ملک بھر میں پاسپورٹس کے بروقت اجرا کیلئے اہم اقدام
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد:ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ملک بھر میں پاسپورٹس کے بروقت اجرا کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کاؤنٹرز 24 گھنٹئے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو جاری کیے گئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹ دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بروقت اجرا یقینی بنانے کے لیے کیا گیا اور اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیگ لاک مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنے پاسپورٹس وصول کرنے کے لیے متعلقہ آر پی او کا رخ کریں اور پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کی صورت میں شہری ہمیں لازمی آگاہ کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملک بھر
پڑھیں:
اسرائیل کا متنازع اقدام: پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر قبضے کی قرارداد منظور
یروشلم: اسرائیل نے ایک اور متنازع قدم اٹھاتے ہوئے پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر باقاعدہ قبضے کی قرارداد منظور کرلی، جس پر اسلامی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے گئے، جس کا مقصد مغربی کنارے کے بڑے حصے کو اسرائیلی ریاست کا حصہ قرار دینا ہے۔
سعودی عرب، ترکیے، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، فلسطین، نائجیریا، بحرین، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) سمیت متعدد اسلامی ممالک نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی قابض حکومت کے یہ اشتعال انگیز اقدامات مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام اور دو ریاستی حل کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
اسلامی ممالک کا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی سے روکے اور فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔