2025-04-29@10:13:18 GMT
تلاش کی گنتی: 6236

«کے طور پر پیش کیا جا»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) بھارت کے زیرانتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ ہفتے دو درجن سے زائد سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ چکی ہے۔ دہلی کا ال‍زام ہے کہ حملہ آوروں میں سے دو کا تعلق پاکستان سے تھا لیکن اسلام آباد نے واضح طور پر اس حملے میں اپنے کسی بھی کردار کی تردید کی ہے اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پہلگام حملہ: بھارتی جوابی کارروائی کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس اس دوران دونوں پڑوسی ممالک چار دنوں سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے آر پار سے آپس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی کر رہے ہیں، اور ایک دوسرے...
    گیلیپ کی ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کے پرمسرت لوگوں میں ایشیائی باشندے سرفہرست ہیں۔ اس سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایشیا میں مرد اور عورتیں دونوں ایک ہی سطح پر خوش ہیں، مردوں اور عورتوں میں خوشی کی شرح 46 فیصد پائی گئی ہے۔ سروے میں اعلیٰ تعلیمی درجات کے ساتھ خوشی میں اضافہ کا تعلق پایا گیا، کم تعلیم یافتہ لوگوں میں خوشی کی سطح 38 فیصد، متوسط تعلیمی اہلیت کے حامل لوگوں میں 47 فیصد جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں میں 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: 102 سالہ خاتون ڈاکٹر کی خوشی سے بھرپور طویل زندگی کا راز اسی طرح کم عمر کے حساب سے...
    نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہیں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے اے پی پی کے نمائندے کے سوالات کے جواب میں کہا کہ سیکریٹری جنرل کا ماننا ہے کہ پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے...
    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات شاندار انداز میں منعقد ہوئیں۔ معاذ خان کی شادی ڈیجیٹل کریئیٹر صبا خان سے ہوئی جن کے ساتھ ان کا نکاح گزشتہ سال ایک نجی تقریب میں ہوا تھا۔   اب شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز مایوں سے ہوا جس میں ایمن اور منال نے بھرپور شرکت کی اور روایتی لباسوں میں شرکت کر کے خوب داد سمیٹی۔   بارات اور رخصتی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں دلہن صبا نے سرخ رنگ کا بھاری کام والا روایتی لہنگا پہنا، اور معاذ خان نے سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔ ...
    ذرائع کے مطابق کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے مایوسی کا اظہار کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کو سات سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ علاقے کی صورتحال اب بھی سنگین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما غلام احمد میر نے دفعہ 370 کی منسوخی کے پس پردہ مودی حکومت کے مذموم عزائم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کشمیریوں کی مزاحمت ختم کرنے سے زیادہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش تھا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے مایوسی کا اظہار کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کو سات سال...
    پنجاب حکومت نے لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، بلٹ ٹرین کے ذریعے مسافر لاہور سے راولپنڈی کا سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں مکمل کریں گے، بلٹ ٹرین کے مختلف روٹس اور اسٹاپ بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان بلٹ ٹرین کے منصوبے کو مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ پاکستان ریلویز کے ساتھ مل کر اس منصوبے کی فیزیبلیٹی جلد مکمل کریں۔ یہ بھی پڑھیں:میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے بعد نئی سفری سہولت، لاہور میں پہلی ٹرام...
    صوبوں کی رضامندی کے بغیر کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، مشترکہ مفادات کونسل میں گزشتہ روز اس اتفاق رائے کے بعد امید ظاہر کی جارہی تھی کہ سندھ بھر میں جاری احتجاج ختم کرکے سڑکیں کھول دی جائیں گی۔ احتجاج تو ختم ہوگئے ہیں لیکن ایک مقام پر اب بھی پر امن دھرنا جاری ہے، جو معاشی اعتبار سے تشویش ناک بات ہے کیونکہ ہزاروں کنٹینرز سڑکوں پر موجود ہیں جن میں موجود سامان خراب ہو چکا ہے۔ یہ معاملہ ہے کیا؟ وفاقی حکومت کی جانب سے گرین پاکستان انیشی ایٹیو کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا اور اسے کامیاب بنانے کے لیے 6 نہروں کے منصوبے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد...
    کلیم اختر: ایف بی آرمیں رجسٹرڈ افراد کی ڈی رجسٹریشن کیلئے کوئی جامہ پالیسی نہ ہونے کا انکشاف، ایف بی آر کے انکم ٹیکس سسٹم میں 1لاکھ تک انتقال کرنیوالے افراد تاحال رجسٹرڈ ہیں۔انتقال کرنیوالوں کی بروقت ڈی رجسٹریشن نا ہونے سے جرمانوں کا مسئلہ سنگین ہونے لگا، افسران کی جانب سے ریٹرن جمع نا ہونے پربھاری جرمانے بھی عائد کیے جانے لگے۔وارثان کے علم میں نہ ہونے کے باعث عائد جرمانوں کا تناسب بھی دگنا ہونے لگا، انتقال کر نیوالوں پر جرمانہ عائد کرنے سے پہلے وارثان کے علم میں لانا ضروری ہے۔ محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا اعلی ٰحکام کی عدم توجہی سے مسئلہ مزید سنگین اور سسٹم...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت مین پیش کیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے گزشتہ روز گرفتاری کے دوران کیے جانے والے مبینہ تشدد سے بھی آگاہ کیا گیا، ان کی فیملی نے اس سلسلے میں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیں، یہ تصاویر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران لی گئیں، جب کہ صنم جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ مرد اہلکاروں نے گرفتار کرتے وقت اندھی طاقت کا استعمال کیا اورگھسیٹا۔یاد رہے گزشتہ روز...
    امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 15 مارچ سے اب تک 7 ایم کیو نائن طیاروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نقصانات کی وجہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا مارچ سے اب تک یمن کے علاقے میں کروڑوں ڈالر مالیت کے 7 ڈرونز سے محروم ہو چکا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مارچ کے وسط سے اب تک امریکا یمن کے علاقے میں حوثی فورسز کے خلاف اپنی فضائی کارروائی کا تازہ ترین دور شروع ہونے کے بعد سے اب تک لاکھوں ڈالر مالیت کے 7 ایم کیو نائن ریپر ڈرونز کھو چکا ہے۔ ایم...
    پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ پیشہ ورانہ معیار اور آپریشنل تیاری کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی فضائیہ فضائی جنگ میں ایک طاقتور قوت کے طور پر اپنا لوہا منوا چکی ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور دفاع کے کئی شعبوں میں مہارتوں سے لیس ہے۔ جدید ترین جنگی طیاروں جیسے J-10C اور JF-17 Block-III کی شمولیت، جو PL-15 میزائلوں سے لیس ہیں، نے پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں طور پر اضافہ کیا ہے۔ یہ جدید ترین دفاعی اثاثے پاکستان کی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہیں اور ہمارے مخالفین کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہمارے وطن کی فضاؤں کا...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں  وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے...
    خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور کشمیری مسلمانوں کی نسلی کشی کے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کی توجہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش شدید مشکلات اور پریشان کن حالات کی طرف مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے وائس چیئرمین محمود احمد ساغر کی طرف سے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے دنیا بھر میں ایک خطرناک پروپیگنڈا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت کشیدگی کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی رابطہ کاری مہم جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور بھارت کے الزامات اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے برطانیہ، چین، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، مصر، قطر اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لیا۔  مزید :
    ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں صوبے کے حقوق کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹ ہائیڈل اور این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ صوبے کا قانونی اور آئینی حق ہے، وزیراعلیٰ نے دونوں ایشوز پر کونسل کو اعتماد میں لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: صوبوں کی رضا مندی کے بغیر دریائے سندھ سے نہریں نہیں نکالی جائیں گی، مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق کو دونوں ایشوز پر خط لکھے گئے لیکن جواب تاحال موصول نہیں ہوا، اگلے سی سی آئی اجلاس میں دونوں معاملات ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں، جو ہفتہ 26 اپریل 2025 کو لاہور میں منعقد ہوا، مالی سال 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے سال کے لیے فی شیئر 7.50 روپے (یعنی 75 فیصد) حتمی کیش ڈیویڈنڈ دینے کی سفارش کی ہے۔ اجلاس میں بورڈ نے مالی سال 2023-24کے سالانہ حسابات کی منظوری بھی دی، جو کمپنی کے لیے ایک تاریخی کامیابی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس مدت کے دوران سوئی ناردرن نے تاریخ کا سب سے زیادہ منافع حاصل کیا، جس میں قبل از ٹیکس منافع 30ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ بعد از ٹیکس منافع19ارب روپے رہا، جبکہ فی حصص آمدن 29.92روپے رہی، جو...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر و مرمت اور بحالی کے منصوبوں کی اصولی منظوری دی ہے۔ پہلے مرحلے میں 59 بڑے شہروں میں سیوریج اور ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔ شہروں میں بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے رین واٹر اسٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے بھر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت نئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر و مرمت اور بحالی کے منصوبوں کی اصولی منظوری دی گئی۔ پہلے مرحلے میں 59 بڑے شہروں میں سیوریج اور ڈرینج انفراسٹرکچر...
      8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کینالز کے معاملے پر طلب کیا گیا مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا ۔اطلاعات کے مطابق حکومت متنازع کینالز کے منصوبے پر عوامی احتجاج کے آگے بے بس ہوگئی۔ اور متنازع کینالز کا منصوبہ ختم کرنے پر مجبور ہو...
      بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد 100 غیر ملکی سفارت کاروں کو بریفنگ دی، پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی شناخت کے ڈیٹا سمیت تیکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کے مطابق اس بریفنگ میں بھارت واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، مودی نے پاکستان کیخلاف اقدامات کے لیے درجنوں ملکی سربراہان سے رابطہ کیا امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کر دیا، بھارت کے جنگی جنون پر نیو یارک ٹائمز کی اہم رپورٹ سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس...
    معروف ہدایتکار آشوتوش گواریکر نے انکشاف کیا ہے کہ فلم لگان میں وائس اوور دینے کے لیے امیتابھ بچن تیار نہیں تھے۔ فلم کے ہدایتکار کے بقول امیتابھ بچن نے خبردار کیا تھا کہ آج تک میں نے جس فلم میں وائس اوور دی ہے وہ فلاپ ہو جاتی ہے۔ ہدایتکار آشوتوش نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم پہلی بار امیتابھ صاحب کے پاس گئے تو انہوں نے ایک روایت کا ذکر کیا۔ امیتابھ بچن نے عامر خان سے کہا کہ جب بھی میں کسی فلم کو وائس اوور دیتا ہوں، وہ فلم کامیاب نہیں ہوتی، وہ فلاپ ہو جاتی ہے۔ اگر تم یہ خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہو تو ٹھیک ہے، لیکن بعد میں مجھ سے شکایت...
    حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کو مشترکہ کامیابی قرار دے دیا۔پیر صاحب پگارا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں نے شدید گرمی کے باوجود چھوٹے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں میں احتجاج کیا جس کے نتیجے میں یہ کامیابی ممکن ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے اب روڈ اور راستے خالی کرکے پرامن طور پر گھروں کو چلے جائیں۔پیر صاحب پگارا کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری سرحدوں پر جو جنگ کے خطرات منڈلارہے ہیں اس موقع پر پوری قوم کو متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی...
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان نے کہا کہ بڑی پارٹی والی بات سے نہ میں نے اتفاق کیا ہے اور نہ میں مانتا ہوں، اس وقت کا موضوع بھی نہیں ہے لیکن جہاں تک بات ہے نیشنل یونیٹی کی ایک دو چیزیں میں ایڈ کرنا چاہتا ہوں، جنرل صاحب نے بات کی کہ جو انڈیا نے کیا، انھوں نے تو ہماری طرف جنگ پھینکنے کی کوشش کی ہے، ہماری تیاری کیا ہے؟  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری تیاری یہ ہے کہ ہم نے اس وقت انٹرنیشنلی جتنے ہمارے دوست ہیں سب کو ، سارے چینل ہم نے آن کر دیے ہیں، اس کے علاوہ...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  کہا کہ آج کا دن پورے ملک کے لیے ایک اہم معاملہ تھا جبکہ کینالز کے معاملے پر سندھ میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج یہ مسئلہ ختم ہوگیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ کینال کے معاملے پر سندھ کے عوام میں کافی اضطراب پایا جاتا تھا تاہم آج کے فیصلے پر سندھ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  مراد علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم معاملے کی نزاکت کو سمجھا...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہماری پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ کینالز نہیں بنیں گے، وزیراعظم نے 2 مئی کے بجائے آج اجلاس بلا لیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سی سی آئی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سی سی آئی میں اتفاق رائے کے بغیر کوئی کینال نہیں بنائےگی، کینالز سے متعلق مزید کام کو بھی روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پانی کے استعمال کا تمام صوبوں سے مل کر پلان بنائے گی، 1991 کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، پانی کے تنازعات کو فوری حل کیا جائے...
    مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، تمام صوبوں کے درمیان مفاہمت کے بغیر وفاقی حکومت اس سلسلے میں مزید پیشرفت نہیں کرے گی۔اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں سے مل کر زرعی پالیسی کا روڈ میپ تیار کر رہی ہے، حکومت ملک میں آبی وسائل کے انتظامی ڈھانچے کی ترقی کےلیے طویل المدتی متفقہ روڈ میپ تیار کر رہی ہے، تمام صوبوں کے پانی کےحقوق 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے میں محفوظ ہیں،...
    صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے تنظیمی سیٹ اپ اور تنظیم سازی کے دستوری طریقہ کار کے مطابق تفصیل سے آگاہ کیا، اس موقع پر لکی مروت میں دو یونٹس تشکیل دے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی نے ضلع لکی مروت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا کاظم حسین مطہری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لکی مروت پہنچنے پر تنظیمی احباب نے انکا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ لکی مروت کے تنظیمی احباب کے ساتھ جماعت کی فعالیت و بہتری اور تنظیم سازی کے حوالے سے نشست ہوئی، جس میں لکی مروت کے تنظیمی احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی صدر وسیم اظہر ترابی...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرےگا، اسحاق ڈار ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے گفتگو میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کی طرف سے بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات کے جواب میں کیے گئے حالیہ غور و خوض اور فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ترجمان کے مطابق قطری وزیراعظم نے ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام...
    کشمیر رکن اسمبلی نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اور انکے نمائندوں کو مفاہمت اور فیصلے کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کا خصوصی اجلاس جموں میں جاری ہے، جسے پہلگام دہشت گرد حملے کے پس منظر میں طلب کیا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعلٰی سریندر کمار چودھری نے ایک قرارداد پیش کی جس میں حملے کی مذمت کی گئی اور متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے دوران رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے کشمیر میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ یوسف تاریگامی نے سوال اٹھایا کہ سکیورٹی نظام پر کنٹرول رکھنے والے ذمہ دار افراد کو ایوان میں کیوں نہیں بلایا...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے سفیر کو فوری طور پر "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دیکر ملک بدر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے امریکی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں جیکب آباد میں نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظلومین غزہ و...
    دھرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ پوری سندھ کی ایک ہی آواز ہے کہ دریائے سندھ پر متنازعہ کینال منصوبوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے، دریائے سندھ کا پانی سندھ کی زندگی کی ضمانت ہے اور اگر کسی نے عوام کی زندگی چھیننے کی کوشش کی تو سخت ردعمل آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ملیر میں جاری وکلا برادری کے دھرنے میں شرکت کی۔ وہ گلشن حدید لنک روڈ پر متنازعہ کینال منصوبوں کے خلاف احتجاج میں پی ٹی آئی رہنماں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی سینیئر رہنما اور کارکنان کی بڑی...
    انتظامیہ کی جانچ کے بعد ہنزہ کے ہوٹلوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق (Low risk) کٹیگری میں 45 ہوٹلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان ہوٹلوں میں غیر ملکی سیاحوں کو ٹھہرنے کی اجازت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنزہ میں موجود 342 ہوٹلوں کو خطرناک قرار دیتے ہوئے غیر ملکی سیاحوں کے ٹھہرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ ہنزہ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیکٹا کی جانب سے جاری ایس او پیز کے تحت مقامی انتظامیہ میں ہوٹلوں کے سکیورٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کی۔ انتظامیہ کی جانچ کے بعد ہنزہ کے ہوٹلوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق (Low risk) کٹیگری میں 45 ہوٹلوں...
    قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ ایوان میں جب تعزیتی قرارداد پیش کی جاتی ہے تو ضوابط کے مطابق ان افراد کے نام لکھے جاتے ہیں جنکے حق میں یہ قرارداد پیش کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا کہ انہوں نے بھارتی فورسز کی مختلف ایجنسیز سے پہلگام میں ہلاک ہوئے 26 افراد کے ناموں کی فہرست دینے کے لئے رابطہ قائم کیا لیکن انہیں یہ فہرست نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہیں دی گئی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی تقریر کے دوران یہ نام پڑھے جس کے بعد اب انہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 اپریل 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ منگل کو ہونے والے پہلگام حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ایک سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا لیکن ابھی تک کوئی بھی حملہ آور گرفتار نہیں ہو سکا۔ اس تناظر میں موصول ہونے والی تازہ رپورٹوں کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے نو مشتبہ باغیوں کے گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا ہے۔ اسی طرح ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ابھی تک تقریباً 2000 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اس سینئر پولیس افسر کا مزید کہنا...
    ایک خاتون کو اپنے 16 ویں صدی کے گھر کی تزئین و آرائش کے دوران دیواروں میں انسانی ہڈیاں ملیں اور اس کے بعد مزید حیرت انگیز انکشافات بھی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا قدیم شاہی قلعہ اور بھٹکتی ’بدروحیں‘ نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون 28 سالہ ایمی بروک مین نے اپنے منگیتر 34 سالہ نورٹن جانسٹن کے ساتھ 3 بیڈ روم کی وہ پراپرٹی خریدی تھی اور دیواروں کی تزئین و آرائش خود ہی کر رہے تھے کہ انہیں ان میں سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوگئیں۔ تزئین و آرئش کے لیے انہیں کمپنی نے 23 ہزار ڈالر کا معاوضہ بتایا تھا جس پر انہوں نے وہ کام خود ہی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایمی...
    بھارت کے اپنے ہی وی لاگر نے بی جے پی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا۔ بھارت کے مشہور وی لاگر نیہا سنگھ راٹھور سمیت دیگر وی لاگرز بھی اپنی ہی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ جن میں بتایا گیا کہ کس طرح سے بی جے پی سیاسی فائدے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ وی لاگرز نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران بھارت میں بی جے پی کے دور حکومت کے دوران ملک میں کئی بڑے دہشتگرد حملے ہو چکے ہیں۔ جن میں قندھار ہائی جیکنگ 1999، کارگل جنگ 1999، پارلیمنٹ حملہ 2001، گودھرا ٹرین واقعہ 2002۔ پٹھان کوٹ حملہ 2016، اڑی حملہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کی تو بھرپور طاقت سے جواب دیا جائےگا، دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوجیں کھڑی ہیں، چند روز میں جنگ کا خطرہ ضرور موجود ہے لیکن کشیدگی کم بھی ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے انٹرویو میں یہ نہیں کہاکہ 2 سے 3 روز میں جنگ چھڑ جائےگی، میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: مقبوضہ کشمیر نے مودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا انہوں نے کہاکہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طریقے جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تینوں مسلح افواج وطن کے...
    سابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے پاکستان کی اس تجویز کی حمایت کی ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات غیرجانبدار ماہرین سے کرائی جائیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کے 5 منٹ بعد ہی پاکستان پر الزام لگا دیا جو نامناسب ہے، پاکستان کی جانب سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے پر مختلف ممالک کا سفارتی ردعمل کیا رہا؟ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے 5 منٹ بعد ہی بھارت نے...
    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ مارچ 2025 میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DCJ) کے تحت دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پی ایم اینڈ ڈی سی ایکٹ، 2022 کے سیکشن 20 (7) اور (8) کے تحت ٹیوشن فیس کو محدود / طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے تمام سیشنز کے لیے فیس 18 لاکھ روپے ہوگی، جب کہ سیشن 2025 کے لیے...
    جاپان نے 71 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کے ساتھ ساتھ ایک نئے الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن سسٹم (JESTA) کے اجراء کا اعلان کیا ہے، جو اب 2028 میں متعارف کروایا جائے گا۔ یہ نظام ابتدائی طور پر 2030 میں لانچ کرنے کا منصوبہ تھا، مگر اب اسے دو سال پہلے نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہ اعلان جاپان کے وزیر انصاف کیسوکے سوزوکی نے 23 اپریل کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ، ’ہم امریکا کے ESTA کی طرز پر اپنا نظام 2028 تک لاگو کرنا چاہتے ہیں تاکہ بین الاقوامی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔‘ ’جیسٹا‘ متعارف کرانے کی وجوہات میں سرحدی تحفظ...
    بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹائم میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا  کہ چینی  صدر شی جن پھنگ نے انہیں فون کیا ۔ پیر کے روز اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے  یومیہ پریس کانفرنس  میں کہا کہ  حال ہی میں چین اور امریکہ کے  سربراہان مملکت کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی ہے۔اس موقع پر  ترجمان نے  اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ محصولات کے معاملے پر چین اور امریکہ کے درمیان کوئی مشاورت یا مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔ Post Views: 1
    وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں تاریخی کمی جو اب 0.7 فیصد کی سطح پر ہے اور 60 برس میں سب سے کم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دوگنا ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’’پاکستان کانفرنس 2025‘‘سے کلیدی خطاب میں کیا. اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر ہے، جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔...
    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جہاں فواد خان کی بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ کو ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہیں ممکنہ طور پر ہانیہ عامر کی پہلی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں ان کا کردار بھی تبدیل کردیا جائے گا۔ گزشتہ سال سے خبریں ہیں کہ ہانیہ عامر بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کے ہمراہ پنجابی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں نطر آئیں گی جب کہ کچھ دن قبل پاکستانی کامیڈین نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہانیہ عامر بھارتی فلم میں نظر آئیں گی۔ ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں کام کرنے کی خبروں کے باوجود تاحال انہوں نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں...
    وانا: جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے میں امن کمیٹی کے رہنما کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈی سی وانا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر وانا ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق متعدد افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے...
    ---فائل فوٹو  بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے پاکستان میں 90 فیصد مقبول ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔’جیو فیکٹ چیک‘ کی رپورٹ کے مطابق سی این این نے تصدیق کی ہے کہ اس نے وائرل پوسٹس میں بیان کردہ سروے نہیں کیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں سوشل میڈیا صارفین اس دعوے پر یقین کرتے نظر آئے کہ سی این این نے ایک حالیہ سروے کیا ہے جس کے مطابق جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت 90 فیصد ہے، تاہم سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ اسکرین شاٹ بشکریہ سوشل میڈیا  مذکورہ پوسٹ کے مطابق 17 اپریل کو ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) صارف نے پوسٹ شیئر...
    وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، وقار حیدر جعفری اور امام جماعت مسجد حیات آباد پشاور مولانا نذیر حسین مطہری شریک تھے، وفد نے علامہ ساجد نقوی کی مسلسل رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے پشاور سے آئے وفد نے ملاقات کی، وفد نے پاراچنار سمیت صوبے کے مختلف مسائل اور عوامی مسائل پر علامہ ساجد نقوی سے گفتگو کی، انہوں نے مختلف امور پر وفد کی رہنمائی کی۔ وفد میں مولانا عابد حسین شاکری، وقار حیدر جعفری اور امام جماعت مسجد حیات آباد پشاور مولانا نذیر حسین مطہری شریک تھے، وفد نے علامہ ساجد نقوی کی مسلسل رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا،...
    لاہور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تیز رفتار بلٹ ٹرین لاہور اور راولپنڈی کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے ڈھائی گھنٹے میں طے کرے گی۔پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لیے ورکنگ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی ادارے ’ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن‘ کے وفد نے ملاقات کی جس میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیا...
     عرفان ملک : پی ٹی آئی کی متحرک کارکن و سوشل میڈیاصنم جاویداوراسکےخاوندکوگرفتارکرلیاگیا۔   پولیس حکام کے مطابق صنم جاوید اور اس کے خاوند کو نو مئی کے جلاؤ گھیراو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا،صنم جاوید کو گرین ٹاؤن سے اسکے خاوند کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ صنم جاوید اور اسکےخاوند کیخلاف دہشتگردی کےمقدمات درج تھے۔ 
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی اہلیہ سنجنا گنیشن نے انٹرنیٹ پر اپنے بیٹے پر کی جانے والی بے رحمانہ ٹرولنگ کے خلاف بھرپور آواز بلند کی ہے۔ آئی پی ایل کے ایک حالیہ میچ میں، جہاں ممبئی انڈینز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دی، وہاں سوشل میڈیا کا میدان بھی گرم رہا۔ بمراہ اور سنجنا کے ننھے بیٹے انگد کے معصوم تاثرات پر بنائے گئے مذاق نے ماں کے دل کو چیر کر رکھ دیا۔ میچ کے دوران جب کیمرے نے انگد کے چہرے پر پڑنے والے تاثرات کو قید کیا، تو کچھ صارفین نے اس معصوم بچے کا مذاق اڑانے میں ذرا بھی تامل نہ کیا۔ جواباً، سنجنا گنیشن نے انسٹاگرام پر ایک...
    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ مودی سرکار حملہ کرنے کا کہتا اور یہ جواب دینے کے بجائے ہتھیار ڈالنے کی بات کرتے ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا جائے کہ تم حملہ کرو گے تو ہم زمینی اور فضائی حملے کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی تو کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شہباز شریف کہتے ہیں کہ تحقیقات کروائی جائے، یہ تو...
    دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور خلائی تسخیر کے خواب دیکھنے والے ایلون مسک کے بارے میں ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اب تک یہ مانا جاتا تھا کہ ایلون کے 14 بچے ہیں، لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق ان کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، شاید 100 سے بھی زیادہ! دی اٹلانٹک کی مصنفہ الزبتھ برونگ نے پوڈکاسٹ ’’سینیٹی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد 14 سے کہیں بڑھ کر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق مسک کے بچوں کی...
    مزاحمتی ذرائع کے مطابق ترجمان نے کہا کہ نتن یاہو کا مسلسل جھوٹ بولنا دراصل وقت ضائع کرنے اور اپنی عوام کو دھوکہ دینے کی ایک ناکام کوشش ہے، جبکہ فلسطینی مزاحمت کی قیادت ایک مضبوط اور قومی مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان محمود مرداوی نے کہا ہے کہ نتن یاہو اسی طرح جھوٹ بولتا ہے جس طرح کوئی آسانی سے سانس لیتا ہے، خاص طور پر جب وہ یہ الزام لگاتا ہے کہ مزاحمتی تحریک قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ مرداوی نے واضح کیا کہ حماس پہلے ہی اپنے مؤقف کا اعلان کر چکی ہے، ہم مکمل معاہدے کے لیے تیار ہیں، جس کے تحت تمام اسرائیلی...
    نئی دہلی(نیوزڈیسک) دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ 26 رافیل میرین لڑاکا طیاروں کی حفاظت کے لیے 63,000 کروڑ روپے کے دفاعی معاہدے پر آج (28 اپریل) دستخط کیے جائیں گے، جس میں ہندوستان میں فرانس کے سفیر فرانس کی نمائندگی کریں گے اور دفاعی سیکریٹری راجیش کمار سنگھ ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع بھی دستخطوں میں دور سے شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر ساؤتھ بلاک کے باہر ہونے کی توقع ہے۔اس سے قبل فرانسیسی وزیر دفاع نے ذاتی طور پر دستخط میں شرکت کرنا تھی لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر انہیں اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی...
    علامہ سید جواد نقوی نے کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کی خاموشی اور بے حسی نے ہمیں ایک سنگین سوال کا سامنا کرایا ہے، جو قرآن کی آیت سے مربوط ہے کہ تمھیں کیا ہوگیا ہے کہ تم کیوں نہیں نکلتے جب ستم رسیدہ پکار پکار کے کہتے ہیں کہ اس ظالم قریے کے لوگوں سے ہمیں نجات دے؟ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمت مصطفیٰؐ کے زیراہتمام ایوانِ اقبال لاہور میں کانفرنس بعنوان "غزہ میں کیا ہو رہا ہے، اور ہمیں کیا ہو گیا ہے؟" 29 اپریل بروز منگل کو 2 بجے  دوپہر منعقد ہوگی، جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ کانفرنس میں پاکستان کی ممتاز مذہبی، فکری،...
    ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں مملک کے نمائندوں نے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کو دیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں عالمی بینک کو شام کے تقریباً 15 ملین ڈالر کے بقایا جات ادا کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔ دونوں مملک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام عالمی بینک کے لیے شام میں برسوں کے تعطل کے بعد امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ طیارے میں فنی خرابی، حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی گوادر کی پروازیں متاثر، تاخیر کا شکار
    وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2025 سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے عنوان سے پاکستانی معیشت میں بہتری کو اجاگر کیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ کا خاکہ پیش کیا، وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور مالیاتی شعبے میں جراتمندانہ اصلاحات کا عزم ظاہر...
    عمران اسلم: فیصل آباد، فن لینڈ میں 12 سالہ بچی جھولے سے گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ، فن لینڈ سیل ،واقعہ کی انکوائری کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمیٹی کے کنوینئیر،ڈسٹرکٹ ایمرجسنی آفیسراور سول ڈیفینس آفیسر ممبران مقرر ہیں، انکوائری کمیٹی 48 گھنٹے کے اندر تحقیقات مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کریگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فن لینڈ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،سول لائن میں حمنہ مصطفی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، فیصل آباد  کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ بھارتی فوج کا ایک اور فیک انکاؤنٹر بے نقاب ہوگیا  تفریحی مقام فن لینڈ میں حفاظتی اقدامات نہ...
    پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ، رائٹ آنریبل ڈیوڈ لیمی ایم پی کے ساتھ بات چیت میں خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے موجودہ علاقائی حرکیات کا ایک جائزہ فراہم کیا، جس میں بھارت کے بے بنیاد الزامات، گمراہ کن پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات کو اجاگر کیا گیا، جس میں سندھ آبی معاہدہ (IWT) کو معطل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ بھی شامل ہے، جو کہ بھارت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنے قومی مفادات کے...
    روسی میڈیا نے رپورٹ  کیا ہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف  پہلگام واقعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے روس، چین اور مغربی ممالک سے مودی کے الزامات کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں۔ وس کے میڈیا مین بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے متعلق رپورٹ میں نشان دہی کی گئی ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع نے اس کشیدگی کے ایٹمی جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ رد کردیا ہے۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار روسی میڈیا  آؤٹ لیٹ سے  انٹرویو  کے دوران  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ چین، روس...
    متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے آج ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار کی حمایت مانگی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے ایم کیو ایم نے الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے آج ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار وقار مہدی کی حمایت مانگی تھی۔ خیال رہے سندھ سے سینیٹ کی نشست کے لئے...
    امریکہ سے جاری ویڈیو بیان میں راہنما تحریکِ خالصتان کا کہنا تھا کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، انڈیا کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے، ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ کریں گے، جس نے بھی حملہ کیا پھر وہ بچا نہیں پھر چاہے اندرا گاندھی ہو نریندر مودی ہو یا امیت شاہ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالز فلیگ کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امریکہ سے جاری ویڈیو بیان میں گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں...
    بھارتی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز کروار نیول بیس کے قریب(تصویر سوشل میڈیا)۔ پاک بحریہ کی حکمت عملی کی وجہ سے بھارتی طیارہ بردار جہاز وکرانت جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک میں واقع کروار نیول بیس واپس جانے پر مجبور ہوا۔ بھارتی طیارہ بردار جہاز وکرانت کھلے سمندر میں چند روز رہنے کے بعد واپس کروار بندرگاہ چلا گیا۔بھارت نے طیارہ بردار جہاز وکرانت کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا تھا۔بھارت نے جہاز کو 23 اپریل کو شمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود کے قریب تعینات کیا تھا۔تاہم پاک بحریہ کی مسلسل پٹرولنگ کے باعث بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز وکرانت کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔
    چیف جسٹس کا دورہ چین، ترکیہ، سپریم کورٹ کے ڈیجیٹلائزیشن اور کیس مینجمنٹ کوعالمی سطح پر سراہا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے چین اور ترکیے کے ایک ہفتے پر محیط دورے کی تکمیل کے بعد اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے چیف جسٹسز کانفرنس میں شرکت کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور بچوں کے حقوق پر عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف جسٹس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری پر زور دیا۔سپریم...
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کی کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے ہی بہتر عدالتی اصلاحات ممکن ہیں، چیف جسٹس پاکستان اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں ایس سی او کے رکن ممالک کے چیف جسٹس صاحبان اور اعلیٰ عدالتی حکام شریک ہوئے، کانفرنس میں عدالتی معاملات سے متعلقہ اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کانفرنس میں اپنے افتتاحی خطاب میں اہم عدالتی موضوعات پر گفتگو کی، کانفرنس...
    وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بھارت کے پروپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کو بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے غیرقانونی فیصلوں سمیت یک طرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں علاقائی صورت حال سے آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات، بے بنیاد پروپیگنڈے اور یک طرفہ اقدامات جن میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما=ں نے کہا ہے کہ کالا باغ منصوبے کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دفن کیا اور کینالز منصوبے کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دفن کروادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو،  جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی و دیگر نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت مقامی ہال میں مسلم ن لیگ سندھ کے سنئیر نائب صدر رانا احسان، رانا طارق (سابقہ ناظم ماڈل کالونی)، رانا علی، اسد اللہ، رضوان شفیق سمیت دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کو بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے جیسے غیرقانونی فیصلوں سمیت یک طرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انہیں علاقائی صورت حال سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے الزامات، بے بنیاد پروپیگنڈے اور یک طرفہ اقدامات جن میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا غیر قانونی فیصلہ بھی شامل ہے، بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار...
    شنگھائی تعاون تنظیم  کی کانفرنس کے دوران پاکستان کے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے آذربائیجان کے وزیر صحت سے ملاقات کی۔ آذربائیجان کے وزیر صحت نے مصطفیٰ کمال کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں وزراء نے صحت کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان صحت کے شعبے میں طویل المدتی اور خوشگوار تعاون کی ایک شاندار تاریخ موجود ہے جسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان آذربائیجان کے تجربے سے سیکھنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ دونوں...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ کہ بھارت دہشتگردی کوسپانسرکرتا ہے، دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کےملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پہلگام واقعے کے حوالے سے اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان کا نکتہ نظر واضح ہے، پاکستان خود دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، اتنی قربانیاں کسی اور ملک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نہیں دیں، ہماری سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والوں اداروں، پولیس اور سول سوسائٹی نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اطلاعات موجود ہیں کہ انڈیا پراکسی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے جلد آغاز سے متعلق غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس نے طلباء اور والدین میں الجھن پیدا کر دی ہے۔ تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ جبکہ متعدد ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے یکم جون سے شروع ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، لیکن سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔ حکام نے تصدیق کی کہ تعطیلات مقررہ وقت سے قبل شروع کرنے کی تجویز منظوری کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بھیج دی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ ابھی...
    میڈرڈ(نیوز ڈیسک)سپین کے شہر پالما میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب تدفین کے وقت ایک معمر خاتون کو جسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا، اچانک زندہ ہو گئیں، جس سے قبرستان میں موجود افراد خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ دی مرر کے مطابق خاتون کو پالما کے جوآن مارچ ڈی بوینوولا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے کر تابوت میں منتقل کر دیا۔ بعد ازاں انہیں باڈی بیگ میں رکھ کر قبرستان پہنچایا گیا۔تاہم جب قبرستان کا عملہ خاتون کو سپردِ خاک کرنے کی تیاری کر رہا تھا تو انہوں نے لاش کی حرکت اور انگلیوں میں جنبش محسوس کی، اس حیران کن منظر نے فوری طور پر...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت 3 اطراف سے گھیر کر 54 خوارجیوں کو ہلاک کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اب تک جہنم رسید ہونے والے خوارجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں نجکاری کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تکبرانہ روش نے عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے نظام کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اور  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد سے منصورہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب حکومت بنیادی مراکز صحت (آر ایچ سی) سے لے کر جناح اور میو ہسپتالوں تک کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو عوامی صحت کے لیے "شب خون" ہے۔  ملاقات کے موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی، گرینڈ ہیلتھ...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )  سیزن 10 کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، دونوں میچز کی نئی تاریخ بھی سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز کی درخواست پر پی ایس ایل کے ملتان میں شیڈول میچز کو ری شیڈول کردیا گیا ہے، یکم مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا میچ 6 مئی کو ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی اس کے علاوہ 10 مئی کو شیڈول ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا، براڈ کاسٹرز نے لاجسٹک مسائل کی وجہ سے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی۔ دوسری جانب...
    دی مرر کے مطابق خاتون کو پالما کے جوآن مارچ ڈی بوینوولا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے کر تابوت میں منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین کے شہر پالما میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب تدفین کے وقت ایک معمر خاتون کو جسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا، اچانک زندہ ہو گئیں، جس سے قبرستان میں موجود افراد خوفزدہ ہو کر ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ دی مرر کے مطابق خاتون کو پالما کے جوآن مارچ ڈی بوینوولا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے کر تابوت میں منتقل کر دیا۔ بعد ازاں انہیں باڈی بیگ میں رکھ کر قبرستان پہنچایا گیا۔   تاہم...
    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے “ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن” کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں بلاک چین انوویشن، ٹوکنائزیشن، حقیقی اثاثوں (Real World Assets) اور سٹیبل ایپلیکیشنز (Stable Applications) کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد اور حکومت پنجاب کے درمیان بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل جیسے معدنیات اور زراعت کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لیا گیا، تاکہ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور...
    لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر اسرائیلی اور بھارتی انتہا پسندوں کا حملہ، عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لندن: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد لندن می نپاکستان ہائی کمیشن پر انتہا پسند بھارتیوں نے حملہ کرکے عمارت کے شیشے توڑ دیے۔ ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے ٹوٹنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر بھارتی انتہاپسندوں نے حملہ کر دیا۔ انتہاپسند بھارتی مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے توڑ دیئے اور عمارت پر نارنجی رنگ پھینکنے کی مذموم کوشش کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک انتہاپسند کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر افراد کو منتشر کرنے کے...
    سرینگر: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر چڑھ دوڑی۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 63 مقامات پر چھاپے مارے جس میں حریت رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسندوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد اس طرح کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار اور درجنوں گھروں کو مسمار کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار  نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان  دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی کوعلاقائی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈارنے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے ساتھ بے بنیاد پروپیگنڈے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے کہ نائب وزیراعظم نے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے پاک چین دوستی اور شراکت داری کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا...
    ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع شاہ رخ خان کا مشہور زمانہ محل ’’منت‘‘ آج کل غیر معمولی خاموشی کی لپیٹ میں ہے۔ وجہ کچھ اور نہیں بلکہ خود کنگ خان کی عارضی رخصتی ہے۔ شاہ رخ خان اپنے گھر کی دو سالہ تزئین و آرائش کے سبب اپنی فیملی کے ساتھ پالی ہل کے ایک پرتعیش اپارٹمنٹ میں منتقل ہوچکے ہیں۔ لیکن ان کی یہ نقل مکانی منت کے باہر موجود دکانداروں کے لیے کسی آندھی سے کم ثابت نہیں ہوئی۔ منت، جو کبھی مداحوں کا میلہ لگا رہتا تھا اور جہاں ہر لمحہ سیلفیز کی جھڑی لگی رہتی تھی، اب سنسان نظر آتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں منت کے باہر بیٹھے آئس کریم فروش...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پی ایس ایل ٹین کے ملتان کے دو ڈے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان کے دن میں ہونے والے میچز رات میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے، رات کو میچز کرانے کی وجہ سے تاریخیں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ یکم مئی کو ملتان سلطانز اور کراچی کا دن میں میچ شیڈولڈ ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ یکم مئی کا میچ اب 6 مئی کو کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ دو مئی کو ملتان میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈولڈ ہے۔ ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کا جھنجھٹ ختم
    کینیڈا: اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے ہجوم کو کچل دیا، متعدد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہفتے کو ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی سے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق وینکوور پولیس نے ایکس پوسٹ میں بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وینکوور کے میئر کین سم نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی کمیونٹی کے افراد لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ تہوار 16 ویں صدی کے فلپائنی نوآبادیاتی مخالف رہنما کی یاد میں...
    لاہور: لوہاری گیٹ میں دوران ڈیوٹی پولیو ورکر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیو ورکر سے جھگڑا کرنے والے ملزم بابو کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو ٹیم بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے گھر پر پہنچی۔ دروازہ کھلتے ہی ملزم بابو نے ٹیم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گالیاں دینا شروع کر دیں۔ ایس پی سٹی کے مطابق بروقت ریسپانس کرنے پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ فراز احمد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی۔ ملزم کے خلاف ایریا سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی یہ پالیسی مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے اور حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جائز آواز کو دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے مودی کی زیر قیادت بھارت کی ہندتوا حکومت کی طرف سے پہلگام واقعے کی آڑ میں حریت پسند کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کرنے اور ہزاروں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت اس طرح کی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کو...
    1912 میں ڈوبنے والے مشہور ٹائٹینک جہاز کے مسافر کی طرف سے لکھے گئے خط کو 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردیا گیا ہے۔ یہ خط 10 اپریل 1912 کو جہاز کی نیویارک روانگی کے وقت آرکیبالڈ گریسی نامی فرسٹ کلاس مسافر کی طرف سے ایک جاننے والے کو لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا یہ ایک اچھا جہاز ہے تاہم میں اس کے بارے میں رائے قائم کرنے میں سفر کے اختتام تک انتظار کروں گا۔ تاہم روانگی کے 4 دن بعد جب جہاز آئس برگ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تو گریسی نامی اس مسافر نے جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگائی اور ایک الٹے ہوئے لائف بوٹ پر چڑھ گیا۔ انہیں بعد...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کامیاب اور موثر سفارت کاری کرتے ہوئے پہلگام واقعہ کے خلاف منظور کردہ مذمتی قرارداد میں سخت الفاظ شامل کرانے کی بھارتی مذموم کوششوں کو ناکام بنادیا جب کہ بھارت قرار داد میں پہلگام کا لفظ میں بھی شامل نہیں کرواسکا۔ پہلگام واقعے کے کئی روز بعد جاری کیے گئے بیان میں سلامتی کونسل نے اعادہ کیا کہ ہر طرح کی دہشت گردی  عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں رکن ممالک نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ بھارت اور نیپال کے ساتھ  ہمدردی  کا اظہار کیا۔ بیان میں پہلگام کے بجائے جموں و کشمیر کا لفظ استعمال کرتے...
      سٹی 42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد سے ملاقات کی،سرمایہ کاروں کے تحفظ ،سرمایہ کاری کومحفوظ بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ نے وفد کی تجاویز کو نوٹ کیا ،ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہے،پاکستان میں سرمایہ کاروں کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت نے سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں،بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے ،ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری...
    بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دیے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات کروائے گئے کہ وہ اپنی فصلوں کی کٹائی کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو 2 دن کی مہلت دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت پاکستان کے خلاف کیا کرسکتا ہے؟ بی ایس ایف نے اعلان کیا کہ جن کی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ 2 دن میں مکمل کرلیں، 2 دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیے جائیں گے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اعلانات سے...