فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
فلپائن میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاکہ ہوگئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلپائن میں ایک چھوٹا طیارہ کھیتوں میں گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔
حکام نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ سے لاشوں کو تحویل میں لے لیا، مرنے والے افراد غیر ملکی لگتے ہیں۔
حکام کے مطابق اس واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا لے کر غائب
لاہور:آن لائن ٹیکسی ایپ کے ڈرائیور کا شہری سے ایک اور فراڈ سامنے آیا ہے، آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا اور برتن لے کر غائب ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے تھانے نے آن لائن ایپ کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جو کہ شہری حماد حسن کی مدعیت میں ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شہری نے ماڈل ٹاؤن میں اپنے رشتے داروں کو کھانا بھجوانے کے لیے رائیڈ بک کی، کھانا وصول کرنے کے کچھ دیر بعد رائیڈ کینسل کردی گئی، ان ڈرائیو ایپ نے رابطہ کرنے پر کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا ڈرائیور کھانے اور برتن سمیت غائب ہوگیا، کھانا 45 ہزار روپے مالیت کا تھا۔