Jasarat News:
2026-07-24@13:23:05 GMT

عدالت عظمیٰ: سزا یافتہ ملزم 23 برس بعد بری

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ نے 5 افراد کے قتل میں سزا یافتہ ملزم کو 23 سال بعد مقدمے سے بری کردیا۔ ملزم محمد اسحاق پر 2002ء میں میرپور خاص میں چچا ، چچی اور 3 بیٹوں کو قتل کرنے کا الزام تھا اور سیشن کورٹ نے 5 بار پھانسی اور 2، 2 لاکھ روپے جرمانہ عاید کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کے بعد ملزم کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے جسٹس ملک شہزاد احمد کی جانب سے تحریر کردہ جاری فیصلے کے مطابق عدالت نے محمد اسحاق نامی ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمے سے 23 سال بعد بری کیا ہے۔ فیصلے کے مطابق یہ طے ہے کیس میں موجود ایک بھی شک ملزم کی بریت کیلیے کافی ہے اور ملزم کے خلاف چشم دید گواہان کے بیانات پر شکوک و شبہات موجود ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے سوال اٹھایا کہ چشم دید گواہ رات کے پچھلے پہر مقتولین کے گھر پر کیسے موجود تھے؟۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نامکمل ثبوت اور شک و شبہات پر دی گئی سزا کالعدم قرار دی جاتی ہے اور ملزم کو بری کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عدالت عظمی

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک