۔ 4 برس بعد پی آئی اے کی پیرس کیلیے پہلی پرواز ، تمام سیٹیں بک
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کی پیرس کے لیے پہلی پرواز 10 جنوری کو روانہ ہوگی جس کی تمام سیٹیں بک ہوچکی ہیں۔ 4سال کے انتظار کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز پر عوام کا زبردست رسپانس دیکھنے آیا ہے کہ اور 10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس جانے اور پیرس سے آنے والی پرواز کی تمام سیٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے پیرس کی دوطرفہ پرواز کی اکانومی کی کلاس کی تقریبا تمام نشستیں فروخت ہوگئی ہیں، پہلی پرواز سے پی آئی اے کو گیارہ کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوگا۔ترجمان کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 323 مسافروں کی گنجائش ہے،اور پہلی پرواز میں ایگزیکٹو اکانومی کی صرف گیارہ نشستیں باقی بچی ہیں، اگلے ہفتے والی پروازوں کی بھی تقریبا 85 فیصد سیٹیں فروخت ہوگئی ہیں، صرف ایگزیکٹو اکنامی کی کچھ نشتیں باقی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یورپ سے پاکستان براہ راست پروازوں کی بہت ڈیمانڈ تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے
پڑھیں:
اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی
اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔
مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔
ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
حکومتی سطح پر خاتون کی لاش کو واپس ان کے ملک بھجوایا جا سکتا ہے، تاحال خاتون کے کسی بھی رشتہ دار نے لاش لے جانے کے لیے باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔