اور یونیورسٹی آف پریٹوریا کی جانب سے جاری کی گئی تھی، جہاں ایلون مسک نے کینیڈا جانے سے قبل کچھ عرصہ تعلیم حاصل کی تھی۔ رپورٹ پر یونیورسٹی کے انفارمیشن مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جے ایل ایم وائیچررزکے دستخط...
لاہور:پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور سب انجینئرز کی بھرتی کے لیے درخواستوں کے انبار لگ گئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 550 سیٹوں کے لیے 30ہزار 247 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کے لیے 13 ہزار 314 اور سب انجینئرز کے لیے 16 ہزار 933 درخواستیں شامل ہیں۔ پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لیے گزشتہ برس اشتہار دیا گیا تھا، بھرتی کے لیے امیدواروں کا تحریری امتحان جولائی میں ہوگا۔ پاکستان ریلویز میں بھرتی کے لیے تحریر ی امتحان نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ ریلویز انتظامیہ نے امیدواروں کو آگاہ کر دیا۔ پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور مکینیکل سگنلز سول اور الیکٹریکل سمیت ڈیزائنر کی اسامیاں کئی برس سے خالی...
پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے غیرفعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا جس میں2362میگا واٹ صلاحیت کے 3 پلانٹس کو فروخت کیلئے پیش کیا گیا۔پاور سیکٹر میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے ناکارہ سسٹم سے چھٹکارے کے مشن کے طور پر سرکاری پرانے اور غیرفعال پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔نیلامی میں 880 میگاواٹ جامشورو تھرمل پاور اسٹیشن ، 1350 میگاواٹ کا مظفر گڑھ تھرمل پاور اسٹیشن اور 132 میگا واٹ اسٹیم پاور اسٹیشن فیصل آباد شامل ہیں۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 7 مختلف پرانے تھرمل پاور پلانٹس فروخت کیے جاچکے ہیں، فروخت کیے گئے پلانٹس کی بولی تقریباً 9 ارب سے زائد رہی...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ابھی ہم صرف جیل حکام سے جواب مانگ لیتے ہیں، کیا آرڈر تھا ہمارا جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ عدالت نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ آپ ستمبر اور اکتوبر 2024ء کی بات کر رہے ہیں، اب 2025 ہے، آپ چاہتے ہیں ہم کوآرڈینیٹر کے خلاف کارروائی کریں، اسے پکڑیں، ہم ریکارڈ منگوالیں گے،...
کراچی: انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے اپنی ٹیم پر بہت زیادہ گالف کھیلنے کے الزام کو مسترد کردیا۔ انگلینڈ کے بارے میں حالیہ کچھ عرصے میں یہ بات عام ہورہی ہے کہ وہ بہت زیادہ گالف کھیلنے کے سبب اپنے میچز کی تیاری پر توجہ نہیں دیتی، فٹنس مسائل سے دوچار رہنے والے بین اسٹوکس کی آئندہ ہفتے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ کیلیے واپسی متوقع ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں مجھے غصہ دلاتی ہیں، آپ نے سنا ہوگا کہ ہم زیادہ ٹریننگ نہیں کرتے بلکہ گالف میں مشغول رہتے ہیں، اسی وجہ سے اپنے میچز کی تیاری پر توجہ نہیں رہتی۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ الزام...
آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدنی اور اخراجات سمیت بجٹ تخمینہ جات پر حتمی مذاکرات ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا وفد 22 مئی تک بجٹ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف ٹیم سے بجٹ پر مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور پلاننگ کمیشن کے حکام شامل ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ اسٹیٹ بینک حکام کے بھی مذاکرات ہوں گے۔
سٹی 42: وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے سٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، شہری جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے گولڑہ اور مارگلہ سٹیشن کو تجدید کے حوالے سے اِہم اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ حنیف عباسی نے بتایا کہ گولڑہ اور مارگلہ سٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے، ریسٹورنٹس کی مینجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے، جدید طرز کے الیکٹرک پولز لگائے...
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن اتحاد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور بہنوں نے ملاقات میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی، بانی کو اپوزیشن اتحاد اور محمود اچکزئی کے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی...
پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن اتحاد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور بہنوں نے ملاقات میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی، بانی کو اپوزیشن اتحاد اور محمود اچکزئی کے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم...
پاکستان ریلویز نے دارالحکومت اسلام آباد کے 2 ریلوے اسٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہاں نجی ملکیت میں جدید طرز کے ریسٹورنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے پروجیکٹ ایم ایل 1کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری گولڑہ اور مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی تجدید کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے، اسلام آباد کے تاریخی گولڑہ اور جدید مارگلہ اسٹیشنز پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے۔ وزیر ریلوے کے مطابق ریسٹورنٹس کی مینیجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی، تاکہ عوام جب چاہیں وہاں آکر...
بیجنگ : نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے شی جن پھنگ کی کتاب کی گیارہویں تا پندرہویں جلد حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے شائع ہوئی اور اسے ملک بھر میں تقسیم کیا گیا ۔ اس کتاب میں نومبر 2023 سے اب تک لکھے گئے تقریباً دو لاکھ تیس ہزار الفاط پر مشتمل کل 29 نظریاتی مضامین شامل ہیں جو پیپلز ڈیلی اور چھیوشی میگزین میں شائع ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس کتاب کی پہلی تا پانچویں جلد اور چھٹی تا دسویں جلد بالترتیب 2020اور2023 میں شائع ہو چکی ہے ۔ Post Views: 5
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کی پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تیاری کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پانچ سالہ منصوبہ بندی کی سائنسی طریقے سے تشکیل اوراس پر مسلسل عمل درآمد، ہماری پارٹی کی ملک کی حکمرانی میں ایک اہم تجربہ ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ایک اہم سیاسی برتری بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے کہ سائنسی، جمہوری اور قانون پر مبنی فیصلہ سازی پر قائم رہتے ہوئے مختلف طریقوں سے عوام اور تمام سماجی حلقوں کی آراء اور تجاویز کو سنا جائے۔ ان کا...
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ملک میں امیگریشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا اور سخت پلان پیش کیا ہے، جس کا مقصد برطانیہ میں تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنا ہے، جس سے نہ صرف ملازمت بلکہ تعلیم کی غرض سے آنیوالے طلبا بھی متاثر ہوں گے، اس پلان سے برطانیہ میں مقیم غیر ملکیوں اور ان ممالک کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو برطانیہ میں بہتر مستقبل کی تلاش میں ہیں۔ پلان کے اہم نکات کیا ہیں؟ ویزا قوانین میں سختی: حکومت برطانیہ ویزا قوانین کو مزید سخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں ورک ویزا اور اسٹوڈنٹ ویزا کے حصول کے لیے اہلیت کے معیار کو بڑھانا شامل ہے،...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ اتوار کو پی ایس ایل 10کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے بعد ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ راولپنڈی میں کھیلا گیا میچ آندھی اور بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 13 اوور تک محدود کردیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹ پر 149 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز کے 150 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پشاور...
سٹی 42 : سوہاوہ اور جہلم ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے نئے اسٹاپس کا افتتاح کردیا گیا ۔ وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ اور جہلم ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے نئے اسٹاپس کا افتتاح کیا۔ بلال اظہر کیانی نے سوہاوہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سال بعد سوہاوہ اسٹیشن پر کسی ٹرین کا اسٹاپ قائم ہوا، سوہاوہ اور جہلم اسٹیشن پہنچنے پر عوام نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا بھرپور خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوہاوہ، جہلم اور دیگر مضافاتی شہروں کے اسٹیشنز پر سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ...
گوادر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ قومی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ مقتدر قوتیں و حکمران سب کو ساتھ لیکر چلیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حق دو تحریک بلوچستان کے عوام کیلئے شروع کیا گیا، جس کی کامیابی سے اہل بلوچستان کو حقوق مل سکتے ہیں۔ بلوچستان میں اسٹبیلشمنٹ، مقتدر قوتوں کی مظالم، حکمرانوں کی لوٹ مار، بدعنوانی، بارڈر بندش اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کی وجہ سے عوام بلخصوص نوجوانوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ وسائل سے مالا مال بلوچستان آج مقتدر قوتوں جعلی حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے بدحال، لوگ غربت، بے...
مسلم پروفیسر نے سوال اٹھایا تھا کہ کچھ ہندوتوا کے حامی فوج میں خدمات انجام دینے والی مسلم خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کی تعریف کیسے کرسکتے ہیں جبکہ وہی لوگ ملک میں ہورہے ہجومی تشدد، بلڈوزر کارروائیوں اور اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہریانہ کی پولیس نے اشوکا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی خان محمود آباد کو "آپریشن سندور" سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اشوکا یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے سربراہ ڈاکٹر علی خان محمود آباد کو آج ہریانہ پولیس نے آپریشن سندور سے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے لئے گرفتار کیا۔ یہ گرفتاری خواتین کمیشن کی...
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں امن دشمن عناصر نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلنے کی کوشش کی، ایف سی قلعہ گلستان کے قریب واقع مارکیٹ میں جمعے کی شب ایک کار بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے فوری بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جو ایف سی قلعہ کے قریب ایک مصروف مارکیٹ میں کھڑی کی گئی تھی۔ ریاض خان داوڑکے مطابق دھماکے میں ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ رہے زخمیوں میں عام شہری شامل ہیں جنہیں فوری...

کےالیکٹرک کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائیاں جاری، بلدیہ میں غیرقانونی پی ایم ٹی ہٹا دی گئی
کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک نے 13 ہزار سے زائد کنڈے ہٹانے کی مہمات میں 17,298 ہزار کلوگرام غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کو ہٹایا گیا- کے الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور سیکیورٹی کے تعاون سے شہر بھر میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کے ای نے اتحاد ٹاؤن، بلدیہ میں نصب اپنی 250 kva PMT کو واجبات کی۔عدم ادائیگیوں کے باعث ہٹا دیا تھا مگر بعد میں، شرپسندوں نے اپنے طور پر غیر قانونی طور پر 500 kva PMT کا ٹرانسفارمر نہ صرف نصب کیا بلکہ کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک سے دوبارہ منسلک بھی کر دیا اور بجلی چوری مسلسل جاری رکھی۔ اس غیر قانونی پی ایم ٹی کو دوبارہ منقطع کرنے کے...
پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم پارکوں پر قبضے اور پارکوں میں چائنہ کٹنگ کے خلاف طویل عرصے سے مقدمہ لڑرہے ہیں، نارتھ ناظم آباد میں پارکوں میں چائنہ کٹنگ کرکے پلازے بنائے گئے، جماعت اسلامی اس وقت بھی کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑرہی تھی اور آج بھی عوام کے ساتھ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے ایم سی میں جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت و میئر کراچی کی سرپرستی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضے و تجارتی استعمال کے حوالے سے کلفٹن کے رہائشیوں کے ہمراہ عمر شریف...
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے، جس میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ رنگ روڈ میں واقع مال منڈی کے قریب خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تفتیشی حکام نے شواہد اکھٹے کیے۔ریسکیو 1122 پشاور کے ترجمان بلال احمد نے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال منتقلی کے بعد سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ شہید اے ایس آئی کی شناخت لیئق زادہ خان اور کانسٹیبل کی...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان نے ایک تازہ انٹرویو میں ایسا بیان دے دیا ہے جس نے انٹرنیٹ پر بحث چھیڑ دی ہے۔ اپنی خوبصورتی، باصلاحیت اداکاری اور شوہر فلک شبیر کے ساتھ محبت بھری تصویروں کےلیے مشہور سارہ خان نے اس بار خبروں میں جگہ اپنی کسی ڈرامے سے نہیں بلکہ اپنے خیالات سے بنائی ہے۔نجی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سارہ نے خود کو بہت بڑی فیمینسٹ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پرانے وقتوں کی عورت سمجھتی ہیں۔ ان کے مطابق مردوں کو وہ مقام دینا چاہیے جو اُن کے لیے مخصوص ہے تاکہ عورتیں سکون سے جی سکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گھر میں رہنے والی عورت ہیں، اُنہیں...
قومی ہاکی ٹیم اگلے ماہ 8 ملکی نیشنز کپ حصہ لے گی، جس کیلئے کاتربیتی کیمپ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے۔ منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کوالالمپور 8 ملکی نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔ پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم 15 جون کو ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔ سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے بعدازاں فائنل 21 جون کو منعقد ہوگا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔...
افغانستان(نیوز ڈیسک)عبدالواحد افغان ضلع ارغنداب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، افغان سکیورٹی ذرائع۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اہم لیڈر عبدالواحد کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق عبدالواحد افغان ضلع ارغنداب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ افغان سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ عبدالواحد اپریل 2025 میں اپنے گروہ کے ساتھ افغانستان منتقل ہوا تھا، عبدالواحد جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حملوں میں مطلوب تھا۔ بھارتی حکومت نے اسلحے کی ہنگامی خریداری کیلئے فوج کو اختیار دیدیا
کشیدگی کے دوران بھارتی افواج کی جانب سے نہتے پاکستانی شہریوں پر حملے جنگی جرائم میں شامل ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جھوٹ کا سہارا لیکر پاکستان کیخلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا، بھارت نے نہ صرف پاکستان کیخلاف جارحیت کی بلکہ نہتے معصوم شہریوں کو ہدف بنا کر جنگی جرائم بھی کیے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے خود اعتراف کیا کہ ’اگر کوئی سویلینز مارے بھی گئے ہیں ہیں تو ان کو گننا ہمارا کام نہیں ہے‘۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج کی 6 اور 7 مئی کو کھلی جارحیت میں 40 سویلینز شہید ہوئےجس میں 15 معصوم بچے ،7 خواتین اور 18...
—فائل فوٹو ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتِ حال جاری ہے۔لاہور میں 42 جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ اور کراچی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی میں 40 ڈگری جیسی گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔ محکمۂ موسمیات نے آج شام اور رات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی جبکہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
ملک کے میدانی علاقے شدید ہیٹ ویو کے زد میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں آج بھی ہیٹ ویو برقرار رہے گا، لاہور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ کراچی کے چند علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک برقرار رہے گا۔ یہ بھی پڑھیے: ہیٹ ویو سے کس طرح بچا جائے؟ اس کے علاوہ کوئٹہ میں بھی درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محمکہ...
نووا گروپ 1976 سے پاکستان کی ریئل اسٹیٹ بزنس سے جڑا ایک بڑا نام ہے، اب اس گروپ نے باضابطہ طور پر ڈیلرز کی رجسٹریشن کے لیے ملک گیر مہم کا آغاز کردیا ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ متحرک اور قابل اعتماد سیلز نیٹ ورکس کی بنیاد رکھنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام ہے۔ کئی دہائیوں کے ورثے کے ساتھ گروپ اب پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے لیے کمر بستہ ہے، اس گروپ نے راولپنڈی کی شیرزمان کالونی سے اپنے پراجیکٹ شروع کیے تھے، اور 3 بڑے شہروں میں اپنے پراجیکٹس نیوسٹی، نووا سٹی اسکولز اور نووا سٹی پراجیکٹس پھیلا چکا ہے۔ نووا گروپ کے چیئرمین چوہدری جنید افضل کا کہنا ہے کہ اب وقت...
بی جے پی کے 25اہم رہنمائوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا وزیر خارجہ جے شنکر ، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا ، سیکریٹری خارجہ وکرم مسری شامل پاکستان کے خلاف حالیہ فوجی ناکامی نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو سخت پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ اندرونِ ملک عوامی ردِعمل سے بچنے کیلیے حکومت نے اپنے ہی وزرا اور اعلیٰ سیاست دانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مودی سرکار کی جانب سے کیے گئے آپریشن سندور کا پاکستان نے بھرپور جواب دے کر ناکام بنادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی حکومت نے دہلی پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اہم وزرا کی سیکیورٹی...
انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے کمرے میں علیمہ خان اور کنول شوزب کا آمنا سامنا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق علیمہ خان اور کنول شوزب کے مابین مکالمہ ہوا، کنول شوزب نے کہا کہ علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی۔ کنول شوزب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوں، علیمہ خان نے کہا کہ میں تم سے ناراض نہیں ہوں جاو۔ کنول شوزب نے کہا کہ میری وڈیو پرانی وڈیو کے مخصوص حصے کو میرے خلاف استعمال کیا گیا، علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف ن...
پشاورکی اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں ہراسگی کیس میں ملوٽ اسسٹنٹ پروفیسر کوملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اسسٹنٹ پروفیسر کو ملازم سے برطرف کرنے کا پیغام جاری کیا۔ پیغام کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر کو متاٽرہ طالبہ کی شکایت پر معطل کیا گیا۔ یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کیں۔ وزیرتعلیم کے مطابق یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے الزام ٽابت ہونے پر اسسٹنٹ پروفیسر کو ملازمت سے برخاست کردیا۔ وزیر تعلیم نے معاملہ جلد اورانصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹانے پر یونیورسٹی انتظامیہ کو شاباش دی۔
سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے حقائق دنیا کو سمجھانے کیلئے یورپ کا دورہ کریں گے ۔ وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے جس میں سابق وزیر دفاع اور وزیر خارجہ خرم دستگیر، سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اور سینئر ڈپلومیٹ جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ ڈپلومیسی کا تجربہ رکھنے والی یہ تینوں شخصیات بلاول بھٹو کے ہمراہ یورپ کا وزٹ کریں گی۔ بلاول بھٹو بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا بلاول بھٹو نے ایکس پر پوسٹ کرکے اس وزٹ کے بارے میں بتایا کہ آج مجھے وزیراعظم شہباز شریف کا...
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم آئندہ بھی ملی تشخص، آئینی حقوق، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اور اسلامی و جمہوری اقدار کے فروغ کیلیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر اول علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی، رابطہ سیکرٹری فرید احمد اور دیگر ضلعی و یونٹ عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران نو منتخب یونٹ کابینہ سے ضلعی صدر...
پشاور(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ضلع باجوڑ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ کے ٹینڈر میں غبن کرنے والے ٹھیکیدار سے ایک کروڑ 38 لاکھ 2 ہزار 108 روپے کی خطیر رقم ریکور کر لی۔ کارروائی اینٹی کرپشن کو موصول ہونے والی ایک شکایت پر عمل میں لائی گئی جس میں الزام تھا کہ 2022 میں جنرل بس اسٹینڈ کا ٹھیکہ تین سالہ مدت کے لیے دیا گیا، مگر ٹھیکیدار نے طے شدہ مدت کے دوران ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرایا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق شکایت کی بنیاد پر باقاعدہ انکوائری کی گئی، جس میں الزامات درست ثابت ہوئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ٹھیکیدار کی عدم ادائیگی کے باعث قومی خزانے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بننے والی نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میجر جنرل (ر) عامر اسلم خان چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کے کنٹریکٹ کی مزید تجدید نہیں کی گئی۔ذرائع نے کہا کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کا سالانہ بجٹ 40کروڑ تھا، پچھلے پانچ سالوں میں سالانہ 40کروڑ بجٹ ہونے کے باوجود آﺅٹ پٹ صفر رہی۔ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی کا5 سالوں کا بجٹ 2ارب روپے تھا۔نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی سابق وزیراعظم عمران خان کے دورمیں بنائی گئی تھی۔ صدر مملکت کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ ،تاریخ گواہ رہےگی کہ چند...

جنگی اور سفارتی محاذ پرناکامی: مودی حکومت کا سات رکنی پارلیمانی وفد شراکت دار ممالک کو بریفنگ کے لیے تیار
نئی دہلی/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )بھارت نے جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر ناکامی کے بعد مودی حکومت نے ایک سات رکنی وفد تشکیل دیا ہے جو دنیا بھر میں اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کر کے انہیں ”آپریشن سندور“ اور پہلگام واقعہ بریفنگ دے گا.(جاری ہے) بھارتی پریس انفارمیشن بیورو کی پریس ریلیز کے مطابق وفد میں تمام سیاسی جماعتوں کے سنیئراراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اس دورے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان بھی وفد کے ہمراہ ہوں گے پی آئی بی کے مطابق کل جماعتی وفد انڈیا کے قومی اتحاد دہلی کا موقف بین الاقوامی فورمز پر پیش کرے گا فہرست میں کانگریس پارٹی کے...
وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بننے والی نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میجر جنرل (ر) عامر اسلم خان چیئرمین نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کے کنٹریکٹ کی مزید تجدید نہیں کی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کا سالانہ بجٹ 40کروڑ تھا، پچھلے پانچ سالوں میں سالانہ 40کروڑ بجٹ ہونے کے باوجود آوٴٹ پٹ صفر رہا۔ ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کا5 سالوں کا بجٹ 2ارب روپے تھا۔ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی سابق وزیراعظم عمران خان کے دورمیں بنائی گئی تھی۔
وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہائوسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بننے والی نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میجر جنرل (ر) عامر اسلم خان چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے کنٹریکٹ کی مزید تجدید نہیں کی گئی۔ذرائع نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کا سالانہ بجٹ 40کروڑ تھا، پچھلے پانچ سالوں میں سالانہ 40کروڑ بجٹ ہونے کے باوجود آوٹ پٹ صفر رہا۔ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کا5 سالوں کا بجٹ 2ارب روپے تھا۔ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی سابق وزیراعظم...
ملک کے بیشتر حصے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتِ حال جاری ہے۔ سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جبکہ تربت میں درجۂ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، تاہم یہاں گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ اور نواب شاہ میں 49 جبکہ سکھر، دادو، جیکب آباد میں 48 اور کوئٹہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی کی شدت 47 ڈگری، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 45 ڈگری کی گرمی 48 اور کراچی میں 34 ڈگری کی گرمی 38 ڈگری محسوس کی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنا باعثِ اعزاز تھا، شاہد آفریدی وزیراعظم اور ہماری دلیر افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر آپریشن بُنیانُ المرصوص کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،شاہد آفریدی
حکومت نے ملک میں سیاسی سیز فائر کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بڑی آفر کردی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم آج بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، سنجیدہ ٹیم تشکیل دے کر آج ہی بات چیت کے لیے آ جائیں۔ یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے کس نے اور کیوں خفیہ ملاقات کی؟ انہوں نے کہاکہ سیز فائر تب ہوتا ہے کہ جب دونوں اطراف سے فائر ہورہا ہے، ہم تو خاموش ہیں فائرنگ صرف پی ٹی آئی کی طرف سے ہورہی ہے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ 9 مئی کیا، اس کے علاوہ آئی ایم...
سی ڈی اے اور نسٹ کے درمیان میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے لیے کمیوٹر بیسڈ امتحان کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت سی ڈی اے میں مختلف شعبہ جات کیلئے میرٹ پر مبنی شفاف بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ جو ۱۹ مئی تک جاری رہے گا اس سلسلہ میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے نسٹ میں جاری کمپیوٹر بیسڈ امتحانی مرکز کا اچانک نہ صرف دورہ کیابلکہ امتحانی انتظامات...