کراچی میں شلوار قمیض پہنے شہری کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11جولائی2025ء) کراچی میں انتظامیہ نے شلوار قمیض پہنے شہری کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا۔کراچی میں قومی لباس پہنے شہری کو ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا، شہری عبداللطیف ایڈووکیٹ نے کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا۔ویٹر نے شہری سے کہا کہ ہم اس ڈریس کوٹ پر کھانا فراہم نہیں کرسکتے۔
(جاری ہے)
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 18 مئی کو نجی ریسٹورنٹ میں کھانے کے لیے گیا تو ویٹر نے روک لیا، منیجر نے شلوار قمیض کو چیپ ڈریسنگ قرار دیا۔
شہری عبداللطیف نے کہا کہ منیجر نے کہا کہ تماشا نہ لگائیں ورنہ زبردستی نکالیں گے۔درخواست گزار شہری کے مطابق ہم نے اپنی بے عزتی پر ریسٹورنٹ کو لیگل نوٹس بھی بھیجا، لیکن انتظامیہ نے لیگل نوٹس کا بھی جواب نہیں دیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 انبالہ بیکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔
اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ محمد علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
منگھوپیر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے منزل پمپ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 24 سالہ انور شاہ کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا معلوم نہیں ہوسکا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔