تہران(نیوز ڈیسک)تہران میں صہیونی حکومت کی ایک اہم آپریشنل ٹیم کی شناخت کرنے کے بعد ایران کی سیکیورٹی فورسز نے 28 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔

تہران ٹائمز کے مطابق ایران کی فورسز نے تہران میں اہم کارروائی کرتے ہوئے موساد کے لیے کام کرنے والے 28 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایران میں موجود صہیونی ایجنٹوں کی گرفتاری کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے، تاہم اس تازہ کارروائی میں گرفتار کیے گئے صہیونی ایجنٹس کی تعداد ایک کارروائی میں پکڑے گئے ایجنٹوں کی سب سے زیادہ تعداد بتائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے آج صبح ہی ایک اسرائیلی جاسوس کو پھانسی بھی دی تھی۔

مزیدپڑھیں:بلیو اکانومی پاکستان کی اقتصادی بحالی کا اگلا محاذ ہے، وزیراعظم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سعید آباد پولیس کی کارروائی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد پولیس کی مین حب ریور روڈ نیو شارجہ شاپنگ مال سعیدآباد پر کاروائی،گٹکا/ماوا فروشی میں ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد انسپکٹر پرویز سولنگی کی سربراہی میں سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروشی میں مطلوب ملزم سلمان ولد محمد یوسف کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 20 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا برآمد۔گرفتار ملزم گٹکا/ماوا سیلر مطلوب ملزمان کی B کیٹیگری سیریل نمبر 68 میں بھی شامل ہے۔۔ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ دو ماہ کا بچہ اغواء کرنے والی خاتون گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 20 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • سعید آباد پولیس کی کارروائی
  • صہیونیوں پر قومی انتقام کا ابھی صرف آغاز ہے، پاسداران انقلاب
  • اسرائیل نے ایران کیلئے جاسوسی کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا
  • ایران میں موساد کا تخریبی منصوبہ ناکام، دو جاسوس رنگے ہاتھوں گرفتار
  • اسرائیلی حملے سے ایرانی جوہری عمل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، ترجمان
  • ایران کا 2 ایف 35 اسرائیلی طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • صہیونی حکومت اس جنایت کے بعد سزا سے نہیں بچ پائے گی، آیت اللہ سید علی حسین خامنہ ای