قازقستان کے سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری کریں، سہولتیں دیں گے: شافع حسین
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر مسٹر پرڑان کیستافین نے ملاقات کی۔ پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں سپورٹس،زراعت، صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، ٹیکسٹائل سیکٹر اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ چودھری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مائننگ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ قازقستان کے سرمایہ کار پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں، ہرممکن سہولت دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔ چین کی بڑی کمپنی پنجاب میں ٹریکٹرز کا اسمبلنگ پلانٹ لگا رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ گارمنٹ سٹی بن رہا ہے جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر فروغ پائے گا۔ کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے جس کے فروغ کیلئے پاکستان کبڈی فیڈریشن کوشاں ہے، کبڈی کے فروغ کیلئے پاکستان کبڈی فیڈریشن اور قازقستان کبڈی فیڈریشن کے مابین روابط بڑھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال دوبئی میں کبڈی کا ورلڈ کپ کرایا جائے گا۔ قازقستان کے سفیر نے کہا کہ قازقستان اور پاکستان کے مابین معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔قازقستان کی بزنس کمیونٹی کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا سرور، سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود، صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل ناصر اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں سرمایہ کاری کبڈی فیڈریشن قازقستان کے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔