بیلجیم کے وزیراعظم پر ڈرون حملے کی سازش ناکام، 3 مشتبہ افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
بیلجیم میں وزیراعظم بارٹ دے ویور اور دیگر اعلیٰ قیادت پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے اینٹورپ شہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پروسیکیوٹرز کے مطابق یہ منصوبہ ’جہادی نظریات سے متاثر دہشت گردانہ حملہ‘ تھا۔
پولیس نے اینٹورپ کے علاقے ڈیورنے میں کارروائی کے دوران ایک دیسی ساختہ بم برآمد کیا، جو مشتبہ افراد ڈرون کے ذریعے حملے کے لیے تیار کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بیلجیئم نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ آئی سی سی کو بھجوا دیا
بیلجیم کے نائب وزیراعظم میکسیم پرووو نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم بارٹ دے ویور کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی خبر نہایت صدمہ خیز ہے۔
’میں وزیراعظم، ان کی اہلیہ اور خاندان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی بروقت کارروائی نے ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔‘
اطلاعات کے مطابق اینٹورپ کی میئر ایلز فان ڈوسبرگ اور ڈچ انتہا پسند سیاستدان گیرٹ ویلڈرز بھی ممکنہ اہداف میں شامل تھے۔
مزید پڑھیں: بیلجیم نے فلسطین کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا
تاہم بیلجیم کے وزیر دفاع تھیو فرانکن نے کہا کہ وہ دیگر اہداف کی تصدیق نہیں کرسکتے، البتہ ’یہ افسوسناک ہے کہ ایک بار پھر اسلام پسند شدت پسند ملوث پائے گئے۔‘
پروسیکیوٹرز کے مطابق مشتبہ تینوں افراد کا تعلق اینٹورپ ہی سے ہے، ایک 24 سالہ ملزم کو ناکافی شواہد کی بنا پر جمعرات کی شب رہا کردیا گیا جبکہ باقی 2 کو جمعہ کے روز انسدادِ دہشت گردی کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
وفاقی پروسیکیوٹر این فرانسن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تلاشی کے دوران ’اسٹیل کے گولوں کا ایک بیگ‘ اور تھری ڈی پرنٹر برآمد کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان ڈرون پر بم نصب کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
مزید پڑھیں: بیلجیم سے فرار ہونے والا والابی فرانس میں پکڑا گیا
انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2025 کے دوران اب تک 80 دہشت گردی کی تحقیقات شروع کی جاچکی ہیں، جو پورے 2024 کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں 5 افراد کو 2023 میں بارٹ دے ویور پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔
بارٹ دے ویور ایک قدامت پسند رہنما ہیں اور بیلجیم کے پہلے فلیمش قوم پرست وزیراعظم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام پسند ایلز فان ڈوسبرگ اینٹورپ بارٹ دے ویور بیلجیم پروسیکیوٹر تھیو فرانکن دہشت گردی شدت پسند فلیمش قدامت پسند قوم پرست گیرٹ ویلڈرز وزیر دفاع وزیراعظم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام پسند اینٹورپ بارٹ دے ویور بیلجیم پروسیکیوٹر تھیو فرانکن فلیمش وزیر دفاع بارٹ دے ویور بیلجیم کے
پڑھیں:
راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوراولپنڈی میں 13 سو روپے کے لین دین پر 2 نوجوانوں کے قتل میں ملوث دونوں فریقین کے 7 افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ کے قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے زین شاہ کو ٹارچر کر کے سفاکانہ طریقے سے قتل کیا تھا جبکہ مقتول سراج کے قتل میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ مقتول سراج پر گولی چلائی تھی، واقعہ 8 مئی کو تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں پیش آیا تھا۔
راولپنڈی میں کلرسیداں کے علاقے بشندوٹ میں 4 روز قبل دوران ڈکیتی قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول زین شاہ نے مقتول سراج کی دکان سے گھر کے لیے خریداری کی تھی، مقتول سراج نے بقایا رقم 13 سو روپے کا تقاضہ کیا تو جھگڑا ہوا تھا۔
جھگڑے کے دوران گولی چلی جس سے مقتول سراج موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ مقتول سراج کا بدلہ لینے کے لیے اس کے رشتے داروں نے زین شاہ کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا۔