دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جبر اور آزاد کشمیر میں جمہوری آزادیوں کے درمیان فرق کو ملحوظ نظر رکھے، پیر مظہر شاہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
وزیر برائے مذہبی امور آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے مذہبی امور پیر مظہر عبداللہ شاہ نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر مظہر عبداللہ شاہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج ایک قابض فوج کی حیثیت رکھتی ہے جس کے ظلم و ستم کے نتیجے میں علاقے میں گیارہ ہزار خواتین بیوہ ہوئیں جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں موجود پاکستان کی فوج یہاں کے لوگوں کی محافظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے جس پر کشمیری اس کے مشکور ہیں۔
انہوں نے آزادجموں و کشمیر میں ہونے والے حالیہ پرامن مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنے مسائل کے لیے پرامن طور پر سڑکوں پر نکلے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس طرح کے مظاہروں کو برداشت نہیں کیا جاتا اور بھارتی حکومت طاقت سے جواب دیتی ہے۔ پیر مظفر شاہ نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جبر اور آزاد جموں و کشمیر میں رائج جمہوری حقوق اور آزادیوں کے درمیان فرق کو ملحوظ نظر رکھنا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا
نئی دلی: بھارت میں امریکا سفارت خانے نے اپنے شہریوں کےلیے الرٹ جاری کردیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے بھارت میں موجود امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر کاسفرنہ کریں۔
امریکی سفارت خانے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملوں، پرتشدد واقعات اور بے امنی کا خطرہ موجود ہے۔
خیال رہےکہ امریکی سفارت خانے نے یہ الرٹ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے باعد جاری کیا گیا ہے۔
سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔