2025-05-31@12:59:28 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«گاڑیوں کی ترسیل»:

    لکی موٹر کارپوریشن نے سندھ بھر کی بڑی شاہراہوں پر جاری سڑکوں کی بندش اور احتجاج کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں گاڑیوں کی ترسیل میں تاخیر کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ اس نے اپریل میں طے شدہ تمام گاڑیوں کی ترسیل مکمل کر لی ہے۔ پیداواری کارروائیاں بلاتعطل جاری ہیں، اور لکی موٹر کارپوریشن اپنے وعدوں کے مطابق مئی کے تمام زیر التوا آرڈرز کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کمپنی کے مطابق، موجودہ مظاہروں اور سڑکوں کی بندش سے گاڑیوں کی ٹرانسپورٹیشن متاثر ہو رہی ہے، خاص طور پر ان گاڑیوں کی ترسیل میں خلل پڑرہا ہے جن کے آرڈر شمالی اور وسطی علاقوں کی جانب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومتی ناقص پالیسیوں کے سبب پاکستان میں طبقاتی فرق خطرناک حد تک بڑھنے لگا، ملک میں بڑی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ، چھوٹی گاڑیوں کی سیلز میں نمایاں کمی۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نےحیرت انگیز انکشافات کردیے، ان انکشافات کے مطابق اپریل میں 1300 سی سی اور بڑی گاڑیوں کی فروخت سالانہ 61 فیصد بڑھ کر 3212 یونٹس ہوگئی۔ اپریل میں 1000 سی سی گاڑیوں کی فروخت سالانہ 64 فیصد کم ہوکر 638 یونٹس ہوگئی، اپریل میں 1000 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 48 اور ماہانہ 25 فیصد کمی ہوئی۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل میں 1000 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں کی فروخت 5...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لکی موٹر کارپوریشن سے خریدی جانے والی گاڑیاں گاہکوں کو تاخیر سے ڈیلیور کی جائیں گی۔ کمپنی نے صارفین کو سندھ بھر کی اہم شاہراہوں پر جاری احتجاج اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی ترسیل میں متوقع تاخیر سے آگاہ کیا ہے۔ لکی موٹرز کا کہنا ہے کہ اس نے مارچ کے لیے تمام گاڑیوں کی ڈیلیوری کامیابی سے مکمل کر لی ہے اور پیداواری کارروائیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔ تاہم سڑکوں کی موجودہ صورت حال کے باعث گاڑیوں کو ملک کے مختلف مقامات تک پہنچانے اور نقل و حمل میں ناگزیر رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ کمپنی کے مطابق راستے صاف ہوتے ہی معمول کی ترسیل شروع کردی جائے گی۔ کار ساز...
    —فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاون کے دوران ایک ہفتے میں11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور دیگر کے خلاف 831 کارروائیاں کی گئیں۔ کراچی: 193 ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور اوور اسپیڈ پر ضبطکراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ 25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ 174 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت سندھ کا گرین لائن اور اورنج لائن کی گاڑیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئندہ ہفتے نیا روٹ شروع کرنے کا فیصلہ، محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے پنک ای وی اسکوٹر اسکیم جلد شروع کرنے کی ہدایات کردی گئی۔ ملازمت پیشہ اور طالبات درخواست گزاروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس ہوا، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو، پیپلز بس سروس کے پی ڈی صہیب شفیق اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبوں پر پیش رفت اور روڈ سیفٹی سے متعلق حکومتی اقدامات کا تفصیلی...
    کراچی میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا۔وزیر ایکسائز سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شہری 15 مئی تک پرانی نمبر پلیٹ کو سیکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹ سے تبدیل کروالیں۔
    کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کی ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 53 گاڑیاں تحویل میں لے لی اور 15 ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر 1,115 گاڑیوں کی جانچ کی گئی، 565 کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کردیا گیا، جبکہ سڑک پر چلنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے سات کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس منسوخ کر دیئے گئے۔ لاپرواہ اور غفلت برتنے والی ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 279 کے تحت 17 ایف آئی آرز درج کر لی گئی ہیں۔ ہیوی ٹریفک پر عائد وقت...
    سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنے ہوں گے۔ سینیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے۔ کریک ڈاؤن کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنا اور لاپرواہی کے باعث ہونے والے حادثات کو روکنا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ غیر معیاری گاڑیوں اور لاپروال ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن...
    سینئر وزیر نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ غیر معیاری گاڑیوں اور لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا، کارروائیاں باقاعدگی سے کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ورنہ سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، جس کے نتیجے میں 53 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں، جبکہ 15 ڈرائیور گرفتار کر لیے گئے۔ مجموعی طور پر 1,115...
    ویب ڈیسک: راوپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیے ہیں، پولیس کی جانب سے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی گئی اور مخصوص افراد کے علاوہ کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔  پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی گاڑی کو بھی جیل سے دو کلومیٹر دور روک لیا۔ علیمہ خان نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے عدالتی احکامات بھی دکھائے، تاہم ابتدائی طور پر انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار  پولیس حکام نے بتایا کہ اڈیالہ جیل کے...
    کراچی:  چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ان کے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں سندھ میں ای وی گاڑیوں میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے وفد کو سندھ میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی دعوت دی ملاقات میں سیکریٹری ٹراسپورٹ اسد ضامن اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو کی بھی شرکت کی۔ چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر بعائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ضروری مراعات اور کاروبار دوست ماحول کی تمام...
    ویب ڈیسک : سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی۔  سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے موثر نفاذ پر ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سیکرٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگرحکام نے شرکت کی۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے اجلاس میں فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے...
    — فائل فوٹو سندھ حکومت نے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرِ صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے مؤثر نفاذ پر اہم اجلاس ہوا جس میں شرجیل میمن نے سندھ بھر میں ایم وی آئی سینٹرز کے قیام کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ایم وی آئی نظام اور وہیکل رجسٹریشن کے نفاذ سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ریڈ لائن منصوبے کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی، شرجیل انعام میمن کراچیسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے... ان کا کہنا ہے کہ ایم وی آئی نظام ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال...
      اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (EVs) کے فروغ کے لیے چارجنگ سٹیشنز کے منصوبے کو تیز رفتار سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر گہری تشویش ہے، اور اگر پاکستان روایتی ایندھن کی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دے، تو آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال پاکستان کے خزانے پر امپورٹڈ ایندھن کے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ وزارت توانائی نے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کر کے 70 روپے سے کم کر...
۱