دھناشری ورما سے علیحدگی کی خبروں پر یوزویندر چاہل کا بیان سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ اور ڈانسر دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔
یوزویندر چاہل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت اور حمایت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچ پائے ہیں تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔ ملک، ٹیم اور مداحوں کے لیے ابھی بہت سے شاندار اوورز باقی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی کھلاڑی یوزویندر چاہل کی دھناشری ورما سے علیحدگی ہوگئی؟ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی
ان کا کہنا تھا کہ جہاں انہیں ایک کھلاڑی ہونے پر فخر ہے وہیں وہ ایک بیٹے، بھائی اور دوست بھی ہیں۔ یوزویندر چاہل نے کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد لوگ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں تجسس رکھتے ہیں اور انہوں نے چند سوشل میڈیا پوسٹس میں ایسی قیاس آرائیاں دیکھی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بیٹے، بھائی اور دوست کے طور پر وہ سب سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ ان قیاس آرائیوں میں نہ الجھیں کیونکہ یہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے بہت تکلیف دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سکھایا گیا ہے، ہمیشہ سب کے لیے اچھا چاہو، محنت اور لگن سے کامیابی حاصل کرو اور کبھی شارٹ کٹ نہ اختیار کرو اور وہ اس پر ہمیشہ قائم رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ آپ سے محبت اور حمایت کی امید کروں گا، نہ کہ ہمدردی کی‘۔
یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا کی طلاق اور بالی ووڈ کے 2 بڑے خانز کی موت، ماہر نجوم کی پیشگوئی
گزشتہ روز دھنا شری ورما نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے بہت مشکل گزرے ہیں۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ٹرولز حقیقت جانے بغیر بے بنیاد تحریروں سے ان کے کردار کو بدنام کر رہے ہیں اور نفرت پھیلا رہے ہیں۔
دھناشری کا کہنا تھا کہ انہوں نے سالوں کی محنت سے اپنی ساکھ اور نام بنایا ہے۔ خاموشی ان کی کمزوری کی نہیں بلکہ طاقت کی علامت ہے۔ سچ ہمیشہ اپنی جگہ بناتا ہے اور اسے کسی کی وضاحت کی ضرورت نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: حنا الطاف سے شادی اور پھر طلاق کا فیصلہ کیوں کیا؟ آغاعلی نے خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔ یہ افواہیں اسپن بولر یوزویندر اور ان کی اہلیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کرنے کے بعد سامنے آئی تھیں۔
اسپن بولر یزویندرا چاہل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں تاہم ان کی اہلیہ نے شوہر کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بجائے صرف اَن فالو کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دھناشری ورما یزویندرا چاہل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ انہوں نے کے لیے کہا کہ اور ان
پڑھیں:
کومل عزیز خان نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف سے پردہ اٹھادیا
کومل عزیز خان نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے شادی سے ڈر لگتا ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ اور نوجوان کاروباری شخصیت کومل عزیز خان نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا خوف دنیا کے سامنے بیان کیا۔
شو میں گفتگو کے دوران کومل عزیز نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں بہت بہادر ہوں، مجھے کسی چیز سے ڈر نہیں لگتا سوائے شادی کے، یہ میری زندگی کا آخری اور سب سے بڑا خوف ہے، جس پر میں ابھی تک قابو نہیں پا سکی۔
انہوں نے کہا کہ میں دھرنوں میں جا سکتی ہوں، لڑ سکتی ہوں، جاگیرداروں اور پولیس والوں سے بھی الجھ چکی ہوں، لیکن شادی ایک ایسا موضوع ہے جو آج بھی باعثِ تشویش ہے۔
کومل عزیز نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے اردگرد جو شادیاں دیکھی ہیں، وہ نہ تو بہت بری تھیں اور نہ ہی اچھی، بس ایک سمجھوتے کی کیفیت تھی، اس لیے میرے لیے مالی اور جذباتی خود مختاری شادی سے پہلے ضروری ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کپڑے، جوتے، زیورات، بیگز ان سب کی چمک دمک صرف چند دن کی ہوتی ہے، اس کے بعد اصل ذمے داریاں شروع ہوتی ہیں، شادی کے بعد اکثر لڑکیاں نوکری چھوڑ دیتی ہیں، کیونکہ گھر والے آج بھی خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
کومل کا کہنا ہے کہ جذباتی آزادی تب ہی حاصل ہوتی ہے جب عورت مالی طور پر خود مختار ہو اور یہی وہ چیز ہے جسے میں شادی سے پہلے حاصل کرنا چاہتی ہوں۔
یاد رہے کہ کومل عزیز خان ناصرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ وہ اپنے کپڑوں کے برانڈ Omal by Komal کو بھی کامیابی سے چلا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد 1.6 ملین سے زیادہ ہے۔
Post Views: 1