اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جلسے کو ملتوی کرانے کے لئے جیل کے دروازے کھلتے ہیں اب کیوں نہیں؟۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت بانی سے ایک ملاقات نہیں کرا سکی، ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کیسے کرائے گی؟ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ بانی کوجیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے، بانی کو جیل میں سہولیات نہیں دی جارہیں، دہشت گردوں کے ڈیتھ سیل میں بانی کو رکھا ہوا ہے، سابق وزیراعظم کو اخبارات، ٹی وی کی بھی سہولیات میسر نہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جا رہی، یہ ٹی وی پر آکر جیل سہولیات کے حوالے سے جھوٹ بولتے ہیں، نوازشریف کو جیل میں گھر کا پکا ہوا کھانا دیا جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی نہیں جھکے گا۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے بتایا کہ بانی نے کہا جن لوگوں نے زیادتیاں کیں انہیں معاف کرتا ہوں، اٹک اور جہلم کی جیلوں میں کارکنوں سے ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، جیل میں کارکنوں کو گندا کھانا دیا جاتا ہے، جیل میں کارکنوں کو علاج کی سہولیات بھی نہیں دی جارہیں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی بیک ڈور رابطوں کا الزام لگایا جاتا ہے، قوم کے پاس تمہارے شوشے سننے کا وقت نہیں، اپنی حکومت والے صوبے میں یہ بانی سے تاحال ملاقات نہیں کرا سکے، ہم نے کمیٹی مذاکرات کے لئے بنائی تاکہ تلخیاں نہ بڑھیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ اور نیب دفتر پر حملے کی معافی مانگے، مذاکراتی
 کمیٹی کی بانی سے ملاقات بہت اہم ہے، ہم چاہتے ہیں مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کرائی جائے، علاج کی بات کرنے والوں کو اپنے ذہنی علاج کی ضرورت ہے، ان کے ذہن کا علاج پاکستان کے عوام نے 8 فروری کو کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں کے لئے انصاف مانگ رہے ہیں، ہم ڈیل نہیں مانگ رہے، اسی لئے ہم جوڈیشل کمیشن کی بات کر رہے ہیں۔

کراچی میں تدفین کیلئے سرکاری نرخ مقرر 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی جیل میں

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندے کے لیے اُن کے پاس آتے تھے۔امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں 126 دن کا دھرنا دیا جس سے معاشی نقصان ہوا۔نائب وزیراعظم نے کہاکہ اگر کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اس کو یہ حق نہیں کہ سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف بہترین کام کیا بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بارڈر کھولے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت نے سو سے زائد مجرم رہا کیے، سرحدیں کھولیں اور تیس چالیس ہزار طالبان اندر آ گئے پھر سے زندہ ہو گئے۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ اُن کا یہ فیصلہ بہت افسوس ناک تھا، سرحدیں نہیں کھولنی چاہئیں تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کی جدید سہولیات "کینسر مریضوں کیلئے امید کی کرن" قرار
  • توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان اور وکلا کو جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی، سماعت ملتوی
  • بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے: اسحاق ڈار
  • 5 اگست کو احتجاج میں شدت آئے گی، سزائیں دینے والوں کو سوچنا ہوگا: شیخ وقاص اکرم
  • بانی پی ٹی آئی چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے، اسحاق ڈار
  • ایف بی آر میں سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات مل رہی ہیں، عظمی بخاری
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، بیرسٹر سیف
  • تحریک کا عروج یا جلسے کی رسم؟ رانا ثنا نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا