Jang News:
2025-09-22@19:29:39 GMT

کراچی: 2 اسٹریٹ کرمنلز کو 7 برس قید کی سزا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT

کراچی: 2 اسٹریٹ کرمنلز کو 7 برس قید کی سزا

فائل فوٹو

کراچی کی مقامی عدالت نے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو 7 برس قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی میں کورنگی صنعتی ایریا میں ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو 7 برس قید کی سزا سنادی گئی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کوئی شہری بےرحم لٹیروں کے ہاتھوں خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ گواہان کےبیانات میں معمولی تضاد پرملزمان کو بری کرنا معاشرے کی بہتری کے لیے مناسب نہیں ہوگا۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ جرائم پیشہ عناصر نے معاشرے میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے، کئی معصوم شہری اپنی جان یا قیمتی اشیا سے محروم ہوچکے ہیں۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمان نے جنرل اسٹور پر ڈکیتی کے دوران مدعی سے موبائل فون چھینا اور اس کی ایپ میں موجود 2 لاکھ 88 ہزار روپے نکلوائے، ملزم کو مدعی مقدمہ نے شناخت کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: نجی سوسائٹی میں گھر پر 10 سے 15 ڈاکوؤں کا دھاوا، تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں 10 سے 15 ڈاکوؤں نے نجی سوسائٹی میں ایک گھر پر دھاوا بول کر تشدد کرکے ضعیف العمر شخص کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے مکان نمبر B- 58 گلشن فلک ناز مین نیشنل ہائی وے گلشن حدید فیز 2 ایکسٹنشن میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ڈاکوؤں نے گھر میں ڈکیتی کی وارات کے دوران تشدد کر کے 70 سالہ ضعیف العمر شخص کو شدید زخمی کر دیا تھا جسے طبی امداد کے لیے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد جاوید کے نام سے کی گئی، انکے بیٹے عبدالرؤف نے میڈیا کو بتایا کہ رات میں تقریباً پونے چار بجے کے قریب دس سے پندرہ مسلح ملزمان ان کے گھر آئے تھے، ڈاکوؤں نے تمام گھر والوں کو یرغمال بنایا اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر تشدد کیا، تقریباً دو گھنٹے سے زائد وقت تک مسلح افراد گھر میں واردات کرتے رہے، ڈاکوؤں نے تشدد کے دوران میرے والد کی ناک پر لوہے کی راڈ ماری جس سے وہ پہلے زخمی ہوئے اور پھر دورن علاج جاں بحق ہوگئے۔

عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے میری بیوی اور والدہ کو بھی تششد کا نشانہ بنایا، مسلح افراد جاتے ہوئے گھر کا سارا سامان لے گئے جس میں طلائی زیورات، نقدی ، موبائل فونز، دستی گھڑیاں، پلاٹ کی بلڈر فائل اور دیگر قیمتی سامان شامل ہے۔ ڈاکو سی سی ٹی وی کیمرے کا ڈی وی آر اور بیٹریز بھی ساتھ لے گئے۔

ایس ایچ او بن قاسم انسپکٹر فیصل رفیق کا کہنا ہے کہ نجی سوسائٹی کے 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے، حراست میں لیے گئے افراد میں سیکورٹی گارڈز اور ایڈمن کے افراد شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے شخص کے بیٹے نے الزام لگایا ہے کہ ان کا سوسائٹی کی مینجمنٹ سے جھگڑا چل رہا تھا۔ لواحقین تدفین کے بعد مزید قانونی کارروائی کریں گے۔

جاں بحق ہونے والے راؤ جاوید علی خان پاکستان اسٹیل میں سابقہ ڈپٹی مینجر ایس ایم ڈی تھے، مقتول کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر گھر کے قریب جامع مسجد میں ادا کی گئی جبکہ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

رواں سال یکم جنوری سے اب تک ڈاکو مختلف وارداتوں کے دوران 63 شہریوں کو قتل کرچکے ہیں جبکہ پولیس سب اچھا ہے کہ گن گا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملٹری کورٹ سے سزایافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کاحکم:تحریری فیصلہ جاری
  • کراچی: عزیزآباد میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
  • سنگل بینچ نے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، ہائیکورٹ
  • گلشن حدید ، ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری جاں بحق، سوسائٹی کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان
  • گاڑی کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والوں کی شامت آگئی، عدالت کا بڑا حکم
  • کراچی: نجی سوسائٹی میں گھر پر 10 سے 15 ڈاکوؤں کا دھاوا، تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق
  • مریم نواز کا شہری کو فون، پنجابی میں کیا بات ہوئی؟
  • چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر تحریری حکم جاری
  • لاہور: پولیس وردی پہنے 4 افراد نے شہری کو اغوا کرلیا، 40 لاکھ تاوان لیکر چھوڑ دیا