Haier برانڈ سیمینار 2025: مشترکہ قیادت؛ جدت،گرین ماحولیات،بہتر مستقبل
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10جنوری2025ء)
Haier برانڈ سیمینار 2025، جدید ٹیکنالوجی، ماحولیاتی استحکام اور جدید طرزِ زندگی کے لیے ایک روشن مستقبل کا ایک عملی مظاہرہ ۔ یہ تقریب 08 جنوری 2025 کو لاہور میں منعقد ہوا ، جہاں Haier کے وسیع ڈیلر نیٹ ورک، بزنس پاٹنرزاور پاکستان کی نامور شخصیات نے شرکت کی ۔ سیمینار اہم اعلانات کا محور رہا جہاں 2025 کے لیئے Haier کے ویژن کی جھلک پیش کی گئی۔
(جاری ہے)
سیمینار کی ایک اہم سرگرمی Haier کی فیکٹری کا دورہ تھا، جہاں ملک بھر سے آئے 1000 سے زائد ڈیلرز نے مصنوعات کی پروڈکشن اور ڈسپلے سینٹر کا معائنہ کیا۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے مہمانِ خصوصی کے طور پر سیمینار کو رونق بخشی۔ انہوں نے اپنی محنت اور ثابت قدمی کے سفر کو Haier کی جدت پسندمثالی کامیابیوں کے ہم پلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "جس طرح محنت اور لگن نے مجھے میرے خواب کو پورا کرنے میں مدد دی، اسی طرح Haierکی مسلسل جدت پسند کاوشیں صارفین کی زندگی کو مزید آسان و آرام دہ بنا رہی ہیں۔
Haier ماحولیاتی استحکام کے لیے پرعزم ہے اور اپنی مصنوعات میں ماحول دوست ٹیکنالوجی کو شامل کر رہا ہے۔جس کی مثل توانائی کی بچت کرنے والے ایئر کنڈیشنرز سے لے کر ماحول دوست واشنگ مشینز تک، Haier کی جدید ٹیکنالوجی توانائی کے استعمال کو کم کرنے اور ماحول کو کم سے کم نقصان پہنچانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں جو گرین اینرجی کے فروغ کی عالمی کوششوں کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں تاکہ ایک خوشحال اور صحت مند مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔
مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، Haier جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ کمپنی کا اسمارٹ وژن، صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کی حامل اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی فراہمی ہے ۔ Haier نہ صرف توقعات پر پورا اتر رہا ہے بلکہ مستقبل کے لیے نئی جدید ٹیکنالوجی کے معیار کی مصنوعات کی تیاری کے لیے کوشاں ہے ۔
ایونٹ میں Haier کی قیادت کی متاثر کن تقاریر شامل تھیں جس میں فینگ ژیانفا، سی ای او Haier پاکستان نے کہا Haier” نہ صرف صارفین کی توقعات پر پورا اتررہا ہے بلکہ ساتھ ساتھ مصنوعات کے معیار کو نئے مقام پر لے جانے کے لیے کوشاں ہے۔
صہیب راٹھور، ڈائریکٹر سیلز نے کہا، "2025 صارفین کے ساتھ مزید قربت اور مستحکم کاروباری امور کا سال ہوگا۔"
ہمایوں بشیر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے کہا، Haier” ٹیکنالوجی کی انقلابی تبدیلیوں کے لیے پرعزم ہے۔ جو ہمارے صارفین کے لیے آرام اور سہولت کا نیا باب کھولیں گی۔"
ایونٹ کے دوران پروڈکٹ مینیجرز نے بھی نئے پروڈکٹس کے لانچ پر روشنی ڈالی، جو صارفین کی زندگی کو مزید آسان، اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گی ۔
Haierبرانڈ سیمینار 2025 صرف ایک ایونٹ نہیں تھا بلکہ یہ برانڈ کے انوویشن، پائیداری اور ایک روشن مستقبل کا ایک عملی مظاہرہ تھا۔ اس تقریب میں Haierنے شاندار کارکردگی دکھانے والے ڈیلرز کی اَن تھک محنت کو ایوارڈز سے نوازاگیا، جس عمل نے برانڈ اور اس کے نیٹ ورک کے درمیان مضبوط تعلق کو مزید مستحکم کیا۔ یہ ایونٹ Haier اور اس کے ڈیلرز کے درمیان مضبوط رابطہ کا زریعہ بھی تھا، جو اسمارٹ، گرین، اور جدید طرزِ زندگی کے روشن مستقبل کی قیادت کر رہا تھا ۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: جدید ٹیکنالوجی مصنوعات کی صارفین کی نے کہا کے لیے
پڑھیں:
پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام امن سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز: علماء کرام نے مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور بین المسالک اتحاد کو امن کی بنیاد قرار دیا، جبکہ اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے نوجوان نسل کی فکری رہنمائی اور تعلیمی میدان میں بہتری کو پائیدار امن کیلئے کلیدی عنصر قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
مجلس علماء اہلبیت پاراچنار کے زیراہتمام “ضلع کرم میں مستقل اور پائیدار امن و امان کیسے قائم کیا جائے؟” کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔ اس بامقصد اور فکری نشست میں ضلع کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں علماء کرام، اساتذہ، ڈاکٹرز، سماجی کارکنان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل تھے۔ سیمینار کا مقصد علاقے میں جاری امن کی کاوشوں کا جائزہ لینا اور مستقبل میں دیرپا اور مستحکم امن کی بنیاد رکھنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔ مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کرم میں موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی اور پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ علماء کرام نے مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور بین المسالک اتحاد کو امن کی بنیاد قرار دیا، جبکہ اساتذہ اور ماہرین تعلیم نے نوجوان نسل کی فکری رہنمائی اور تعلیمی میدان میں بہتری کو پائیدار امن کے لیے کلیدی عنصر قرار دیا۔ مزید احوال اس رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial