2025-07-28@07:26:24 GMT
تلاش کی گنتی: 66169
«کا نائب»:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جب اسکاٹ لینڈ کے ٹرن بیری گالف کورس پر گالف کھیلتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ Trump Cheating as usual. He cheats at golf. Do you think he's not cheating you now with the Epstein Tapes?Trump caught cheating at golf on his golf course with the help of his caddie. He'll deny it even with this video proof. Wake Up America!!! pic.twitter.com/evesYEfiSa — lennonrules (@lennonrules) July 27, 2025 ویڈیو میں مبینہ طور پر ان کا کیڈی (مددگار) ایک بال کو بہتر جگہ پر پھینکتا ہوا نظر آ رہا ہے، جسے ناقدین نے کھیل میں ’دھوکہ دہی‘ قرار دیا ہے۔...
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنگلات کا رقبہ بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور پنجاب حکومت اس مقصد کے لیے جدید ترین اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پلانٹس فار پاکستان‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، جس کے تحت شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ مریم اورنگزیب نے لاہور میں شجرکاری مہم سے خطاب میں بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار فاریسٹ فائر کنٹرول فورس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، جبکہ جنگلات کی نگرانی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے آسٹریلوی ٹیکنالوجی رواں سال نصب کی جائے گی، جو ممکنہ...
آئی ایس او لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جو قیامت برپا کر رکھی ہے، یہاں تک کہ خوراک و ادویات کی فراہمی بھی بند ہے، غزہ کے معصوم بچے قحط کا شکار ہو کر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ایسے میں عالمی برادری، بالخصوص عربوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ’’نابودیِ اسرائیل مہم‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی ایس او پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے ’’نابودی اسرائیل مہم‘‘ کے تحت لاہور کی تاریخیی مال روڈ پنجاب اسمبلی ہال کے سامنے امریکہ و اسرائیل کے پرچم آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ آئی ایس او لاہور...
امریکا (جس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کی پالیسی اپنائی تھی) نے اس کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، اسرائیل بھی اس کانفرنس کا بائیکاٹ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں پیدا ہونیوالے انسانی بحران کے تناظر میں اقوام متحدہ کی فلسطین پر کانفرنس آج نیویارک میں منعقد ہوگی۔ 3 روزہ کانفرنس فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں منعقد کی جا رہی ہے اور اس میں 123 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ کانفرنس کا مقصد دو ریاستی حل کے لیے ایک واضح اور عملی لائحہ عمل مرتب کرنا ہے، جو کہ 8 ورکنگ گروپوں کی مشاورت سے تیار کی گئی تجاویز پر مبنی ہے۔...
شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نے بجلی کے کنکشن کے حصول کے قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو، کمرشل ،صنعتی صارفین کےکنکشنز کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائیگی،گھریلو کنکشن کیلئے صارفین سے انتہائی ضروری 2دستاویزات لینے پر تجاویز طلب کی گئی ہیں۔کمرشل کیلئے 3جبکہ صنعتی صارفین کیلئے 5اہم دستاویزات کی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔ڈیمانڈ نوٹس کیساتھ بینک میں ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے کا فیصلہ تبدیل کرنیکی ہدایت کر دی گئی۔ اس حوالے سےمیٹرز کی تنصیب سے قبل صارفین سے ٹیسٹ رپورٹ لینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے قبل ازیں صارفین ڈیمانڈ نوٹس کیساتھ بینکس میں ٹیسٹ رپورٹ جمع کروا رہے ہیں۔بینک...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔منگھو پیر کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ چھاپہ کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نفری طلب کرلی گئی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہم سے پارلیمنٹ میں وعدے کیے جبکہ سپریم کورٹ کے سامنے بھی وعدے کیے گئے کہ ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا لیکن وعدہ تاحال پورا نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر آئین کا احترام کرنا ہے تو جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنا ہو گا۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ ایک بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ تقریبا چھ برس قبل 5 اگست 2019ء کو دفعہ 370 منسوخ کرتے وقت کہا گیا تھا کہ عسکریت پسندی ختم ہو گی تو کیا اب عسکریت...
کراچی: شہر قائد میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں جس کی رفتار 36 کلو میٹر (20 ناٹیکل مائل) ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب، مطلع ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ منگل کو بھی شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا...
لندن: برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 221 اراکین پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ خط اقوام متحدہ کی ایک اہم کانفرنس سے چند روز قبل 25 جولائی کو لکھا گیا، جو 28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ہونے جا رہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ: "اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ صرف برطانیہ فلسطینی ریاست کے قیام کا فیصلہ نہیں کر سکتا، لیکن برطانیہ کی طرف سے باضابطہ تسلیم کیا جانا ایک تاریخی اور مؤثر قدم ہوگا۔" پارلیمنٹیرینز نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ کی...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے کارکنان کی پیروی کی۔ سزا معطل کیے جانے والے ملزمان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں، جنہیں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت دی کہ ملزمان 30 دن کے اندر اپیل دائر کریں، تاکہ مقدمے کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک ’خاص اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس رکھی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک اناؤنسمنٹ نوٹ وائرل ہورہا ہے جوکہ عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے 29 جولائی کو ایک اہم اعلان کیلئے پریس کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق ہے یہ نوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کیونکہ اس سے قبل اس ہی طرح کی ایک پریس کانفرنس رکھ کر انہوں نے اپنے گرل فرینڈ گوری سے اپنے قریبی تعلقات اور گزشتہ ایک برس سے ساتھ رہنے کے بارے میں اعلان کیا تھا۔ مداحوں کا کہنا ہے...
دورِ نایاب :سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے رنگ روڈ پر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بچوں کے ہمراہ پودے لگائے،صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین ، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ،سیکرٹری،ہاوسنگ نور الامین مینگل ، ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور احمد،چیئرپرسن رنگ روڈ فیصل فرید سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لاہور کے فورسٹ کور کو بڑھانے کیلئے مہم کا آغاز کر دیا،جو پودا بھی لگایا اس کو جیو ٹیگ کیا اور مانیٹرنگ کی،فورسٹ کنٹرول فورس کو لانچ کیا جائے گا،یہ پنجاب کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، ہم نے تمام دیلی ویجرز کی سیلری...
پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد کی عدالت سے بڑاریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے کارکنان کی پیروی کی۔سزا معطل کیے جانے والے ملزمان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں، جنہیں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت...
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)تھرپارکر میں 3 ماہ قبل لڑکی کو قتل کر کے کنویں میں پھینکنے کے مقدمے میں تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) لڑکی کو اس کے والد اور بھائی نے قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی تھی اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا جبکہ تفتیش میں والدہ نے سارا واقعہ بیان کر دیا۔19 اپریل کو لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں والد اور بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ لڑکی کے قاتل باپ اور بھائی کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ شہید کی والدہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندان کا قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ نے کہا کہ شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی بیٹے کی شادی ہوئی تھی، وطن سے عشق...
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران، فلسطینی عوام کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان ایران اعلیٰ سطح کے دورے کے تبادلے پر بھی بات چیت کی۔(جاری ہے) اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ کے لیے فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے نیویارک میں فلسطین متعلق کانفرنس مثبت نتائج کی حامل ہوگی۔قبل ازیں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی۔اپنے بیان...
راولپنڈی کے علاقے چھتی قبرستان میں عدالتی حکم پر جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی سدرہ کی قبر کشائی کا عمل پیر کی صبح مکمل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی لڑکی کی قبر کشائی کا حکم قبر کشائی کے دوران علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹ موقع پر چھتی قبرستان پہنچے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، جس کے بعد قبر کشائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ٹی ایم اے کے ملازمین نے قبر کھودنے کا عمل مکمل کیا، جب کہ ہولی فیملی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر مصباح اور میڈیکل بورڈ کے دیگر ارکان بھی موقع پر موجود رہے۔ ذرائع کے...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں گزشتہ دنوں گدھے کے گوشت کی فروخت کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا۔ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ چھاپے کے دوران تقریباً 60 زندہ گدھے برآمد کیے گئے جبکہ 25 من تیار گوشت بھی ملا۔ ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین اس پر کڑی تنقید کرتے نظر آئے اور جن ہوٹلوں میں گوشت سپلائی کیا جاتا تھا اس کو سیل کرنے کا مطالبہ کرتے نظر آئے وہیں کئی صارفین نے میمز بنائیں اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ صحافی حامد میر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اتنے زیادہ گدھے ذبح...
الیکشن کمیشن کو عمرایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز پشاورہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں عمرایوب کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف نوٹس بھیجا ہے، اثاثوں سے متلعق 120 دن کے اندر جواب دینا لازمی ہوتا ہے، ہم نے مقررہ وقت میں ہی الیکشن کمیشن...
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار کی بیرون ملک روانگی کے باعث سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ باوقار تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس ظفر احمد راجپوت سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی اس تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے معزز ججز، بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سینئر وکلاء اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔تقریب میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، معروف سیاسی رہنما انیس قائم خانی اور فاروق ستار بھی شریک ہوئے۔واضح رہے کہ جسٹس ظفر احمد راجپوت چیف جسٹس جنید غفار کی وطن واپسی تک...

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 28 تا 31 جولائی کے دوران گلگت، سکردو، ہنزہ اور شگر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: سانحہ بابوسر ٹاپ: ’بیٹا، بھائی، اہلیہ سب کھو دیے، مگر حوصلہ چٹان سے کم نہیں‘ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 149 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 514 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 39 ہزار 207 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 55 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 283.45 روپے سے کم ہو کر 282.90 روپے پر آگیا ہے۔
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے کیس میں الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر جاری الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی۔وکیل عمر ایوب نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیجا، ہم نے اثاثوں سےمتعلق 120دن کے اندر جواب دیا، الیکشن کمیشن پھر بھی مطمئن نہیں ہوا، 120دن بعد نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس طرح کا کیس ایبٹ آباد میں بھی زیرسماعت ہے،وکیل عمر ایوب نے کہاکہ ایبٹ آباد میں...
ایران کے دو ممتاز شیعہ علما آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی اور آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو ’محارب‘، قرار دیتے ہوئے ایک ایسا فتویٰ جاری کیا ہے جس میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کے خلاف جہادی ردِعمل اختیار کریں۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے ایک بار پھر ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی یہ فتویٰ سب سے پہلے ایرانی ذرائع اور عالمی میڈیا ادارے Israel365News اور Iran International نے رپورٹ کیا۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ایسے جرائم کیے ہیں جن سے اسلام، مسلمانوں اور انسانی اقدار کو نقصان پہنچا۔ اس لیے ان کے...
پاکستان اور آسٹریلیا نے معدنی وسائل کے شعبے میں باہمی تعاون کے نئے دروازے کھول دیے ہیں، جس میں ریکو ڈیک منصوبے کی ترقی اور پاکستان اسٹریٹجیک انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کلیدی کردار پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تازہ مذاکرات میں توانائی، معدنیات اور آبی وسائل کے انتظام میں اقتصادی شراکت داری پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے وزیر توانائی نے آسٹریلیا کی کان کنی کی مہارت سے استفادہ کرنے پر زور دیتے ہوئے ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر آسٹریلیا نے پاکستانی اداروں کےلیے معدنیات کے شعبے میں جدید تربیتی پروگرامز کی پیشکش...
تہران / کابل: ایران اور افغانستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت، بمباری اور جنگی جرائم پر فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کی اور اسلامی دنیا کے مربوط اور متحد ردعمل پر زور دیا۔ ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے نہ صرف فلسطینی عوام کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کیا بلکہ دو طرفہ مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن میں ایران کے آبی حقوق، سرحد پار تعاون، قونصلر روابط، اور افغان پناہ گزینوں کی...
مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث بالائی علاقوں، وسطی و جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سلسلے کے تحت زیادہ تر بارشیں ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب میں ہونے کا امکان ہے۔ لاہور میں مون سون کے کمزور سسٹم کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے جبکہ حبس کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسلادھار بارش کے بجائے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اعزاز سید نے انکشاف کیاہے کہ جب افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری تھی تو پاکستان فرنٹ لائن سٹیٹ تھا، امریکی فوجیوں کے ساتھ یہاں پر جیولوجیکل سروے کے لوگ آتے رہے اور ہمارے سسٹم کو اس کا پتا ہی نہیں تھا، اب امریکہ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں کون سی معدنیات ہیں اس لیئے وہ دلچسپی لے رہاہے ۔امریکہ کا اگلا ہدف ہے کہ پاکستان ، چین کے گروپ میں نہ رہے اور پاکستان سے معدنیات کا معاہدہ کیا جائے ۔ سینئر صحافی اعزاز سید نے اپنے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے باقی ممالک کے ساتھ تعلقات مثالی نہیں رہے ہیں، یورپ بھی امریکہ سے ناراض...
حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق، شدید اور طویل غم انسان کی زندگی کم کرسکتا ہے، یہاں تک کہ کسی عزیز کی موت کے 10 سال بعد بھی۔ ڈنمارک میں کی گئی اس تحقیق میں 1,700 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا، جنہوں نے حال ہی میں کسی قریبی رشتہ دار (شریکِ حیات، والدین وغیرہ) کو کھویا تھا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں میں غم کے شدید اور دیرپا آثار پائے گئے، ان کی اموات کی شرح 88 فیصد زیادہ تھی، ان لوگوں کے مقابلے میں جن کا غم کم تھا۔ تحقیق کے مطابق: غم کی شدت سے دل کی بیماریاں، ذہنی دباؤ، خودکشی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے افراد عام طور پر ذہنی کمزوری یا...
ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 2030 تک ایک کروڑ 65 لاکھ افراد کی سکریننگ ہوگی، مثبت کیسز کا حکومت کی جانب سے مفت علاج کیا جائے گا۔ تفصلات کے مطابق ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے، ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ لاکھوں افراد بروقت تشخیص نہ...
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، سی ٹی ڈی نے اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، چھاپہ فتنہ الخوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرمارا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بم ڈسپوزل عملے نے مکان کی سرچنگ مکمل کرلی، مکان سے دھماکا خیز مواد، دستی بم، ایس ایم جی رائفل اور دیگر سامان برآمد ہوا، لاشیں شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے سول اسپتال کے باہر...
پاکستان نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کرے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ ہوگا جو فصلوں کی نگرانی، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا، اس کے علاوہ یہ نیا سیٹلائٹ قدرتی آفات کی پیشگی وارننگ کی نگرانی بھی کرے گا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ گلیشیئرز کے پگھلاؤ، جنگلات کی کٹائی اور سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی معاون ہوگا، نیا سیٹلائٹ ای او 1 اور پی آر ایس ایس کے ساتھ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مضبوط بنائے گا۔سیٹلائٹ لانچنگ سپارکو کے ویژن 2047 اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام...
کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر آئندہ تین روز بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو رات اور صبح کے دوران بوندا باندی جبکہ دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 اور شام کو 65 فیصد تک ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کی توقع ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم آج ٹنڈواللہ یار، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، تھرپارکر، مٹھی،...
اسلام آباد: وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس لاہور کے خلاف الزامات سے متعلق حقائق جانچنے والی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں شفافیت اور سائنسی دیانت داری کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ پلاںٹ پروٹیکشن نے اُن کے سپاری (Betel Nut) کے نمونے کو افلاٹوکسِن ٹیسٹ کے لیے پی سی ایس آئی آر...
کراچی میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں چائنیز پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد مارے گئے۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منگھو پیر میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا، کافی دیر تک دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر مارے گئے، دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھا۔راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ مارے گئے دہشت...
ممبئی :بالی وڈ کے میگا اسٹارعامر خان، جو بھارتی فلمی دنیا کے سب سے محنتی اور نفیس اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، ایک ایسی خصوصیت رکھتے ہیں جو ان کو دوسروں سے منفرد بناتی ہےاور وہ ہے مالی معاملات میں ان کی حیران کن بے فکری۔ جہاں عام سیلیبرٹیز ہر رقم کی گنتی اور ہر سودے کی باریکیوں میں الجھے ہوتے ہیں، وہیں عامر خان مکمل طور پر اپنے مالی حالات سے بے خبر ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں عامر خان نے کھل کر کہا، ”اگر آپ مجھے ابھی پوچھیں کہ میرے پاس کتنے پیسے ہیں، تو میں سچ بتاؤں تو جواب نہیں دے پاؤں گا!“ یہی نہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں یہ بھی نہیں پتہ...
بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے پہلگام حملے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، بلکہ حملہ آور دراصل بھارتی شہری تھے جنہوں نے بھارت کے اندر ہی دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔ پی چدمبرم نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بغیر کسی ثبوت کے یہ فرض کیوں کر رہی ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے؟ اگر ایسا ہے تو ثبوت کیوں نہیں پیش کیے گئے؟ انہوں نے کہا کہ اب تک نہ تو حملہ آوروں کو شناخت کیا گیا اور نہ ہی کوئی واضح گرفتاری سامنے آئی۔ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں اپریل...
کراچی: پاکستان میں ایشیا کپ کے میڈیا رائٹس تاحال فروخت نہیں ہوسکے، بھارتی براڈ کاسٹر نے 12 ملین ڈالر طلب کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا، اس میں 19 میچز ہونے ہیں، فائنل میں رسائی کی صورت میں 3 پاک بھارت مقابلے متوقع ہیں، گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے 2024 سے 2031 تک 8 سالہ میڈیا رائٹس 170 ملین ڈالر (تقریباً 47 ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) میں سونی انڈیا کو فروخت کیے گئے تھے۔ اس میں مینز، ویمنز کے 4،4 ایشیا کپ اور ایمرجنگ سمیت 119 میچز شامل ہیں، ان دنوں پاکستان میں حقوق کی فروخت کیلیے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع نے...
مودی سرکار کی جانب سے ’’میک اِن انڈیا‘‘ کا نعرہ تو لگایا جاتا ہے مگر میدان میں روسی ملبہ اور ’’بھارتی جگاڑ کلچر‘‘ کا راج ہے۔ مودی کی دفاعی خود انحصاری کا کھوکھلا نعرہ، ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارت دفاعی بحران کا شکار ہوگیا۔ بھارت کا دفاعی نظام زوال پذیر ہے، جس کا انحصار 62 سال پرانے جنگی جہازوں پر ہے۔ مودی کے میک اِن انڈیا کی قلعی بھی کھل گئی، جو سوویت دور کے مگ 21 جنگی طیاروں پر آج بھی انحصار کر رہا ہے۔ مودی کا دفاعی ماڈل فیل ہوگیا کیونکہ میک اِن انڈیا نہ ہتھیار لا سکا اور نہ پرانا نظام بدل سکا، صرف ایک کھوکھلا سیاسی نعرہ ثابت ہوا۔ دی وائر کی رپورٹ کے مطابق ’’میگ...
تنازعات کی وجہ سے مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کردیا۔ اداکارہ علیزے شاہ جو گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اپنے مشہور اسکینڈلز کی حقیقت بیان کرنے کیلئے مختلف ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اب انہوں نے ساتھی اداکارہ کی جانب سے جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک حالیہ ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک انہیں قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں انہوں نے مختلف چیٹ کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ منسا نے ان کا نمبر کسی مشکوک شخص کو فراہم کیا ہے جس سے ان کی ساکھ خراب کرنے...
پاکستان شاہینز نے دورہ انگلینڈ کے دوران پروفیشنل کاؤنٹی سلیکٹ الیون کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی۔پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کو تیسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان شاہینز نے 261رنز کا ہدف 44ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان شاہینز کی جانب سے اذان اویس88 اور حیدر علی 55 رنز بنا کر نمایاں رہے، پروفیشنل کاؤنٹی سلیکٹ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 260رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کی جانب سے عبید شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
سعودی عرب نے ایک بار پھر طبى مہارت اور انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کرتے ہوے شام سے تعلق رکھنے والی جڑواں بچیوں سیلین اور ایلین کو کامیابی سے علیحدہ کردیا۔ دونوں بچیاں جن کی عمر ایک سال اور 5 ماہ تھی، پیدائشی طور پر جسم کے نچلے حصے سے جڑی ہوئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:ریاض: جُڑی ہوئی سعودی جڑواں بچیوں یارا اور لارا کی کامیاب علیحدگی، مجموعی تعداد 65 ہو گئی یہ پیچیدہ آپریشن 8 گھنٹے تک جاری رہا، اور شاہ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال (شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی برائے نیشنل گارڈ، ریاض) میں انجام پایا۔ اس اہم جراحی کی قیادت معروف سعودی سرجن اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے نگرانِ اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے...
حکومت پنجاب نے "سکول میل پروگرام" کے ابتدائی مرحلے کی کامیابی کے بعد اس کے دائرہ کار کو مزید اضلاع تک توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا۔اب بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، لیہ، میانوالی اور مظفرگڑھ جیسے اضلاع کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔پروگرام کے تحت سکول کے بچوں کو روزانہ دودھ فراہم کیا جاتا ہے جس کا مقصد ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو بہتر بنانا ہے، سکول میل پروگرام کو بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے اور تعلیم میں بہتری لانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پروگرام کی توسیع کے لیے 45 نئی آسامیوں پر افسران و ملازمین کی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ...
خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔حکومت نے ناران، کاغان، جھیل سیف الملوک سمیت دیگر مقامات پر داخلے سے قبل انٹری فیس لازم قرار دے دی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق اب کسی بھی سیاح کو ان مقامات میں بغیر فیس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کاغان ویلی میں باقاعدہ طور پر انٹری فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور حسام آباد کے مقام پر انٹری فیس وصولی کے لیے پوائنٹ قائم کیا جائے گا۔فیصلے کے مطابق بڑی گاڑی کے لیے 200 روپے، چھوٹی گاڑی کے لیے 100 روپے اور موٹر سائیکل کے لیے 20 روپے بطور انٹری فیس وصول کیے جائیں گے تاہم مقامی افراد کو اس...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ پاکستان سینیٹر اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیل کے جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ کمیشن کا قیام دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال، بھوک، جبری نقل مکانی اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ و پائیدار حل کے لیے عالمی برادری کی متحدہ کوششوں کی فوری...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ شہید کی والدہ اور دیگر اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ، بہن اور بھائیوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندان کا قربانیوں کا قرض قوم نہیں اتار سکتی۔انہوں نے کہا کہ شہید میجر زیاد سلیم کی بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محسن نقوی کی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے تعزیتوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مظفر آباد میں شہید میجر رب نواز کی رہائشگاہ گئے اور شہید کے والد، بھائی اور دیگر عزیزوں...
—فائل فوٹو تھرپارکر میں 3 ماہ قبل لڑکی کو قتل کر کے کنویں میں پھینکنے کے مقدمے میں تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔لڑکی کو اس کے والد اور بھائی نے قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی تھی اور واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا جبکہ تفتیش میں والدہ نے سارا واقعہ بیان کر دیا۔19 اپریل کو لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں والد اور بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ لڑکی کے قاتل باپ اور بھائی کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اسلام آباد:پاکستان آج اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ شرکت کرے گا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کانفرنس سے قبل ’عرب نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دہائیوں سے بالکل واضح ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔ انہوں نے فرانس اور سعودی عرب کی اس پہل کو قابلِ ستائش...
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے فوری جنگ بندی اور انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھوک سے بے حال غزہ میں فاقے زندگیوں کو نگلنے لگے، بچے، بوڑھے، جوان، عورتیں، روٹی کے ایک ٹکڑے، دال کے ایک قطرے، چاول کے ایک دانے کو ترس گئے، لاکھوں بے بس شہریوں کے لیے کھانے پینے کا سامان نایاب ہوگیا۔ امدادی مراکز کی ویڈیوز نے انسانیت کو شرما دیا، نیتن یاہو کی قابض فوج نے قحط کی صورت حال پیدا کر دی، سمندر میں ناکے لگا دیئے، انسانی امداد بند کر دی، خوراک اور دوائیں لے جانے والی کشتی پر دھاوا بول دیا، امدادی سامان پر قبضہ کرلیا۔ غزہ میں بھوک سے اموات پر کیتھولک...
اسلام آباد: وزیر داخلہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصوب کو فون کیا، جس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور وہاں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی، بے دخلی اور غذائی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فوری فراہمی، فوری جنگ بندی اور منصفانہ، پائیدار اور جامع...
برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے کچھ علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے فوجی کارروائیاں روکنے کے اعلان کو ناکافی قرار دیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا یہ قدم ضروری تو ہے، لیکن بہت دیر سے اٹھایا گیا ہے اور یہ غزہ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کافی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اعلان کے باوجود غزہ کے محصور شہریوں کو اب بھی فوری اور مکمل امداد کی ضرورت ہے۔ ان کے بقول صرف یہی اقدام غزہ کے بحران کا حل نہیں، بلکہ ایک مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ انسانی امداد بغیر کسی رکاوٹ کے داخل کی جا سکے اور...
پاکستان شوبز کی اداکارہ سارہ خان نے فیمنزم کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ کچھ دن قبل اداکارہ سارہ خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس پر انہیں بےحد ٹرول کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں سارہ نے فیمنزم سے متعلق کہا تھا کہ ’وہ فیمنسٹ نہیں ہیں، مردوں کے کام مردوں پر چھوڑ دینا ہی بہتر ہے اور وہ نہیں چاہتی ہیں وہ بل بھرنے کیلئے لمبی لائنوں میں لگیں بلکہ وہ گھر پر رہ کر سکون کرنا پسند کرتی ہیں۔ اب سارہ خان نے ایک مرتبہ پھر فیمنزم پر اظہارِ خیال کیا ہے اس بار بھی ان کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ سارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر...
نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، حملہ آور بھارتی ہیں۔ کانگریسی رہنما پی کے چدمبرم نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں، کیا حکومت نے ان کے پاکستانی ہونے کی شناخت کی؟ سابق بھارتی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حملہ کرنے والے دراصل بھارتی ہیں اور انہوں نے بھارت میں ہی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ آپریشن سندور پر پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بی جے پی نے پی چدم برم کے بیان پر ہنگامہ کھڑا کر دیا، بھارتیہ جنتا پارٹی کے...
’’متحرک شی زانگ ‘‘گلوبل ڈانس مقابلے کا آن لائن آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز ’’متحرک شی زانگ ‘‘گلوبل ڈانس مقابلے کا آن لائن آغاز ! رقص کی ہر ایک حرکت شی زانگ کے رومانس اور جوش و خروش سے بھری ہوئی ہے۔ ہچکچاو نہیں، جلدی سے اُٹھو اور دنیا کو ہمارے “رقص” کی دنیا کا حسن اور طاقت دکھاو۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچاؤ لیجی کا کرغزستان کا دورہ خیرسگالی ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت شوبز خواتین کے لیے سب سے محفوظ جگہ، کاسٹنگ کاوچ کی باتیں بکواس ہیں، سید نور اداکارہ حمیرا...
یمنی فوج کے ترجمان نے ایک ٹی وی بیان میں خبردار کیا کہ ایسے بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، جو ایسی کمپنیوں کی ملکیت ہوں، جو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مجاہدین کی جماعت انصار اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی پورٹس کے ساتھ ڈیل کرنے والی کسی بھی کمپنی کے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی مجاہدین کا کہنا ہے کہ ہماری کال نہ ماننے والے جہازوں پر حملہ کیا جائے گا، چاہے ان کی منزل کہیں بھی ہو۔ یمنی فوج کے ترجمان نے ایک ٹی وی بیان میں خبردار کیا کہ ایسے بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، جو ایسی کمپنیوں کی ملکیت ہوں، جو اسرائیلی بندرگاہوں...
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا ہے کہ بائی روڈ سفر پر پابندی عائد کرنا حکومت کی طرف سے ناکامی کا اعتراف ہے، ہمیں یقین ہے سکیورٹی ادارے زائرین کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، گریز کرے کہ لوگ احتجاج کا راستہ اختیار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حکومت کی طرف سے زائرین کے ایران عراق بائی روڈ سفر پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین پورا سال تیاری کرتے ہیں کہ روضہ امام حسین علیہ السلام پر جاضری دینے کیلئے اربعین پر جائیں گے۔ چہلم کے موقع پر زیارت کی...
پشاور شہر میں ’مفکورہ‘ کے نام سے قائم ادارہ جہاں آرٹ، پینٹنگ اور موسیقی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں کی تاریخ، تمدن اور زبانوں کو زندہ رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ مزید جانیے رضوان مہمند کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرٹ پشاور پینٹنگ خیبرپختونخوا رضوان مہمند مفکورہ موسیقی کی تعلیم نوجوان وی نیوز
لاہور میں جماعت اسلامی کے قائدین کیساتھ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو ملتان اور لاہور پہنچنے تک حکومت مکمل سکیورٹی دے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ لاہور میں وفاقی حکومت کی کمیٹی حق دو بلوچستان کے منتظمین سے بات چیت کرے گی، کوشش کی جائے گی مارچ لاہور میں ہی اختتام پذیر ہو، اور اسلام آباد جانے کی ضرورت ہی نہ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے منصورہ لاہور میں مرکز جماعت اسلامی کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی کے قائدین کیساتھ ملاقات کی، جس کی اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے’’حق دو بلوچستان تحریک‘‘ کے لانگ مارچ کے حوالے...
کراچی: عالمی سطح پر ہونے والے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 کا آغاز ہوگیا، ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں افتتاحی روز پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ قومی ٹیم نے گول کرکے برتری قائم کی لیکن میچ کے آخری لمحات میں حریف ٹیم موڈیم ایف سی نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ دنیا بھر میں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسلام آباد کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شریک ہے۔ ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں کے درمیان 90 میدانوں میں مقابلے ہو رہے ہیں۔ ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی کمیشن کی صدر اُرسولا وان ڈیر لاین کے ساتھ اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت یورپی برآمدات پر 15 فیصد بنیادی محصولات عائد ہوں گے، جبکہ چند اہم شعبوں میں رعایت بھی دی جائے گی۔ یہ ملاقات اسکاٹ لینڈ کے شہر ٹرن بیری میں صدر ٹرمپ کے ذاتی گالف ریزورٹ میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر کہا کہ یہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے ’’اچھا اور متوازن‘‘ ہے۔ ٹرمپ نے اس سے قبل دھمکی دی تھی کہ اگر یکم اگست تک معاہدہ نہ ہوا تو یورپی اشیاء پر 30 فیصد امریکی ٹیکس عائد کر دیا جائے گا۔ تاہم اب اس...
محسن جعفری: چکوال اسلام آباد لاہور موٹروے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب ہونے والے افسوسناک بس حادثے کے بعد سکائی ویز بس کمپنی کے مالک، اڈہ منیجر اور ڈرائیور کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 279، 322، 337-G، 427 اور 109 کے تحت تھانہ صدر چکوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور عاطف نذیر ہفتے کی رات 12 بجے لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوا۔وہ صبح 5 بجے راولپنڈی پہنچا، جہاں منیجر اور کمپنی مالک نے اسے آرام کا وقت دیے بغیر صبح 6 بجے دوبارہ لاہور کے لیے روانہ کر دیا۔ڈرائیور کو غنودگی محسوس ہو رہی تھی اور وہ بس لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔اسی لاپرواہی...
ویب ڈیسک:دریا سندھ کا بڑا سیلابی ریلا تونسہ سے ڈی جی خان کی حدود میں داخل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔ جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی سے دس سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔ وسیع رقبے پر کھڑی فصلوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں، جبکہ راجن پور میں فصلوں کو نقصا ن پہنچا۔ دوسری جانب حافظ آباد میں دریائے چناب کے گرد کٹاؤ میں اضافہ ہوگیا، متعدد دیہات کی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہوچکی ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
حکومت نے بجلی کے شعبے میں موجود گردشی قرضے کو 2.381 کھرب روپے سے کم کر کے 561 ارب روپے تک لانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ قدم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے کیے گئے وعدے کے مطابق اٹھایا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت 1.275 کھرب روپے کی خطیر رقم، جو 18 کمرشل بینکوں سے حاصل کی گئی ہے، پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (PHL) اور کچھ بجلی پیدا کرنے والے اداروں کو ادائیگی کے لیے استعمال کرے گی۔ انگریزی اخبار میں شائع خالِد مصطفیٰ کی رپورٹ کے مطابق، بجلی ڈویژن کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ یہ رقم رواں یا آئندہ ہفتے کے دوران جاری کی جائے گی تاکہ گردشی قرضہ کم...
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض بالائی اور جنوبی علاقے بارش سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ ساتھ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام یا رات کے وقت تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ 55 فیصد امکان ہے کہ چند مقامات پر بارش ہو۔ مزید پڑھیں: کل سے مون سون کا نیا اسپیل، شدید بارشوں اور سیلابی...
انور عباس: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوری امدادی رسائی کا مطالبہ کیا، وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نیویارک میں فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس سے مثبت نتائج کی امید ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ...
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے اختتام پر پیش آئے ’ہینڈ شیک تنازع‘ پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ’10 رنز سے کچھ نہیں بدلتا‘۔ اس تنازع کی ابتدا اس وقت ہوئی جب بین اسٹوکس نے میچ کے آخری دن کھیل کو ڈرا قرار دینے کی پیشکش کی، حالانکہ اس وقت بھارتی کھلاڑی رویندرا جدیجا اور واشنگٹن سندر اپنی سنچریوں کے قریب تھے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے یہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے کھیل جاری رکھا۔ یہ بھی پڑھیں:’کھیل جاری رہنا چاہیے‘، گنگولی کا پاک بھارت ایشیا کپ ٹاکرے پر تبصرہ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اسٹوکس نے کہا کہ جدیجا اور سندر نے شاندار اننگز کھیلی۔ ہماری ٹیم نے میچ کو جیتنے کی...
ویب ڈیسک :علی امین گنڈاپور نے تیراہ فائرنگ واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔ علی امین گنڈا پور نے تیراہ کے واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کو 25، 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے، واقعے کے بعد قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کر لیا ہے، جس کا مقصد مقامی جذبات اور تحفظات کو سننا ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے...
اسامہ ملک: کراچی میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں چائنیز پر حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد مارے گئے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منگھو پیر میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ مارا، کافی دیر تک دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں دہشتگرد موقع پر مارے گئے، دہشت گرد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور تھا۔ اے سی...

واچ ڈاگ کی جانب سے پاکستان کی پیٹرولیم انڈسٹری کو جاری کیا جانے والا ’وائٹ پیپر‘کیا ہے؟ اور اس کا کتنا اثر ہوتا ہے؟
عالمی ادارے ’ Fake News Watchdog ‘ نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ایک تفصیلی وائٹ پیپر جاری کیا ہے، جس میں حکومت پر شفافیت کی کمی اور ناقص پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ کی اشاعت کے بعد سوشل میڈیا اور پاکستانی میڈیا میں اس پر بحث جاری ہے، اور کئی افراد اس بات پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر وائٹ پیپر ہوتا کیا ہے اور اس کی اہمیت کیا ہے؟ وائٹ پیپر کیا ہوتا ہے؟ معاشی ماہر راجہ کامران کے مطابق وائٹ پیپر ایک جامع اور تحقیقی دستاویز ہوتی ہے، جس میں کسی اہم مسئلے کا غیر جانب دار تجزیہ کیا جاتا ہے اور اس کے حل کے لیے تجاویز دی جاتی...
سابق بھارتی کپتان سوراو گنگولی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایشیا کپ میں مقابلے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، کیونکہ ’کھیل کو جاری رہنا چاہیے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پہلگام جیسے واقعات افسوسناک ہیں اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، لیکن کھیل کو ان سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ ایشیا کپ 2025 کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کو گروپ ’اے‘ میں رکھا گیا ہے اور ان کا پہلا مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟ گنگولی نے ’پی ٹی آئی‘ سے بات کرتے ہوئے...
کوئٹہ کی تنگ گلیوں میں ایک جوڑے نے محنت اور اعتماد سے اپنی دنیا بدل دی۔ بیوی نے شوہر کا ساتھ دیتے ہوئے کچن کو کاروبار میں بدلا، چند آن لائن آرڈرز سے سفر شروع ہوا، اور آج وہ سوشل میڈیا پر پسند کیے جانے والے ہوم شیف بن چکے ہیں۔ یہ میاں بیوی اب بغیر دکان یا مارکیٹ کے گھر بیٹھے رزقِ حلال کما رہے ہیں۔ مزید جانیے سلمٰی بختیار کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews چاردیواری دنیا بدل دی رزق حلال سوشل میڈیا شیف کچن میاں بیوی وی...
شام میں نئی انتظامیہ کے تحت پہلا پارلیمانی انتخاب ستمبر میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق انتخابی عمل کے نگران محمد طٰہٰ نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 15 سے 20 ستمبر کے درمیان متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کا شام میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ انتخابات نئی انتظامیہ کے قیام کے بعد ایک اہم سیاسی پیشرفت سمجھے جا رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
SANAA,: یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ یمنی حوثی گروپ انصار اللہ نے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھنے والی کمپنیوں کے جہازوں کو اپنا ہدف بنائیں گے چاہے وہ جہاز کسی بھی ملک کی ملکیت ہوں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق حوثی قیادت نے کہا ہے کہ ان کی فوج تمام ایسے جہازوں پر حملہ کرے گی جو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروبار کر رہی ہوں۔ حوثی فوج کے ترجمان نے ایک ٹی وی بیان میں متنبہ کیا کہ اگر ان کمپنیوں نے ان کی وارننگ کو نظرانداز کیا، تو ان کے...
دریا سندھ کا بڑا سیلابی ریلا تونسہ سے ڈی جی خان کی حدود میں داخل ہوگیا، ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔ جھنگ میں دریائے چناب میں طغیانی سے دس سے زائد دیہات زیر آب آگئے۔وسیع رقبے پر کھڑی فصلوں اور آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا، رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں، جبکہ راجن پور میں فصلوں کو نقصا ن پہنچا۔دوسری جانب حافظ آباد میں دریائے چناب کے گرد کٹاؤ میں اضافہ ہوگیا، متعدد دیہات کی سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد ہوچکی ہے۔
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کااعلان کرنے جا رہا ہے اور اس وقت سب کی نظریں اس فیصلے پر جمی ہیں کہ آیا شرح سود میں مزید کمی کی جائے گی یا اسے برقرار رکھا جائے گا۔ ماہر معیشت کے طور پر میری رائے میں موجودہ حالات میں شرح سود کو تبدیل نہ کرنا ہی دانشمندی ہے، پاکستان نے حالیہ مہینوں میں شرح سود میں نمایاں کمی دیکھی ہے ، جو 22 فیصد سے گھٹ کر مئی 2025 میں 11 فیصد تک آ چکی ہے۔ یہ صرف کمی نہیں بلکہ پالیسی میں ایک واضح تبدیلی ہے۔ اگرچہ اس سے قرض داروں کو ریلیف ملا اور معیشت کو سہارا دیاگیا لیکن اس...
گوجر خان+ اسلام آباد (عامر وزیر ملک+ خبرنگار+ این این آئی) پاکستان کا سب سے بڑا پہلا فوجی اعزاز نشان حیدر حاصل کرنے والے گوجر خان کے سپوت کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کے 77ویں یوم شہادت پر ان کے آئی گاؤں سنگھوری میں ان کی یادگار پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل عاکف اقبال تھے۔ تقریب کے میزبان کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کے پوتے میجر راجہ عدیل سرور بھٹی تھے۔ مہمان خصوصی نے آرمی چیف کی جانب سے شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ 8بلوچ رجمنٹ کے چاق وچوبند دستے نے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کو سلامی پیش کی۔ کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کے 77ویں یوم شہادت...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی بینک، یورپ سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم، وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے دہلی دروازہ میں چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والی والدہ اور بچے کے گھر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہوگیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت اور قائد نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ ن مسلسل خوشحالی اور عوام دوست اقدامات پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے پاکستان کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال ہو رہی ہے جبکہ دوست ممالک سے تعلقات اپنے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے اہم رہنماء "عزت الرشق" نے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے بیان کی مذمت کی جس میں امریکی صدر نے غزہ میں قحط کے وجود کا انکار کیا۔ جس پر عزت الرشق نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سٹیٹمنٹ، صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" کے جھوٹے بیانات کی صریح تکرار ہے۔ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان، غاصب صیہونی رژیم کو...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے جامعہ قاسم العلوم شیرانوالا دروازہ لاہور میں مرکزی امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیر صدارت آل پارٹیز یکجہتی فلسطین کانفرنس ہوئی۔ قرآن وسنہ موومنٹ کے چئیرمن علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، جمیعت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا عبدالحق ثانی، سنی علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ اشرف طاہر، تحریک مدح صحابہ کے صدر مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا مفتی احمد علی ثانی، مولانا عبدالرب امجد، سنی علماء کونسل لاہور کے صدر مولانا حافظ حسین احمد اور دیگر دینی و مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں ڈاکٹر مفتی خالد محمود ازھر، مفتی محمد ریاض جمیل، میاں عرفان الحق قادری اور...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نفرت انگیز بیانیہ معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے۔ نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ علماء کرام اپنے خطابات میں عوام کو جوڑنے والے پیغامات کو عام کریں۔ مذہبی، لسانی اور سیاسی بنیادوں پر نفرت پھیلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ ہمیں بحیثیت قوم ایک دوسرے کے نظریات، مسالک اور سوچ کا احترام کرتے ہوئے محبت، امن اور اتحاد کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ سیدنا امام حسینؓ کی سیرت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ وقتی فائدہ کیلئے اصول قربان نہیں کیے جاتے۔ آج بھی اگر ہم کربلا کے پیغام کو سمجھ لیں تو معاشرے سے ظلم، کرپشن اور ناانصافی...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی نے آئندہ احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی رائے لی جا رہی ہے، 5 اگست کا احتجاج تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، عوام ان کے ساتھ ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، پیچھے ہٹنے...
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں حماس کے سینئر رہنماء کا کہنا تھا کہ ہم فضائی امداد کہلانے والی تمسخرانہ کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ نسل کشی کے جرم کو چھپانے کیلئے محض پروپیگنڈہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "خلیل الحیه" نے کہا کہ غزہ کے عوام کی قربانیوں اور مظلومیت کی صدا ہمارے کانوں میں امانت ہے۔ اس لئے ہم کبھی بھی اپنی عوام کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے غزہ کی عوام کی ثابت قدمی کو سراہا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے حریت پسند ایک ایسا بوجھ اٹھا رہے ہیں جسے پہاڑ بھی برداشت نہیں کر سکتے اور عالمی طاقتیں اس کے سامنے بے...
لاہور: پنجاب حکومت جہاں ایک طرف ہیلتھ سیکٹر پر اربوں روپے خرچ کرنے کے دعوے کر رہی ہے، اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے جا رہی ہے وہی گزشتہ2 سال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے،آگ لگنے، آکسیجن کے ختم ہونے سمیت متعدد واقعات میں پنجاب کے چھوٹے بڑے اسپتالوں میں270سے زائد نوزائیدہ بچے جاں بحق ہو گئے۔ پیدائشی طور پر مختلف مسائل سے دوچار جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے ، سالانہ سیکڑوں میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوزائیدہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کیلئے صوبے کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں قائم نرسریز عدم سہولیات کے باعث کھنڈر کا منظر پیش کرتی ہیں جس کے باعث گزشتہ دو سال...
سندھ میں علمائے کرام کا اغوا، سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہے تجارت اور زراعت تباہ ہیں، مولانا عبدالقیوم علماء کو بازیاب نہ کروایا گیا تو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کریں گے ،عوام، کارکنان، کاروباری حضرات، سے اپیل سندھ میں علمائے کرام کے اغوا، بڑھتی ہوئی بدامنی اور ڈاکو راج کے خلاف جے یو آئی سندھ کی جانب سے 31 جولائی سے جیکب آباد سے بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے کہا ہے کہ سندھ میں لاقانونیت، ڈاکو راج، اسٹریٹ کرائم اور علمائے کرام کے اغوا نے صوبے کو مکمل طور پر...
مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی ،اسرائیلی کمپنی تامار گیس فیلڈ میں22 فیصد کی حصہ دار ، پاک عرب ریفائنری میں40 فیصد کی شراکت دار ی ، ابو ظہبی پورٹس گروپ اسرائیلی کا شراکت دارکے پی ٹی سے بھی معاہدہ ڈی پی ورلڈ کا اسرائیل کمپنی ڈوور ٹاور گروپ سے معاہدہ، قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سمیت دیگر شعبہ جات میں فعال ،اسرائیل میں شراکت دار یواے ای کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار رپورٹ / منور علی پیرزادہ پاکستان میں ابراہیمی معاہدے کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے،متحدہ عرب امارات کی اسرائیلی شراکت دار کمپنیوں کا پاکستانی معیشت پر برسوں سے غلبہ ہے مگر اب مزید نئے شعبوں کو اپنی گرفت میں لینے کے لیے مختلف کمپنیاں سرگرم عمل...
ابراہیمی معاہدہ کیا ہے؟ ابراہیمی معاہدے کے نفاذ کا اسرائیل سے تعلق؟ ابراہمی معاہدے سے متعلق مسلم و عرب ممالک کا کردار؟ پاکستان میں ابراہیمی معاہدے کی گونج کی وجہ؟ عرب ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے پاکستان پر دباؤ؟ کیا امریکا و برطانیہ کی ناجائز اولاد اسرائیل جائز ہو سکتی ہے؟ اسرائیل سے متعلق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کے افکار؟ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف ایران کا کردار عالم اسلام کیلئے کتنا قابل تقلید ہے؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر...
کراچی: شہر قائد میں سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے حساس ادارے کے ہمراہ منگھو پیر میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران دہشت گردوں سے مبینہ مقابلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ بعد میں دو مزید دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔ پولیس ذرائع کے مطابق، دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی تعداد تین ہوگئی جو مارے گئے۔ حکام نے بتایا کہ یہ دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھتے تھے۔
اسلام آباد: چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی کے حوالے سے سرچ کمیٹی مقررہ وقت میں ایچ ای سی کے سربراہ کی تعیناتی نہ کر سکی۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کی مدت ملازمت کے آخری دو روز ایک سالہ توسیع بارے چہ مگوئیاں ہو رہیں، وزارت تعلیم کے ذرائع نے توسیع کی خبروں کو احمقانہ قرار دے دیا۔ قائم مقام چیٔرمین ایچ ای سی تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں قائم سرچ کمیٹی کے تین اجلاس ہو چکے ہیں تاہم آسامی مشتہر نہ ہو سکی ہے۔ ذرائع نے بتایا آخری اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی کیلیے مجوزہ اشتہار کو حتمی شکل دی گئی اور تمام...