2025-09-17@21:48:56 GMT
تلاش کی گنتی: 29

«گرفتار ایجنٹوں»:

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر...
    پشاور: ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور جنرل ہسپتال سے نقاب پوش خواتین کے ہاتھوں اغوا ہونے والا نوزائیدہ بچہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر بازیاب کروا لیا۔ کارروائی کے دوران سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اور 500 سے زائد نجی سی سی ٹی وی فوٹیجز نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ کاہنہ کی رہائشی خاتون نے تقریباً 10 برس بعد بیٹے کو جنم دیا تھا، لیکن پیدائش کے فوراً بعد لیبر روم سے بچے کے اغوا کی اطلاع ملنے پر وہ شدید صدمے سے دوچار ہوگئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کمران نے فوری طور پر ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس ایچ او کوٹ لکھپت اور دیگر تفتیشی افسران کو متحرک کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ خواتین نے ہسپتال کے...
    شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں ڈکیتی اور شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو پولیس نے 15 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب رضویہ سوسائٹی میں شہری علی حسن وارثی کو دوران ڈکیتی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 310/2025 جرم دفعہ 397/34 رضویہ سوسائٹی تھانہ میں درج کیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے شہری پر تشدد اور ڈکیتی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لیاقت آباد ڈویژن، ایس ڈی پی او ناظم آباد اور ایس ایچ او تھانہ رضویہ سوسائٹی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات دیے تھے۔ پولیس...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں ایڈووکیٹ ناصر ملک کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو چند گھنٹوں کے دوران ہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ ایڈوکیٹ ناصر ملک کو قتل کرنے والا ملزم اُن کا قریبی رشتے دار ہے اور اُس نے ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا۔ ڈاکٹر فرخ کے مطابق ملزم کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تاہم اُس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ واقعہ گزشتہ گرومندر کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں پیش آیا تھا جس کے بعد  ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کو معطل کردیا گیا تھا۔ اُدھر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی اور پنجاب سے ’را‘ کے 10 سہولت کار گرفتار، حملوں کی منصوبہ بندی بھی بے نقاب کی گئی۔ کراچی سے بھارتی ایجنسی را کے 4 دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی پنجاب نے بھی مختلف اضلاع سے را کے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے چھاپے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹو نیٹرز برآمد کرلیے، بہاولپور میں دبئی سے فنڈنگ کرنے والا ’’را‘‘ کا سہولت کار گرفتار کرلیا، بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس سے براہ راست IEDs حاصل کرنے والے 2 افراد بہاولنگر سے گرفتار کرلیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملے...
    تہران(نیوز ڈیسک)تہران میں صہیونی حکومت کی ایک اہم آپریشنل ٹیم کی شناخت کرنے کے بعد ایران کی سیکیورٹی فورسز نے 28 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔ تہران ٹائمز کے مطابق ایران کی فورسز نے تہران میں اہم کارروائی کرتے ہوئے موساد کے لیے کام کرنے والے 28 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایران میں موجود صہیونی ایجنٹوں کی گرفتاری کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے، تاہم اس تازہ کارروائی میں گرفتار کیے گئے صہیونی ایجنٹس کی تعداد ایک کارروائی میں پکڑے گئے ایجنٹوں کی سب سے زیادہ تعداد بتائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے آج صبح ہی ایک اسرائیلی جاسوس کو پھانسی بھی دی تھی۔ مزیدپڑھیں:بلیو اکانومی پاکستان کی اقتصادی بحالی کا اگلا محاذ ہے، وزیراعظم
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)سونے کی سلاخوں اور اینٹوں کی اسمگلنگ کے علاوہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی میں صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سونے کی سلاخوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فروخت و خریداری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان بیرون ملک حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے ذریعے ادائیگیاں کرنے میں ملوث تھے ۔(جاری ہے) ملزمان کی تحویل سے 11,58,62,000روپے اور سونے کی 10 تولہ وزنی سونے کی 17اینٹیں برآمدکرلی گئیں۔چھاپا مار کارروائی کے دوران سونے کے اندراج سے متعلق رجسٹر اور پیڈز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ناصر...
    لاہور: گرین ٹاؤن کے علاقے میں گینگ ریپ کے 3 ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیے گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس گھناؤنی واردات کا نوٹس لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 14 سالہ ذہنی معذور بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کا کہنا تھا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے قرار...
    اسلام آباد پولیس کی ایک اور شاندار کامیابی: سنٹورس مال سے اغوا ہونے والا تین سالہ بچہ بازیاب، اغوا کار خاتون گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: تھانہ مارگلہ کی حدود میں واقع سنٹورس مال سے اغواء ہونے والا تین سالہ بچہ قلیل وقت میں بازیاب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغواء میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا، جو بچوں کے اغواء کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھی۔ گرفتار خاتون سے تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ بچے کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بچے کی بحفاظت بازیابی کے بعد ویڈیو کال...
    کراچی: قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنیوالے ملکی و غیر ملکی ایجنٹوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر ان کی تلاش کیلیے اپنے نیٹ ورک کو ٹاسک دیدیا، یہ بات قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے بتائی.  انھوں نے بتایا کہ کراچی میں افرا تفری پھیلانے اور دہشت گردی کی وارداتوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے بھاری معاوضے کی لالچ دے کر سرکاری افسران اور ملک کی اہم شخصیات کی آمد و رفت کے بارے میں مخبری کرنے والے ایجنٹوں کی گرفتاری کیلیے اہم ٹاسک دیا گیا ہے. انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں غربت اور بے روزگاری کے مسائل...
      کلفٹن ، ڈیفنس سمیت دیگر پوش علاقوں میں اسٹیٹ ایجنٹوں کے ریکارڈ کی پڑتال را کا اہم تنصیبات اوراہم اشخصیات تک رسائی کے لیے خوبرو دوشیزاؤں کا استعمال قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ کیلیے کام کرنیوالے ملکی و غیر ملکی ایجنٹوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر ان کی تلاش کیلیے اپنے نیٹ ورک کو ٹاسک دیدیا، یہ بات قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے بتائی۔انھوں نے بتایا کہ کراچی میں افرا تفری پھیلانے اور دہشت گردی کی وارداتوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے بھاری معاوضے کی لالچ دے کر سرکاری افسران اور ملک کی اہم شخصیات کی آمد و رفت کے بارے میں مخبری...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تھانہ کینٹ کے علاقے میں واقع ایک نجی فاسٹ فوڈ چین کی برانچ پر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر واقعے میں ملوث 10 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ڈی ایس پی کینٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سی پی او نے کہا کہ پولیس نے دن رات محنت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی اور کارروائی کرتے ہوئے بارہ رکنی گروہ میں سے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں کامران، نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاہد، آصف، عظمت، ناصر...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے میڈیکل اسٹور پر چھاپا مار کر غیرقانونی کرنسی ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے جمشید روڈ پر واقع میڈیکل اسٹورپر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان رفیق اور عمر کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو غیرملکی کرنسی اور غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے حوالے سے ڈیجیٹل شواہد سے بھرے موبائل فون سمیت گرفتارکیا۔ موقع پر پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے رضاکارانہ طور پر اعتراف کیا کہ وہ غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی فروخت میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے12,000 امریکی ڈالرزاور 2 دو موبائل فونز تحویل میں لیے گئے۔
    سنگاپور ایئرپورٹ سے پرفیوم چوری کرنے والی آسٹریلوی خاتون کو 2 سال بعد گرفتار کرلیا گیا غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے دو سال قبل چانگی ایئرپورٹ کے ایک اسٹور سے پرفیوم کی بوتل چوری کی تھی، اس نے 11 اپریل کو چوری کے الزام کا اعتراف کیا جس کے بعد اس پر 750 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔ 35سالہ آسٹریلوی خاتون راج ورشا، نے 22 مارچ 2023 کو ہوائی اڈے کے ٹرمینل ون کے ڈیپارٹر ٹرانزٹ ایریا کے ایک اسٹور سے تقریباً 250 ڈالر مالیت کی پرفیوم کی بوتل چرائی، جب وہ 31 مارچ 2025 کو ایئر پورٹ پر واپس آئی تو اسے حراست میں لیا گیا۔ امیگریشن اینڈ چیک پوائنٹس اتھارٹی کے افسران نے اس کے...
    ملائیشیا میں 15 بنگلا دیشی شہریوں کو کرکٹرز کا روپ دھار کر داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (اے کے پی ایس) کے مطابق ملزمان نے کرکٹ یونیفارم پہن کر اور ٹورنامنٹ منعقد کرانے والی تنظیم کا خط دکھا کر ایجنسی کے افسران کو دھوکا دینے کی کوشش کی۔ تاہم، تفتیش میں معلوم ہوا کہ پیننگ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیا جانے والا مبینہ خط جعلی تھا۔ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 21 مارچ تا 23 مارچ 2025 کےدرمیان کسی ٹورنامنٹ کا انعقاد شیڈول نہیں ہے۔ ایجنسی کے مطابق ملزمان اس وقت مزید مشکوک ہوگئے جب انہوں نے اسپانسر کو بطور ضامن لانے...
    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام بنادی، مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن عملے نےکراچی ایئرپورٹ پرغیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب ایکشن کیا اورغیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی ای ویزے پر البانیا جانے کی کوشش کی،مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا ای ویزا جعلی تھا۔ ابتدائی تفتیش میں...
    فیڈرل اینویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام بنادی ہے، مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔  ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟ ایف آئی اے کے مطابق مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی ای ویزے پر...
    مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام -مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی کا غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب ایکشن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان نے کہا کہ مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی اینویزے پر البانیا جانے کی کوشش کی، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا ای ویزا جعلی تھا۔ اس میں کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش میں...
    پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 24گھنٹوں کے دوران 436سرچ اینڈ سویپ آپریشنز ،38اشتہاری مجرم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں جاری ہی۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشن اور 8مشقیں کی گئیں۔آپریشنز میں سنگین جرائم میں ملوث 38اشتہاری مجرم اور 123 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جن سے 2 کلاشنکوف، 12 بندوقیں، 20 ہینڈ گنز اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں، ملزمان سے43 کلو گرام چرس، 2 کلو ہیروئن اور 560 گرام آئس بھی برآمد...
    لاہور پولیس نے 15 کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشس کرنے والے  ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم زمان کا بلال پارک میں جنرل سٹور تھا جہاں اذان سودا سلف لینے گیا، ملزم زمان نے سٹور کے اندر بلا کر چھیڑ چھاڑ کی اور زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد نے ایس ایچ او ساندہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے شیطان کیفر کردار تک جائیں گے۔
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں سے تفتیش جاری ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ان مسافروں کو یورپ بھیجنے کا...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں افتخار احمد، نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضی کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزت پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاالدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے جو فلائٹ نمبر TK 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے، ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اغوا کی گئی 8 سالہ بچہ کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،مغوی بچہ 11سالہ کاشف ولد عبد النظیم کو بحفاظت بازیا ب کرلیا گیا ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع ملیر نے تفتیشی افسر کو بچے کی بازیابی پر CC-III جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودآباد میں پولیس نے اغوا کی گئی آٹھ سال کی بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروا کر اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ علاقہ مکین نے نامعلوم شخص کو بچی لے جاتے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔جس پر پولیس نے بچی کی تلاش شروع کر دی اور چند ہی گھنٹوں میں بچی کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث  فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اورعدنان علی کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں بھی ملوث پائے گئے۔ ملزم نزاکت علی نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد فاروق عادل نے متاثرہ شخص کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 50 ہزار...
۱