ملیر ایکسپریس وے سے لوگوں کو پتہ چل جائے گا کون شہر میں کام اور کون صرف باتیں کرتا ہے، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی:
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے جن ٹاؤنز نے روڈ کٹنگ کی اجازت دی ان کے خلاف اینٹی کرپشن سے رجوع کیا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے باغ جناح فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام فلاور شو کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑکوں کو کھود دیا جاتا ہے، گھروں میں گیس نہیں آرہی پھر بھی گیس کی لائنیں ڈالنے کے لئے سڑکیں کاٹی جا رہی ہیں جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
ہفتے کو ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا باقاعدہ افتتاح ہوگا جو لوگ اس پر سفر کریں گے انہیں پتہ چل جائے گا کہ کون شہر میں کام کرتا ہے اور کون صرف باتیں کرتا ہے، باغ جناح فریئر ہال میں سالانہ فلاور شو میں ایک لاکھ سے زائد میری گولڈ اور پوٹونیا کے پھول نمائش میں رکھے گئے ہیں، کراچی کو پھولوں کے لئے نہیں جانا جاتا لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہ پھولوں کا شہر بھی بنے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں جتنا معیاری ترقیاتی کام ہوا ہے اتنا کسی دوسرے ضلع میں نہیں ہوا، عام آدمی کو سہولیات فراہم کرنا ہے ہمارا اصل ہدف ہے اور اس کے حصول کے لئے ہر سطح پر پاکستان پیپلزپارٹی کے نمائندے اور کارکنان محنت کر رہے ہیں، کراچی کے بنیادی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہر کے پارکس کو بھی بہتر اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایوارڈ شو میں 8 ہزار لوگوں کو دیکھ کر گھبرا گئی تھی: رمشا خان
پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں انٹروورٹ ہوں اور اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے مجھے انزائٹی محسوس ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حالیہ ایوارڈ شو کے دوران 8 ہزار لوگوں کو دیکھ کر میں گھبرا گئی تھی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اضطراب، بے چینی، گھبراہٹ کے حوالے سے بات چیت کی۔
View this post on InstagramA post shared by Onair Pragency (@onair.pr_agency)
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ انٹروورٹ ہونے کی وجہ سے بطور پرفارمر اکثر اضطراب محسوس کرتی ہوں بظاہر لوگوں کو پتہ نہیں چلتا لیکن جب میں اسٹیج پر ہوتی ہوں تو میرے ہاتھ خوف سے کانپ رہے ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ حالیہ ایوارڈ شو میں شجاع اسد کے ساتھ ڈانس پرفارمنس کے دوران 8 ہزار لوگوں کو دیکھ کر اس حد تک گھبرا گئی تھی کہ میرے ہاتھ پیر نہیں اُٹھ رہے تھے۔
رمشا کا کہنا ہے کہ یہ بہت بڑی خرابی ہے، یہ اچھا احساس نہیں ہے اور مجھے نہیں پتہ کہ اس پر کیسے قابو پاسکتی ہوں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا میں منعقد ہونے والے ایوارڈ شو کے دوران رمشا خان نے ساتھی اداکار شجاع اسد کے ساتھ ڈانس پرفارم کیا تھا جو شدید تنقید کی زد میں آگیا تھا۔ بعض صارفین نے اداکارہ کے ڈانس موو پر انہیں ٹرول بھی کیا تھا۔