ملازمین کیلئے بری خبر، پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گورنمنٹ پینشنرز کے لئے نئے سال کا تحفہ،یکم جنوری 2025 کے بعد ریٹائر ہونے والے گورنمنٹ ملازمین کی پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات کے حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی پنشن کے حساب کتاب کا طریقہ کار تبدیل کردیا،IMFکی دیرینہ خواہش کو وفاقی حکومت کے آرڈرکے تحت عملی جامہ پہنا دیا گیا۔
وفاق کی جانب سے نوٹی فکیشن کی کاپی تمام صوبائی حکومتیں کو ارسال کردی گئی، ریٹائرمنٹ پر پنشن کیلکولیشن کا فارمولہ بھی تبدیل کردیا گیا ، نئے فارمولے کے تحت بننے والی بنیادی پنشن تقریباً 30 فیصد کم ہوجائے گی۔
جس سے اسوقت موجودہ In-service ملازمین کو ریٹائر ہونے کے بعد مسلسل مالی خسارے کا سامنا ہوگا۔
بنیادی پنشن میں سالانہ اضافہ موجودہ پنشن کے بجائے’ بیس لائن پنشن‘ پر کیا جائے گا،موجودہ پنشنرز کی یکم جنوری 2025 کی موجودہ پنشن کو آئندہ ہمیشہ کیلئے ’ بیس لائن پنشن‘ قرار دیدیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:عاقب جاوید کی جگہ لاہور قلندرز کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا؛ جرمانہ بھی ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت ہر عائد 25 فیصد ٹیرف میں مزید پچیس فیصد اضافہ کردیا۔
بھارتی میڈیا نے وائٹ ہاؤس کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بھارت پر اب مجموعی امریکی ٹیرف پچاس فیصد ہوگیا۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روس کے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کردیے۔ نیا اضافی ٹیرف 27 اگست سے نافذالعمل ہوگا۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں بھارت کو دنیا کے سب سے زیادہ ٹیرف لگانے والے ممالک میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ بھارت نے غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں بھی عائد کی ہوئی ہیں جو امریکی مفادات کے خلاف ہیں۔
صدر ٹرمپ نے بھارت پر روس سے دفاعی سازوسامان اور توانائی خریدنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت روس کا سب سے بڑا توانائی خریدار ہے، جو عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کے علاوہ بھارت پر ٹیرف کے ساتھ اضافی جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت باز نہ آیا تو آئندہ 24 گھنٹوں میں اُس پر مزید ٹیرف عائد کردیں گے۔