2025-11-03@06:26:20 GMT
تلاش کی گنتی: 34

«زونز میں سہولتیں»:

    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ افواج پاکستان کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا۔ افغانستان کو واضح پیغام د یاکہ پاکستان میں دراندازی کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔ پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ احتجاج کریں وہ سب کا حق ہے لیکن پرامن ہو نا چاہئے۔ ہر بار اسلام آباد پر چڑھائی نہ کی جائے۔ خصوصی افراد کے لئے سہولتیں پیدا کرنا حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں انٹرنیشنل بلائنڈ ڈے کے موقع پر ''یوم تحفظ سفید چھڑی ''پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر...
    سینٹ کی مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی قائمہ کمیٹی کو وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے بتایا کہ پچھلے سال حج سے کوئی شکائت نہیں آئی وزیر اعظم نے بھی وزارت کی کارکردگی کو سراہا۔ چیئرمین سینیٹر عطا الرحمان کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس نے حج 2026 کے انتظامات جائزہ لیا وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہماری بھر پور کوشش ہے کہ عازمین حج کو کم خرچ میں بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ وزارت کے حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے انتظامات جاری ہیں جونہی مکمل ہوئے اجلاس کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں کیٹرنگ سمیت دوسری کمیٹیوں کے کام اور سروسز مہیا کرنیوالی کمپنیوں کے انتخاب...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے پولیس کے لئے نئی آپریشنل گاڑیوں کی خریداری کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے رویے کے باوجود صوبائی حکومت پولیس کو جدید سہولتیں دے رہی ہے۔ ہمارے جوان فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔ سہولتیں ہم دیں گے۔ صوبے میں امن کے قیام کے لئے صوبائی حکومت اپنی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
    پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جو شخص عدالت میں عمران خان جیسی جیل سہولیات مانگ رہا ہے، اگر اُسے وہ سہولیات دے دی جائیں تو وہ خود رو پڑے گا۔ اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان دو سال سے قیدِ تنہائی میں ہیں، جس کمرے میں وہ بند ہیں وہ صرف 8 بائی 10 فٹ کا ہے، نہ وہاں اے سی ہے، نہ اخبار، نہ ٹی وی، نہ ملاقات کی اجازت۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر آصف زرداری اور نواز شریف کو جیل میں مکمل سہولیات مل سکتی ہیں تو عمران خان کو کیوں نہیں؟...
    اسلام آباد – پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور متحدہ عرب امارات کی معروف فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کے درمیان کوڈ شیئر معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ایئرلائنز اپنے مسافروں کو زیادہ وسیع اور مربوط سفری سہولتیں فراہم کریں گی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ مسافر پروازوں کے ساتھ ساتھ کارگو سروسز اور فریکوئنٹ فلائر پروگرام پر بھی لاگو ہوگا۔ اس کا باضابطہ آغاز31 اکتوبر 2025 سے ہوگا۔ معاہدے کی اہم باتیں: کوڈ شیئرنگ: ان روٹس پر شراکت داری ہوگی جہاں پی آئی اے کی براہ راست پروازیں موجود نہیں، جس سے مسافروں کو متبادل سفری آپشنز میسر آئیں گے۔ کارگو سروس: کارگو کے شعبے میں بھی تعاون کیا جائے گا...
    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں واقع بچوں کا دوسرا بڑا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر بند کر دیا گیا۔ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند ہے جبکہ ایمرجنسی اور وارڈز کی سہولتیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے 400 سے زائد ملازمین گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کے باعث اسپتال کی بیشتر سروسز بند کر دی گئی ہیں، اسپتال میں صرف او پی ڈی کام کر رہی ہے تاہم دیگر سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی آمد میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ اسپتال کی...
    لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود...
    ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے مزدوروں کے لیے ایک انقلابی منصوبہ ’’ویلفیئر کارڈ‘‘ شروع کیا ہے، جس کا مقصد صوبے بھر کے رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو جامع سہولیات فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام ڈیجیٹل رسائی کے ذریعے مختلف سہولتیں فراہم کرتا ہے، جن میں حادثاتی انشورنس، مالی امداد اور ملازمت سے متعلق سہولتیں شامل ہیں۔ رجسٹرڈ مزدوروں کے لیے فوائد متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری مفت حادثاتی ہیلتھ انشورنس, سالانہ سات لاکھ روپے تک کا کوریج, ملک بھر میں 270 سے زائد اسپتالوں میں کیش لیس علاج کی سہولت, 24/7 ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی دونوں صورتوں میں کوریج, کوریج صرف حادثاتی مسائل پر لاگو ہوگی, ڈیجیٹل تصدیق کے...
    ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے صنعتی مزدوروں کے لیے ورکرز ویلفیئر کارڈ کے تحت بڑے پیمانے پر فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔  سیکریٹری محنت رفیق قریشی نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر کارڈ کے تحت صنعتی مزدوروں کو 7 لاکھ روپے کی حادثاتی ہیلتھ انشورنس، 10 ہزار ای موٹر سائیکلوں اور سلائی میشنوں کی تقسیم سمیت بہت کچھ اور بھی میسر آئے گا۔ انہوں نے کہا ورکرز ویلفیئر کارڈ سے محنت کشوں کی زندگی کا نیا روشن باب کھلے گا، سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے پورے ملک کے 270 سے زائد اسپتالوں میں محنت کشوں کے لیے 7 لاکھ روپے تک کی حادثاتی ہیلتھ انشورنس کا اعلان کیا ہے۔  جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی...
    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا ہے کہ برآمد کنندگان کو مزید سہولتیں دے کر برآمدات بڑھائی جائیں گی۔ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت سیمنٹ اور کلنکر برآمدات بڑھانے کے لیے ٹاسک فورس کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضال، عارف حبیب، پورٹ قاسم، کے پی ٹی، اسٹیٹ بینک، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔ ٹاسک فورس کمیٹی نے اجلاس میں اپنی پیش رفت پر بریفنگ دی اور اس موقع پر ہارون اختر نے کہا کہ پورٹ قاسم پر دو اضافی ملٹی پرپز برتھ جلد مکمل ہوں گی، پورٹ قاسم اتھارٹی اضافی برتھ کی تعمیر...
    اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال نے پاکستان اور ترکیے کے تجارتی تعلقات میں مزید وسعت لانے پر زور دیتے ہوئے ترک سرمایہ کاروں کو پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اسپیشل اکنامک زونز میں سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 16 ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور ترک وزیر دفاع نے مشترکہ طور پر کی۔ اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال نے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں مزید وسعت لانے پر زور دیتے ہوئے ترک سرمایہ کاروں کو سی پیک کے اسپیشل اکنامک زونز میں سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ...
    پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور تعاون کے نئے دروازے کھلنے جا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 16ویں مشترکہ وزارتی کمیشن کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور ترکیہ کے وزیر دفاع نے مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر جام کمال نے ترک سرمایہ کاروں کو سی پیک کے تحت قائم اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جایا جائے۔  اجلاس میں دفاعی ٹیکنالوجی، مشترکہ پیداوار اور صلاحیتوں میں...
    مری(نیوز ڈیسک) مری کے دور افتادہ علاقے میں قائم طالبات کا سرکاری اسکول برسوں سے علم کے چراغ جلاتے ہوئے معجزات دکھا رہا ہے اور ہر سال شاندار کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ٹاپ رینکڈ طلبہ پیدا کر رہا ہے۔ لیکن ان درخشاں ذہنوں کو روزانہ کی بنیاد پر مسائل کا پہاڑ عبور کرکے یہ کامیابیاں سمیٹنے کی جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ کبھی 300؍ طالبات کیلئے حد سے زیادہ طلب کا شکار ایک واش روم تک رسائی کی پریشانی، تو کبھی بنیادی ضروریات کے نہ ہونے کی مشکل تو کبھی تدریسی عملے کی کمی کے مسائل۔ علمی عظمت کے دس برس اور حکام کی بے حسی کا یہ صریح تضاد، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول علیوٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
    اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اہم مقام رکھتا ہے،شہبازشریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوقدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اور اہم مقام رکھتا ہے پاکستان کے پاس دنیا کی قدیم ترین...
    چیئرمین ایف بی آر نے نئے مالی سال کو ٹیکس دہندگان کے لیے سہولتیں دینے کا سال قرار دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کو آسانیاں فراہم کرنے اور ٹیکس کے عمل کو بہتر بنانے پر توجہ دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کیخلاف ایف آئی آرز، گرفتاریاں اور ٹرائلز غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ کا بڑا، تفصیلی فیصلہ جاری چیئرمین ایف بی آر نے اسلام آباد میں وزیرمملکت بلال کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ابھی ابھی ہم بجٹ کے پراسیس سے گزرے ہیں، بجٹ پر بڑی بحث ہوئی، یہ بات کلیئر کرنا چاہتا ہوں کہ ایف بی آر کے لیے ٹیکس دہندگان بہت اہم ہیں، ہم...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے عوام کی خدمت کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب لگژری سیلون جو کبھی صرف وزیراعظم کے لیے مخصوص تھا، عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔ وزیراعظم لگژری سیلون میں ہر وہ سہولت موجود ہے جس کی اب تک عوام صرف خواہش ہی کرسکتے تھے۔ 2 بیڈ رومز، اٹیچ باتھ رومز،  ایل ای ڈی ٹی وی ، فریج، اوون، گیزر، مکمل کچن، ڈائننگ ٹیبل، سپلٹ اے سی، ٹی وی لاؤنج اور ٹیلی فون ایکسچینج بھی ہوگی۔ اس فیصلے سے قبل یہ ایک ایسا سفر تھا جو عام لوگوں کو صرف خواب لگتا تھا، لیکن اب وہ حقیقت بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ پرائم منسٹر سیلون میں 10 افراد...
    وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیاں جیلوں میں اضافی سہولتیں لینے کے لیے قائم نہیں کی گئیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹی کے قوانین سب نے مل کر بنائے ہیں، قائمہ کمیٹی کے پاس پولیس تفتیش کا اختیار نہیں، قائمہ کمیٹیاں کیسز ختم کرانے کے لیے نہیں بنائی گئیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن تنقید کے ساتھ ساتھ دوسروں کو سننے کا حوصلہ رکھے، اسٹینڈنگ کمیٹی کے رولز سب نے مل کر بنائے ہیں، میرا خیال تھا کہ انسانی حقوق کی کٹ موشنز میں اچھی مثبت تجاویز ہوں گی۔ پی ٹی آئی کا این آر او کا مطالبہ پورا نہیں ہوسکتا، اعظم نذیر...
    پاکستانی حجاج کرام کو حج 2025 کے دوران اور بعد میں مثالی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے مکہ مکرمہ میں قائم کردہ فیسلٹیشن سینٹر نے 3 ہزار سے زائد شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا ہے۔ ہزاروں عازمین حج کو سفری مسائل، گمشدہ ٹکٹس، رہائش، کھانے اور دیگر اہم معاملات میں فوری مدد فراہم کی گئی، جسے حکام نے ایک ‘گیم چینجر’ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خلیجی رہنماؤں کی سعودی قیادت کو حج 2025 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے فیسلٹیشن سینٹر مکہ کی انچارج عائشہ اعجاز نے بتایا کہ یہ مرکز پاکستانی حجاج کی مدد کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا،...
    — فائل فوٹو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن اطلاق سے کینسر کی تشخیص اور علاج میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔پی اے ای سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قائم 20 کینسر اسپتال تشخیص و علاج کی جدید سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، تقریباً 80 فیصد پاکستانی کینسر کے مریض ان اسپتالوں سے مستفید ہوتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 6 جوہری پاور پلانٹس سے 3 ہزار 530 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ایک نے 400 دنوں تک مسلسل بجلی پیدا کر کے قومی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پاکستان کینسر کی تشخیص...
    لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر مسٹر پرڑان کیستافین نے ملاقات کی۔ پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں سپورٹس،زراعت، صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، ٹیکسٹائل سیکٹر اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ چودھری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مائننگ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ قازقستان کے سرمایہ کار پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں، ہرممکن سہولت دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں، ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے۔ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کے خلاف مؤثر قانونی کارووائی کی جائے گی۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس کو بتایا گیا کہ  سیلز ٹیکس کی چوری کی روک تھام کیلئے نیشنل ٹارگیٹنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس نظام...
    سعودی عرب کے (مکہ روڈ) انیشیٹو کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ پر حجاج کرام کو سفری عمل میں غیرمعمولی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق، یہ اقدام حجاج کی امیگریشن، سامان کی کلیئرنس اور دیگر سفری تقاضوں کو پاکستان میں ہی مکمل کرکے مکہ مکرمہ تک ان کے سفر کو سہل بنانے کے لیے جاری ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام آباد آئیرپورٹ سعودی عرب سعودی عرب مکہ روڈ انیشیٹو
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیر برائے مذہبی امور محمد یوسف نے سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی وزیر کی ملاقات کے دوران حجاج کے لیے انتظامات پر تبادلۂ خیال اور رجسٹریشن سے متعلق مسائل پر بات چیت کی گئی۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ موجودہ سعودی حکومت نے حرمین شریفین کی تاریخی توسیع کی، عوام کو بہتر سے بہتر سہولتیں دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ حج 2025 بچوں کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد اسلام آباد بڑی تعداد میں عازمین حج کے لیے شاید یہ... دوسری جانب سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق نے کہا کہ حجاج کرام کو سہولتیں دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، حجاج کرام اور...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کردی جاتی ہیں، عام استمعال کی چیزیں مہنگی کردی گئی ہیں، لوگ پانی گیس اور بجلی کے لیے پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ سحر اور افطار کر سکیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کردی جاتی ہیں۔ منعم ظفر نے مزید کہا کہ عام استمعال کی چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ لوگ پانی، گیس...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر--فائل فوٹو  امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ سحر اور افطار کر سکیں۔ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا: منعم ظفر خانامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کر دی جاتی ہیں۔ منعم ظفر نے مزید کہا کہ عام استمعال کی چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ لوگ پانی، گیس اور بجلی کے لیے پریشان...
    لاہور (کامرس ڈیسک) چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) فیض احمد چدھر کا لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، جہاں ان کا استقبال چیمبر کے صدر ابوزر شاد نے کیا۔ملاقات میں لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو باڈی اور ٹی ڈی اے پی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ رفیعہ سید بھی موجود تھیں۔ ملاقات کا مقصد پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مستحکم کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی پاکستان کی زرعی، آئی ٹی، اور انجینئرنگ برآمدات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے، کیونکہ یہ شعبے ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا دوبارہ امکان پیدا ہوگیا۔ حکومت پنجاب نے جیل کے قواعد و ضوابط میں بنیادی تبدیلی کر دی ملزموں/مجرموں کو انکے اقامتی شہر/ضلع میں سزا کاٹنے کے لیے رکھا جا ئے گا۔ عمران کو اڈیالہ میں تمام سہولتیں میسر ہیں اسے ایک لمحہ کے لیے بھی موت کی کوٹھڑی یا چکی میں نہیں رکھا گیا، خوراک اور دوسری سہولتیں بلا رکاوٹ حاصل ہیں۔ دنیا کی کسی جیل میں انتظامیہ کسی بیرک میں روشنی ختم کرنا سوچ بھی نہیں سکتی ایسا کرنا سیکورٹی تھریٹ ہے۔ عمران کی لاہور منتقلی سے پہلے کئی معاملات کا جائزہ لینا ہوگا۔
     اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان کا دورہ کرنے والے امریکی سرمایہ کاروں کے وفدکے سربراہ و ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا تھا اور رچرڈ گرینل نے جو بات کی وہ پاکستان سے متعلق اپنی انڈرسٹینڈنگ کے مطابق کہا، اب پاکستان کے بارے میں پہلے سے زیادہ بہتر انڈرسٹینڈنگ ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں جینٹری بیچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، صدر ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں،...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال پر بات کرانے سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عالیہ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بیان سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹائی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ غفور انجم پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیاکہ یہ درخواست سہولتوں سے متعلق ہے، آپ نے درخواست گزار کو کیا سہولتیں فراہم کی ہیں؟۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے...
    ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی آئی خان کے لیے انجیو گرافی مشین خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے علاقے کے عوام کو طبی سہولتوں میں مزید بہتری متوقع ہے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا کے ترجمان فراز احمد مغل نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجیو گرافی مشین کی خریداری سے ڈی آئی خان کے عوام کو دل کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں جدید سہولتیں فراہم ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشین کو ڈی ایچ کیو اسپتال کی کیتھ لیب میں نصب کیا جائے گا، جس سے اسپتال کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا اور مریضوں کو بہتر علاج ملے گا۔ فراز احمد مغل نے اس بات پر زور...
    اسلام آباد: پاکستان نے سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنایا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی اس تبدیلی کو سکھ اور ہندو کمیونٹی کی جانب سے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، اور انہوں نے پاکستان میں مذہبی مقامات تک رسائی کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس نئی پالیسی کے تحت سکھ اور ہندو یاتریوں کو اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے پاکستان میں سفر کرنے میں مزید آسانی ملے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان...
     لاہور،مردان (خصوصی نامہ نگار + نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر بیرونی اور مقامی اسٹیبلشمنٹ اتحاد مسلط ہے جو مل کر عوام کا خون نچوڑ رہا ہے۔ انہوں نے عوام کو ایک دوسرے میں تقسیم کیاہوا ہے۔ عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ وہ مردان  تفہیم القرآن میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ضلعی امیر غلام رسول و دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ا سرائیل فلسطین میں امریکہ کی سرپرستی میں بے گناہوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ خود کو جمہوریت پسند کہنے والے امریکہ نے پوری دنیا میں افراتفری مچائی ہے۔...
۱