یونان: ریچھ کا حملہ، کوہ پیما کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
شمالی یونان کے جنگلات میں ایک خوفناک واقعے میں کوہ پیما ریچھ کے حملے کے بعد تقریباً 500 میٹر کھائی میں گر کر ہلاک ہوگیا۔
یہ اندوہناک واقعہ یونان کے علاقے فرکتو جنگل میں پیش آیا، جہاں دو کوہ پیما ایک پرانے فوجی جہاز کے ملبے کی تلاش میں نکلے تھے۔
معروف کوہ پیما دیمتریس کیوروگلو اور ان کے ساتھی اس پُرخطر مہم پر روانہ ہوئے تھے، ان کا مقصد یونانی فضائیہ کے اس لڑاکا طیارے کے مقام پر جانا تھا جو تقریباً 77 سال قبل وہاں گر کر تباہ ہوا تھا۔
دیمتریس کیوروگلو نے یونانی سرکاری نشریاتی ادارے ای آر ٹی سے گفتگو میں بتایا کہ اچانک میرے ساتھی نے چیخ کر کہا کہ یہ ریچھ ہے پھر میں نے ایک بہت بڑا ریچھ دیکھا جو مجھ پر حملہ آور ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ موجود بیلجین مالینوس نسل کے کتے نے غیر معمولی وفاداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کے دوران ریچھ کے سامنے آ کر چند لمحے دیے کہ میں مرچوں والا اسپرے نکال سکوں تاہم، یہ اسپرے ریچھ کو مکمل روکنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
دیمتریس نے بتایا کہ ریچھ پہلے مجھ پر حملہ آور ہوا، پھر میرے ساتھی کی طرف متوجہ ہوا اور اسے اتنی شدت سے دھکا دیا کہ وہ کھائی میں گر گیا۔
حادثے کے فوراً بعد دیمتریس نے ایمرجنسی سروسز کو کال کی اور جغرافیائی محلِ وقوع کے کوآرڈینیٹس فراہم کیے، مقامی دوستوں سے بھی رابطہ کیا جو علاقے کی پہاڑیوں اور جنگلات سے واقف تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ انتہائی دشوار گزار ہے، نہ کوئی سڑک ہے، نہ کوئی راستہ، صرف چڑھائیاں ہیں، دیمتریس خود بھی ایک درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے تھے۔
اپنے دوست کو بچانے کے جذبے سے سرشار دیمتریس خود بھی کھائی میں اترے اور تقریباً 24 میٹر گہرائی تک گئے، مگر بدقسمتی سے دوست کا سراغ نہ لگا سکے۔
ریسکیو آپریشن میں ریسکیورز تقریباً 300 میٹر گہرائی تک اترے، مگر خطرناک حالات اور اندھیرے کے باعث کام روک دیا گیا، بالآخر اگلے روز کوہ پیما کی لاش 500 میٹر کھائی سے برآمد ہوئی۔
ماحولیاتی ادارے آرکٹوروس کے مطابق یونان میں تقریباً 450 بھورے ریچھ موجود ہیں، جو دو مختلف علاقوں میں پائے جاتے ہیں، پندوس پہاڑ میں ان کی سب سے بڑی تعداد ہے، جبکہ رودوپی پہاڑ جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں بھی خاصی بڑی آبادی موجود ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چکوال: بس کھائی میں جاگری، 4 مسافر جاں بحق، 22 زخمی
—فائل فوٹوچکوال میں موٹروے پر ڈھوک سیال کے قریب بس کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 22 افراد کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔