2025-06-08@08:45:10 GMT
تلاش کی گنتی: 19

«ہلاک ہوگیا»:

    فائل فوٹو کراچی کے علاقے جہان آباد میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔دوسری جانب قائد آباد میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ڈاکو کی ایک گولی اپنے ساتھی ڈاکو کو لگی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
    2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ایس ایچ او چوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے...
    کراچی: ماڑی پور بے نظیرٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا،  ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایس ایچ اوچوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پرپہنچ گئی جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرارہوگیا، ہلاک ڈکیت کی...
    کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے کلفٹن فیز ون میں سن رائز اپارٹمنٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے جہاں اس کی شناخت قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم قاسم ڈیفنس کے علاقے میں عید الفطر کے تیسرے روز ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری شاکر سلطان کو قتل کرنے میں ملوث تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی، اے وی ایل سی کا اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، سابق پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کے پاس موجود ہے، جس میں ملزم...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوکر فرار ہوگیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔ حسین حافظ قرآن تھا اور عالم بننے کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔پولیس کے مطابق اورنگی گلشن بہار میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان ایک راہ گیر شہری کو لوٹ رہے تھے، قریب موجود شہری نے اپنے اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کی، شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا، جبکہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔ ہلاک ملزم کے پاس سے اسلحہ اور گولیاں ملی ہیں، شہری کا...
    امریکا کی ریاست نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب تک 5 افراد کو دریا سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد سیاح تھے، حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کے اطلاع نہیں ملی۔ عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا، ہیلی کاپٹر کے ٹکڑے نیوجرسی بارڈر کے قریب تیر رہے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔ Post Views: 1
    ویب ڈیسک : حویلی لکھا میں ون ویلنگ کے دوران بائیک بے قابو ہوکر بس کے نیچے آگئی، حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔  حویلی لکھا میں ون ویلنگ کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ون ویلنگ کرنے والا نوجوان ابو سفیان حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔  ابھی تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے بائیک بس کے نیچے آگئی، ٹائر تلے آنے سے نوجوان ابوسفیان جاں بحق ہوگیا جبکہ پیچھے بیٹھا دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمی دونوں کو...
    حویلی لکھا: ون ویلنگ کے دوران بائیک بے قابو ہوکر بس کے نیچے آگئی، ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوجوانوں کی جان لیوا ون ویلنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، حویلی نولکھا کا نوجوان ابو سفیان جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاعات کے مطابق ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکل بے قابو ہونے سے بائیک بس کے نیچے آگئی، ٹائر تلے آنے سے نوجوان ابوسفیان جاں بحق ہوگیا جب کہ پیچھے بیٹھا دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوگیا، لاش اور زخمی دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ Post Views: 2
    ہنگو: سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعید ہلاک ہوگیا۔جنوبی وزیرستان میں تورہ گولہ کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، ڈی پی او کے مطابق پولیس اہلکار عمران پولیس لائن وانا میں تعینات تھا۔ادھر ٹانک میں ڈیورنڈ گیٹ کے قریب پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تاہم جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے ۔ اس کے علاوہ ڈی آئی خان رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جب کہ کرک میں بہادر خیل...
    رمضان المبارک میں کراچی میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، 3 مبینہ ڈاکو مار دیے گئے۔ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لوٹ مار کے دوران پیش آیا، ہلاک ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ شفیق موڑ کے قریب گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے ایک فیملی کو لوٹا تھا، ڈاکو فرار ہونے لگے تو گاڑی میں سوار گارڈ نے فائرنگ کر دی۔ سپرہائی وے پر پولیس یونیفارم پہنے افراد کی شہری سے لوٹ مار، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون...
    KHARTOUM: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے قریب ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام فوجی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب سوڈانی فوجی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار تمام اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق سوڈانی فوجی ذرائع نے کردی ہے۔ تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارے کے گرنے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
    جرمنی میں ٹرین کی ٹکر سے ٹرک کا پچھلا حصہ تباہ ہوگیا ہے برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے قریب مسافر ٹرین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں 300 افراد سوار تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی 80 ریسکیو اہلکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کے باوجود ٹرین رکنے میں ناکام رہی اور ٹرک سے جا ٹکرا ئی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرک کا پچھلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
    امریکی ریاست الاسکا میں ایک چھوٹا تجارتی طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں جمعرات کے روز بیرنگ ایئر کا لا پتا ہونے والا طیارہ یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا طیارے نے دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر الاسکا کے قصبے انالکلیٹ سے اڑان بھری تھی۔ عالمی میڈیا کے مطابق طیارے کا اڑان بھرتے ہی آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ الاسکا پولیس نے کہا ہے کہ  شام 4:00 بجے روانہ ہونے والی پرواز مقررہ وقت پر نوم نہیں پہنچی۔ عالمی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ چھوٹے طیارے میں 9 مسافر اور ایک پائلٹ سوار ہے۔ واضح رہے کہ...
    فلپائن میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاکہ ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلپائن میں ایک چھوٹا طیارہ کھیتوں میں گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔  حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ سے لاشوں کو تحویل میں لے لیا، مرنے والے افراد غیر ملکی لگتے ہیں۔  حکام کے مطابق اس واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
    کراچی میں پنکھا چوری کرتے ہوئے مبینہ چور عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا۔ مبینہ چور کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ناظم آباد 4نمبر پر ایک شخص کے عمارت سے گرنے کی اطلاع ملی جو اسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی چل بسا۔ یہ بھی پڑھیے:گجرانوالہ میں انوکھی واردات: ریسٹورنٹ سے مچھلی، رائتہ سالاد اور پکوڑے چوری پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص نے ایک گھر سے پنکھا چوری کیا تھا، چوری کے بعد عمارت پر چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ پاؤں پھسلنے کے باعث عمارت سے گرگیا اور شدید زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعے...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے مین مبینہ پولیس مقابلے میں کزن کو 45 لاکھ روپے کے لیے اغوا و قتل کرکے اس کی لاش کو جلانے والا ملزم مہر علی ہلاک ہوگیا  رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیم ملزم کی نشاندہی پر ریکوری کے لیے جارھی تھی کہ ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیرودھائی قبرستان کےقریب ملزم کے موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے فائرنگ کی، فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب رہے۔
    فائل فوٹو۔ لاہور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث زیرحراست ملزم اعظم علی ہلاک ہوگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اے وی ایل ایس صدر کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کیلئے رائے ونڈ لےکر جا رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے زیرحراست ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کی۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے ملزم اعظم علی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کے 207 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
۱